تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کیا بات" کے متعقلہ نتائج

کیا بات

ممکن نہیں ، ناممکن ہے ، کیا مجال.

کَیا بات ہے

کیا سبب ہے، کیا باعث ہے

کَیا بات رَہی

کیا آبرو رہی

کَیا بات تھی

کوئی بڑی بات نہ تھی، معمولی سی بات تھی، بس ایک چھوٹی سی بات تھی

یِہ کیا بات ہے

استفہام کے طور پر ، یہ خوب بات ہے یا حیلہ اور دغا ہے ؛ کچھ بات نہیں ، کیا سبب ہے.

یِہ ہے بات ہی کیا

کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

یِہ بات ہی کیا ہے

یہ بے موقع بات ہے ، مختلف طریقوں سے بولتے ہیں ، یا یہ کیا بات ہے

بات کیا ہے

کیاْ واقعہ ہے، کیاْ حقیقت ہے، کیاْ وجہ ہے، کیاْ مطلب ہے (کسی امر سے متعلق استفسار کے موقع پر)

بِھڑ کی لات کیا عورَت کی بات کیا

بھڑ کی لات کمزور ہوتی ہے ہاتھ میں پکڑو ٹوٹ جاتی ہے، اسی طرح عورت کی بات کمزور ہوتی ہے

بھیڑ کی لات کیا، عَورَت کی بات کیا

رک : بھیڑ کی لات گھٹنوں تک.

جو بات ہے سو خُوب ہے کیا بات ہے آپ کی

آپ خود بے مثل اوار آپ کی ہر بات بے مثال ہے ، طنزاََ کہتے ہیں

کَیا بَڑی بات ہے

آسان ہے، مشکل نہیں

واہ کیا بات

سبحان اللہ ، جواب نہیں ، واہ کیا کہنا ہے (طنز اور توصیف دونوں موقعوں پر مستعمل) ۔

کَیا مَزے کی بات ہے

کس قدر حیرت انگیز ہے، کس قدر پُر لطف بات ہے

بات ہی کیا ہے

بہت آسان ہے، کوئی مشکل امر نہیں ہے

تیری کیا بات ہے

تو بڑے درجه کا ہے نیز کبھی طنز بھی کہتے ہیں.

کیا ناک لے کَر بولْتے یا بات کَرتے ہو

کس مُن٘ھ سے بات کرتے ہو ، شرماؤ ، اپنے گریباں میں مُنھ ڈالو

واہ کیا بات ہے

۔واہ کیا کہنا ہے ۔ طنزاور توصیف کے موقعوں پرمستعمل ہیں۔ دیکھو کیا بات ہے ۔؎

آپ کی کیا بات ہے

بڑے احمق ہیں

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے

لَونْڈی کی ذات کیا، رَنْڈی کا ساتھ کیا، بھیڑ کی لات کیا، عورت کی بات کیا

لونڈی کی ذات کوئی نہیں ہوتی اور رنڈی کی رفاقت فضول ہے، بھیڑ کی لات کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور عورت کی بات کا وزن نہیں ہوتا

جُھوٹےکی کیا دوسْتی ، لَنگْڑے کا کیا ساتھ ، بَہْرے سے کیا بولْنا ، گُونگے کی کیا بات

یہ سب باتیں فضول ہیں

بَھلا اَیسی کیا بات تھی

یہ کونسی مشکل بات تھی.

نیک بات کا پُوچھنا کیا

اس موقع پر کہتے ہیں جب کوئی کسی سے بھلائی کرنے کے لیے پوچھے ، نیک بات میں صلاح مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں

بَھنگی کی ذات کیا جھوٹے کی بات کیا

جس طرح بھنگی کی ذات بہت ادنیٰ ہے اسی طرح جھوٹے کی بات کا کچھ اعتبار نہیں ہوسکتا

کیا تَماشے کی بات ہے جِس کا جائے وہ چور کَہلائے

جس کا نقصان ہو اس کے سر الزام ہو ، پولیس والے جب چوری کا سراغ نہ ملے تو یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ مدّعی نے مال اِدھر اُدھر کر دیا.

جھوٹے کے ساتھ دوستی کیا لنگڑے کا ساتھ کیا، بہرے سے بولنا کیا گونگے کی بات کیا

ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں

سَما کَرے نَہ کیا کَرے سَمَیں سَمَیں کی بات، کِسی سَمَے کے دِن بَڑے کِسی سَمَے کی رات

ہر موسم اپنا مناسب کام کرتا ہے انسان کچھ نہیں کر سکتا

بَہُت بُرا کِیا

اَبھی کیْا ہے خُدا آپ کو بَہُت سے دِن سَلامَت رکھے

بڑے بدذات ہو

فُلانے کی ماں نے خَصَم کِیا بَہُت بُرا کِیا، کَر کے چھوڑ دِیا اَور بھی بُرا کِیا

ایک غلطی کی اصلاح کے لیے اس سے بڑی غلطی کا ارتکاب کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں کیا بات کے معانیدیکھیے

کیا بات

kyaa baatक्या बात

عبارت

کیا بات کے اردو معانی

  • ممکن نہیں ، ناممکن ہے ، کیا مجال.
  • کیا کہنا ، کیا خوب (تحسین و طنز دونوں کے لیے مستعمل).

क्या बात के हिंदी अर्थ

  • क्या कहना, क्या ख़ूब (तहसीन-ओ-तंज़ दोनों के लिए मुस्तामल)
  • मुम्किन नहीं, नामुमकिन है, क्या मजाल

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کیا بات)

نام

ای-میل

تبصرہ

کیا بات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone