تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِحْوَرِ نَظَر" کے متعقلہ نتائج

مِحْوَر

وہ فرضی خط جس کے گرد زمین گھومتی ہے اور جو زمین کے مرکز سے گزرتا ہے، اس کا ایک سرا قطب شمالی اور دوسرا سرا قطب جنوبی کہلاتا ہے اور دونوں کو قطبین کہتے ہیں

مِحْوَرِ اَرْض

زمین کا محور

مِحْوَرِ نَظَر

مثالیہ یا آئیڈیل، جس کو عمل کے لئے سامنے رکھا جائے، نظر کا محور، نظر کا مرکز، آدرش

مِحْوَرِ اَصْغَر

(ہیئت) چھوٹا محور ، ضمنی یا تحتی محور ، محور اکبر یا محور اعظم کی ضد

مِحْوَرِ اَکْبَر

(ہیئت) رک : محور اعظم

مِحْوَر حَرْکَت

(جغرافیہ) حرکت کرنے والا محور یا مرکز ، وہ سوئی سلاخ یا دھرا وغیرہ جس پر کوئی پہیہ گھومتا ہو یا اس قسم کی کوئی سلاخ یا خط یا لکیر جو دو مخالف سروں سے وابستہ پہیوں کے ذریعے محو حرکت ہو

مِحْوَرِ اَعْظَم

(ہیئت) بڑا محور ، وہ بڑا خط مستقیم جو کسی جسم کے ایک سرے سے ہو کر دوسرے سرے تک گزرے

مِحْوَرِ زَمِین

(جغرافیہ) قطبین کے درمیان زمین کا وہ فرضی خط جو اس کے مرکز سے گزرتا ہے اور زمین اُس پر گردش کرتی ہے

مِحْوَرِ حامِل

دونوں طرف نکلا ہوا توپ کا پتلا سرا جو گاڑی پر اسے متوازن رکھتا ہے ، ٹوپ ، سر محور ، توپ کی کیلی ، توازن برقرار رکھنے کے لیے کوئی بھی ایسا سہارا یا ٹھوکر

مِحْوَرِ قُطْبی

وہ محور جس کی سمت قطب کی طرف ہو

مِحْوَرِ مَقْناطِیسی

مقناطیس کے ایک قطب سے دوسرے قطب تک کھینچے جانے والا خط

مِحْوَری طاقَتیں

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی، اٹلی اور اُن کے حلیف، محوری طاقتیں، محور کا نام نازی جرمنی اور فسطائی اٹلی کے اتحادیوں کو دیا گیا تھا، روم برلن محور کی تشکیل ۱۹۳۶ء میں عمل میں آئی

مِحْوَری

محور سے منسوب یا متعلق، محور کا، محور کی شکل کا، بنیادی، اہم، مرکزی

مِحْوَرِیَہ

محور سے منسوب یا متعلق (اصطلاحا ً) ایک لمبا عصبی ریشہ جس کے ذریعے عموما ً عصبی خلیے سے اشارات یا تحریکوں کی ترسیل ہوتی ہے (انگ : Axon)

مِحْوَر سے دُور ہَٹنا

کسی کے اثر سے نکلنا ، مرکز سے دور ہونا

مِحْوَری گَرْدِش

(جغرافیہ) وہ گردش جو کوئی کرہ اپنے محور کے گرد کرتا ہے، محور کے گرد گردش

مِحْوَرانَہ

محور سے متعلق یا منسوب ، محور کی طرح کا ، محوری ، محور کا یا محور والا

مِحْوَر بَنانا

مرکز بنانا ، توجہ کا خاص موضوع بنانا

مِحْوَر بَدَلْنا

مرکز بدلنا ، دوسری روش اپنانا ، رُخ پھیرنا

محور کے گرد پھرنا

کسی چیز کا اپنے محور کے گرد حرکت کرنا

مِحْوَر پَر گُھومْنا

مرکز کے گرد چکر لگانا ؛ (زمین کا) اپنے محور کے گرد چکر لگانا

مِحوَری طَور پَر

مُزدَوَج مِحوَر

(ہندسہ) وہ محور تشاکل جو زائد کو خیالی نقطوں پر قطع کرتا ہے ۔

خَطِ مِحوَر

زمین کا وہ فرضی خط جو اِس کے مرکز سے گزر کر محیط کے دونوں طرف پہنچتا ہے اور جس کے گِرد زمین روزانہ گردش کرتی ہے. محور کے دونوں سرے قطبین کہلاتے ہیں.

مِقناطِیسی مِحوَر

حلقہ یا دائرہ جہاں مقناطیسیت موجود ہو

تَعْدِیلی مِحْوَر

اعتدال پر رکھنے والی کیلی یا مرکز.

مَرکَز و مِحوَر

جس کے اطراف یا جس پر کوئی چیز گھومے کسی چیز، خیال یا جذبے وغیرہ کا مرکزی مقام

نِصف مِحوَرِ اَکبَر

(اقلیدس) رک : نصف قطر ۔

یَک پایَہ مِحْوَر

ایک دھرے والا محور ؛ (نباتیات) وہ پودا جس کا ایک ہی تنا ہو یا وہ ایک ہی تنے کے محور پر قائم ہو اور جو شاخوں میں نہ بٹا ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں مِحْوَرِ نَظَر کے معانیدیکھیے

مِحْوَرِ نَظَر

mehvar-e-nazarमेहवर-ए-नज़र

اصل: عربی

وزن : 21212

مِحْوَرِ نَظَر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مثالیہ یا آئیڈیل، جس کو عمل کے لئے سامنے رکھا جائے، نظر کا محور، نظر کا مرکز، آدرش

English meaning of mehvar-e-nazar

Noun, Masculine

मेहवर-ए-नज़र के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आदर्श या आईडीयल, जिसे क्रियान्वयन के लिए सामने रखना चाहिए, दृष्टी का केंद्र

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِحْوَرِ نَظَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِحْوَرِ نَظَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone