تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں" کے متعقلہ نتائج

کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں

بیکار، فضول

مَیں کیا میری اَوْقات ہی کیا

میری کیا ہستی ہے میں بہت کم رتبہ ہوں، میں کی خصوصیت نہیں، اور ضمائر کے ساتھ بھی مستعمل ہے

دِل میں کیا کَہیں گے

(کنابتاً) بُرا کہیں گے .

اِس میں کیا شَک ہے

خُدا کے گَھر میں کیا کَمِی ہے

خدا کے پاس سب کچھ ہے، خدا سب کچھ دے سکتا ہے

نَفَری میں نَخْرَہ کیا

واجبی مزدوری میں حجت کیا یعنی مزدوری میں احسان کیا

اِن باتوں میں کیا رَکھا ہے

یہ سب باتیں عبث و بیکار ہیں ، یہ حرکتیں فضول اور بے نتیجہ ہیں

دیکھو تو میں کیا کَرْتا ہوں

(فخریہ کلمہ) میرے کرتب اب آپ ملاحظہ کیجئے ، میری چالاکی اب آپ دیکھئے.

کیا آن٘کھوں میں خاک ڈالْتے ہو

کیا کھلم کھلا دھوکا دے رہے ہو ، کیوں چندراتے اور مکراتے ہو.

جھوٹ بولنے میں رکھا کیا ہے

جھوٹ بولنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے یعنی جھوٹ بولنا بیکار ہے

کیا کابُل میں گَدھے نَہِیں ہوتے

بیوقوف ہرجگہ ہوتے ہیں

کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے

جہاں اچھے ہوتے ہیں وہاں برے بھی ہوتے ہیں، جہاں عقلمند ہوتے ہیں وہا ں بے وقوف بھی ہوتے ہیں، بے وقوفوں کی کہیں کمی نہیں

کیا مُن٘ھ میں گُھون٘گنِیاں ہَیں

رک : کیا مُن٘ھ میں پنجیری بھری ہے

انْسان میں کیا رکھا ہے

مر جانے پر اسے کوئی نہیں پوچھتا

یِہ دو دِن میں کیا ماجرا ہو گیا

مختصر عرصے میں کسی بہت بڑی تبدیلی کے موقع پر کہتے ہیں، دنیا ہی بدل گئی

تُمھاری ایڑی میں کیا لَگا ہے

(عو) اگر کسی شخص کے منْھ سے ایسی بات نکل جائے جس سے کسی بچے کو نظر لگ جانے کا احتمال ہو تو عورتیں اس شخص سے کہتی ہیں ('ایڑی دیکھنا' نظر بد سے بچنے کا شگون سمجھا جاتا ہے).

کیا کیا نہ کیا

کون سی کسر باقی رکھی، سب کچھ تو کیا، کون سی کسر اُٹھا نہ رکھی

وِلایَت میں کیا گَدھے نَہِیں ہوتے

بے وقوف ہر جگہ ہوتے ہیں

مَیں نے کیا تُمھاری کِھیر کھائی ہے

میں ممنون ِاحسان نہیں ہوں

کیا کیا کَہے گا

سب کچھ کہہ دے گا ، کچھ نہیں چھپائے گا ، بڑھا چڑھا کر کہے گا (بھید کُھل جانے کے ڈر سے کہتے ہیں).

کیا کان٘ٹوں میں ہاتھ پَڑْتا ہے

کیا عیب لگتا ہے ، کیا نقصان ہوتا ہے.

کیا کیا کَہیں گے

کیا کہیں گے ، بُرا کہیں گے ؛ بہت کچھ کہیں گے.

کیا کیا نہ ہوا

کون سی بات رہ گئی، کون سی رسوائی نہ ہوئی

کیا کیا کُچْھ کَہا

کون کون سی بات نہ کہی ، کون کون سی گالی نہ دی ، بہت کچھ بُرا بھلا کہا.

مَیں نے کیا تُمھاری گَدھی چُرائی ہَے

۔(دہلی) یعنی میں نے تمھارا کون سا قصور کیا ہے۔ جو مجھ کو بُرا بھلا کہتے ہو۔

کیا کَرتا کیا نَہ کَرتا

(مجبوری و بے بسی کے موقع پر مستعمل) چارہ نہیں تھا.

کیا کیا نَہ ہو گَیا

کون سی بات رہ گئی ، کون سی رُسوائی نہ ہوئی ، بہت کچھ ہوا.

چَھلْنی کیا بولے جِس میں بَہَتَّر سَو چھید

رک : چھلنی دو سے سوپ کو الخ.

کیا سے کیا ہو جانا

۔ انقلاب عظیم ہوجانا۔ کچھ کا کچھ ہوجانا۔ ؎

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

کیا کیا اَرْمان رَہ گَئے

بہت ارمان رہ گئے ، حسرتیں نہ نکلیں.

