زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’طب‘‘ سے متعلق الفاظ

’’طب‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آب

رونق، چمک، خوبصورتی، حسن، آب و تاب

آب ریزاں

(طب) آنکھوں سے پانی بہنے کی بیماری، ڈھلکا، سیلان اشک

آبْ زَن

(طب) بڑا برتن، مثلاً ٹب وغیرہ، جس میں نیم گرم پانی یا دواؤں کا صاف اور نیم گرم جوشاندہ بھرکر مریض کو بٹھایا جائے

آبْ زَن کَرنا

(طب) مادہ یا جوش دی ہوئی ادویہ کے گرم پانی میں کسی عضو کو ڈبونا

آبِ مُساوی

(طبیعیات) وہ پانی جس کو کسی خاص جسم کی حرارت کے برابر حرارت پہنچادی جائے.

آسْمان جونی

(طب) آنكھوں میں نیلا پانی آتر آنے كی بیماری۔

آلَۂ سَماعَت

(طبیعات) برقی رو کے ذریعے جو آوا ز فضا میں گونجتی ہے اس کو سننے کے لئے ایک خاص قسم کا آواز گیر آلہ جس کے دوحصے دونوں کانوں پر رکھائے جاتے ہیں

آنْکنا

قیمت کا تخمینہ کرنا

آوَنگ

وہ رسی جو صحن وغیرہ میں باندھتے اوراس پرعموماً کپڑے لٹکا کر سکھاتے ہیں، الگنی

آڑ

ركاوٹ، سدراہ، حائل

آکِلَہ

(طب) وہ زخم جو کسی عضو کی ساخت کو کھاتا اور گلاتا چلا جائے، گوشت خورہ، سرطان

آہَکِ مَغْسُول

(طب) مقرر طریقے سے دھویا ہوا چونا

اِبْتِداے جُزْئی

(طب) وہ زمانہ جس میں دورۂ مرض کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں ، مثلاً نوبتی بخار میں بدن کی پھریری اور کسل وغیرہ .

اِبْتِداے کُلّی

(طب) وہ زمانہ جس میں ہنوز مرض کا مادہ یکجا ہونے کے آثار و علامات ظاہر نہ ہوئے ہوں ، جیسے تپ لرزہ میں ابتداءً قارورہ تہ نشیں ذرات سے خالی ہوتا ہے .

اَبْجَل

(طب) بازو کے اندر کی ایک موٹی رگ کا نام

اَبْخَر

(طب) گندہ دہنی کا مریض، وہ شخص جس کے منہ سے بو آتی ہو

اَبْرَد

(طب) وہ شخص، جس میں جنسی اشتہا و کی کمی یا فقدان ہو

اُبْض

(طب) گھٹںے کی پچھلی جانب، باطن زانو

اِبْطی

(طب) بغلی ، بغل کا ؛ بغل کی رگ جو آگے بڑھ کر باسلیق کہلاتی ہے .

اُبھری چَھپائی

(طباعت) وہ چھپائی جس میں حروف کاغذ کی سطح سے ابھرے رہتے ہیں

اَبْیَضِ حَقِیْقی

(طب) وہ قارورہ جس کا رنگ دودھ کے مانند سفید ہو ، بول لبنی

اَثْدیٰ

(طب) چھاتیاں، چوچیاں، پستانیں

اَثَر

نتیجہ، حاصل

اَجْرَب

جو خارش میں مبتلا ہو، خارشزدہ

اَجْزَم

(طب) جس کی ناک کٹی ہوئی ہو، نک کٹا

اَجْسامِ شَعْرِیَّہ

(طب) جسم کے باریک روئیں دار چھوٹے چھوٹے اجزا

اَجْسامِ مُضَلَّعَہ

(طب) دو چھوٹے چھوٹے دھاری دار اُبھار جو دماغ کے بطون جانبی میں پائے جاتے ہیں

اِجْل

(طب) ایک عصبی بیماری جس میں ایک قسم کا تشنج چنبر گردن کے عضلات میں پیدا ہوکر ان کو طول میں اگلی یا پچھلی جانب کھینچتا یا اینٹھتا ہے جس کے باعث جسم اکڑ کر تیر کے مانند سیدھا یا کمان کی طرح خمیدہ ہو جاتا ہے ، چاندنی ، کزاز

اَجْنِحَۂ کَبِیْرَہ

(طب) دماغ کے پیندے کی ہڈی کے دونوں بڑے بازہ

اُجُود

(طب) ٹوٹی ہوئی ہڈی کو ٹیڑھا باندھنے کا عمل، نیز ٹوٹی ہوئی ہڈی کا جڑ جانے کے بعد ٹیڑھا ہوجانا، بہترین

اِجْہاز

(طب) اسقاط، حمل گرنا

اُچاٹ کَرنا

ہٹانا، دور رکھنا (طبیعت وغیرہ کو کسی طرف سے)

اُچَکْنا

چھیننا ، جھپٹنا ، اڑا لینا ، لے بھاگنا ، چرا (کسی شے کو ) ۔

اِحْتِراق

سوختہ ہونے یا جل جانے کی کیفیت یا عمل ، جلنا .

اِحْتِراقی

(طب) آنکھوں کی ایک بیماری جس میں طبقہ قرنیہ کی بیرونی سطح پر سفید اون کا ٹکڑا سا رکھا ہوا اور اس کی شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوئی نظر آتی ہیں

اِحْتِقان

مبرز کے ذریعے پیٹ میں دوا یا پانی پہنچانے کا عمل ، حقنہ ، عمل ، انیما .

اَحْسا

(طب) ایک غذا جو بالعموم مبوس ، شکر اور روغن بادام وغیرہ کی ترکیب سے بنائی جاتی ہے ، ایک طرح کا حریرہ ، دودھی

اَحْمَرِ ناصِع

(لفظاً) ہلکا سرخ ، سرخ زردی مائل ، (طب) زردی مائل ہلکا سرخ قارورہ

اِحْمِرار

(لفظاً) سرخ ہو جانا ، (طب) جلد پر سرخ سرخ دھبے یا داغ پڑنا ، سوزش جلد

اَحْمَران

(لفظاً) دو سرخ چیزیں ، (طب) شراب اور گوشت

اِخْتِلاج

بھڑکنے یا دھڑکنے کی کیفیت یا عمل، (نبض اور دل وغیرہ کی) حرکت

اِخْتِلاطُ الْعَقْل

(طب) عقل خراب ہوجانے کی کیفیت ، بے عقلی جو جنون کی حد تک نہ پہنچی ہو، خبطی پن

اِخْتِلاف

(قول و فعل یا نظریات وغیرہ میں) نامواقفت، عدم تطابق، تضاد

اَخْذ

حاصل کرنے یا لینے کا عمل، حصول، کسب، اکتساب

اِخْلاص مَنْد

سچا دوست، مخلص

اَخْلاط

بدن کی چار رطوبتیں جوغذا کے تحلیل ہونے سے پیدا ہوتی ہیں: سودا، صفرا، بلغم اور خون، جسمانی مادہ

اِدْراج

خلط ملط کیے جانے یا ایک کو دوسرے میں ملا دینے کا عمل جس سے اصل شے خصوصاً مفہوم مشتبہ ہوجائے، خلط مبحث

اِدْرار

(بار بار) پیشاب آنا

اِدْلاع

(لفظاً) زبان کا باہر نکل پڑنا ، (طب) ایک مرض جس میں زبان پھول کر اتنی بڑی ہوجاتی ہے کہ منھ میں نہیں سماتی (اسے ادلاُع اللسان بھی کہتے ہیں)

اُذْنَک

بہیرون کے سننے کا آلہ

اِرْتِکاض

(لفظاً) دوڑنا، بچے کا ماں کے پیٹ میں حرکت کرنا

اَرْحا

اوپر نیچے کے بارہ دانت جو ضواحک کے پیچھے ہوتے ہیں

اَرُز

(لفظاً) چاول ، (طب) دو یا چار رائی بھر وزن کا چاول جسے تولنے میں باٹ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے

اُرْزِیَّہ

(لفظاً) چاول سے منسوب ، (طب) پکے ہوئے دودھ چاول

اِرْسال

ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے یا بھیھے جانے کا عمل، بھیجنا، روانہ کرنا

اَرْنَبِیَّہ

(طب) ایک بیماری جس میں اوپر کی پلک سکڑ کر چھوٹی ہو جاتی اور نیچے کو لوٹ جاتی ہے جس کے باعث دونوں پلکیں باہم نہیں مل سکتیں ااوار مریض کی آنکھیں سوتے میں خرگوش کی طرح نیم وا رہتی ہیں ؛ وہ آنکھ جو اس بیماری میں مبتلا ہو

اَرْواحِ ثَلاثَہ

(طب) تین وسم کی روحیں جوحسب ذیل ہیں : روح حیوانی (جو قلب میں پیدا ہوتی اور شرائین کے ذریعےاعضا میں پہنچ کر ان کو قوت حیات عطا کرتی ہے) ، روح نفسانی (جو دماغ میں پیدا ہو کر اعصاب کے زریعے جسم کو قوت حس و حرکت بخشتی ہے)، روح طبعی (جو جگر میں پیدا ہوتی اور جسم کو قوت ہضم و تغذیہ عطا کرتی ہے)

اِسْتِحْصاف

(لفظاً) خشک خارش ہونا ، (طب) وہ ببوست یا خشکی جو مسامات کے بند ہوجانے سے پیدا ہوتی ہے .

اِسْتِحْلاب

دودھ کی چکناہٹ اور غذائیت وغیرہ کی مجموعی کیفیت

اِسْتَرْیَہ

(طباعت) کاپی جمانے اور داب چلانے والا کاریگر .

اِسْتِصْلاح

۱. ( لفظاً ) درستی ، درستی چاہنا ، ( مراداً ) : ( نظم و نثرکی ) اصلاح لینا یا دینا .

اِسْتِفاق

طب: مرض سے افاقہ، مریض کا صحت پانے لگنا، قریب الصحت ہونا

اِسْتِفْراز

(لفظاً) شریک کو الگ کرنا ، بلا شرکت غیرے کوئی کام کرنا ، (طب) دوا کے ذریعے جسم سے فضلات کو خارج کرنا

اِسْتِمْرا

(لفظاً) دودھ دوہنا یا نکالنا ، (طب) غذا کا ہضم ہونا ، غذا کا ہضم ہو کر جگر اور تمام اعضا کی طرف جانا

اِسْتِنْشاق

ناک کے ذریعے سانس کھینچنے کا عمل، ہوا کو اندر کی طرف کھینچنا، سونْگھنا

اِسْتِنْقاع

خشک میوہ جات وغیرہ کو پانی میں بھگو کر ہاتھ سے رگڑنا، نچوڑنا اور رس نکالنا، تر کرنا

اِسْتِوا

ہمواری، برابری، مساوی ہونا

اَسْرار

نکات، لطائف، کلام کی باریکیاں جو ہر شخص کی سمجھ میں نہ آئیں

اُسْطُوانَہ

صحیح املا (اُسطوانہ)، ستون، تھم، کھمبا، لاٹھ، پایہ

اَسَف

افسوس ، جیسے : وا اسفا (رک). (عموماً الف ندبہ کے افافے کے ساتھ مستعمل).

اِسْکَرْبُوط

مسوڑے نرم اور پلپلے ہو کر خون بہنے کی بیماری

اُسْکُرُجَّہ

(طب) وہ ظرف، جس میں پانچ مثقال پانی اَجائے، چھوٹی پیالی، بارہ تولے آٹھ ماشے کا وزن

اِسْہالِ بُحْرانی

وہ دست ہے جو کسی بیماری کا مادۂ مرض دفع ہونے میں آئے

اُشْن

(طب) وہ دوا جو گرم اور ہاضم ہو، سرد کی ضد

اِصْفاق

(طب) ایک جسم سے دوسرے جسم میں انتقال خون، نقل الدم

اُصُول

مسائل دینی میں فقیہ یا امام کے فتوے، احکام شرع

اُصُولِ قَدَرِیَّہ

(طبیعیات) برقیات کی مقداروں کے ضابطے .

اَصْہَب

(طب) وہ قارورہ جس کا رنگ سرخ سفیدی مائل ہو

اِطار

(لفظاً) خلقہ، گھیرا، (طب) حشفے کے گردا گرد کا ابھار ؛ آنکھ کا خلقہ

اَطْراف

کنارے، سرے

اِطْرِیفَل

(طب ہونانی) ہر وہ معجون جس میں تین پھل (ترپھلا: ہڑ، بہیڑا، آملہ) شامل ہوں

اَطْیَبان

(لفظاً) دو عمدہ چیزیں ، (طب) کھانا اور جماع

اِعْتِدال

اوسط ، توازن

اِعْتِصار

نچوڑ کر یا دبا کر کسی چیز کا رس یا عرق وغیرہ نکالنے کا عمل

اِعْتِقال

(طب) زبان بند ہوجانا

اَعْرَاض

وہ اشیا جو قائم بالذات نہ ہوں اور اپنے وجود کے لئے جسم یا محل (جوہر) کی محتاج ہوں، مثلاً رنگ و بو وغیرہ (اعراض نو ہیں: کیف، کم، ابن، متیٰ، اضافت، وضع، فعل، انفعال، ملک)

اَعْمَش

(طب) جس کی آنکھوں سے پانی بہتا ہو، ضعیف البصر

اِفْتِراق

جدائی، دوری، فصل، کنارہ کشی

اَفْسُرْدَہ

بجھا ہوا، ٹھنڈا (شعلہ یا ایندھن وغیرہ)

اَفْسَنْتِین

بلند ڈنڈی اور بہت سی پتیوں کا ایک پودا جس کا پھول بابونہ سے مشابہ اور جس کے درمیان اسپند کی طرح تیز بو اور کڑوے بیج ہوتے ہیں (دوا میں مستعمل)

اِقْتِضاض

کنواری عورت کے ساتھ مباشرت یا جماع

اِلْتِوا

کسی کام کوعارضی طور پر روک دینے کا عمل، ملتوی کرنا، کام میں دیریا تاخیر کرنا

اَلحَمْرا

(طب) آشوب چشم کی سرخی جو دیکھنے میں گوشت کا سرخ لوتھڑا معلوم ہو

اِمالَہ

میلان، مائل یا منتقل ہونا

اِمْتِصاص

(طب) دوا یا سوئی وغیرہ کے ذریعے فاسد مادہ جسم سے خارج کرنے کا عمل

اَمْراضُ الشَّکل

اعضا کی شکل کا ایسا بگاڑ جس سے ان کے فعل میۂ کمی یا نقصان واقع ہو

اَنْتَ

تُو، آپ (مخاطَب)

اِنْحِطاط

سابق صورت حال سے کمی، نقصان یا زوال

اَنْساج

(طب) اعضا کی بافتیں اور ساختیں اور ان کے حالات

اِنْصِباب

(رقیق شے کی) ریزش، ٹپکنا، گر کر بہنا

اِنْضاج

لفظاً: میوے کو پکانے کا عمل، طب: خلط رقیق کو دوا وغیرہ سے غلیظ کرنا، کچے مادے کو پختہ کرنا

اِنْعِطاف نُما

نور کے انعطاف کی پیمائش کرنے کا تناسب یا عدد

اَنوشْدارُو

تریاق، زہرمہرہ، نوشدارو

اَوذِیما

(طب) ایک قسم کا ورم کہ سوزش اس میں نہیں ہوتی لیکن کبھی کبھی ہلکا سا درد محسوس ہوتا ہے ، ڈھیلا ورم۔

اَوشَدھالْیَہ

دواخانہ، شفاخانہ، ہسپتال

اَڑُوسا

ایک بوٹی جس کا گرہ دار پودا اونچا پھول سفید اور پتے آم کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں (عموماً دوا میں مستعمل)، ایک قسم کا پودا جو ملا بار میں پیدا ہوتا ہے اور دوائیوں میں کام آتا ہے

اَکاس بیل

(نباتات) زرد رنگ کے بٹے ہوئے تاگے سے مشابہ ایک بیل جس میں جڑ اور پتے نہیں ہوتے اور جو بغیر جڑ کے کسی بھی درخت پر پیدا ہوتی اور اس پھیل کر لپٹتی چلی جاتی ہے، افتیمون (اس درخت کے پتے بالکل خشک ہو جاتے ہیں، دواؤں میں مستعمل)

اَکِلَہ

(طب) ایک بہت ہی خراب پھوڑا جسے آکلہ بھی کہتے ہیں، ناسور، پھوڑا، پھنسی

اِکَوتا

ایک قسم کی پھنسیاں جو ہاتھ کی پشت یا پاؤں پر چھتا باندھ لیتی ہیں اور پھر بڑھتے چلی جاتی ہیں (اکثر ان سے رطوبت بھی نکلتی تھی)

اَکْڑاو

اکڑنا کا اسم کیفیت

اِیْلام

۱. سزا ، ایذا رسانی.

اِینْدَھن

چولھے وغیرہ میں جلانے کی لکڑی یا کوئلہ وغیرہ، پٹرول، گیس

باپْھنی

آنکھ کے کویے گلنے کی بیماری

باثِق

(طب) وہ تفریق اتصال جس سے وریدوں یا شریانوں کےمن٘ھ کھل جائیں

باحُور

(طب) بحران، بحران کا دن

بازی جائی

ایک جگہ پر ہونے کی حالت ؛ (طبیعیات) تمام اطراف میں یکساں خواص رکھنے کی حالت ، ہم جائیت ، نظیریت ۔

باوْ گولا

پیٹ کی ایک بیماری، جس میں ریاح گولے کی شکل میں مجتمع ہوکر پیٹ میں ہر طرف گردش کرتی ہے اور مریض درد کی شدت سے بیتاب ہوجاتا ہے، درد قولنج

بَبیس

علت ابنہ یعنی بدفعلی کرانے کی لت

بَتَوری

ورم جو پتھر کی طرح سخت ہو، رسولی، پھوڑا، پھڑیا، بال توڑ

بُثُوراتِ غَرِیْبَہ

منھ زور اور سرکش قسم کے جلدی امراض کا ایک گروہ

بَج

(طب) ایک نبات کی جڑ جو تلی کے ورم اور دوسرے امراض میں مستعمل ہے، (عربی) وج

بُجھی بُجھی

بجھی کی تکرار (طبیعت وغیرہ کے لیے مستعمل)

بُحْران

مرض کا زور، بیماری کی غیر معمولی شدت جو یکایک واقع ہو یا مخصوص دنوں میں جیسے تیسرے دن یا چوتھے دن وغیرہ (طبیبوں کا خیال ہے کہ اس حالت میں طبیعت مرض سے جنگ کرتی ہے جس کا نتیجہ موت ہوتا ہے یا صحت، طبیعت اور مرض کا مقابلہ)

بَحْری رُسُوب

(طبقات الارض) وہ مٹی پتھر وغیرہ جن کو سیلاب دریا کے تیز دھارے یا تند ہوائیں قشر زمین سے ہٹاکر سمندروں میں پہن٘چا دیتی ہیں.

