تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَصْنُوع" کے متعقلہ نتائج

مَصْنُوع

بنایا ہوا، کاری گری سے پیدا کیا ہوا

مَصْنُوعَہ

مصنوع، بنایا ہوا، پیدا کیا ہوا

مَصْنُوعی

بنایا ہوا، تیار کیا ہوا، خود ساختہ، جو قدرتی نہ ہو، ہاتھ یا مشین کا تیار کردہ

مَصْنُوعات

بنائی ہوئی چیزیں، تیار کردہ اشیا، بناوٹیں، تصنعات، بناوٹی چیزیں

مَصْنُوعی پَن

نقلی پن ، بناوٹ ، تصنوع ، غیرحقیقی صورتِ حال ۔

مَصْنُوعی پَنا

نقلی پن ، بناوٹ ، تصنوع ، غیرحقیقی صورتِ حال ۔

مَصْنُوعی کھاد

(کاشت کاری) مختلف کیمیاوی مرکبات سے تیار کردہ کھاد ، نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاشیم مہیا کرنے والی کھاد ، کیمیاوی کھاد

مَصْنُوعی چِہْرَہ

بناوٹی چہرہ

مَصْنُوعی اَعْضا

مَصْنُوعی رُوپَیَہ

جعلی روپیہ، نقلی روپیہ، غیر قانونی کرنسی

مَصْنُوعی رِیاسَت

مصنوعی بنیاد پر قائم ہونے والی ریاست ، نام نہاد ریاست ۔

مَصْنُوعی نَباتات

انسان کے ہاتھ کی پیدا کی ہوئی نباتات ، انسان کی کاشت کردہ فصلیں مثلاً جنگلات کی جگہ مختلف قسم کی فصلیں ۔

مَصْنُوعی قِلَّت

(معاشیات) قلت، جوغیرحقیقی ہو، حالات کی تبدیلی کے ذریعے پیدا کی ہوئی قلت

مَصْنُوعی لَبادَہ

بناوٹی خول ؛ (مجازاً) غیرحقیقی رویہ

مَصْنُوعی واسْطَہ

(حیاتیات) وہ بناوٹی کشت جس میں کوئی جسم نامی نشو و نما پاتا ہے یا وہ مادہ جس میں انھیں مطالعے کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے ۔

مَصْنُوعی سَیّارَہ

ایک وضع کا راکٹ جو خلائی سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، روس اور امریکہ نے یہ مصنوعی سیارے ایجاد کیے ان کا مقصد یہ تھا کہ ان سیّاروں کے ذریعے زمین کی بیرونی فضا اور کائنات کے اسرار کا کھوج لگایا جائے تاکہ چاند اور دیگر اجرام فلکی تک انسان کی رسائی ممکن ہو سکے

مَصْنُوعی زِیْوَرات

مَصْنُوعی دِیوار

(مجازا ً) غیر فطری رکاوٹ ، آڑ یا روک ۔

مَصْنُوعی تَنَفُّس

(طب) کسی زہر کے اثر ، پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے دم گھٹ کر عمل تنفس بند ہو جاتا ہے اس کو بحال کرنے کا مصنوعی طریقہ جس میں معالج مریض کی کمر اور پیٹ پر سارا وزن دونوں ہاتھوں سے ڈالتا ہے اور آہستہ آہستہ دباتا ہے جس کی وجہ سے مریض کے پیٹ پر دباؤ پڑنے سے پیٹ کے اعضاء اپنا دباؤ سینے اور چھاتی کی طرف منتقل کرتے ہیں ، اس دباؤ سے پھیپھڑوں کے اندر کی ہوا منھ اور حلق کی طرف زور کرے گی اور بلغم یا پانی جس کی وجہ سے ہوا کی آمد و رفت بند ہوچکی تھی منہ کے راستے سے باہر آجائے گی اور پھر ازسرنو تنفس جاری ہو جائے گا ۔

مَصْنُوعی آبی چُونا

(معماری) چونے کی ایک قسم جو خالص چونے میں مٹی ملاکر تیار کیا جاتا ہے ۔

مَصْنُوعی ٹانگ

لکڑی کی ٹانگ، لکڑی یا کسی اور چیز سے بنائی ہوئی ٹانگ (معذوروں کے لیے)

مَصْنُوعی چاند

چاند کی شکل کا مصنوعی سیارہ جو ۴؍ اکتوبر ۱۹۵۷ کو روس نے پہلی بار فضا میں چھوڑا اس کا نام سپٹنک تھا ۔

مَصْنُوعی دانت

وہ دانت جو اصلی نہ ہوں بلکہ بازار سے بنوائے ہوئے ہوں

مَصْنُوعی مَقْناطِیس

(طبیعیات) لوہے اور فولاد کو باردار بنا کر تیار کیا جانے والا مقناطیس

مَصْنُوعی چَنا پُلاؤ

مصنوعی چنے سے بنایا ہوا پلاؤ جس میں گوشت پیس کر اس کے چنے کے برابر گولیاں بناکر انہیں سکھاکر چاولوں میں تہہ بہ تہہ بچھا دیتے ہیں

مَصْنُوعی نَسْل کَشی

غیرحقیقی انداز میں افزائش نسل کرنا ، مصنوعی تولید (Artificial Breeding) ۔

مَصْنُوعی پھیپْھڑا

(طب) قدرتی نظام تنفس کے ناکارہ ہو جانے یا رُک جانے کے وقت مصنوعی طریقے سے تنفس جای رکھنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک میکانکی آلہ ، یہ فولاد کے ایک سلنڈر پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ہوا کے داخل اور خارج ہونے کا مناسب انتظام ہوتا ہے (Artificial Lung)

مَصْنُوعی اَنْداز

غیر حقیقی رویہ ، نامناسب طریقہ ۔

مَصْنُوعی دَرْجَہ بَنْدی

(کتب خانہ) مجموعہء اشیا کی تقسیم جو قدرتی درجہ بندی میں رد و بدل کرکے حسب ضرورت کی جائے ۔

مَصْنُوعی تُخْم اَنْدازی

مصنوعی تخم ریزی ، مصنوعی نسل کشی ، غیر حقیقی منوی ترسیل برائے نسل کشی (بذریعہء آلات) (Artificial Insemination)

کَلامِ مَصْنُوع

صناعتی کلام ، (علم البلاغت) وہ کلام جس میں صنائع بدائع کے ذریعے صناعتی حُسن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں مَصْنُوع کے معانیدیکھیے

مَصْنُوع

masnuu'मस्नू'

اصل: عربی

وزن : 221

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: صَنَعَ

مَصْنُوع کے اردو معانی

صفت

  • بنایا ہوا، کاری گری سے پیدا کیا ہوا
  • تخلیق کیا ہوا
  • (کنایۃً) مخلوق
  • تصنع سے پر کلام

English meaning of masnuu'

Adjective

  • formed, created, constructed, made up, prepared, manufactured, artificial, invented

मस्नू' के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • बनाया हुआ, कारीगरी से पैदा किया हुआ
  • सृजन किया हुआ
  • (संकेतात्मक) ईश्वर की सृष्टि
  • बनावट या औपचारिकता से पूर्ण काव्य

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَصْنُوع)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَصْنُوع

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone