تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنقَلِب" کے متعقلہ نتائج

مُنقَلِب

۱۔ اُلٹنے والا ، پھر جانے والا ، متغیر ، بدلنے والا ، بدلا ہوا ، پھرا یا پلٹا ہوا ۔

مُنقَلِبَہ

منقلب ، بدل جانے والا ، تغیر پذیر ۔

مُنقَلِب ہو جانا

بدل جانا ، تبدیل ہو جانا ۔

مُنقَلِب مَوسَمِی ہَوا

(جغرافیہ) مون سون کے برخلاف سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوا ۔

مُنقَلِب طَبِیعَت

بے چین طبیعت ، تلون مزاجی ، سیمابی طبیعت ۔

مُنقَلِب کاپی

(طباعت) چھاپے کے پتھر پر اُلٹی اُتری ہوئی تحریر ، پلٹ کر جمی ہوئی کاپی جس سے کاغذ پر چھپائی سیدھی ہوتی ہے

مُنقَلِبات

(ہیئت) وہ چار برج (حمل، سرطان، جُدی اور میزان) جن کے طالع میں کام درست اور راست نہیں آتا، ثابتات کی ضد ہے کہ ان کے طالع میں کام درست ہوتا ہے اور وہ ثور، اسد، عقرب اور دلو ہیں

مُنقَلِب کَرنا

(مجازاً) بے قرار کر دینا ، بے چین کر دینا ، پریشان کر دینا

مُنقَلِب مَدارِج

(نباتیات) تغیر پذیر یا عارضی شکلیں جو مختلف اوعیہ کے درمیان ہوتی ہیں (Transitional Forms) ۔

مُنقَلِب کَیفِیَّت

رک : منقلب صورت حال ۔

مُنقَلِب گرْد باد

(جغرافیہ) وہ ہوا جس کا سب سے زیادہ دباؤ مرکز میں ہوتا ہے ، یہ اندر سے باہر کی طرف اور گرد باد کے مخالف رخ پر چلتی ہے

مُنقَلِب صُورَتِ حال

بدلی ہوئی حالت، برعکس صورت حال

مُنقَلِبُ الحال

جس کا حال بدل گیا ہو ، بدلا ہوا ۔

مُنقَلِبُ الحالی

منقلب الحال ہونا، حال بدل جانا، حالت کا متغیر ہو جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنقَلِب کے معانیدیکھیے

مُنقَلِب

munqalibमुंक़लिब

اصل: عربی

وزن : 212

موضوعات: طبعی ہیئت طب طبیعیات

اشتقاق: قَلَبَ

مُنقَلِب کے اردو معانی

صفت

  • ۱۔ اُلٹنے والا ، پھر جانے والا ، متغیر ، بدلنے والا ، بدلا ہوا ، پھرا یا پلٹا ہوا ۔
  • ۱۔ (ہیئت) وہ برج جس کی رفتار طالع میں آپڑے تو منحوس خیال کی جاتی ہے (حمل ، سرطان ، جدی اور میزان) ۔
  • ۲۔ اوندھا ، اُلٹا ، جس کا منھ یا سر نیچے اور پشت یا پاؤں اوپر ہو ۔
  • ۲۔ (طبیعیات) وہ آلہ (تانبے کا ایک پرزہ) جس کے ذریعہ برقی دور کسی مخصوص حصہ میں (عموماً رو پیما میں) دور کی تکمیل کرنے والے تاروں کو کھولے بغیر رو کی سمت اُلٹ دی جاتی ہے (Commutator) ۔

شعر

English meaning of munqalib

Adjective

मुंक़लिब के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • पलटने वाला, उलटने वाला, उलटा, औंधा, जिस का मुँह या सर नीचे और पुश्त या पांव ऊपर हो, अस्त-व्यस्त, उथल-पुथल, फिर जाने वाला, बदलने वाला, बदला हुआ, फिरा या पलटा हुआ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنقَلِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنقَلِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words