بَرْد اَطْراف

(طب) موت کی سردی جس میں بیمار کے ہاتھ پانْو سرد ہوجاتے ہیں

بَرْدَہ

غلام یا کنیز، زرخرید

بَرق جَنِین

(طب) جنین کو رحم سے نکالنے کا آلہ

بَرْق زا

وہ قوت جس سے بجلی پیدا ہو

بُرُودَتِ عارِضی

(طبیعیات) وہ نسبت جو بخارات آبی کی حقیقی مقدار کو ... ظاہر کرتی ہے

بُرُودَتِ مَحْض

(طبیعیات) وہ قوت یا بخارات کی کشش جو مقیاس الحرارت میں پارے کو اوپر چڑھانے کا باعث ہوتی ہے

بَسِیط

وسعت، پھیلاو (مجازاً) فرش، سطح

بَلاش

بلغم

بَلْغَم

(طب) افسان کے جسم کی چار خلطوں (سودا، صفرا، خون اور بلغم) میں سے ایک خلط کا نام

بَلیلَہ

بڑے مازو کے برابر اس سے کسی قدر بڑا پھل جس کا رنگ زرد یا مٹیالا اور ذائقہ تلخ اور کسیلا ہوتا ہے، اس پھل کا پوست بطور دوا استعال ہوتا ہے عموماً چورن وغیرہ میں، بہیڑہ

بَنْدال

ایک بیل جو درخت پر پان کی طرح پھیلتی ہے، لتوبڑی

بَڑھتی چال

(طبیعیات) حرکت میں اضافہ ، اسراع

بھاری پانی

چشمہ، ندی وغیرہ کا پانی جس میں معدنیات کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہو

بھانٹ

ایک درخت جس کا قد تقریباً بارہ فٹ ڈالیاں پتے لمبے کٹواں کناروں والے لال بندکی دارسفید پھول، چپٹا گول کالا پھل بطور دوا مستعمل

بَھٹْبَھٹانا

بھٹ بھٹ کی آواز پیدا کرنا، (طبلے کو) بے ہن٘گم طور پربجانا

بُہْر

سان٘س پھولنا، سان٘س چڑھنا، ایک قسم کا دمہ، تنگی نفس جس کا سبب شرائیں ربہ کا امتلا ہوتا ہے

بَہَق

جلدی بیماری جس میں جلد پر سفید داغ سے نمودار ہو جاتے ہیں، چھیپ

بَیاض

سفیدی

بَید

(ہندوستانی جڑی بوٹیوں اور ان کے مرکبات سے علاج کرنے والا) حکیم، طبیب، وید

بَیطار

سالوتری، گھوڑوں کےامراض کا معالج

پارے کا کافُور

(طب) سفید بے مزہ پاوڈر جو طب میں بطور مسہل مستعمل ہے انگ : Calomel (فیلن).

پان باندْھنا

(طبی اصطلاح) کسی پھوڑے پھنسی پر پان کا پتا بان٘دھنا.

پانی جَھڑْنا

(طباخی) پانی ٹپک ٹپک کر نکل جانا ۔

پانی چھوڑْنا

پانی دینا ، پانی جاری کرنا ، پانی ترک کردینا

پانی دینا

(زراعت) سین٘چائی کرنا

پانی مَرْنا

(طباخی) پانی خشک ہونا، کھنا پکانے وقت مصالحہ وغیرہ کا پانی جلنا.

پانی کا ڈھال

(طبقات الارض) زمین کا وہ قدرتی نشیب جو مختلف مقامات پر مختلف ہوتا ہے ۔

پانی کی سَرْسَراہَٹ

(طباخی) وہ آواز جو کھانا پکتے وقت پتیلی سے آتی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ گوشت یا ترکاری بُھننے کے لیے تیار ہے یا پک کر تیار ہے ۔

پِت

(طب) اخلاط اربعہ (سودا، صفرا، بلغم، خون) میں سے ایک خلط کا نام، صفرا، زرد رن٘گ کا کڑوا پانی، جو پتے کے اندر ہوتا ہے، پت

پَتَّھر اُڑانا

(طباعت) چھاپے کے پتھر پر سے کاپی کی جمی ہوئی تحریر کو گھس کر مٹانا ؛ پتھر صاف کرنا .

پِتّی

ددوڑے، جو خون کی گرمی سے یکایک جسم پر پڑ جاتے ہیں، ایک بیماری کا نام، جو جوش خون سے پیدا ہوتی ہے

پُچارا

کوچی ، برش ، پوتا.

پَچلونا

پانچ نمکوں کا چورن، پانچ نمک کا سفوف (عموماً ہاضمہ کے لیے)

پَرْدَۂِ عَنْکَبُوت

مکڑی کا جالا

پَرَسُوت کا بُخار

ایک قسم کا بخار

پرَلیپ

پلستر، مرہم، ضماد، لیپ

پَرْنی

دلہن ، بالغ لڑکی .

پُرُوف اُٹھانا

(طباعت) کاپی کو چھاپنے کے لیے پتھر پر جما کر اس کی دوسری نقل پتھر سے نئے کاغذ پر لینا ، آج کل پتھر کا چھاپہ متروک ہے لیکن پروف اب بھی اٹھاتے ہیں اور اس کی تصحیح کرتے ہیں.

پِرْکی

پھنسی، پھوڑا

پَن بَھتّا

(طباخی) اُبال کر پکائے ہوے اور پھیکے چاول، خشکا، بھات.

پَٹّی چَڑھانا

پھوڑے یا درد کی جگہ پر پلستر بان٘دھنا

پُھلوا

کھیس یا لوئی وغیرہ کے حاشیے کا پھندنا جیسے عموماً بٹ لیتے ہیں، جھالر گپھا

پھنکی

کسی چیز کا بہت چھوٹا ٹکڑا، چھوٹی قاش، چھوٹی پھانک

پُھول

پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم

پُھول کَرنا

مرنے کے بعد تیسرے دن کھانے کی ایک تقریب کا انعقاد کرنا، سوم کی فاتحہ دینا یا دلانا

پِھیکا

بے نمک جس میں نمک مرچ مقررہ مقدار سے کم ہو

پیپ

(طب) جاندار کے جسم میں سفید جسیمے بہت بڑی تعداد میں ہلاک ہو جاتے ہیں ان کے ٹوٹنے پھوٹنے میں جو مادہ بنتا ہے اسے پیپ کہتے ہیں یہ سفید زردی مائل کبھی کبھی سیاہ عموماً رقیق کسی بھی پھوڑے پھنسی زخم (کان، ناک، دان٘ت) سے خارج ہوتا ہے مادہ، مواد، ریم، راد، رطوبت

پِیش اَنْداز

لفظاََ: آگے گرنے والا یا گرا ہوا، طبعیات: ایسا جسم جو کرہ ہوائی میں ذاتی رفتار اور کشش زمین کے زیر اثر پیر ابو لائی راستہ اختیار کر کے زمین پر آجائے .

پیشِ کَفِ پا

(طب) تلوے کے اوپر کی طرف کے ابھرواں عضلات .

پیْشاب کُھل کَر ہونا

(طب) مثانے میں جمع شدہ پیشاب کا دوا سے خارج ہونا

پِیلَک

(ساز گری ) ہاتھی دان٘ت کی چھوٹی سی جو سارن٘گی کے نچلے سرے (طبلی ) کے اوپر پر رودے یعنی تان٘ت کے تاروں کو طبلی کی سطع سے اوپر رکھنے کے لیے لگی رہتی ہے ، اس کے اوپر تان٘ت کر تار کھن٘چے ہوتے ہیں جس سے تار کی جھن٘کار صاف رہتی ہے ، تاردان ، ٹیک ، گھوڑی .

تاج

گنجفے کی پہلی بازی

تال مَکھانا

ایک قسم کی بیج

تالُو کی دَرْزْ بَنْدی

(طب) ایک بیماری جس میں بچے اکثر تالو میں باریک خلا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو بعد کو آپریشن کے ذریعہ اکثر ٹھیک کیا جاتا ہے.

تانبے کا کُشْتَہ

(طب) تان٘بے کو مقرر طریقے سے پھون٘ک کر بنایا ہوا کشتہ ، جلا ہو تان٘با ، (اس کو تان٘بے کی راکھ بھی کہتے ہیں)

تَبارِید

طب: تبرید کی جمع، وہ ٹھنڈائی (سرد شربت یا دوا) جو موسم گرما کی حدت دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں

تَبْدِیلیِ دِل

روح ، نفس یا باطن کی تبدیلی . (English Urdu Dictionary of Christian Terminology , ۱۲۷)

تَبُوری

تسولی، ورم

تَپِ قِرْمِزی

ایک متعدی مرض ہے، اس کی امتیازی خصوصیات بخار، حلق کی سوزش، جلد پر ایک چمکدار سرخ ثوران اور بعض پیچیدگیوں کا میلان ہے، ان پیچیدگیوں میں سب سے زیادہ اہم حادالتباب گردہ اور التہاب ازن وسطی ہیں

تَجْوِیز

رائے دینا، تدبیر کرنا

تَجْوِیفِ شِمّی

(طب) گڑھا یا خالی جگہ جو ناک کی بناوٹ میں موجود ہوتی ہے.

تَحَجُّرِ مفَاصِل

(طب) پتھر کی طرح پٹھوں اور جوڑوں کی سختی ، پٹھوں اور جوڑوں کا جمود ، جوڑوں کے جماؤ کی بیماری.

تَحْرِیک

سلسلہ

تَحْلِیل

نماز کے آخر میں سلام پھیرنا، نماز مکمل کرنا

تَخْتی

چھوٹا تختہ

تَخْدِیر

منشیات کی عادت

تَخْطِیطِ قَلْب

مشین کے ذریعے دل کی حرکت کے نشیب و فراز کا لکیری نقشہ، جس سے دل کی دھڑکن کی کیفیت کا اندازہ لگا کر مرض کی تشخیص کی جاتی ہے

تَخَلْخُل

خلخال پہننا

تَداخُل

لفظاً کسی ایک کا دوسرے میں دخل دینا ، کسی بات میں دوسری بات کا شامل ہو جانا، مداخلت ،داخلہ .

تَداخُلِ نُور

(طبیعیات) رک : تداخل معنی نمبر ۲.

تَدْخِین

طب: تدخین (fumigation) طیران یافتہ ادویہ کا مقامی یا عمومی غسل ہے، گندھک اور پارہ اس غرض کے لیے خاص طور پر مستعمل ہیں

تَر حَمّام

(طب) باقاعدہ پانی بہا کر نہانا (ضد خشک حمام)

تِرِپاد

تین پاؤں والا

تِرْپَھلا

(طب) پیڑ بہیڑہ اور آلْولے کا مجموعہ (جس کا زلال آنْکھ کے لیے مفید ہوتا ہے) اطریفل .

تَزارید

سلوٹیں ، شکنیں جو زرہ کی بناوٹ سے مشابہ ہوں (طب) ابھار .

تَسْجِیل

نقش کرنا ، ثبت کرنا ، تحریر کرنا .

تَسْقِیَہ

پانی دینا

تَشْخِیص

حساب

تَشْرِیح

کھول کر بیان کرنا، واضح کرنا، معانی وغیرہ کی تفہیم، وضاحت، صراحت، تفصیل، تفسیر

تَشْرِیح داں

اعضائے جسم انسانی کے جوڑ بند وغیرہ جاننے والا، انسانی جسم کا عالم

تَضادُ الْعَمَل

(لفظاً) تاثیر میں ایک دوسرے کی ضد ہونا ؛ (طب) ایک دوا کی تاثیر کو کسی دوسری دوا کی تاثیر سے کمزور کردینا یا روک دینا.

تَطْعِیم

(لفظاً) ایک درخت کی ٹہنی کا دوسرے درخت کی ٹہنی سے الجھ جانا ، ایک درخت کی شاخ کا دوسرے درخت کی شاخ میں پیوند لگانا، قلم لگانا.

تَعَدّی

(قواعد) متعدی ہونا یا بن جانا

تَعَدِّیَّت

(طب) (مرض کا) متعدی ہونا

تَعْدِیل

برابر اور درست کردینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا

تَعْرِیب

۱. (رک) تعرب.

تَعْرِیق

۱. پیسنہ لانا .

تَعَصُّب

رعایت بے جا، طرف داری، بے جا حمایت یا پچ

تَعْضِیَہ

(طب) تحلیل و تجزیہ ، چیر پھاڑ ؛ تشریح ، انگ : Dissection کا ترجمہ .

تَعْطِین

طب: کسی نباتی دوا یا چیز کو کسی سیال میں بھگو کر نرم کرنا

تَعَظُّم

بڑا پن، بزرگ ہونا

تَعَفُّن

سڑاند، بدبو

تَعَقُّد

(طب) کسی عضو میں گانْٹھ یا گرہ پڑجانا

تَعْقِیب

نماز پڑھنے کے بعد وظیفے یا دعا کے لیے بیٹھنا ، نماز کے بعد پڑھا جانے والا وظیفہ یا دعا.

تَعْقِیم

نباتی جراثیم (بکٹیریا) سے پاک کرنا، اتلاف جراثیم ، انگ : Sterilization .

تَعْلِیق

(لفظاً) (کسی چیز کا) لٹکانا، معلق کرنا.

تَعْنِین

طب: نامرد ہونا، قانوناً و شرعاً نامردی کا اعتراف کرنا، نامردی، طبیب یا قاضی کا کسی پر نامردی کا حکم دینا، نامرد قرار دینا، جادو سے کسی کو نامرد کردینا

تَعْنِینَت

(طب) عورت کے قابل نہ ہونا ، نامرادی

تَغار

پیمانہ

تَغْذِیَہ

(طب) غذائی مادہ کا جذب ہونا اور بدن کی صورت میں صرف ہو کر بالآخر طبیعی طور پر خارج ہونا، غذا دینا، (جسم کو) پرورش کرنا

تَغَیُّر

تبدیلی، بدلنا، ایک حالت سے دوسری حالت میں جانا

تُفالِ مِس

(طب) تان٘بے کے ریزے جو گرم تان٘بے کو کوٹنے کے وقت اس سے جدا ہوتے ہیں ، دیگ چون

تَفاوُت

فرق، اختلاف

تَفَرُّقِ اتِّصِال

طب: زخم اور جراحت، کسی مفرد و مرکب عضو کے اجزا کے باہمی اتصال میں فرق آنا یعنی ان میں جدائی واقع ہونا، یہ صورت کبھی خارجی سبب سے ہوتی ہے جیسے عضو کا چھل جانا، چرجانا، کٹ جانا، اور کبھی داخلی سبب سے جیسے کسی عضو کا پھولنا یا سوجن وغیرہ

تَفْرِیخ

انڈے سینا.

تَفَمَّم

(نباتیات) ریشۂ نباتات کا منھ نکالنا یا شاخ اگنا ، انگ : Anastomosing.

تَقْدِیر

(ریاضی) اندازہ، مقدار، قدر

تَقَرُّح

(طب) پیپ پڑ جانا، وہ زخم جس میں پیپ پڑ گئی ہو، ناسور

تَقَرُّحُ الْقَطات

(طب) ڈھڈھی کا زخمی ہونا، زخم بستری، وہ زخم جو عرصے تک بستر بیماری پر پڑا رہنے سے ڈھڈھی میں ہوجاتا ہے

تَقَرُّع

(طب) کروٹ بدلنا، کروٹ بدلتے رہنا

تَقْرِیح

(طب) قرحہ پیدا کرنا، زخم بنا دینا، پیپ دار کرنا

تَقْرِیع

ملامت کرنا، سرزنش کرنا، ڈانْٹنا.

تَقشُّر

چھال جانا، چھلکا علیحدہ ہونا، پھڑا اترنا، تفلّس، انگ

تَقَشُّف

ترک دنیا، زہد، درویشانہ زندگی گزارنا

تَقَطُّع

(طب) وقفہ، وقت راحت، بخار کی دو نوبتوں کا درمیانی وقفہ

تَق٘طِیر

طب: کشید کرنا، عمل کشید، ٹپکائو سے صفائی، عرق نکالنا، پیشاب کھُل کر نہیں آتا

تَق٘طِیع

ٹکڑے ٹکڑے کرنا، قطع کرنا، کاٹنا

تَق٘لیِب

کھونا یا جھوٹا قرار دینا

تَق٘لِیم

ناخن تراشنا، کوئی چیز کاٹنا

تَقَیُّح

پیپ پڑ جانا، (طب) زخم و ورم وغیرہ میں پیپ پڑ جانا، پپیانا، جوف عضو یا فضائے صدر میں پیپ جمع ہوجانا

تَلئِین

نرم کرنا، ملیّن کرنا

تَلافی کُن تار

(طبیعیات) مزاحمتی تھرما میٹر کے تاروں میں سے ایک متبادل تار.

تَلافِیف

تلفیف(رک)کی جمع، (طب) کسی عضو کے پیچ یا لپٹ بالخصوص دماغ کے ابھرے ہوئے پیچ یا لپیٹ انگ :Convolution.

تَلْبِیب

طب: پھلوں کے گودے کو نچوڑ کر چھاننے کا عمل، گودے کی لپٹی بنانا

تَلْچَھٹ

پانی یا کسی اور رقیق شے کے نیچے بیٹھا ہوا میل، تہ نشین ،گاد ، تلون٘چھ.

تَلخ شِیرِیں

(طبَ) سَورنجان کی ایک قسم ، میٹھی سورنجان ۔

تَلْطیف

صفائی ، لطافت پیدا کرنا .

تلْوِیم

سیاسیات: ملامت

تَلْوِینِ اَسْوَد

(طب) سو داوی رن٘گت ، سیاہ رن٘گت ، انگریزی : Melanin pigmentation

تَلْوِینِ دَمْوی

(طب) خونی رن٘گت ، خون کے سرخ ذرات سے متعلق رن٘گ، انگریزی : Haematogenous pigmantation

تَلَہُّب

آگ بھڑکنا

تَماثُل

(صورت یا صفت میں) مماثلت، یکسائی

تَماس

۲. (ریاضی) دو خطوط کا باہم ملنا

تَماسی سَطْح

(طب) دانْتوں کی مختلف سطحوں میں سے وہ سطح جو متصلہ دانْتوں کو چھوتی ہیں

تَمْثِیل

مثال، نظیر، تشبیہ

تَمْحِیض

ملاوٹ سے پاک و صاف کرنا، چھاننا، پھٹکنا

تَمَدُّد

پھیلاو، کھنْچاو، بڑھوتری، کشادگی، کشیدگی

تَمَدُّدِ غَیر کامِل

(طب) پیدائش کے وقت بچے کے پھیپڑوں کا پورے طور پر کشادہ نہ ہونا اور اس کا بخوبی سانْس نہ لینا ، انگ : Atelectasis

تَمْرِیخ

تیل لگانا ، (طب) روغن (یا کسی اور دوا) کی جسم پر مالش کرنا

تَمْرِیض

تیمارداری کرنا، مریض یا کمزور کرنا

تَمَزُّق

(لفظاً) پھٹ جانا، پارہ پارہ ہوجانا، کپڑے کا پھٹ جانا، (طب) کسی عضو کا پھٹ جانا یا شق ہوجانا، تشقق، انگ : Rupture

تَمَوُّج

پانی یا ہوا کی لہروں کا اضطراب ، تلاطم ، ارتعاشی یا لہریا حالت و کیفیت.

تَمِیز

برتری، شان، تہذیب، حفظِ مراتب، لحاظ، عقل، دانش، اچھے برے یا نیک بد کی پہچان کی صلاحیت، فرق کرنے کی صلاحیت، فرق، امتیاز، قاعدہ، اہلیت

تَناثُر

(طب) بال گرنا ، بال جھڑنا ، کمزوری کے سبب بال گرنا ، تمرُّط

تَناقُص

(طب جدید) بخارکا گھٹنا یا خفیف ہونا، سست و ضعیف ہونا

تَناقُط

(طب) کسی سیال کا قطرہ قطرہ ہوکر ٹپکنا ، تقاطر ، انگ : Stillicedium

تَناو

(طب) (اعصابی) اکڑن، کشیدگی یا اس کا نفسی اثر، نفسی دباؤ، ذہنی فشار (ذہنی) کشیدگی، تشنج، اینٹھن

تَنَدّی

(طب) بدن پر نمی کا ظاہر ہونا ، بدن کا پسیجنا ، تھوڑا پسینہ آنا ، انگ : Transpiration

تَنْدُرُسْتی

صحت کا اچھا ہونا، سلامتی، طبیعت کی درستی، تن درستی، تندرستی، صحت مندی

تَنَزُّل

۱. (i) (لفظاً) اترنا ، نیچے ، (حالت میں یا درجے میں) پستی ، زوال انحطاط

تَنْصِیب

برپا کرنا، کھڑا کرنا

تَنْظِیم

(کسی گروہ یا جماعت کا) نظم، نظام

تَنَغُّض

زندگی خراب ہونا

تَنَفُّسِ اِنْتِصابی

(طب) دمہ کی ایک بُری قسم جس میں مریض کو بستر پر لیٹنا دشوار ہوتا ہے کیون٘کہ جب تک مریض سیدھا نہ ہو اور گردن سیدھی نہ کرے سان٘س نہیں لے سکتا ، انتصاب النفس ، انگ : Orthopnoea

تَنَفُّس پَیما

(طب) سان٘س کی رفتار جان٘چنے کا آلہ ، انگ : Spirometer

تَنَفُّسِ طِفْلی

(طب) بچپن کا تنفس ، اس میں تنفس کی آواز ذرا اون٘چی اور لمبی ہوتی ہے جیسا کہ بچوں میں دیکھا جاتا ہے ، انگ : Purile Respiration

تَنَفُّسی تَبادِلَہ

(طب) سان٘س کی آمدو رفت میں تبدیلی ، سان٘س کا ایک حالت سے دوسری حالت میں بدل جانے کا عمل

تَنَفُّسی تَحَوُّل

(طب) رک : تنفسی تبادلہ

تَنَفُّسی خَرِیر

(طب) ہلکی آواز قلب ، انگ : Respiratory Murmur

تَنَفُّسی خِطَّہ

(طب) وہ حصۂ جسم جس میں جملہ آلات تنفس شامل ہیں پھیپھڑے سے لے کر ناک اور لب تک

تَنَفُّسی شَلَل

(طب) دم گھٹنا ، سان٘س رک جانا

تَنَفُّسی صَرْصَرَہ

(طب) پر شور یا دشوار تنفس ، انگ : Respiratory Stridor

تَنَفُّسی نِظام

(طب) سان٘س کی آمدو رفت اور اس کی درستی وغیرہ کا سلسلہ یا طریقہ وغیرہ ، انگ : Respiratory System

تَنْقِیَہ

(اخلاقی یا جسمانی) اصلاح، صفائی، پاک کرنا، پاکیزگی

تَنْقِیَّۂ دِماغ

(طب) دماغ کے فاسد مادوں کی صفائی

تَنْقِیَّۂ عام

(طب) ایسا تنقیہ جو تمام اخلاط کی اصلاح کے لیے کیا جائے

تُنْکی

(طب) رک : تینْد ، تینْدو-

تَنْیا

کلائی پر لپیٹنے کا (کپڑا وغیرہ)

تَنِیدَہ کَرنا

(طب) فعال بنانا.

تَواتُر

(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو

تَوانائی

طاقت، زور، بل

تُوت شامی

(طب) رک: توت (سیاہ)

تُوثَہ

(طب) ایک قسم کا سرخ سیاہی مائل ڈھیلا گوشت جس کی شکل شہتوت کی مانند ہوتی ہے یہ گوشت عموماً زیریں پپوٹے پر لٹکا رہتا ہے لیکن بعض اوقات بالائی پپوٹے سے بھی متصل ہوتا ہے گاہے یہ خونہ ہوتا ہے جس سے ہمیشہ سرخ سیاہی مائل خون بہا کرتا ہے اور گاہے اندا ہوتا ہے جس سے کسی قسم کا خون خارج نہیں ہوتا اس کی پیدائش فاسد اور جلے ہوئے خون سے ہوتی ہے.

تَوزِیع

ہڑتال کرنا، (قانون) زر لگان کے ادا کرنے والے پر حساب ظاہر کرنا، ایک کاغذ جس میں تمام رقومات جو کسی زمیندار کی ہوں درج کی جاتی ہیں

تَوزِیغ

(طب) جنین کا ماں کے پیٹ میں صورت پکڑنا.

تَوْسِیْع

وسعت دینا، وسیع کرنا

تَوَقُّف

دیر، تاخیر

تَوَہُّم

وہم، وسواس، گمان، شک، شبہ، وہم میں پڑنا

تَڑَخ

شگاف، درز

تَکاثُر

افراط سے، فضیلت کے لئے جھگڑنا، کثرت سے، مال و زر کی بہتات، اولاد کی کثرت

تَکاثُف

جماؤ، گاڑھا پن، دَل دار ہونا، موٹا ہونا

تَک٘رِیر

تکرار، مکرر کرنا، مکرر لانا

تَکَسُّر

ٹوٹ پھوٹ ، ٹوٹنے کا عمل .

تَکْسِیر

توڑنا، حصے حصے کرنا

تَکْوِینِ عَظْمی

(طب) ہڈی بنانا یا بننا .

تَکْوِینِ لازِق

(طب) دان٘ت کے استخوانی غلاف کا بننا .

تَکْوِیَہ

طب: تیزاب سے جلانے کا عمل، داغنا

تَکْیَہ گاہ

بھروسے کی جگہ

تَھپْکی

۔(ھ) مونث۔ ۱۔ضرب جو ہتھیلی سے کسی کے ماتھے پر لگائیں۔ ۲۔کُشتی اور بانک کا داؤں۔

تَہَوُّع

ابکائی، سوکھی قے، معدہ کا قے کے لئے حرکت کرنا، لیکن اس میں کچھ نہ نکلنا

تَہَیُّج

ییجان، تحریک، بران٘گیختی

تینِیلَہ

(طب) کدمہ ، کدمی ، طرفہ (خرد بینی معائنہ میں نشانات یا اثرات کی تحقیق).

تِیہ

جنگل، بیابان، وہ بیابان جس میں چلنے والا سر گشتہ وہ پریشان پھرے، بھول بھلیاں

ثاقِب

روشن کرنے والا

ثُبات

مرض، بیماری جو اٹھنے بیٹھنے سے مجبور کردے، معذوری

ثَعْلَبِ مِصْری

طب: لومڑی کے خصیہ سے مشابہ سفید رن٘گ کی ایک پودے کی جڑ جو ہندوستان یورپ اور شمالی ایشیا میں ہوتی ہے، مزے میں شیریں مگر کسی قدر تیز، دوا میں مستعمل

ثُقْبَہ

سوراخ (چاہے نظر آئے جیسے : روشندان، یا نظر نہ آے جیسے: مسام)

ثِقْل

بوجھ، وزن، بھاری پن، گرانی

ثِقْلِ اِضافی

(طبیعیات) اجسام کے تیرنے کا قانون کہ پانی کے ثقل نوعی یا وزن مخصوص سے جن چیزوں کا ثقل نوعی زیادہ ہے وہ اس میں ڈوب جاتے ہیں اور جن کا ثقل نوعی کم ہے وہ تیرتے ہیں .

ثِقْلُ اللِّسان

(طب) زبان کا بھاری پن ، زبان کے موٹا ہونے کی حالت ، پورے طور پر حرف ادا نہ کرسکنے یا لکنت ہونے کی صورت .

ثِقْلِ نِسْبَتی

(طبیعیات) رک : ثقل نوعی

ثِقْلِ نَوعی

(طبیعیات) اشیاے جامد اور مائعات میں سے کسی شے کا حجم معلوم کرنے کے لیے اس کو پانی کے حجم کے برابر لیتے ہیں ان دونوں ہم حجم چیزوں کی نسبت کو ثقل نوعی ثقل نسبتی یا وزن مخصوص کہتے ہیں کثافت نوعی ، کثافت اضافی .

ثُمُن

آٹھواں حصہ، بندسوں میں / آٹھ حصوں میں سے ایک

جان کا چھاڑ

(طب) رحم . . . کی چنٹ جھاڑ کی شکل سی پیچیدہ ہے اس واسطے اس کو جان کا جھاڑ یا مرگانی کا جھاڑ نام رکھتے ہیں.

جَبْڑی

جبڑا کی تانیث

جُدْرِین

(طب) کسی بیماری خصوصاً چیچک کا خاص تدبیر سے تیار کیا ہوا زہریلا مادہ، جس کا ٹیکا لگانے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہتا ہے

جَذْبی مِعْیار

(طبیعات) جذبی معیار وہ نسبت ہے جو متعلقہ سطح کی جذب کردہ توانائی (آواز کی) اور اس توانائی کے درمیان پائی جاتی ہے جو اتنے ہی رقبے کی مکمل جاذب سطح (جیسے کھلی کھڑکی) جذب کرلے

جَراتی

(طباخی) پانی یا کھار سے نکالا ہوانمک جسے تیسری مرتبہ صاف کیا گیا ہو اور جس میں مٹی کی کثافت یا اس کے اجزا بالکل نہ رہے ہوں، رس

جَرْیان

روانی، بہاو (سیال شے پانی وغیرہ کا)

جِرْیانِ خُون

(طب) خون بہنا، خون جاری ہونا

جِرْیانِ شِکَم

اسہال، دست

جُز

پارہ، ٹکڑا، حصّہ

جِسْم تَعْلِیمی

(طبیعیات) وہ مقدار جس کے لیے لمبائی، چوڑائی اور گہرائی ہو.

جِسْمِ ثَفْنی

سخت جسم (طب) وہ سفید آڑا سخت قسم کا بند جو دماغ کے ہر دو نصف کروں یعنی دائیں اور بائیں حصوں کو آپس میں ملاتا ہے، انگ : Corpus Callosum.

جِسْمِ سُبَک

(طبیعیات) ہلکا جسم.

جِسْمِ صَنوبَری

(طب) یہ سیاہ رن٘گ کا ایک چھوٹا جسم ہے تقریباً شاہ دانہ کی گٹھلی کے برابر ہے اور وسطی دماغ کے ظہری رخ پر دونوں عرشوں کے پچھلے سروں کے درمیان واقع ہے.

جِسْم نُما

(طبیعیات) ایک آلہ جس سے کسی جسم کے دو مختلف منظر ایک تصویر میں اتار لیے جاتے ہیں اور تصویر ٹھوس معلوم ہوتی ہے، حجم ہیں

جَعْدَہ

جعد

جِگَر کے دَسْت

(طب) ایک بیماری جس میں جگر کا خون معدہ میں آکر دستوں کے ذریعہ خارج ہوتا ہے

جَلد روک

(طبعیات) جلدی روک دینے والا ، فوراً روکنے والا ۔

جُلَّاب

یہ امکان ہے کہ فارسی کے اسم 'گلاب' سے ماخوذ ہے یہ لفظ ہندوستان میں اسی معنی میں مستعمل ہو گیا ہے ورنہ در حقیقت 'گلاب' کا معرب ہے

جُمُود

منجمد ہونے کی حالت، انجماد، بستگی، سختی، جماو

جَمْہُوری

جمہور سے منسوب یا متعلق، عوامی، متعلق بہ عوام، غیر آمرانہ

جَناحِ کَبِیر

(طب) کھوپڑی کی ہڈی ، عظم و تدی کا ایک حصہ.

جَوابی حَرْکَت

(طبیعیات) کسی تہیج کے جواب میں ہونے والی جنبش ۔

جوشِ خُون

خاندانی یا نسلی رشتے کے ولولے کا زور، پدری و مادری یا خاندانی محب کے جذبے کا دباؤ، پدری ومادری محبت، برادرانہ جوش

جُوْشاندَہ

(طب) جوش دی ہوئی دوا جو نزلے کی تحریک میں پلائی جاتی ہے، جوش دی ہوئی دوا، کاڑھا

جوگ

دو یا زیادہ چیزوں کے آپس میں ملنے کی حالت یا کیفیت، وصل، ملاپ، میل، پیوستگی، جوڑ، سنجوگ، جوگ

جوگ واہی

(طب) ایک طریقہ جس کے ذریعہ دواؤں کی آمیزش کی جاتی ہے ، مُحّلل ، الکلی ، پارہ.

جَولانی کَرنا

(طبیعت وغیرہ کا) زور دکھانا ، جوش میں آنا ، تیزی دکھانا.

جوڑ

جوڑنا (رک) سے ماخوذ ، تراکیب میں مستعمل جیسے: توڑ جوڑ، رشتہ جوڑ وغیرہ۔

جوڑی والا

وہ شخص، جو رنڈیوں کے پیچھے (طبلے) مجیرے بجاتا ہے

جَوہَر پارَگی

(طبیعیات) ایٹم کے ٹکڑے کرنا، انشقاق ذرہ

جَوہَر پاش

(طب) وہ آلہ جس کی مدد سے مائعات کی باریک باریک پھواریں نکلتی ہیں.

جَوہَنسا

(طب) گھاس کی ایک قسم جس سے تنجبین حاصل کرتے ہیں ،حاج ،خارشتر ، رک : جوانْسا

جَھگْڑا

معمولی تکرار، لڑائی، دن٘گا، فساد

جَہازی

جہاز چلانے والا، جہاز کا کپتان

جی لَگْنا

(طبیعت کا) بہلنا، کسی بات یا کام میں دھیان ہونا

جَیِّد

کھرا،خالص ، عمدہ.

چار تُخْم

تخم ریحاں، بالنگو، اسپغول اور خرفہ جنھیں پانی میں بھگو کر بیشتر ٹھنڈائی کے طور پر پیا جاتا ہے

چار مغز

اخروٹ .

چال

بانک تلوار کا سیدھا چرکا

چَپْنی

چَپَّن کی تصغیر

چَرْب کَرْنا

(طب) خشکی پیدا کرنے والی دوا یا بوٹی کو کسی روغن کے ذریعہ مُلَیّن بنانا

چَرْبا

تصویر، تحریر یا نقش کی ہو بہ ہو نقل جو کسی شفاف و باریک کاغذ کو پتھر وغیرہ کے اوپر رکھ کر اور اس کے اصل نشان سے بنائی جائے، ہوبہو یا اصل سے مشابہ بنایا ہوا،عکس نقل نقشہ یا خاکہ

چُورَن

(طب) مختلف قسم کے نمک کالی مرچ اور دیگر ادویات کا سفوف جو بد ہضمی کے علاج کے لیے اطبا تیار کرتے ہیں، پھٹکی، چٹکی

چوکھ

(طب) ایک جڑ، جوکرہ دار لمبی اور موٹی سی ہوتی ہے، انگلی کے برابر قسط سے کسی قدر مشابہت رکھتی ہے، رنگ اس کا خاکی تیرگی مائل ہوتا ہے اور بوتیز اور مزہ تلخ ہوتا ہے، وزن میں ہلکی ہوتی ہے، اسے اکثر اونٹوں کی خارشت میں لگاتے ہیں

چھاپا

مُہر جو کاغذات پر لگائی جاتی ہے نیز مہر پر کھدے ہوئے حروف.

چھاپے کا پَتَّھر

(طباعت) چھپائی کے لیے بنایا ہوا ایک وضع کا پتھر.

چھاسیر

(طب) باقلائے مصری ، باقلے کے برابر ایک گول بیج

چِھلَوری

زہریلی پھنسی جو انگلی اور ناخن کے کنارے ناخن کی کور نکلنے یا اور کسی وجہ سے ہو جاتی ہے، انگلی بیڑ

چَھڑیِلا

جو الگ ہوگیا ہو، علیٰحدہ، تنہا، اکیلا

چِھکُر

(طب) سفید کیکر جس کا درخت بڑا اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں ، پھلی لگتی ہے جسے سانگر اور سان٘گری بولتے ہیں .

چھیپ

(زر بافی) دو شاخہ آہنی میخ جس کے اندر سے تار گزر کر نہائی پر آتا ہے یہ میخ نہائی کے برابر لگی ہوتی ہے.

چَھیل چھبیلا

بانکا، رنگیلا البیلا، ترچھ، طرح دار، سوہنا، پر رونق، تابدار، بھڑکیلا

چھیڑ

آزار پہنچانا، طعن و طنز، آزمائش، بگاڑ، تنازع

چھیڑْنا

۱. چھونا، ہاتھ لگانا، مس کرنا.

چیچَک

ایک بیماری جس میں چھوٹے بڑے دانے یا پھنسیاں تمام بدن اور کبھی بعض دوسرے مقام پر نکلتی ہیں، اس کے ساتھ عموماً درد سر اور بخار اور کمر درد ہوتا ہے، یہ دانے ابتدا میں سرخ اور پکنے پرسفیدی مایل ہو جاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑ جاتی ہے، جدری، سیتلا

حابِس

حبس پیدا کرنے والا

حاجِب

دربان ، پہرہ دار، ڈیوڑھی کا نگہبان ، چپراسی .

حاجِز

۱. روک ، پردہ ، حائل.

حاد

تند و تیز دوا، لگنے یا کاٹنے والی دوا

حاذِقِ دَوراں

اپنے زمانے کا ماہرِ فن (طبیب) نامور معالج ، مشہورِ زمانہ ماہرِفن .

حاشا

(طب) ایک پہاڑی پودینا جس کا پودا تخمینا ایک بالشت ، شاخیں باریک ، پتے چھوٹے جن پر روئی کی مانند باریک رُواں چسپاں اور پھول بنفشئی ہوتے ہیں . اس کے پتّے مصالحے کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں .

حالَتِ اِسْتِغْلاظ

گاڑھا ہو جانے کی حالت ، (طب) یہ خلیے کی ایک ایسی فسادی تبدیلی ہوتی ہے جس میں حیات بخش مائع گاڑھا اور غلیظ یا منجمد ہو جاتا ہے ساتھ ہی خلیہ جسامت میں سکڑ جاتا ہے .

حالَتِ تَوازُن

(طبیعیات) کسی جسم کی وہ حالت جس میں جُھلاؤ یا جُھکاؤ نہ ہو بلکہ ٹھہری ہوئی ہو .

حالَتِ تَکاثُف

(طب) حالت استغلاظ ، کثیف ہونے کی کیفیت .

حالَتِ ثالِثَہ

(طب) صحت اور مرض کے بیچ کی حالت، سنْبھالا

حالَت کی مُساوات

(طبیعات) گیس یا سیال اشیا کے دباؤ حجم اور حرارت کی باہمی نسبت کا ریاضی ضابطہ و قاعدہ .

حامِل

۱. اُٹھانے والا ، بوجھ اُٹھانے والا ، (اُٹھا کر) کسی چیز کا لے جانے اور لانے والا .

حَبْس

زندان یا خرابے میں سزا کے طور پر بند یا نظر بند رہنے کی حالت قید، اسیری

حَبْسِ بَول

(طب) پیشاب کا بند ہونا ، کوشش کے باوجود پیشاب کا نہ اُترنا .

حَبْلِ طَبْلی

(طب) کان کے پردے کا ایک چھوٹا عصب.

حِجاب

چادر، دوپٹہ

حِجابِ حاجِز

(طب) ایک غشائی اور عضلاتی پرد جو شکم و سینہ کے درمیان آڑے طور پر واقع ہے اور آلات غذا مثلاً معدہ و جگر کو اور آلات تنفّس مثلاً پھیپھڑوں وغیرہ کو اعضأ صدر سے جُدا کرتا ہے اور تنفّس میں مدد دیتا ہے.

حَجْز

دور کرنا ، باز رکھنا ، دو چیزوں کے درمیان آنا ؛ (طبیعیات) حاجز (رک) ہونے کا وصف یا کیفیت.

حَجْم

جسامت، جُثّہ

حَجْم نِگار

(طب) عضو میں تغیّرات حجم کی پیمائش کرنے والا آلہ جس کے ذریعے عروق کے انقباض یا انبساط کی تخمین کی جاتی ہے، انگ Plethysmograph کا ترجمہ.

حَدَقی

(طبیعیات) حدقہ (رک) سے متعلق یا منسوب.

حَرارَتِ حُمّیٰ

(طِبّ) بُخار کی حالت میں ہونے والی حرارت.

حَرَارَتِ غَرِیْزی

(طب) جسم کی طبعی گرمی جس کی اساس پر حیات قائم ہے

حَرارَتِ مَخْصُوصَہ

(طبیعیات) حرارت کی وہ مقدار جو کسی شے کے ایک گرام کو ایک درجہ سیٹی گریڈ رک گرم کرنے کے لیے درکار ہو اس شے کی حرارت مخضوصہ کہلاتی ہے ، انگ : Specific Heat

حَراری عِلاج

(طب) ایک علاج جس میں مریض کے جسم کو گرم کیا جاتا ہے (ملیریا کے جراثیم داخل کرکے اور بخار میں مبتلا کرکے یا برقی طور پر گرم کئے ہوئے کمرے میں ریڈیائی لہروں سے یا گرم بھاپ سے) تا کہ جراثیم مرجائیں

حَرَّ شُعاعیں

(طبیعیات) حرارت پیدا کرنے والی شعاعیں

حَرَض

(طب) مرض کا طول کھینچنا، بیماری کا طول پکڑنا، غم و عشق سے لاغر و نحیف ہو جانا

حَرْف اُٹْھنا

پڑھا جانا، پڑھنے میں آنا، شناخت میں آنا

حَرْف اُڑانا

حرف مٹنا، حرف قلم زد کرنا، حرف دور کرنا یا نکال دینا

حَرْف بَھرْنا

(طباعت) پتھر کے اوپر کے اترے ہوئے کٹے مٹے حروف میں سیاہی بھر کر درست کرنا ، بنانا.

حَرْف جَمانا

(طباعت) حرف جمنا (رک) کا تعدیہ.

حَرْف جَمْنا

(طباعت) چھاپے کے پتّھر یا پلیٹ پر حرف کا اُتر آنا یا پکّا ہو جانا.

حَرْف جوڑْنا

(طباعت) نائب کے حروف چھاپنے کے لیے ترتیب دینا ، کمپوز کرنا.

حَرْف جُڑْنا

(طباعت) حرف جوڑنا (رک) کا لازم.

حُرْقَتِ بَول

پیشاب میں سوزش و جلن ہونا

حَرْقَفَہ

کالھے کی ہڈی یا کولھے کی ہڈی کا بالائی ابھرا ہوا کنارہ یا کولھے اور ران کی ہڈی کا جوڑ

حَرَکی تَوازُن

(طبیعات) کسی جسم کی حرکت جو یکساں رفتار سے ہو ، حرکتی توازُن ، انگ : Dynamic Equilibrium.

حَرکی توانائی

(طبیعات) حرکت کے باعث پیدا ہونے والی قوّت و توانائی

حَرْکِیّات

(طبیعات) علم حرکت اجسام ، وہ علم جس میں اجسام کی حرکات اور ان پر عمل کرنے والی قوتوں کے باہمی تعلق کا مطالعہ کیا جاتا ہے.

حَرِیرَہ

ایک پتلی غذا جو بالعموم آٹے یا سوجی کو گھی میں بھون کر اور شکر اور پانی ڈال کر بنائی جاتی ہے

حَزْمَہ

(طب) ہتھیلی بھر یا چُٹکی بھر وزن جو ڈیڑھ تولہ کے برابر ہوتا ہے .

حُسْنِ یُوسُف

(طب) ایک دانہ جو خشخاش کے دانے سے چھوٹا سفید، سخت اور تیز مزہ ہوتا ہے، عورتیں اس کو ایک ترکیب سے من٘ہ پر ملتی ہیں جس سے چہرے کا رن٘گ سرخ اور صاف ہوجاتا کھجلی اور چیچک وغیرہ کے داغ مٹ جاتے ہیں

حَسُو

ہر رقیق شے جسے پیا جائے؛ (طب) حریرہ کی قسم سے وہ مقوی مرکب جس کو مثل حریرہ کے گھون٘ٹ گھون٘ٹ پیا جائے.

حَشْو

بے کار، بے مصرف یا فضول چیز، غیر ضروری اضافے یا چیزیں (جو اصل حقیقت میں داخل کردی جائیں)

حَصَف

(طِب) چھوٹے چھوٹے سرخ دانے کہ ان میں خارش اور چُل بہت ہوتئ ہے اور ان کو بثور شوکی بھی کہتے ہیں، گرمی دانے.

حِضانَت

کبوتر اور مرغ وغیرہ کا انڈوں اور بچوں کو پروں کے تلے لینا

حُضُضْ

ایک پودا

حُمْرَہ

سرخی.

حُمّیٰ

بخار، حرارت، تپ

حُمُول

(طب) دوا میں لت کیا ہوا کپڑا جو شیاف کی صورت بنا کر فرج یا دبر میں رکھا جائے

حَمِیم

کھولتا ہوا ، تپتا ہوا ، گرم پانی

حَواجِز

(طبیعیات) حاجز (رک) کی جمع

حَکّ

کاٹ چھانٹ، ترمیم و تنسیخ (عموماً اصلاح کے ساتھ مستعمل)

حَکّاک

کھرچنے والا، کجھانے والا

حَیض

(طب) وہ فاسد خون جو حائضہ عورت کی اندام نہانی سے ہر ماہ خارج ہوتا ہے، ماہواری

حَیض آوَر

(طب) وہ دوائی جو حیض جاری کرنے کے لیے دی جائے

حَیوان آوَری

(طب) مرض حیوانی ، حیوان آوردہ مرض.

حَیُّ الْعالَم

(طب، نباتیات) سدا بہار (ایک قِسم کا پودہ، جو دواؤں میں بھی استعمال ہوتا ہے)

خارْجی بَہاؤ

(طب) بیرونی پھیلاؤ.

خافِض

خدائے تعالیٰ کا ایک صفاتی نام، ظالموں پر سختی کرنے والا، نیچے لانے والا، پست کرنے والا

خالی

چان٘د کا گیارہواں مہینہ ذیعقد ، جس کے معنی صاحب قیام ہیں ، عرب اس مہینے میں جنگ و جلد موقوف رکھتے تھے ملکہ نور جہاں نے اس کا نام خالی رکھ دیا ، جس کے سبب لوگوں نے اس ماہ میں شادی بیاہ بھی موقوف کردیا ، جاہل اسے منحوس خیال کرنے لگے .

خام

پختہ کی ضد، کچّا

خاما سُوقی

(طب) زمین انجیر ، ایک روئیدگی ہے نہ اس میں ڈنڈی ہوتی ہے نہ پھول لگتا ہے چھوٹی چھوٹی شاخیں نکل کر زمین پر پھیل جاتی ہیں عرب جمہوریہ مصر عین الشمس کے مقام پر کثرت سے ملتی ہے .

خاما صَغِیر

(طب) وزن کا پیمانہ .

خاما کَبِیر

(طب) وزن کا پیمانہ .

خان جی

(کلمۂ تخاطب) جناب عالی ؛ حضرت سلامت .

خَجُوط

(طِب) آنکھ کے ڈھیلوں کا باہر کو اُبھر آنے کا مرض.

خَدَر

(طب) اعضا کا سُن ہوجانے کی حالت، جھنّجھناہٹ

خِدْمَت کَرْنا

(طب) جسم کے کِسی اندرونی نظام کو برقرار رکھنا، کام کرنا، عمل کرنا

خَراشِ مَعکُوسَہ

(طِب) دھان٘س ، تیزی ، چھال.

خُرَّمَہ

(طِب) لوبیا کی شکل کی ایک رُوئیدگی تیز رک: خُرَم. (۲)

خُرَم

(طِب) حزم ح اور ز کے ساتھ بھی جائز ہے اور خ و رکے ساتھ بھی صحیح ہے اسکے معنی اس دوا کے ہیں جو پوست بیضہ مرغ سے تیار کی جاتی ہے

خَُرُوجُ الْمِقْعِد

کانچ نِکلنا، مقعد کا باہر نِکل آنا، مقعد کر سرک جانا، ایک مرض جس میں مقعد باہر نکل آتا ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے

خَزانَۂ مُقَدَّم

(طِب العین) کویا، عدسۂ چشم کا اندرونی مقام.

خَزانَۂ مُوَخَّر

(طِب العین) روشنی کا وہ ذخیرہ جو پُتلی پر پیچھے سے مُنعکس ہوتا ہے.

خَسْتَہ کُن تَپ

(طِب) طویل عرصہ رہنے والا بُخار جو کِسی اندرونی مرض کے سبب ہو.

خَسْرَہ

(مالگذاری) محکمۂ مال کا باقاعدہ چھپا ہوا رجسٹر جس میں کھیتوں کی نمبروار فہرست، مقام، زمین کا رقبہ، اس کی قِسم، ساتھ ہی کاشتکار کا نام درج ہوتا ہے. اِس کِتاب (رجسٹر) کی مختلف شِقیں ہوتی ہیں اور ہر کِتاب اسی نام سے منسوب ہوتی ہے.

خَشْم

غُصّہ، خفگی

خُشْک تَکْمِید

(طب) پانی کے بغیر سینگ جو تھیلیوں کو گرم بھوست ، نمک ،ریت یا گل ہایونہ سے بھر کو کی جائے ، اس میں پانی سے بھری گرم باتلوں ہو بھی فلالین یا پرانی طرویل جوابیں لپیٹ لی جاتی یئں (Dry Fomentation).

خُشْک کھانْسی

(طب) ایسی کھانسی، جس میں بلغم کا اخراج نہیں ہوتا ہے، دھانس

خُضْرَت

سبزی ساگ، نباتات کی ہریالی

خَطّی

قلم سے یا ہاتھ سے لکھا ہوا

خَطّی رَفُو

(طب) درستگی کا نشان.

خُطْمی

ایک پودا جس کے پتے بڑے اور کھُردرے اور پھول سرخ، سفید اور مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں، اس کے بیچ اور پتے بطور دوا کام آتے ہیں، گلِ خیرو

خِلْط

آمیزش، ملاوٹ، ملی ہوئی چیز

خَلْع

چھوڑ دینے یا ترک کرنے کا عمل، بندش سے آزاد کرنے کا عمل، دست برداری

خِلْفَہ

ایک دوسرے کے پیچھے آنا یا جانا، ایک دوسرے کے بیچھے آیا ہوا

خَمْل

شکن، تہہ

خَمْلِ مِع٘دَہ

(طب) معدہ کی چنٹیں جو خالی معدہ میں اس کی اندرونی لعاہدار جھلی کے طبیق میں پائی جاتی ہیں

خواب آوَر

نیند لانے والا، غفلت طاری کرنے والا، مست بنا دینے والا

خوابِ شَفَقی

(طب) جزوی عدم حسّیت جس کے زریعے زچگی کی تکلیف کم کی جاتی ہے (انگ : Twilight Sleep) .

خُود رَو

خود کار، خود بخود چلنے والی، بذات خود متحرک

خود رَوانی

(طب) خود حرکیت ، از خود جاری ہونے کا عمل (انگ : Cutamacity).

خورْد کاری

(طب و جراحت) خورد بین کی مدد سے خلّیے پر عمل جراحی کرنا.

خُورْدَنی نَمک

(طب) کھانے میں استعمال ہونے والا نمک جو ایک دوا بھی ہے.

خول

چھلکا ، پوست ۔

خون

(طب و علم الابدان) چار اخلاط میں سے وہ سرخ رنگ خلط جو حیوانات کے بدن میں دوران کرتا ہے، لہو

خُون کا دَباؤ

(طب) فشار دم ، لہو کی کمی بیشی کا عمل ۔

خُون کا گُرُوپ

(طب) انسانی خون کی طبی اعتبار سے تقسیم کا نظام ، خون کی نوعیت ، خون کی درجہ بندی ۔

خُون کی کَمی

(طب) ایک مرض جس میں جسم انسانی میں معیار کے مطابق خون کی پیدائش بہت کم ہو جاتی ہے ، نقر اندم ، کم خونی .

خُونی سَدَد

(طب) کوئی عضو یا شریان جس میں خون جم جائے ، انجماد خون ۔

خُوک

سُوَّر، بربلا، خنزیر، جنگلی

داءُ الْاَسَد

(لفظاً) شیر کی بیماری، (طب) جذام، کوڑھ

داءُ الرَّقْص

(طب) مرضِ رقص، ایک بیماری جس میں مریض کے جسم کے ایک یا دونوں جانب کے اختیاری عضلات میں بلا ارادہ غیر منتظم حرکات واقع ہوتی ہیں، ارتعاش ، رعشہ.

داءُ الْکَلْب

(طب) باولے کتے کی بیماری، ایک مہلک اور مُتعدی بیماری جو انسان میں باولے کتے وغیرہ کے کاٹنے سے ہو جاتی ہو، آب ترسی

داب

(طباعت) ایک فرمے کی پُوری چھپائی ، کُل چھپنے والے کاغذ کے پرتوں کو مشین سے ایک بار چھاپ کر نِکالنے کا عمل ۔

داب بَرْق

(طبیعیات) دباؤ سے پیدا ہونے والی بجلی ۔

داب چُوک

(طباعت) چھاپتے وقت پتّھر کے اُوپر پُورا پیج نہ بیٹھنے کی وجہ سے کاغذ خالی رہ جاتا ہے

داب دینا

دفن کردینا، گاڑ دینا، دفنانا، زمین میں دبا دینا، چھپا دینا، مخفی کردینا

داخِل ہونا

داخل کرنا کا لازم

داخِلی سَباتی

(طِب) بڑی اندرونی شِریان جو دماغ کو خُون پہنچاتی ہے .

داغ لَگانا

کسی دھات کے ٹکڑے وغیرہ کو گرم کرکے علامت کے لیے گھوڑے یا غلام وغیرہ کے جسم پر نشان ڈالنا

داغْنا

(طِب) داغْنے کا نِشان ، داغ ، اگر ایسے شخص (برگی کا مریض) کے نزدیک بلند آواز سے کہیں کہ کھولتا پانی اِسپر ڈالو یا داغنے وغیرہ لگاؤ تو بسا اوقات نوبت دفعتاً انصرام پاتی ہے .

دافِعِ جاذِبَہ

(طِب) جذب کرنے کی قوّت ، اعضائے رئیسہ کی چار قمسوں میں سے ایک کا کام .

دافِعِ کِرْم

(طِب) کِیڑے مارنے والا ، جراثیم کس ، انگ : Anthelmintic .

دافِعَہ

(طِب) وہ قوّت جو فضلاتِ غذا کو جسم سے خارج کرتی ہے. دفع کرنے کی قوت ؛ دواے مُسْہل .

دانت کا دَرْد

تکلیف جو خراب دانتوں کی وجہ سے ہوتی ہے

دانِیالی خانَہ

(طبیعیات) پروفیسر جان فریڈرک دانیال سے منسوب ایک آلہ، (وولٹائی خانہ) کی ترمیم شُدہ شکل.

دَباغَت

(مجازاً) رعب داب، دباؤ، دھونْس، زور

دَبِیلا

چپو، ناؤ کا پچھلا حصّہ

دَرْد پَیما

(طِب) درد کا صحیح اندازہ لگانے والا آلہ .

دَرْدِ شِکَم

پیٹ کا درد، پیٹ کے درد کی بیماری

دَرْدِ گُرْدَہ

(طِب) گردہ کا ایک مرض، گُردہ کا درد

دُرُون رِحْمَہ

رحم کا اندرنی حصہ، رحم کی اندرونی دبیز استری جھلی (غشائے مخاطی)

دَسْت پاک

۱ . وہ کپڑا جس سے ہاتھ پون٘چھتے ہیں ، تولیہ ، رومال .

دَعائی نِظام

(طِب) وریدوں اور رگوں کا جال جس میں خُون گردش کرتا ہے.

دَقائِق

پل، لمحے

دَلْکِ خَشِن

(طب) کھردری مالش جو سخت ہاتھوں یا کھردرا کپڑا لپیٹ کر کی جائے .

دَلْکِ صُلْب

(طب) سخت مالش جس میں خوب زور سے اور ہاتھوں کو دبا کر مالش کی جاتی ہے .

دَلْک قَلِیل

(طب) وہ مالش جو تھوڑی دیر کے لیے کہ جائے ، ملنے کا عمل .

دَلْکِ لَیِّن

(طب) نرم مالش جو نرم ہاتھوں سے کی جاتی ہے .

دَلْکِ مُعْتَدِل

(طب) وہ مالش جو بہ لحاظ مدت کثیر ہو نہ قلیل .

دَلْکِ کَثِیر

(طب) طویل عرصے تک کی جانے والی مالش .

دَلْک کَرنا

(طب) کھجانا ؛ مالش کرنا ، جسم رگڑنا .

دَلِیل

(منطق) وہ شے جس کا علم دوسری شے کے علم کا سبب یا علامت ہو

دَمُ الْاَخَوَین

ایک سُرخ گون٘د کا نام جو اکثر رنگنے اور دوا میں ڈالنے کے کام آتا ہے، پیرا دوکھی

دَم کا ہَیجان

(طب) خون کا جوش یا جوش مارنا

دَم کَشی

سان٘س لینے کا عمل، سان٘س کھین٘چنا

دَم کَہْفَہ

(طب) بروز سرم یعنی غذائی نالی کا آخری چھوٹا حصّہ.

دُن٘بَل

دل دار پھوڑا، پھوڑا، دمّل

دَنْدانی پوسْت

(طب) دانت کا تاج کچھ عرصہ کے لیے ایک ممّیز جھلی سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے جس کو دندانی پوست یا غشائے نزمتھ (NASMYTH'S MEMBRANE) کہتے ہیں .

دَنْدانِیات

(طب) دانتوں کا علم، دانتوں کے بارے میں جاننے والا

دو پُشْتَہ کَرْنا

(طباعت) کاغذ کو ایک رُخ سے چھاپ کر دوسرے رُخ سے چھاپنا ، دورُخا بنانا

دو پِیازَہ

(طبّاخی) کتری ہوئی پیاز بطورترکاری ڈال کر پکایا ہوا گوشت، کچّی پیاز ڈال کر پکایا ہوا گوشت، چونکہ اس کے ساتھ گھی میں بُھنی ہوئی پیاز بھی ڈالی جاتی ہے، اس لئے دوپیازہ کہلاتا ہے

دُوئی تِیکے

(طِب) ایک درخت ہے بے ساق ، ساخیں اس کی لمبی ہوتی ہیں اور جڑ میں سے نکلتی ہیں کنکرے دار پتّے ، دستوں کو بند کرتا ہے ذیابطس کو مفید ہے ، جڑ اس کی تقظیرِ بول کو نافع ہے ، پتّے صفرا بڑھاتے ہیں

دَوا ساز

دوا بنانے والا، دوا تیار کرنے والا، عطار

دَوا سازی

(طب) ادویہ کو تیار کرنا اور بنانا .

دُودھ کی کھانْڈ

(طب) وہ شکر جو دودھ کو پھاڑنے کے بعد اس کے بچے ہوئے پانی کو خشک کرنے سے حاصلِ ہوتی ہے.

دُودی

(طِب) نبضکی ایک چال جوکیڑے کے رینگنے سے مشابہہ ہوتی ہے، اس قسم کی نبض حرکت اور ملائمت میں نبضِ موجی کے مماثل ہوتی ہے، لیکن یہ اس سے زیادہ صغیر (چھوٹی) ہوتی ہے، ایسی نبض ضعفِ قُوت پر دلالت کرتی ہے، آگ جو غریب لوگ یا قلندر جلائیں

دَور

(کشمیری) کان میں پہننے کا زیور ، آویزہ.

دُور نَظَر

(طب) وہ شخص جس کو دور کی چیزیں نظر آتی ہوں، جو دور تک دیکھ سکتا ہو

دَوران

خوشی، تقریب

دَورانِ زَفِیر

(طِب) سانس باہر نکلنے کا عمل.

دَورَق

(طب) وزن کا ایک قدیم پیمانہ

دَوری بُہْر

(طِب) وہ دورہ جس میں سانس بھاری چلتی ہے، شدّتِ دم کشی، اعادۂ ضیق النفس، انگ: (PaRoXYSmal DSYPnoea).

دَوری دَسْت

(طِب) باری کے دست جو لگے بندھے وقفوں سے آتے ہیں بشرطیکہ غذا کی مقدار اور کھانے کے وقت میں کوئی اختلاف پیدا نہ ہو، اسہال، دوری.

دونا

پتّوں سے بنایا ہوا ببالہ، پتَل جس میں دوکاندار بھول، مٹھائی دبی وغیرہ رکھ کر دیتے ہیں

دونا مروا

(طِب) جنسِ افسنتین کی ذیلی قسم ، نازبُو ، مرزنگوش پودینہ ، صعتر ، لاط :-

دُوک نُما

(طِب) نوک دار ، نوکیلے ، دوک یا چرخی کی شکل کا

دھا لَگانا

(موسیقی) سم (طبے کے بولوں میں سے ایک بول) لگانا.

دھاری دار طَیف

(طبیعات) طیف کی وہ قسم جس میں خطوط کے بجائے دھاریاں نظر آتی ہیں. (انگ: Band Spectrum)

دُھنگارْنا

اچھی طرح مارنا پیٹنا

دُھوپیلی

(طب) گرمی دانہ ، گھموری ، گھام.

دُھوم روگ

(طب) طلا بنانے کا ایک طریقہ جس میں ادویات کو بُخارات کے ذریعہ بنایا جاتا ہے .

دَھکّے والی قُوَّت

(طبیعیات) ایسی قوت جو مختصر وقفے کے لئے عمل کرتی ہے اور جس کے لیے حاصل ضرب Fxot صحیح معلوم ہو ، دھکے والی قوت Impulsive Force کہلاتی ہے.

دَہ نار

(طِب) اوزان ادویہ کے قدیم طِبّی پیمانوں میں سے ایک جو وزن میں ساڑھے بارہ تولے کا ہوتا تھا

دَہْلِیزِ دَہَن

(طِب) دہلیز دہن (Vestibule of the mouth) ایک جھری نما فضا ہے جو باہر کی طرف سے لبوں اور رخساروں سے اور اندر مسوڑھوں اور دان٘توں سے محدود ہے

دَہْلِیزِ گوش

(طِب) کان کی بناوٹ کا ابتدائی حصّہ

دُہَنُ الْخَس

(طِب) خس کے پودے سے حاصل کیا ہوا تیل .

دَہَنی مِیزاب

(طِب) من٘ھ سے شروع ہوکر حلق سے گُزرتا ہوا فم مِعدہ تک کا راستہ ، غذائی نالی.

دُہْنِیَّت

چکنائی ، چکناہٹ ، چکنا پن.

دِیدان

۱. (طِب) خراطین ، شکم ، پیٹ کے کیڑے .

دِیدانِ مُسْتَدِیرَہ

(طِب) شائرہ دار ، انسانی جسم میں پیدا ہونے والے گول یا مُدَور کرم یا لاروے ، کدو دانے .

دِیدانِیات

(طِب) علم خراطین ، کِرم ، سُنڈی .

دیگ پَرْ دیگ

(طَب) ایک ہان٘ڈی پر دوسری رکھ کر کُشتہ بنانے کا عمل.

دیگ چُون

(طب) تانبے کے ریزے جو گرم تانبے کو کُوٹنے سے حاصل ہوتے ہیں ادویات میں مستعمل ہیں.

دیگ کا لوہا

(طِب) لوہے کی دیگ سے حاصل شدہ برادہ نیز رک ، دیگ چون.

دیگ کا کَواب

(طباخی) ہنڈیا میں بطور سالن پکایا ہوا کواب جو سیخ پر بُھوننے کے بجائے خاص طور سے دیگچی میں بُھون کر تیّار کیا جاتا ہے اور یہی اس کی وجہ تسمیہ ہے .

دِیو گَنْدُم

(کاشتکاری و طب) گندم سیاہ ری، دبلہ، دیوک، بادنج، تلفہ، اناج کی قسم جو شراب اورادویات میں بھی استعمال ہوتی ہے. گندم دیوانہ ، شلیم. (Ergot of Rye)

ذاتُ الرِّیَہ

(طِب) پھیپھڑے کا ورم، جس میں بُخار شدید ہوتا ہے اور تنگیٔ نفس کی شکایت ہوتی ہے، نمونیا

ذاتُ الْعَرْض

(طب) ایک بیماری کا نام ہے، جس میں ریڑھ کی ہڈی سے متصل حصے کے مہروں پر ورم آجاتا ہے

ذُبُول

پژمردگی، لاغری، دبلاپن

ذُبُولِ عَصْبِ بَصَری

(طِب) آنکھ کے اندرونی پٹھے کا کمزور ہو جانا .

ذَرَب

(طِب) اسہالِ معدی کی ایک قسم جس میں غذا بخوبی ہضم نہیں ہوتی بلکہ جسم میں نفوذ کرنے سے پہلے ہی پے در پے دستوں کے ذریعے خارج ہو جاتی ہے

ذَرُور

(طب) پسی ہوئی خشک دوا جو آنکھ یا زخموں پر چھڑکی جاتی ہے

ذَرُورِ اَحْمَر

(طب) سرخ ذرور، ایک قسم کی پسی ہوئی خشک دوا جو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں استعمال ہوتی ہے

ذَنَبُ الْعَقْرَب

(طب) بچھو کی دُم کی وضع کا ایک پھل ، اس کے پیڑ میں پتّے کم ہوتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں پھول زرد ہوتا ہے .

ذَنَبُ الْقار

(طب) کے لحاظ سے نبض کی ایک قسم .

ذِنَبَہ

(طب) پُھنسیاں یا دانے، جو اکثر چہرے اور ناک میں مادّہ سل سے پیدا ہوتے ہیں اور جلد بڑھتے اور پھیلتے ہیں

ذَوَبان

(طِب) سِل اوردِق کا تیسرا درجہ (افادۂ کبیر)

ذَوبی

(طبقات الارض) تہ نشیں ریگ سنگ اور مختلف اقسام کے شیل (Shale)پتھر، جو عظیم متحجرہ کی بڑی مقدار بناتے ہیں

ذَکاوَتِ حِس

(طب) حس کی تیزی، ذرا سی انگیخت سے، شہوت ہونا

ذَیلِی سُر

(طبیعیات) نہایت مدہم آواز جو عام حالت میں نہ سُنی جاسکتی ہو خفیف آواز (بنیادی سُر کے مقابل) .

رابطَہ

ملانے یا منسلک کرنے یا وابستہ کرنے والی چیز .

راسِ مُسَفَّط

(طب) چپٹا سر نیز سر کی ایک خاص بیماری جس میں سر کی شکل بگڑ جاتی ہے .

راسْت پَیما

(طبیعات) حرارت یا حرارتی شعاعوں کی شدت کو براہ راست ناپنے والا ایک آلہ.

راسْت گَر

(طبیعات) سیدھا کرنے والا ، درست کرنے والا ، ایک آلہ کا نام.

راسْت گَری

(طبیعات) راست گر (رک) کا عمل ، درست کرنا ، درستی ، تقطیرِ مکرّر.

رامَک

(طب) مخلف اجزا سے تیار کردہ ٹکیاں ، رن٘گ اُن کا سِیاہ ہوتا ہے ، جالینوس اِن کا مُوجدِ اوّل ہے ، یہ چیز قابض ہے ، خشکی پیدا کرتی ہے ، معدہ اور آنتوں اور جگر کو قوت دیتی ہے.

رِبْع

طِب) چوتھیا بُخار، چوتھے دن کی باری کا بُخار، اِس بُخار میں ایک باری سے دُوسری باری تک بِہتر گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے

رَتَن جوت

ایک قسم کا موتی

رَثِیت

طب: اعصاب یا جوڑوں کی تکلیف جس کے باعث عموماً مرض بھی ہوجاتا ہے، گٹھیا

رَجا

امید، تمنا، آرزو

رَس

نباتات اور پھل وغیرہ کا پانی جو عموماً نِچوڑنے سے نکلتا ہے، افشردہ، عصارہ، شیرہ، عرق

رِطل

تقریباً چالیس تولے کے برابر ایک وزن، آدھ سیر (طِب میں) اٹھائیس تولے ساڑے چار ماشے

رَفْتاری حِیطَہ

(طبعیات) احاطہ، گھیرا جس میں چلنے، گُھومنے یا پھرنے کا عمل ہو. وسعت و فراخی.

رِقَّتِ مَنی

(طِب) ایک بیماری جس میں منی پتلی پڑ جاتی ہے.

رَگِ اُسَیلَم

(طب) ہاتھ کی ایک رگ جو شریان سے خول حاصل کرتی ہے

رَگَڑ کی تَصْحِیح

(طبیعات) گِھسنے یا ٹکرانے کے عمل میں خراش وغیرہ کی اصلاح .

رَمَدِ یابَس

(طبَ) خُشک آشوبِ چشم یا ورمِ چشم ، آنکھ کا مرض جس میں رطوبت خارج نہ ہو .

رَوادِعات

(طِب) وہ دوائیں جو کسی عضو کی حرارت جاذبہ کو کمزور کر دیں اور مادے کو اس عضو پر گرنے سے روکیں.

رَواں سازی

(طبیعیات) رفتار افزائی ، بہاؤ میں تیزی پیدا کرنے کا عمل.

رُوح

جان، آتما

رُوحِ باصِرَہ

(طب) بینائی کی رُوح یا مرکز ، آن٘کھ کی پُتلی.

رُوحِ حَیوانی

(طب) دل کی روح ، وہ روح جس سے زندگی قائم رہتی ہے، یہ دل میں پیدا ہوتی ہے اور یہاں سے بذریعہ شرائین تمام بدن میں پھیلتی ہے

رُوحِ نَفْسانی

(طِب) دماغ کی رُوح ، یہ قُوتِ نفسانی (قوّت حس و حرکت) کی حامل ہے جس کے ذریعہ اعضاء میں حِس و حرکت پیدا ہوتی ہے. یہ رُوح پٹھوں کے ذریعہ تمام بدن میں پھیل کر اعضاء کو حس و حرکت کی قوّت عطا کرتی ہے.

روز کوری

طِب: ایک مرض جس میں دن کے وقت دکھائی نہیں دیتا لیکن شب کے وقت یا اگر بادل چھائے ہوئے ہوں تو خُوب دکھلائی دیتا ہے، دنوندھی (شب کوری کی ضِد)

رُوسُخْتَج

طب: سوختہ تانبا جو گندھک اور نمک لاہوری کے ذریعے تانبے کے ورقوں کو جلا کر کے تیّار کیا جاتا ہے جس سے خضاب بنتا ہے

رَوشْنی کا تَداخُل

(طبیعیات) روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہونے کا عمل . انگ : Interfernce of light کا اردو ترجمہ ، تداخلِ نور.

روشنی کی موج

طبیعیات: روشنی کی لہر

رِکاب

سوار کے پیر رکھنے کو زین کے دونوں تسمے میں لٹکے ہوئے آہنی پا انداز جن سے ایک میں پیر ڈال کر گھوڑے پر چڑھتے ہیں، گھوڑے کے زین میں لٹکا ہوا لوہے کا کمان حلقہ جس میں پان٘و رکھنے کے لیے آہنی تختہ جڑا ہوتا ہے

رَکت پِیٹھ

خونی قّے، خونی نظام کی ایک عجیب و غریب خرابی جو صفرا کی گڑبڑ کے سبب ہوتی ہے اس میں منھ اور ناک سے خون آنے لگتا ہے، بخار، درد سر، قے اور دست شروع ہو جاتے ہیں

زَحِیر

(طب) مرض پیچش، مروڑ

زَہْر مار

(طب) زہرکا اثر زائل کرنے والی چیز

سالَن کَسْنا

(طبّاخی) مسالے کا پانی خُشک کرنے کے لیے سالن کو دیر ک اچھی طرح بُھوننا ، گوشت یا ترکاری کا پانی جلانا

سُبات

(طب) غفلت کی نیند، گہری نیند

سُباتِ سَہْری

(طِبَ) سُبات (رک) کی ایک قسم .

سُباتی مُثَلَّث

(طِب) وہ شِریان جس کے تین من٘ھ دائیں بائیں اور نیچے کی جانب ہوتے ہیں . گِردن کے پیچھلے حِصّے میں پائی جاتی ہے .

سُباتی کَمان

(طِب) پھیپھڑے کو جانے والی شِریان جو گردن کے قریب کمان کی شکل میں ہوتی ہے .

سَباحَت

تیرنا، تیراکی، شناوری

سَبْز غُدُور

(طب) گلے کے غدود جن سے خارج ہونے والا رس ہاضمے میں مدد دیتا ہے .

سَبْز موتِیا

(طِب) آنکھوں کی ایک بیماری جس میں نظر دن بدن کمزور ہوتی جاتی ہے ؛ موتیا بند کی ایک قِسم (Glaucoma).

سِتاروں کا فالُودَہ

(طَبّاخی) ایک قسم کا فالودہ جس میں زیبائش کے لیے میووں کو چاند ستاروں کی شکل میں بنا کر ملایا جاتا ہے۔

سِتارَہ

(طباخی) اس طرح تَلا ہوا انڈا کہ بیچ کی زردی پوری برقرار رہے۔

سِتاوَری

طب: بکچی سُومْراجی، بوزیدان کا دوسرا نام، نفع میں سورنجان جیسا قوت تریاقیہ رکھتا ہے، ایک جڑ جو کھانوں میں بھی مستعمل ہے.

سَتِّیاناسِی

(طب) اون٘ٹ کٹارہ ، لالۂ حمرا ، شقائق النعمان ، اس کی بہت سی اقسام ہیں ، گانٹھ دار ستیاناسی کُل اس نبات کی مورثِ اعلیٰ ہے اس کے پیڑ بنگال سے پنجاب تک ، پنج محلا اور مارواڑ تک ہوتے ہیں. دو ڈھائی فِٹ اُون٘چا پودا، پتّے پھل اور شاخیں سب حِصّوں پر کانٹے ہوتے ہیں . ایک قِسم میں پِیلے رن٘گ کے پھول لگتے ہیں، پھل ایک ڈیڑھ اِنچ لمبا ہوتا ہے اس کے تمام اجزا کا جوشاندہ پینے سے پیشاب کی نالی کی سوزش کم ہوتی ہے. پیشاب زیادہ آتا ہے کھال کا زخم بھرتا ہے . لاط:(Anemone Coronaria)

سَجانا

مناسب ترتیب سے لگانا

سَحاب

۱. بادل ، گھٹا ، ابر .

سَحابَہ

طب: وہ سفیدی جو قرنیہ پر آجاتی ہے، آن٘کھ کی پھلی، آن٘کھ کی ایک بیماری

سَحایا

(طِب) دماغ کے پردے ، وہ جھلَیاں جو دماغ کو ملفوف کرتی ہیں .

سَحَج

طب: آن٘توں کی ایک بیماری، پیچش وغیرہ

سَرائت

(طبییعات) نفوذ ، سیالات کا مسام دار سطح سے گزر جانے کا عمل.

سَرائِتی

(طِب) جذب یا حل ہوجانے والا.

سَرایَت

ایک چیز کی دوسری شے میں گھل مل جانے، جذب ہونے اثر انداز ہونے یا سما جانے کا عمل، تاثیر، نفوذ، راسخ یا پیوست ہوجانا

سُرْتی

کشفی یا وہبی طور پر پایا ہوا الہامی عطیہ ایزدی.

سُرْخ بُخار

(طب) ایک قسم کا بُخار جس میں ٹائسِل اور حلق کی لعابدار جھلّی سُوج جاتی ہے ، اکثر گردے بھی سوزش میں مُبتلا ہو جاتے ہیں.

سُرْخ جَسِیمَہ

(طِب) اِنسانی جسم میں خون کے سُرخ زرّات ، جاندار کے جسم کی اِکائی ، لال سیل.

سُرْخ حَرارَت

(طبیعیات) فولاد سازی میں لوہا پگھلانے کی آگ کی تپش.

سُرْخ ہونا

لال ہو جانا

سَرْد پا شویَہ

ٹھنڈے پانی سے پیروں کو دھونا، ٹھنڈا پانی کسی برتن میں ڈال کر اس میں پاؤں ڈبو کر بیٹھنا

سَرْد چِینی

(طِب) ایک قسم کی دوا جو سیاہ مرچ سے مُشابہ ہوتی ہے ، مزاجاً گرم و خشک ، اگرچہ ہندوستان میں جزیرۂ جاوا سے لاتے ہیں مگر چین کی عُمدہ ہوتی ہے ، حُبٌ العروس ، ستیل چینی ، لاط : (Myrtus Pimenta)

سَرْد نَطُول

(طِب) سرد پانی پچکاری میں ڈال کر بدن کے کسی حصہ پر زور سے ڈالنا جس سے مریض کو سکون مِلتا ہے ، سرد پانی سے دھارنے کا علاج.

سَرْد و تَر چادَر کا لَف

(طب) مریض کا بُخار اور ہذیان کم کرنے کا ایک علِاج جس میں دو کمبل بچھا دیے جات ہیں اور تکیہ کو ڈھان٘پ دِیا جاتا ہے - ایک چادر کو تر کر ک اُن کے اُوپر بچھا دیا جاتا ہے - مریض کے کپڑے اُتار کر چادر پر چت لِٹا دیا جاتا ہے - اس کو چادر اور کمبلوں میں مضبوطی سے لپیٹ دیا جاتا ہے . منْھ کُھلا رکھا جاتا ہے تھوڑی دیر سرد محسوس ہو کر مریض کو ایک خوشگوار گرمی محسوس ہونے لگتی ہے جس کے بعد افراط سے پسینہ آتا ہے اس سے تپش ، ہذیان اور چڑچڑاین کم ہو جاتا ہے.

سَرْد کامی

(طِب و نفسیات) جنسی کمزوری ، جذبہ شہوانی کی کمی.

سَرْدائی

طِب: وہ دوا جو گرمی کے اثر کو دُور کرنے کے لیے پی جائے، تبرید

سرسوں کا تیل

(طِب) سرسوں کے بیج سے نِکالا جانے والا تیل جو بہت گرم ہوتا ہے ، کڑوا تیل ، بعض علاقوں میں اِسے مِیٹھا تیل یعنی کھانے میں اِستعمال ہونے والا تیل بھی کہتے ہیں.

سَرسوں کا لیپ

(طِب) زرد رن٘گ کا پلاسٹر.

سُرْعَتِ اِنْزال

(طِب) نر کی ایک جنسی بیماری جس میں انزال بہت جلد ہوجاتا ہے

سَرْکاؤ

(طِب) سرکانے یا سرکائے جانے کا عمل ، بچّے کی پیدائش کے وقت زچّہ کے پیٹ کو اطرح سوتنا کہ بچّہ نِیچے آ جائے اور پیدائش آسان ہو

سَرْکَنْڈا

ایک قسم کی لمبی اور پتلی پتی والی گھاس کے پُھول ک اڈنٹھل جو دس بارہ فٹ لمبا اور ہاتھ کی اُن٘گلی کے برابر موٹا ہوتا ہے. عموماً چھّپر اور بعض دیگر چیزیں بنانےمیں کام آتا ہے. اس کیچھال کو مون٘جھ کہتے ہیں پیڑ جھنڈ کہلاتے ہی، بینڈ، سینٹھا، نوکل، لاط

سَرِیشی

(طب) خرما کی ایک قسم جو ازحد شیریں ، رس لب بند اور گودا کافی چپچپا ہوتا ہے ، ادویات میں مستعمل ۔

سَرِیع

(لفظاً) ہرکام میں جلد بازی کرنے والا، سرعت والا، جلد باز، عجلت پسند، تاولا، سیماب طبع

سَطاخِینُس

(طِب) سطاخِینُس ایک پودا ہے اس کے پتّے چھوٹے اور سفید ہوتے ہیں ان پر تھوڑا سا رُواں ہوتا ہے ، یہ رُوئیدگی پہاڑوں اور سخت زمینوں کی پیداوار ہے ، خفقان کو نافع ہے ، دِیوانے کُتّے کے کاٹے کا علاج اگر پانی سے ڈرنے سے قبل اس کا جوشاندہ پلاویں .

سَعْتَر

(جنسیات) عورتوں کی ہم جنسی ؛ ہم جنسی سے متعلق مصنوعی آلۂ تسکین نفس و شہوت .

سُعْد

(طب) بیخِ تنبول ، خولنجان ، پان کی جڑ، ناگرموتھا ، کسیرؤ لاط : Perus Longusy

سُعْدِ کُوفی

(طب) بھدرموتھا کی دو قسموں میں سے ایک

سُعْدِ ہِنْدی

(طِب) بھدرموتھا کی ایک قسم ، ادویات میں مستعمل .

سَعْفَہ

(طب) گنج ، ایک قسم کے قروح (زخم) جو بالعموم سر اور منہ پر اور کبھی تمام بدن میں بالوں کے مسامات پر پیدا ہوتے ہیں ابتداً میں متفرق سخت پھنسیاں ہوتی ہیں ، یہی پھنسیاں جب زخموں کی شکل اختیار کرلیتی ہیں تو ان کو سعفہ کہتے ہیں .

سَفَید پَلّو

(طِب) عورت کی پانی آنے کی بیماری ، سیلان الرحم ، سفیدی آنا ، (کنایۃَّ) کپڑا ، پارچہ ، لتَا ۔

سَفید جَسِیْمَہ

(طب) خون میں شامل سفید ذرّہ بعض جسیمے بے رن٘گ یا سفید رن٘گ کے ہوتے ہیں اور ان کی کوئی مقررہ شکل نہیں ہوتی، یہ اپنی شکل ہر وقت تبدیل کرتے رہتے ہیں ان کو سفید جسیمے (White Blood) کہتے ہیں

سَفید مَہْرَہ

طب: بڑی کوڑی یا سیپ، ایک دوا جو آنکھوں کے امراض میں مستعمل ہے، یہ صدفی ہڈی جس سے کیڑا نکل جائے تو تیّار کی جاتی ہے، سنگھ

سَفید کَنوَل

طب ونباتیات: کنول کی ایک قسم جس کا پُھول سفید ہوتا ہے، ادویات میں مُستعمل

سَفیدا

(نباتیات) ایک درخت جو جند ، چیل اور دیودار وغیرہ کی طرح سیدھا ، تنا موٹا ، چھال سفید ، اندر کی لکڑی بھی سفید ، پتّے چنار سے مُشابہ، اوپر سبز اور نیچے سفید ہوتے ہیں صوبۂ سرحد اور افغانستان میں عام ہے لکڑی چھتوں کے کام آتی ہے ، لاط : Poplas

سَفَیدَۂ یَزْدی

(طب، حجریات) ایک چمک دار پتھر، پرت والا پتھر جو یزد اور اصفہان کے پاس گچ کی کانوں سے نکلتا ہے خارجی ادویات و تجارت میں مستعمل، زہریلا

سُقُوط

زوال، معزولی، ہاتھ سے نکل جانا، عدم تسلط

سِلِ عامَّہ

(طِب) بعض اقوات سِل کے جراثیم تمام بدن کے اندر پھوٹ پڑتے ہیں اور وہ ایسے قوی اور موذی ہوتے ہیں کہ جسم میں ان کا انتشار کسی صورت میں رک نہیں سکتا .

سَلائی کَر٘نا

(طب) عمل جراحی کرنا، سوراخ کر کے سلائی سے پیشاب نکالنا، سوراخ کرنا، چھیدنا، برمانا

سَلْب مَرَض

(طب) شفا ، صحت ، تندرستی ۔

سَلَسُ الْبَول

(طِب) پیشاب کی بِیماری، مثانے کا ایک عارضہ، جس میں پیشاب بار بار آتا ہے اور مرض بڑھنے کی حالت میں پیشاب قطرہ قطرہ نِکلتا رہتا ہے

سُلَیمانی نَمَک

(طِب) ایک قسم کا خوردنی نمک جو ہاضمے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے

سَمُّ الْفار

(طِب) ایک معدنی عنصر جوسفید رن٘گ کی چمکدار ڈلیوں کی شکل میں ہوتا ہے، یہ معدن سے لوہے اور گندھک کے ساتھ مِلا ہوا پایا جاتا ہے، بعد ازاں اسکو یہ ترکیبِ خاص علیحدہ کر لیا جاتا ہے، بطور دوا مقوی، باہ و دافعء وجع المفاصل ہے، سنکھیا، مرگ موش

سَمُنْدَر کھار

طب: شنکھیا، ہرتال، آرسینک

سَنائے مَکَّی

(طِب) سَنا کی بہترین قِسم جو بلادِ حجاز سے آتی ہے.

سُن٘بُلُ الطِّیب

(طِب) سنبل کی اقسام میں سے ایک ، بالچھڑ .

سُن٘بُلِ بائی

(طِب) انکھ کی بِیماری جس میں پُتلی پھیل جاتی ہے اور نظر رفتہ رفتہ جاتی رہتی ہے ، پُتلی کے پِیچھے سیاہ نقطہ بن جاتا ہے.

سُن٘بُلِ بَرّی

(طِب) سُن٘بل کی ایک قسم جس لے لاطینی زبان میں بھی مختلف نام ہیں ادویات میں مُستعمل.

سُن٘بُلِ خَزامی

(طِب و سائنس) خاندانِ سُن٘بل سے متعلق ایک پودا جس کے تنوں سے رسیاں بنائی جاتی ہیں نیز ادویات میں مُستعمل.

سُن٘بُلِ رُومی

(طِب) سُن٘بل کی ایک قسم ، بہت سے امراض کو شافی ، لاطینی میں بھی مختلف ناموں سے مشہور.

سُن٘بُلِ سُوری

(طِب) سُن٘بل کی مختلف اقسام میں سے ایک ، ادویات میں مُستعمل ، بہت سے امراض کو نافع ہے.

سُن٘بُلِ کوہی

(طِب) سُن٘بل کی بہت سی اقسام میں سے ایک ، اس کو سُن٘بل سُری بھی کہتے ہیں ادویات میں مستعمل.

سُن٘بُلِ ہِنْدی

(طِب) سُن٘بل الطِّیب ، ایک خوشبودار گھاس ، بالچھڑ ، لاط :- (Valeriana Jatamansi) .

سَن٘پَٹ

(طِب) سپتی ، ایک پودے کی جڑ.

سَنچَل

(طب) ایک قسم کا نمک جو موژند نام ایک قسم کی گھاس کی آمیزش سے چٹانوں کو مِسمار کر کے تیار کیا جاتا ہے، کان سے بھی نِکالا جاتا ہے، کالا نمک

سِنخ

(طِب) جڑ ، بیخ ، مادّہ.

سَنْدَن٘ش

طب: سندنش اوزار ۱۵ انگل لمبے ہوتے ہیں، یہ دو قِسم کے ہوتے ہیں، اوّل وہ جن کے پہلے حصّہ میں کیل لگی ہوتی ہے، دوم کُھلے منھ والے، اُن سے گوشت میں گُھسا ہوا شِیشہ نِکالا جاتا ہے

سَنگِ بارِقی

(حجریات و طب) حجرالبارقی ، یہ پتّھر ہتھیلی کے برابر چوڑا اور ہلکا ہوتا ہے ، کُوفہ میں ایک مقام ہے بارقہ اس سے منسوب ، پانی پر تیرنے لگتا ہے لیکن پانی جذب ہونے پر ڈُوب جاتا ہے ، دُھوپ میں رکھنے سے پانی نِکل جاتا ہے استسقا کے مریض کو بتایا جاتا ہے.

سَنگِ بُحَیرَہ

(طِب) حجرالبحیرہ ، یہ پتھر پتلا ، سیاہ رن٘گ شام کی گھاٹیوں میں دستیاب ، جانچ یہ کہ آگ میں ڈالنے سے جلنے لگتا ہے ادویات میں مُستعمل.

سَنگِ بُرامی

(طب و حجریات) حجرالبرام . یہ پتّھر حِجاز اور طوس سے لاتے ہیں ، ہند میں بھی دستیاب ، برتن اور ہان٘ڈی بنانے کے علاوہ ادویات میں مستعمل ہے.

سَنگِ بَصَری

(حجریات و طب) حجرالکحل ، سنگِ سفالک و سنگِ سُرمہ ، پتّھر آنکھوں کے مرض میں اور خصوصاً سُرمہ بنانے کے کام آتا ہے دیگر ادویات میں مُستعمل ہے.

سَنگِ کَلْب

(طِب) اس پتّھر میں یہ خاصیّت ہے کہ جب ایک خاص نسل کے کُتّے کی طرف ڈالتے ہیں تو وہ اس کو دانتوں میں پکڑلیتا ہے اور پھر ڈال دیتا ہے ، سحری خواص کے طور پر عداوت ڈالنے اور ادویات میں کارآمد ہے (اغلب خیال یہ ہے کہ یہ پتّھر کی کوئی قِسم نہیں ہے بلکہ اعمال کے ذریعہ خواص پیدا ہوتے ہیں واللہ اعلم).

سَن٘گْرَہْنی

(طب) آنتوں کی بے قاعدہ حالت، پیچش، مروڑ، دست آنا، بدہضمی، گرانی

سُنْڈ

(طب) زنجبیل ، جَن٘جْبیر ، سون٘ٹھ ، خشک ادرک ، مزہ تیز ، رنگ ہلکا پیلا ، ادویات اور کھانوں میں مستعمل ، بعض لوگ اس کے پتّے بھی کھاتے ہیں.

سِنکُر

(طَب) گڑ ، کھلی اور جَو کے بھوسے وغیرہ پر مشتمل ایک جلاب.

سَنکھ

بڑے گھونگھے سے بنایا جانے والا پونگی کی شکل کا خول یا باجا جو قدیم زمانے سے مندروں میں پوجا پاٹ کے وقت یا اس کے اعلان کے لیے بجایا جاتا ہے، ناقوس، گھونگا

سَنکھا ہولی

(طِب) زمین پر پھیلنے والی بُوٹی جس کے بیل محض تھوڑی دُور تک پھیلتی ہے . باریک پتّے چھوٹے لمبے اور گہرے سبز ہوتے ہیں ، پُھول خُوبصورت کٹوری نُما ، سفید ، کسی قدر گُلابی ہوتے ہیں ، لاط : Andropogon Aciculatun.

سُوء

۱. بدی ، خرابی ، فساد ،(اکثر تراکیب مین بطور سابقہ مُستعمل) مزاج کی تبدیلی یا خرابی.

سونا گیرُو

(طِب) گِیرو کی عمدہ قسم جو صاف خالص ہوتی ہے اور پانی میں ڈالنے سے پھول جاتی ہے ، اسکا رن٘گ سُرخ ہوتا ہے ، سون گِیرُو .

سونجْھنا

طِب) سُہْجَنا ، ایک درخت کا نام جس کی کلیاں اور پھلیاں پکا کر بطور ترکاری اِستعمال کرتے ہیں ، پھلیاں دافع بادی ہیں اور گوند کمر کے درد کے لیے مُفید ہوتا ہے.

سَونف کا عَرَق

وہ عرق جو سون٘ف کا بیج پانی میں ڈال کر نکالا جائے

سَونف کی جَڑ

(طِب) سون٘ف کی جڑ تمام اجزا سے زیادہ قوی ہے پتلی اور خوشبودار ہوتی ہے ، گرم و خُشک ہاضم ہے ، سدہ کھولتی ہے تپ میں فائدہ دیتی ہے ؛ شہد کے ساتھ اس کا لیپ دیوانے کُتّے کے کاٹے کو مفید اور مُجَزِّب ہے.

سَونفی

(طِب) ایک مرکب جس کا اہم اور بڑا جز سون٘ف ہے.

سَونفِیا

(طِب) ایک چھوٹا سا پیڑ جو خریف کے موسم میں چاولوں کے کھیت میں ہوتا ہے . اس کے پتّے سون٘ف کی طرح ہوتے ہیں جن سے سون٘ف کی خوشبو آتی ہے اس کا عرق کھانسی اور تپِ کہنہ کو مفید ہے.

سونے کا پانی

وہ پانی جس میںِ سونا گلایا گیا ہو ، آبِ زر ، آبِ طلا ، سُنہرا محلوم ، سونے کا مُلَمّع.

سونے کا تیل

(طِب) سونے کے ورقوں سے مقررہ کیمیائی طریقے سے تیّار کردہ تیل دواءً مستعمل.

سونے کا مَیل

(طِب) جب سونے کا کان سے نِکال کر اوّل گلاتے ہیں توتلے اُوپر کف کی طرح میل جم جاتا ہے . اُوپر کا میل لطیف ہوتا ہے اور نیچے کا میل غلیظ اُوپر کے میل کو عنقودی اور نیچے کے میل کو صفائحی کہتے ہیں پھوڑوں پر لگانے سے ان کے چرک کو صاف کرتا ہے بدگوشت کو کاٹتا ہے تازہ زخموں کو بھرتا ہے.

سونے کی خاک

(طِب) سونے کے پترے اور دُوسرے اجزا کی آمیزش سے مقررہ طریقے پر جلا کر یا پھوک کر تیّار کردہ کُشتہ ، دواءً مُستعمل.

سَویقِیَّہ

(طِب) ایک شربت جو چاول، گیہوں یا جوار اور جو یا پِھر سُوکھی روٹی کو کُوٹ کر پانی میں پکا کر گاڑھا کر لیتے ہیں۔ اس میں انار کا رس یا شہد یا مویز یا شِیرہ، کھان٘ڈ مِلا کر، خوشبو کے لیے دارچینی جوتری بھی شامل کرتے ہیں۔ گرمی میں دو دن، جاڑے میں تین دن تک دُھوپ میں رکھ کر ادویات کے طور پر استعمال کرتے ہیں

سَڑْنا

زیادہ عرصہ رکھا رہنے یا زیادہ گرمی کی وجہ سے اکثر کی چیز کا گلنا، داغدار ہونا یا رنگ اور مزا بدل جانے کے سبب ناقابلِ استعمال ہو جانا، بوسیدہ اور بیکار ہوجانا، گل جانا، بیکار اور نِکَمّا ہو جانا

سَکْتَہ

(طب) ایک دماغی بیماری جس میں بیہوشی طاری ہوجاتی ہے اور مردے کی طرح حس و حرکت نہیں رہتی

سُکُوب

(طب) پانی ٹپکانے کا عمل ، دوا کا پانی نیم گرم بتدریج بدن پر گرانا .

سُکُونِیات

(طبیعیات) وہ علم جس میں اجسام کی حالت سکون سے متعلق بحث کی جاتی ہے .

سِکَّہ

دھات وغیرہ پر نقش بٹھانے یا ڈھالنے والی کل، مُہر

سُکھارا

(طبّاخی) ایسی غذا جو تل کر نہ پکائی جائے ، کچیّ رسوئی چوکے کے باہر نہیں کھائی جاسکتی اور نہ اس تک کوئی اچھوت جا سکتا ہے . اس کے برعکس پکّی روٹی یعنی تلی ہوئی غذا کھانے کے لیے چوکے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہر جگہ کھائی جاسکتی ہے؛ چوکا .

سَہَر

بیداری، نیند نہ آنا، جاگتے رہنا

سَہلانا

آہستہ آہستہ ہاتھ پھیرنا ، چُمکارنا ، آہستہ آہستہ ملنا تھپکنا ، ، چاہلوسی کرنا ، خوشامد کرنا .

سِیاہ پیشاب

(طِب) الکاپٹون مادّہ سے پیدا ہونے والا پیشاب کا مرض جس میں پیشاب کا رن٘گ سیاہ ہو جاتا ہے جس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ مریض الکاپٹوں مادّہ کو تحویل نہیں کر سکتے اور پیشاب کے ذریعہ خارج کر دیتے ہیں .

سِیاہ سَڑانْد

(طِب و نباتیات) جراثیموں سے پودوں میں پیدا ہو جانے والا مرض یا بیماری جس میں چیز سِیاہ ہو جاتی ہے اور تعَفّن پیدا ہو جاتا ہے .

سِیاہ مِرْچ کا پَتَّھر

(طِب) کالی مِرْچ میں پائے جانے والے پتّھر کے چھوٹے چھوٹے ٹُکرے جو بطور دوا اِستعمال ہوتے ہیں .

سِیاہ مَوت

(طِب) ایک بِیماری جو نمونیائی پلیگ کے بڑھتے ہوئے مرض سے پیدا ہوتی ہے اِس بِیماری میں قے کے ساتھ خُون کا اِخراج ہوتا ہے اور سان٘س کے رُکنے سے جسم پر سِیاہ دھبّے پڑ جاتے ہیں ، وبائی موت ، طاعونِ اعظم .

سَیلان

کسی پتلی چیز یا پانی کا جاری ہونا، بہاؤ، روانی، رو، دوراں

سَیلانِ اَبْیَض

(طِب) ایک نِسانی مرض جس میں عورت کے رحم اور اندام نہانی سے سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوا کرتی ہے ، سیلانِ رحم ، پُرسوت ، لیو کوریا ۔

سَیلانُ الرِّحِم

ایک بیماری جس میں بچہ دانی سے خون بہتا ہے، فشار خون

سَیلانِ خُون

(طِب) ایک بیماری جس میں خُون جسم کے طبعی یا غیر طبعی منقد (گزر گاہ) سے بکثرت بہتا ہے ، نذف مفرط ، جریانِ خون ۔

سِیماب

پارہ، ایک سیّال دھات جس کا رن٘گ چاندی کی طرح سفید ہوتا ہے، آگ پر نہیں ٹھہرتا جلد آْڑ جاتا ہے جُدا کرنے سے ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے اور پھر مِلانے سے مل جاتا ہے

سِیمابِ شِیریں

(طب) مرکیورس کلورائیڈ جو مسہل ہے ، کلومل ، زیبق ، قبض رفع کرنے کی ایک دوا.

