تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِٹّی کا" کے متعقلہ نتائج

مِٹّی کا

خاک کا بنا ہوا، گلی، خاکی (مرکبات میں مستعمل)

مِٹّی کا عِطر

ایک عطر جس کا بڑا جزو پنڈول یا ملتانی مٹی ہے، ایک مشہور عطر کا نام

مِٹّی کا تُھوہا

(مجازاً) کم عقل ، نادان ، جاہل ۔

مِٹّی کا رِشتَہ

زمین کا تعلق ، وطن یا جنم بھومی سے نسبت

مِٹّی کا بَنا ہونا

مٹی سے تعلق ہونا ، بے حس ہونا

مِٹّی کا مَہادیو

مِٹّی کا گھَر

کچا مکان

مِٹّی کا شیر

(مجازاً) بظاہر طاقتور لیکن اصل میں بزدل اور کمزور (شخص) ؛ ضعیف انسان نیز بطور طنز مستعمل ۔

مِٹّی کا تیل

کوئلے، تارکول یا پٹرولیم سے کشید کیا ہوا تیل جو لالٹین، چولھے وغیرہ میں بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے، گیس کا تیل، گھاس لیٹ

مِٹّی کا دِیا

چراغ جو مٹی سے بنایا ہو ؛ (مجازاً) بے وقعت شے

مِٹّی کا لانا

تقدیر یا موت کا کسی کو اُس جگہ دفن کے لیے لانا جہاں کا خمیر ہو

مِٹّی کا قَرْض

وطن یا وطن کی زمین کا مطالبہ یا حق، حق زمین

مِٹّی کا تُھوا

(مجازاً) کم عقل ، نادان ، جاہل ۔

مِٹّی کا باسَن

مٹی کا برتن ؛ (مجازا ً) انسان (جسم خاکی کی مناسبت سے) ۔

مِٹّی کا گَھڑا بھی ٹھونک بَجا کَر لیتے ہیں

ادنیٰ سے ادنیٰ چیز بھی دیکھ بھال کر لینی چاہیے

مِٹّی کا پُتلا

خاک کا پیکر، جسم خاکی، مجازاً: انسان، آدمی

مِٹّی کا ڈھیلا

مٹی کا ڈلا ؛ (مجازاً) خاک ، دھول ؛ بے حقیقت چیز ۔

مِٹّی کا مادھو

بے عقل، احمق، بے وقوف آدمی

مِٹّی کا لوندا

رک : مٹی کا تھوا ؛ کم عقل ، نادان ، احمق

مِٹّی کا بَرْتَن

وہ برتن جو کمھار مٹی سے بناکر پزاوے میں پکاتے ہیں، ظرف گلی، کاسہ گلی، مجازاً: نازک چیز

مِٹّی کا پِنْجَر

مِٹّی کا گَھرَونْدا

(مجازاً) ناپائیدار چیز، بے ثبات شے

مِٹّی کا دھونْدا

مٹی کا تھوا، مٹی کا ڈھیلا

مِٹّی کا گَھسِیٹ لانا

رک : مٹی کا کھینچ کر لانا ۔

مِٹّی کا کِھینْچ کَر لانا

تقدیر کا کسی کو اس جگہ دفن ہونے کے لیے لانا جہاں کا خمیر ہو ، موت کا کسی جگہ لانا یا لے جانا ۔

مِٹّی کا کِھینْچ کَر لے چَلنا

تقدیر کا کسی کو اس جگہ دفن ہونے کے لیے لانا جہاں کا خمیر ہو ، موت کا کسی جگہ لانا یا لے جانا ۔

مِٹّی کہاں کی ہے

معلوم نہیں کہ مر کر کس جگہ دفن ہونگے ؛ کس جگہ موت آئے گی ۔

مَری مِٹّی کا ہونا

مردہ ہو جانا ، لاش بن جانا ۔

مَری مِٹّی کا ہو رَہنا

مردہ ہو جانا ، لاش بن جانا ۔

سونے کا گَھر مِٹّی ہو جانا

بھرا پُرا گھر تباہ ہوجانا ؛ دولت مند کا غریب ہوجانا ، برباد ہوجانا.

اِینْٹ کا گھر مِٹّی کا دَر

بے جوڑ بات یا کام، بے تکا یا بدنما کام

اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا

فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا

کُمہار کا گَدھا جِس کے چُوتَڑْ پَر مِٹّی دیکھے اُس کے پِیچھے دَوڑے

جیسی عادت پڑ جائے ویسا ہی ہوتا ہے

ہَم سانپ نَہِیں ہَیں کِہ جِیئیں چاٹ کَرْ مِٹّی

ہمیں کچھ ملنا چاہیے ، بہت دنوں تک تنخواہ یا مزدوری نہ ملے تو کہتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں مِٹّی کا کے معانیدیکھیے

مِٹّی کا

miTTii kaaमिट्टी का

اصل: سنسکرت

مِٹّی کا کے اردو معانی

صفت

  • خاک کا بنا ہوا، گلی، خاکی (مرکبات میں مستعمل)

English meaning of miTTii kaa

Adjective

  • of earth, earthy, earthen

मिट्टी का के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • मिट्टी का बना हुआ, गिली, ख़ाकी (यौगिक में प्रयुक्त)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِٹّی کا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِٹّی کا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words