کیا تھا اَور کیا ہو گَیا

زمانہ دگر گوں ہو گیا ؛ بنا ہوا کام یا بات بگڑ گئی.

کیا تھا کیا ہُوا

۔بنا ہوا کام بگڑ گیا۔ انقلاب عظیم ہوگیا۔ ؎

کیا سے کیا ہونا

کچھ کا کچھ ہو جانا ، انقلابِ عظیم ہو جانا ، بالکل بدل جانا.

کیا سُکے کیا ہَرے

کیا کمزور کیا طاقتور ، سب کے سب ، تمام ، ہر کوئی ؛ کیا غریب کیا امیر.

مَیں کیا تیری پَٹّی تَلے کی ہُوں

میں تجھ سے کم تر نہیں ہوں

کیا آنْکھوں میں خاک ڈالْتے ہو

۔دیکھو آنکھوں میں خاک ڈالنا۔

شَرْع میں کیا شَرْم

شَرْع میں شَرْم کیا

صاف بات کہنے یا جائز کام کرنے میں پس و پیش نہ کرنا چاہیے .

کیا عِلاج

کیا کِیا جائے، کیا تدبیر کی جائے، کیا سزا دینی چاہیے، کوئی تدبیر نہیں

کیا دھان٘د ہے

کیا حرص ہے ، کیا شوق یا ہوس ہے.

لَکْڑی کیا جَلے کیا اُجالا ہو

ایک شخص کسی کی کہاں تک مدد کر سکتا ہے ، تنہا آدی کس کس کا دلسوز بنے.

کیا کا کِیا ہو جانا

حالات کا اُلٹ پلٹ جانا ، کچھ نہ کچھ ہو جانا ، صورتِ حال میں انقلاب رُونما ہو جانا.

کیا رَہے گی

کیا عزت رہے گی ، بے عزتی ہو جائے گی ، بے آبروئی ہو گی.

کیا کَہے گا

لعن طعن کرے گا ، ہنسی اُڑائے گا ، شرمندہ کرے گا.

چان٘د گَہَن میں چَکّی راہے کا کیا کام

فضول اور بے موقع بات کے متعلق کہتے ہیں ۔

کیا ہوئے گا

کچھ اثر نہ ہو گا ، کچھ فائدہ نہیں .

کِیا اَور کَر نَہ جانا، میں ہوتی تو کَر دِکھاتی

کام انجام دیا مگر سلیقے سے نہیں کیا، ہماری صلاح مانتے تو یہ نقصان نہ ہوتا

مان٘گ کیا مان٘گتا ہے

امرا و حکام وغیرہ جب کسی پر حد سے زیادہ مہربان ہوں اس وقت کہا کرتے ہیں ، افسروں اور امیروں کے مہربان ہونے کی علامت .

کیا بُرا ہُوا

کیا قباحت ہے ؛ کچھ عیب نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں.

کیا بھولا ہے

کتنا کم فہم ہے (تعجّب کے واسطے بھی کہتے ہیں یعنی بھولا نہیں ہے چالاک ہے)

کیا کہتا ہے

(تردید کے موقع پر مستعمل) یہ بات درست نہیں، کیا بات کہتا ہے یا کیا الزام لگاتا ہے، اس موقع پر بھی بولتے ہیں، جب یہ کہنا ہو کہ کیسی بے موقع یا غلط بات کہتا ہے

کیا پَھبَن ہے

کیا زینب زینت ہے.

کیا ٹِھیک ہے

کوئی بھروسا نہیں.

کیا لگتا ہے

کیا خرچ ہوتا ہے، کچھ خرچ نہیں ہوتا، مفت میں ہوتا ہے، نقصان ہوتا ہے، کچھ تعجُّب نہیں

کیا جان ہے

مجال نہیں ، تاب و طاقت نہیں ، کیا مجال ہے.

کیا رکھا ہے

کچھ باقی نہیں

کیا ہونا ہے

کچھ فائدہ نہیں ہوگا، بے کار ہے

کیا بَکْتا ہے

(تحقیراً) جب کوئی فضول اور بیہودہ بات کر رہا ہو تو اُسے خاموش کرنے کے لئے کہتے ہیں، غلط کہتا ہے، بیہودہ کہتا ہے

کیا ٹِھکانا ہے

(شدّت، کثرت اور افراط کے اظہار کے لئے) کوئی حد نہیں، انتہا نہیں، نہ پوچھئے، کوئی بروسہ نہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں کے معانیدیکھیے

کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں

kyaa bhaa.D me.n jho.nke.nक्या भाड़ में झोंकें

اصل: ہندی

عبارت

مادہ: کیا

کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں کے اردو معانی

 

  • بیکار، فضول
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of kyaa bhaa.D me.n jho.nke.n

 

  • waste, useless

क्या भाड़ में झोंकें के हिंदी अर्थ

 

  • बेकार, फ़ुज़ूल

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

کیا بھاڑْ میں جھون٘کیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words