سِینَہ جَکَڑْنا

طب: ٹھنڈ لگنے یا بلغم کی زیادتی کی وجہ سے چھاتی کا بوجھل ہوجانا جس سے سانْس لیتے وقت تکلیف ہوتی ہے

سینِیگا

(طب) مفردات میں سے ایک خشک جڑپالی گیلاسینیگا ، بھوری یا خاکستری ، اس پر ایک گرہ دار تاج ہوتا ہے ، ذائقہ پہلے میٹھا پھر چرپرا، جوہر اس کا فعال ہے ، یہ تازہ ، مائع اور مرتکز شکل میں ادویات میں محتاط طریقہ سے مستعمل ہے، اس کو سینیگین بھی کہتے ہیں Chatean

شاخِ گَوزَن

(طِب) بارہ سنگے کا سِینگ جو نہایت سخت اور ٹھوس ہوتا ہے اوربعض امراض میں مفید خیال کیا جاتا ہے .

شادَنْج

طب: پتّھر کی ایک قسم جو آنکھوں کی تکلیف میں بطور دوا استعمال ہوتا ہے، شکل عدسی اور رنْگ مختلف ہوتے ہیں مگر سرخ رنْگ بہتر ماناگیا ہے، ہندوستان میں اور ایران کے بعض پہاڑوں میں ملتا ہے، حجر ہندی

شال پَرْنی

سال كے سے پتے نیز اس كی جھاڑی

شامَّہ

سونگھنے كی قوت، وہ حس جس كے ذریعے خوشبو یا بد بو كا احساس ہو

شاہِق

اونچا، رفیع، بلند (عمارت، پہاڑ وغیرہ)

شَب عَرَقی

(طب) رات کو پسینہ آنا جیسے کہ مرضِ سل و دِق میں آیا کرتا ہے ، عرق لیلی .

شَبِینَہ کَرنا

(طِب) کسی چیز کو رات بھر اوس میں رکھنا تاکہ صبح استعمال کی جا سکے.

شَرابِ پُشْت

(طب) مقوی شربت جس میں مفید دوائیں ملی ہوئی ہوں .

شَرابِ رَیحانی

(طِب) ایک مقوی دوا ؛ خوشبو دار شراب ، پھولوں سے کشید کی ہوئی شراب .

شَرابِ عَتِیق

(طب) وہ شراب جس کو تیار ہوئے ایک سال سے کم اور چار سال سے زائد عرصہ نہ ہوا ہو .

شَرابِ قَدِیم

پرانی شراب ؛ (طب) وہ شراب جسے تیار ہوئے چار سال گزر گئے ہوں .

شَرابِ مَمْزُوج

(طب) وہ شراب جس کے ساتھ پانی ملا دیا گیا ہو .

شَرْبَت چَٹانا

(طب) طبّی اصول سے بنایا ہوا شربت (جو گاڑھا ہوتا ہے) مریض کو دینا ، علاج کرنا .

شَرْبَتِ دِینار

ایک قسم کا شربت جس کا جزو اعظم تخم کثوث یعنی دینار ہے جو طبیعت کو نرم اور ہر قسم کے بخاروں کو دفع کرتا ہے (شعرا نے دینار سے جو ذومعنیین ہے فائدہ اٹھا کر اسے اکثر نظم کیا ہے)

شِرْکَتی مَرَض

(طب) وہ بیماری جو کسی اور بیماری کی شرکت کے سبب پیدا ہوتی ہے .

شِرْیان

چھوٹی چھوٹی رگیں، نبض، متہرک یا جہندہ رگ، وہ رگ جو دل سے بدن میں خون پہنچاتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی رگیں جو ہر ایک رگ کے نیچے ہوتی ہیں اور ان میں خون سے زیادہ روح ہوتی ہے

شَریٰ

طب: پتّی، ایک بیماری جس میں جسم پر سرخ چٹھے پڑ جاتے ہیں اور جن میں خارش ہوتی ہے

شُعاعِ اِن٘حِرافی

(طبیعیات) منحرف شعاع ، منعطف شعاع ، خمیدہ کرن .

شُعاعِ مُنْعَکِس

(طبیعات) منعکس شعاع ، کسی شے سے ٹکرا کر واپس آنے والی شعاع .

شُعاع کَش

(طبیعیات) شعاعیں جذب کرنے والا ایک آلہ .

شُعاعی اِنْتِشار

(طبیعیات) انتشارِ نور، روشنی کی شعاعوں کا پھیلنا Diffraction

شُعاعی حَرارَت

(طبیعیات) شعاعوں یا کرنوں کے ذریعے پہن٘چنے والی حرارت .

شَعَب

نیچی زمین

شُعَب

ادارے، محکمات، دفاتر، شعبہ جات

شُعْبَہ بِین

(طب) پھیپھڑوں کی تشخیص کا ایک آلہ (Bronchossope) .

شُعْبی

شعب (رک) سے منسوب ، (طب) پھیپھڑوں کی باریک شاخوں سے متعلق .

شُعْبی نُور

(طبیعیات) نور کی شعاعیں ، برقی شعاعیں (Ultravoilet Rays) .

شَعْری بَرْق پَیما

(طبیعیات) Capillary Electrometer کا اردو ترجمہ

شَعْشَعَہ

چمک، آب و تاب، سورج کی روشنی، تابش، تابندگی، درخشندگی

شُقاق

(جراحی) عضو کی باریک اور تنگ سی درز خاص کر دماغ کے پردوں کا درمیانی نشیب

شقَاقُل

طب: شلجم یا جنگلی گاجر کے قسم کی ایک جڑ جو چھوٹی گاجر کے مشابہ سفید مائل بہ زردی اور لیسدار ہوتی ہے مزہ قدرے شیریں ہوتا ہے قدیم سے دوا کے طور پر مستعمل ہے، دو دھالی، ایک گانٹھ جو دوا کے کام آتی ہے، شقاقل مصری

شَقّ

شگاف دار، پھٹا ہوا، شگاف پڑا ہوا

شَقِّ جَفْنی

(طب) آنکھ کے پپوٹے کی باریک اور تن٘گ سی درز

شَقِّ ذِہْنی

(طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے

شُمار نُما

عدد نما ، شمار کرنے والا ، حساب رکھنے والا آلہ

شَمّامَہ

سونگھنے کی چیز، ایک کلولہ جس کو خوشبودار چیزوں سے ترکیب دے کر گول بنا لیتے ہیں، اور ہاتھ میں رکھ کر سونگھتے ہیں، دستنبو

شَنجی کھانسی

(طب) وہ کھانسی جو سانس پھولنے سے پیدا ہو ، ایسی کھانسی جس سے ہاتھ پاؤں میں اینٹھن اور کھنچاؤ پیدا ہو جاتا ہے ، تشنجی کھانسی .

شَوَندَر

(طب و نباتات) چقندر کی ایک قسم سرخ ، چھوٹا پتے کٹے ہوئے نیز جنگلی شلجم جو بطور ترکاری میں بی مستعمل ہے نیز ادویات کے کام آتا ہے .

شَونِیز

طب: کلونجی، پیاز کے بیچ

شَوکَہ

(طب) کسی بیماری سے جسم یا چہرہ سرخ ہوجانا، رخسار پر سرخ دانے پڑجانا .

شَوکی

(طب) سرخ دانوں کی بیماری .

شَکَر پالا

(طباخی) قند اور دودھ ملا کر بنائے ہوئے بڑے.

شَکَر تِیغال

(طب) منَ النَبات، تیغال ایک قسم کی مکھی کا گھر جس کو یہ اپنے لعاب سے اکثر درختوں پر بناتی ہے ، یہ مکھی زنبور سے مشابہ ہوتی ہے یہ گھر (شکر تِیغال) تازہ ہونے کی حالت میں شیریں ہوتا ہے لیکن پرانا ہونے کی حالت میں اس کی شیرینی کم ہو جاتی ہے، ادویات میں مستعمل

شَکَرِ سُلَیمانی

(طب) شکر کی وہ قسم جس میں شکر سفید (رک) کو دوبارہ صاف کر کے برتن میں ڈال کر جما لیا جائے.

شِکَن

جُھرّی

شَہْتُوت

ایک وضع کا بڑا توت جو سبز، بھورا اور سیاہ رنگ کا پتلا، لمبا دانے دار جلددار پھل ہوتا ہے نیز اس کا درخت، عربی میں فرصاد توت، فارسی میں خرتوت بھی کہا جاتا ہے

شَہْد کی نَبِیذ

(طب) شہد ملا کر تیار کی گئی ایک قسم کی نشہ آوار دوا جو سردی ضعف اور اعصاب کے امراض جیسے فالج، لقوہ، رعشہ کے لیے مفید ہے.

شَہقہ

نعرہ مارنا، چلانا، چیخ

شَہْوَتِ کَلْبی

(طبَ) کُتّے جیسے بھوک ، ایک مرض جس میں مریض خواہ کتنی ہی غذا کھائے وہ سیر نہیں ہوتا.

شُہُوقی

(طب) بلند یا بھری ہوئی (نبض) .

شَہِیق

۱. گدھے کی آخری آواز جو زیادہ کریہ ہوتی ہے، زفیر کے بالمقابل، گدھے کی رینک، ڈھینچو.

شَہِیقَہ

(طب) کھان٘سی کی ایک قسم کالی کھان٘سی .

شِیاف

۱. وہ فتیلہ یا بتّی جو دوا میں لت کرکے فرج یا مقعد میں رکھی جائے، شافہ .

شَیبَہ

(طب) ایک روئیدگی جس کی شاخیں سفید ہوتی ہیں اور پتّوں کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے جن پر غباری رواں ساہ جما ہوتا ہے طبّی خواص میں نزلے کا مواد اور فضلات دور کرتی ہے اس کے لیپ سے بلغمی اور ریاحی درد مٹ جاتا ہے Artemisia Arbore Scens

شِیرِ خِشْت

(طبَ) رک: شیر خشک.

شِیرَہ

چاشنی، رس، میٹھا گاڑھا عرق، افشردہ

شَیلَم

(طب) منمنا ، کل گیہواں ، گندم دیوانہ ، گیہوں کے کھیت میں ایک پودا اُگتا ہے جس کا دانہ گیہوں کی طرح کا ہوتا ہے مگر جَو سے چھوٹا رنگ سرخی مائل سیاہ اور مزہ تلخ ، بطور دوا استعمال ہوتا ہے بالخصوص مدہوش اور سُن کرنے نیز تحلیل ورم کے لیے ، ایک گھاس جو دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے.

صَدَفَہ

صدف نما جانور ، سیپ جیسا جانور.

صَدْمَہ

۱. دھکا، ٹکر، تصادم، آسیب.

صَدْمَہ گِیر

(طبیعات) صدمہ گیر عام طور پر ایک مزاحمتی آلہ ہوتا ہے جس کی اساسی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جب اس کا درآمدی سرا کسی رفتار کے ساتھ حرکت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو یہ رفتار کے تناسب رد عمل کے ساتھ چلاؤ قوت کے ساتھ تاثر دیتا ہے.

صَرْعِ صَغِیر

(طب) ہلکی اور معمولی قسم کی مرگی.

صَرْعِ کَبیر

(طب) شدید مرگی.

صِفاق

آنتوں پر چڑھی ہوئی ایک باریک جھلی

صِلایَہ کَرنا

(طب) کھرل یا سل بٹّے پر پیسنا ، (برادے یا پورڈ وغیرہ کو) ، پانی یا شربت وغیرہ میں حل کرنا.

صَمَغی رال

(طب) ایک طرح کی لاکھ جو گون٘د اور تیل کی آمیزش سے تیار ہوتی ہے.

صُورَتِ سَماری

(طبیعیات) آسمانی شکل۔

صُوفی

(تصوّف) اہلِ طریقت، مسلکِ تصوف کا پیرو، غیراللہ سے دل کو پاک و صاف کرکے وجد و مراقبہ میں رہنے والا درویش، خواہشاتِ نفسانی سے احتراز کرنے والا، ماسوا سے منہ موڑ کر عشقِ الہٰی میں ہمہ وقت مست رہنے والا

ضِدِّ جَراثِیمی

(طب) دافعِ جراثیم ، جراثیم کش ، انگ : Antibacterial

ضِدِّ عُقْدَہ

(طبیعیات) مرنعش جسم کے وہ نقطے جہاں ارتعاش سب سے زیادہ ہوتا ہے ، مقررہ لہروں کے تسلسل میں زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ کے نقطے ، انگ : Antinodes .

ضَغْطَہ

دم گُھٹنے کی سی کیفیت، کشمکش، تنگی، سختی، دباؤ

ضَغْطَۂ دِماغ

(طب) دماغ کی چوٹ یا صدمہ .

ضَلالَت لَونی

(طبیعیات) رنگوں کا انحراف ، مختلف رنگوں کی روشنی کی شعاعوں کا مختلف مقدار میں منعطف ہونا ۔

ضِمْنی اَثَرات

(طب) دوا کی ثانوی تاثیریں جو عموماً ناپسندیدہ ہوتی ہیں

ضِیا پاش

روشنی بکھرنے والا، ضوفشاں، نوریار، ضیابار

ضِیق

محدودیت، انقباض

طالِبُ الْمَرْکَز

(طبیعیات) دائرے کے مرکز میں جو قوّتِ جاذبہ ہوتی ہے وہ ہمیشہ جسم کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کا نام طالب المرکز ہے.

طالُون

(طب) ایک وزن کا نام جو نو اوقیہ کے برابر ہوتا ہے .

طالِیقُون

زہریلی قسم کا پیتل یا مرکب دھات جو لوہا، سرمہ، سیسہ، سونا، ٹین، تان٘با اور چاندی کو پِگھلا کر بنایا جاتا ہے، ہفت جوش

طاہْری

(طبّاخی) بگھرے ہوئے نمکین مسالے دار چاول جن میں آلو یا بڑیاں شامل ہوں

طَبائعِ بَسِیطَہ

(طب) دو فاعلہ اور دو منفلعہ پر مشتمل عناصر یعنی حرارت ، برودت اور رطوبت اور یبوست .

طَبائعِ مُرَکَّبَہ

(طب) آگ ، ہوا ، پانی ، مٹّی .

طِبّی اَفِیم

(طِب) طبّی طریقوں پر تیّار کردہ افیم جو ٹِکیوں اور سفوف پر دو صورت میں ہوتی ہے.

طِبّی عَکَاس

(طب) مریض کا ایکسرے لینے والا شخص.

طِبّی مُعائِنَہ

کسی جسم یا چیز کی طبّی جان٘چ پڑتال، ڈاکٹری جانچ

طَبْعی

فطری، خلقی، ذاتی، قدرتی

طَبَق

تختہ

طَبَقَۂ شَبْکِیَّہ

(طب) آن٘کھ کا جال دار پردہ ، یہ آن٘کھ کاپا نچواں طبقہ ہے جو طبقۂ مشیمیہ کے سامنے اور رطوبتِ زجاجیہ کے پیچھے مثل جال کے پھیلا ہوتا ہے اور درحقیقت یہ نازک پردہ عصبۂ مجوفہ کا پھیلاؤ ہوتا ہے اور کُل چیزوں کا عکس اسی پردہ پر منعکس ہوتا ہے.

طَبَقَۂ صُلْبِیَّہ

(طب) آن٘کھ کا سخت اور دبیزپردہ جو وتری ریشوں سے بنتا ہے یہ آن٘کھ کا سب سے پچھلا یعنی ساتواں پردہ ہے جو کرّۂ چشم پر محیط ہے.

طَبَقَۂ غِمْدِیَّہ

(طب) خصیے کا بیرونی غلاف جو باریطون سے بنتا ہے.

طَبَقَۂ قَرْنِیَّہ

(طب) آن٘کھ کا دوسرا پردہ جو شفّاف مگر سینگ کی مانند سخت اور تہہ بہ تہہ ہوتا ہے یہ شفّاف ہونے کی وجہ سے بذاتہ کوئی رن٘گ نہیں رکھتا البتہ طبقۂ عنبیہ کے رن٘گ سے رنگین نظر آتا ہے.

طَبَقَۂ مَشِیمِیَّہ

(طب) آن٘کھ کا عروقی پردہ ، یہ آن٘کھ کا چھٹا پردہ ہے جس میں عروق بکثرت ہوتے ہیں یہ طبقۂ شبکیہ پر ایسے محیط ہوتا ہے جیسے مشیمہ یعنی آنول بچے پر ، اسی لیے اس کو طبقۂ مشیمیہ کہتے ہیں.

طَبْلی

صندوقچی ، ڈِبیا.

طَبِیعی

(فلسفہ) حکماء کا وہ گروہ نیز وہ شخص جو مادّے کو قدیم مانتا ہے اور خدا کے وجود کو تسلیم نہیں کرتا

طَفَحات

(طب) ددوڑے ، دانے.

طَفَحَہ

(طب) ددوڑا ، جسم کا دانہ ، پُھنسی.

طِلا

(طب) وہ رقیق شے جو جسم کے کسی حصے پر لگائی جائے یا مالش کی جائے، مالش کی دوا یا تیل

طَمانِیَتِ سِلّی

(طب) وہ سکون و اطمینان جو دق کے مریض میں آخری دنوں میں دیکھنے میں آتا ہے.

طَنِین

باریک آواز ، بھنبھناہٹ جیسے مکّھی یا مچھر کی آواز ؛ برتن وغیرہ کی ٹنکار.

طوطا روگ

(طب) ایک متعدی مرض جو پرندوں خصوصاً طوطوں سے انسان کو بھی لگ جاتا ہے اور ایک قسم کا نمونیا ہو جاتا ہے.

طُولی

طول (رک) سے منسوب ، طول کا ، لمبا ، لمبوترا ، مستطیل .

طُولی بِگاڑ

(طبیعیات) وہ بگاڑ جو کسی جسم میں بیرونی قوت کے اثر سے طول کی تبدیلی کی صورت میں واقع ہو.

طُولِیْ پَھْیلَاؤ کا مِعْیَارْ

(طبیعیات) کسی شے کی ایک سنٹی میٹر لمبائی کو ایک درجہ سنٹی گریڈ تک گرم کرنے سے اس میں طول کی جو زیادتی پیدا ہوتی ہے اسے اس شے کا طولی پھیلاؤ کا معیار کہتے ہیں

طُولی کَمی

(طبیعیات) کسی چیز کا عمودی سمتوں میں سکڑاؤ جو کسی قوت کے سبب ہو.

طَیف

(طبیعیات) مختلف رنگین دھاریوں کا ایک سلسلہ جو کسی منشور سے سفید روشنی گزرنے سے پیدا ہو، پردے یا دیوار پر مختلف رنگوں کی ترتیب (انگ : Spectrum)

ظَرْفِیَّت

صلاحیت، گنجائش

عاصِر

(طِب) وہ دوا جو اپنی شدّتِ قبض و اجتماع کے سبب اجزائے عضو کو بھین٘چ اور نچوڑ کر اُس کی رطوبت کو باہر لے آئے جیسے پڑ وغیرہ.

عاصِی

گناہ گار، بدکار، خطا کار، پاپی، اپرادھی، دوشی

عاطِف

مہربانی یا شفقت کرنے والا، مہربان

عالَمِ خَدَر

(طب) سُن ہوجانے کی کیفیت

عامَّہ

عام کی تانیث، سب جانب پھیلی ہوئی، عام شے، رائج ، مشہور و معروف

عَجْن

(طِب) ایک طریقۂ علاج جس میں عضلات کی چمپی کی جاتی ہے، عامل اپنے ہاتھوں کو زبردست ورزشی حصّہ پر مضبوطی سے رکھتا ہے عضلات کو باری باری بھین٘چا جاتا اور ڈھیلا چھوڑ دیا جاتا ہے

عَدَمِ اِتِّساق

(طب) اِختلال عضلات ، ہرجلہ پیمیٹوپارفرن .

عَدَمُ النُّطْق

(طب) فُتُورِ نُطق، قوّتِ گوبائی جاتی رہنا

عَرْش نُما

عرش دکھانے والا ؛ (طب) بھن٘گ کا ایک نام.

عَرْصَہ

صحن خانہ

عَرَقْ

وہ رطوبت جو کسی نباتی یا حیوانی جسم کے اندر پائی جائے

عِرْقُ النِّسا

(طب) ایک رگ کا نام جو سرین سے ٹخنے تک جاتی ہے، ایک قسم کا درد جو ایک مخصوص نس میں پیدا ہوتا ہے، یہ چڈھوں سے ٹخنوں تک پہنچتا ہے، لنگڑی کا درد، سائیٹیکا

عَرَقِ بُحْرانی

(طب) مرض کی بحرانی حالت میں کثرت سے پسینہ آنا

عَرَقِیات

(طب) مختلف قسم کے عرق، بہت سے عرق، افشردے

عَرُوس

دلہن, دولہا، نوشہ، ور، ودھو (عربی میں اس لفظ کا اطلاق دولھا پر بھی ہوتا ہے مگر اُردو میں صرف دلہن کے لیے مستعمل ہے)

عُرُوقُ الْعُرُوق

(طب) رگوں کی رگیں، وہ باریک رگیں جو کسی بڑی رگ کی پرورش کے لیے اس کی دیوار میں پھیلتی ہیں

عُرُوقُ الْمَناظِرَہ

(طب) آنکھوں کی رگیں جو سَر تک پہنچتی ہیں

عُرُوقِ جاذِبَہ

(طب) وہ باریک نالیاں جو آنتوں سے کیلوس یعنی خلاصۂ غذا کو جذب کر کے اور لمف (رطوبت طلیہ) اور دیگر لطیف رطوبات کو تمام جسم سے جذب و جمع کر کے خون میں پہنچاتی ہیں

عُرُوْقِ خَشِنَہ

(طب) کھردری رگیں، پھیپھڑے کی باریک ہوائی نالیاں

عُرُوقِ دَاْخِلَہ

(طب) وہ رگیں جو بدن کے ندر قدرے گہرائی میں واقع ہیں نیز وہ عروق جاذبہ جو غدد جاذبہ میں داخل ہوتی ہیں

عُرُوقِ شَعْری

(طب) عروق شعریہ، بال کی مانند باریک رگیں

عُرُوقِ شَعْرِیَہ

(طب) بال کی مانند باریک رگیں، وہ باریک رگیں جو معدے اور جگر کے درمیان حائل ہیں نیز وہ باریک رگیں جو اعضا کو خون دیتی ہیں

عُرُوقِ ضَاْرِبَہ

(طب) پھڑکنے والی رگیں، مضطرب رہنے والی رگیں، شریانیں ہر وقت سکڑتی اور پھیلتی رہتی ہیں اور اس وجہ سے ان کو عروق ضاربہ (مارنے والی رگیں) کہا جاتا ہے

عُرُوقِ لِمْف

(طب) وہ عروق جاذبہ جو تمام بدن اور اعضاء اندرونی سے لمف وغیرہ رطوبات کو جذبہ کرتی ہیں (لمف، جسم کی ایک شفاف خفیف زرد رنگ کی رطوبت ہے)

عُرُوْقِ مَْاسَاْرِیقا

(طب) چھوٹی چھوٹی باریک اور سخت رگیں جو اسفل معدہ اور اکثر امعاء سے متصل ہیں اور کیلوس کو معدہ اور آنتوں سے جذب کر کے باب الکبد کی طرف لے جاتی ہیں جہاں سے وہ جگر میں جذب ہوجاتا ہے

عُسْرُ الْبَول

(طب) پیشاب کا دشواری سے آنا، پیشاب کا تکلیف سے آنا

عُسْرِ تَبَوُّل

(طب) رک : عُسرالبول .

عِشْر

(طب) وہ بخار، جس کی باری دسویں روز آیا کرے

عِشْق

شدید جذبۂ محبت، گہری چاہت، محبّت، پریم، پیار

عِصابَہ

سر پر باندھنے کا کپڑا، پٹّی

عِصابِیات

پٹّی باندھنے کے طریقے یا فن

عَصَبِ بَصَری

(طبّ) بینائی کا عصب ، اس نام کے دو پٹّھے مقدم دماغ سے نکل کر خانۂ چشم کی طرف آتے ہیں اور ان کے پھیلاؤ سے ہر ایک آنکھ کا طبقۂ شبکیہ یعنی نورانی پردہ بنتا ہے جس پر کل چیزوں کا عکس منعکس ہوتا ہے.

عُصَیَّہ

چھوٹا عصا، (طب) سلاخ کی شکل کا جرثومہ ، خصوصاً وہ جو نسیجیات میں داخل ہوکر مرض کا باعث بنتا ہے.

عُصَیَّۂ تَدَرُّن

(طب) وہ عصہ جس سے جسم کے کسی عضو پر دانہ یا اُبھار پیدا ہوجائے.

عُصَیَّۂ قُولُونی

(طب) رودہ پنجم یا خمدار آنت میں داخل ہونے والا عصیہ جس سے التہاب مرارہ یا پتّے کی سوجن کا مرض لاحق ہوتا ہے.

عَضْلَۂ عاصِرَہ

(طب) عضلاتِ عاصرہ (رک) کا واحد.

عُطاش

(طب) پیاس کی بیماری : اس میں مریض کو بار بار پیاس لگتی ہے اور جتنا بھی پانی پیا جائے پیاس نہیں بجھتی

عِظَم

بزرگی، بڑائی

عَظْمِ حَجَری

(طب) پتّھر جیسی سخت ہڈّی، یہ کنپٹی کی ہڈّی کا ایک حصّہ ہے.

عَفَن

عفونت، متعفن ہونا، سڑنا، گلنا، فاسد ہونا، بدبودار ہونا، (طب) کسی رطوبت دار مادّہ کا حرارتِ غریبہ کے اثر سے کیفیت فاسدہ کی طرف مستحیل ہوجانا، لیکن اس کی شکل و نوعیت کا باقی رہنا

عُفُونَتِ خُون

(طب) رک : عفونت الدّم.

عَقَب

پیچھا، پچھواڑی، پسِ پشت، پیٹھ پیچھے، غیر موجودگی میں

عَقْد

گرہ، گان٘ٹھ، بندھن

عُقْدَہ

۳. (i) (مجازاً) راز، بھید ، پوشیدہ بات.

عُقْدی نِظام

(طِب) جو عروق دماغ کی پرورش کرتی ہیں وہ دو عروقی نظام سے خارج ہوتی ہیں .

عُقْدی نِقاط

(طبیعیات) کسی مرتعش تار وغیرہ کے وہ نقطے جہاں ارتعاش پیدا نہیں ہوتا .

عَقْرَب

بچّھو، کژدم

عِلاج بِاْلاَعْضأ

(طب) وہ طریقِ علاج جس میں اعضا کے جوہر سے دوائیں تیار کر کے مریض کو دی جاتی ہیں

عِلاج بِالضِّد

وہ طریق علاج، جس میں ہر اس مرض کے لئے علاج مقصود ہو، اس قسم کی دوا تجویز کی جاتی ہے، جو اپنی ذاتی تاثیر کے لحاظ سے مرض کی کیفیت کے خلاف ہو، یعنی ضد ہو مثلاً قبض کے لئے مسہل اور اسہال کے لئے قابض ادویہ استعمال کرائی جاتی ہیں، ایلوپیتھی، ڈاکٹری علاج

عِلاج بِالمِثل

ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامات ظاہر پیدا کر سکتے ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانی دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانمین (۱۷۵۵-۱۸۴۳) نے (۱۸۱۰ء میں دریافت کیا تھا)، طب تجانسی، ہومیو پیتھی

عَلامَت

وہ چیز جو کسی امر یا چیز کے وجود کی طرف اشارہ کرتی ہو، نشان، پتا

عَلْقَہ

(طب) وہ کپڑا جو بچہ پیدا ہونے کے بعد شروع شروع میں اس پر لپیٹا جاتا ہے

عِلْمِ مَناظِر

(طبیعیات) وہ علم جس میں نور یا شعاع کی قوت ، خاصیت ، اثر ، طاقت اور اس کے ظہور کے طبعی قوانین کو کثیف یا شفاف اجسام کے ذریعے واضح یا ظاہر کیا گیا ہو .

عَمَلِ بالْیَد

(طب) جراحی، چیر پھاڑ، آپریشن

عَمَلِ تَبْر

(طب) نشترزنی، کسی عضو یا شریان کو کاٹ دینے کا عمل

عَمَلِ تَکْسِید

میل کشی، میل دُور کرنے کا طریقہ، مختلف دھاتوں کو تپاکر ان کا میل دور کرنا

عَمَلِ قَدْح

(طب) موتیا بند میں کیا جانے والا ایک عمل جس میں فرنیہ میں پُتلی کے سامنے سوئی چبھو کر رطوبت جلہدیہ کو پیچھے کی طرف رطوبت زجاجہہ میں گرا دیتے ہیں جہاں وہ جذب ہوتی رہتی ہے ۔

عَمَلِ نُفُوذ

(طبیعیات) سیالات کا مسامدار سطح سے گزر جانے کا عمل ، گزرنے کا عمل ۔

عِنَبِیَہ

طب: انگوری پردہ ، آنکھ کے سات پردں میں سے تیسرا پردہ ہے جو قرنیہ کے پیچھے واقع ہے

عَینی کِیسَہ

(طب) آنکھ کی تھیلی ، دیدہ ، آنکھ کا گول حصّہ جس میں رطوبت بھری ہوتی ہے.

غاشِیَہ

ڈھانکنے والی چیز، چادر، پردہ

غِب

نوبتی بخار، باری کا بخار، وہ صفراوی بخار جو ایک دن آئے اور ایک دن نہ آئے

غُدَّۂ صَنَوبَری

(طب) مٹر کے برابر صنوبری شکل اور سرخ رنگ کا غدود جو دماغ کے اجسام رباعیہ کے اوپر اور بطنِ اوسط یا بطنِ سوم سے ملحق ہوتا ہے .

غُدَّۂِ نُخامِیَّہ

(طب) دماغ کے جڑ میں واقع ایک چھوٹا سا غدود جو سرخی مائل خاکی رنگ اور بیضوی شکل کا ہے (انگ : Pitvitary Gland) .

غُدَّۂ نَکَفِیَّہ

(طب) کان کے نیچے کا غدود ، یہ دو غدود ہوتے ہیں ، ہر ایک غدود کان کی لو کے نیچے اور سامنے واقع ہے اور تھوک پیدا کرتا ہے ، کنپھیر کی بیماری اسی غدود کے متورم ہونے سے ہوتی ہے۔ (انگ : Parotit Gland) .

غُدُودِ دَرَقِیَّہ

طب: ایک ڈھال کی شکل کی گلٹی جو قصبۃ الریہ (پھیپھڑے کی نالی) کے بالائی حصّے کے سامنے واقع ہے، اس غدود کی کوئی نالی نہیں ہوتی، گھیگھا کی بیماری اسی غدود کے بڑھ جانے سے ہو جاتی ہے

غِشا

(طب) جھلّی یہ ایک عصباتی و رباطی عضو ہے، چوڑا لمبا اور نہایت باریک مگر سخت و سفید جو اعضا پر پھیل کر ان کی شکلوں کی حفاظت کرتا، ان کو حس عطا کرتا اور ایک عضو کو دوسرے سے وابستہ کرتا ہے)

غَمام

بادل، اَبر، سفید بادل

غَمامی

(طبّ) آنکھ کی ایک رطوبت کا نام .

غَمْز

چغل خوری، بَد گوئی، عیب بیان کرنا، سخن چینی

فاسِخ

تباہ اور فاسد کرنے والا یا ہونے والا ، بیغ وغیرہ کا فسخ کرنے والا ، ارادے اور قصد کا توڑنے والا.

فَتْق

کشادہ کرنا ، کھولنا ، حل کرنا (مشکلات وغیرہ).

فَرْق

جدائی، علیحدگی

فَسادِ ہَضْم

(طب) قوّتِ ہاضمہ کا خراب ہو جانا، ہضم میں فتور آ جانا، کھانا اچھی طرح ہضم نہ ہونا، بدہضمی

فِشار پَیما

(طبیعیات) کسی چیز کا دباؤ معلوم کرنے کا آلہ.

فَصِیص

(طب) لوتھڑا ، گوشت کا ٹکڑا.

فَضائی شُعائیں

(طبیعیات) بیرونی خلا سے زمین تک پہن٘چنے والی شعاعیں ، ان میں بْعض خفیف اور بے ضرر ہوتی ہیں.

فِضِّیِّت

(طب) چاندی کی بیماری نیز اس کا اثر ، یہ مرض چاندی یا اس کے مرکّبات کے زیادہ عرصے استعمال کرنے سے پیدا ہو جاتی ہے ، اس میں جلد کی رنگت نیلگوں یا سیاہی مائل ہو جاتی ہے ، لبوں ، نتھنوں اور آنکھ کے پپوٹوں کا رنگ بھی نیلا ہو جاتا ہے.

فِعْل

(علم صرف) وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور جس میں تینوں زمانوں ماضی حال مستقبل میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو

فِعْلِیاتی مُعالِج

وہ معالج، جو مرض کا علاج دواؤں کے بجائے مالش، سکائی، ورزش وغیرہ کے ذریعے کرتا ہے

فَمِ مِعْدَہ

(طبَ) معدہ کا من٘ہ

فَکّ

دو باہم ملی ہوئی چیزوں کو علیحدہ کرنا، جدا کرنا، چھڑانا

قابِض

خدائے تعالیٰ کا ایک صفاتی نام، نپی تلی روزی دینے والا

قاشِر

وہ دوا، جو اپنی قوت جلائیہ سے عضو کے اجزائے فاسدہ کو دور کرے اور جلا بخشے، چھلکا اتارنے والی دوا

قانُونِ تَجاذُب

(طبیعیات) نیوٹن کا قانون جس کے مطابق کائنات میں ہر جسم ہر دوسرے جسم کو ایسی قوت سے کشش کرتا ہے جو ان کی کمیتوں کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور ان کے درمیانی فاصلے کے مربّع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے

قانُونِ جُمُود

(طبیعیات) وہ قانون جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر جسم اپنی سکون کی حالت کو یا ایک خطِ مستقیم میں یکساں حرکت کی حالت کو برقرار رکھتا یا رکھنے کی کوشش کرتا ہے بشرطیکہ اس پر خارجی اثر عمل نہ کررہے ہوں.

قانُونِ حَرَکَت

(طبیَعیات) وہ قانون جس کے مطابق کسی جسم کی مقدار حرکت کی تبدیلی کی شرح اس جسم پر عمل کرنے والی قوت کے متناسب ہوتی ہے اور یہ اسی سمت میں واقع ہوتی ہے جس میں یہ قوت عمل کر رہی ہو.

قبض

رکاوٹ، گرفتگی، تنگی (دل یا طبیعت وغیرہ کی)

قَدْح

عیب گوئی (مدح کی ضد)

قَرْحَہ

وہ زخم جس میں پیپ پڑ گئی ہو، ناسور

قَرَع اَن٘بِیق

طب: ایک آلہ جس کے ذریعے سے عرق کشید کیا جاتا ہے

قَرْعَہ

(طِب) نبض کی ایک حرکت یا ٹھوکر

قَرِیح

خالص، اصل، صاف

قَصْبَہ

چھوٹا شہر، بڑا گاؤں

قَصْر

وہ نماز جو مسافرت کی حالت میں چار رکعت کے بجائے دو رکعت پڑھے جائے

قُطْری

(طبیعیات) کنارے کی جانب ، شعاعی ترتیب سے ، شعاعوں کے یا نصف قطر کے خطوں کی مثل ، اشعاعی.

قُطُور

(طب) قطرے ٹپكانا كان یا ناک وغیرہ میں كوئی رقیق چیز ٹپكانا

قَعْرِ چَشْم

(طب) آن٘كھ كی گہرائی .

قَلْب پَیما

(طِب) دل كے حجمی تغیرات اور ضربات قلب كی سعت وغیرہ جانچنے كا ایک آلہ جو ایک روزن دار كروی شكل كا شیشے كا ظرف ہوتا ہے جس كے ساتھ اور چیزیں بھی جوڑی جاتی ہیں ۔

قَلْب پَیمائی

(طب) قلب پیما كی ذریعے دل كی جانْچ ۔

قَلْبی اِسْتِسْقا

(طِب) دل كا جلندھر یعنی رطوبت بھر جانے كا مرض ۔

قَلْبی دَور

(طِب) دل كے انقباض كی ہر موج یا مدّتِ تحریک كے بعد راحت كی ایک مدّت ہوتی ہے اور یہ دونوں مل كر قلبی دور بناتی ہیں ۔

قَلْبی دَورَہ

(طب) دل كا دورہ ، ہارٹ اٹیک ، ایک مرض ۔

قَلْبی مَسْدُودی

(طِب) رک : قلب كی مسدودی ۔

قَلَم نُما

طِب: آن٘کھ کا پردۂ شبکیہ روشنی کے لیے جن حسّاس خلیوں پر مشتمل ہوتا ہے ان کی وہ قسم جو قلم کی شکل کی ہوتی ہے (ان٘گ : Rods) ، دوسری قسم مخروط نما کہلاتی ہے

قَناطِیر

سونے چاندی کا ڈھیر ، سونے اور چاندی کی کثیر مقدار .

قوبا

(طب) جلدی بیماری، داد کا مرض، جس سے جسم پرخارش ہوکر چھلکے اترتے رہتے ہیں، حزاز

قُولَنْج

(طب) پسلیوں کے نیچے ہونے والا درد، وہ شدید درد جو قولون نامی آنت میں پیدا ہوتا ہے، انسانوں اور گھوڑوں وغیرہ کے پیٹ کا شدید درد

قُولُونِ صاعِد

(طب) قولون کا اوپر چڑھنے والا حصہ ، قولون کا پہلا حصہ جو دائیں جانب کے کولھے سے اوپر کی طرف جگر تک چڑھتا ہے.

قُولُونِ نازِل

(طِب) قولون کا تیسرا حصہ جو تلی سے نیچے کی طرف جاکر بائیں جانب سے کولھے کے گڑھے میں پہنچتا ہے.

قُوَّت

خوراک، خواہش، غذا، بھوجن، کھانے کی چیز، ایک وقت کی بھوک کا کھانا جس سے پیٹ بھرے

قُوَّتِ باصِرَہ

(طِب) دیکھنے کی جس، وہ قوت جس سے رنگوں اور صورتوں کی تمیز کی جاتی ہے، بصارت، بینائی دیکھنے کی قوت

قُوَّتِ حَیوانی

(طِب) طب کی رو سے وہ قوت جس پر حیات جسمانی کا مدار ہے وہ جسمانی قوتیں جو کل حیوانات میں مشترک ہیں ، اُن قوائے ذہنی سے متمیز جو انسان سے مخصوص ہیں ، وہ قوت جس سے اعضا میں زندگی قائم رہنی ہے یہ قوت دل میں ہوتی ہے اور اس سے بذریعہ شرائین تمام اعضاء میں پہنچتی ہے اور ان کو زندہ رکھتی ہے.

قُوَّت دافِعَہ

(طِب) جسم کی وہ قوت، جو مرض کو دفع کرتی ہے وہ قوت جو فضلات کو بدن سے نکال دیتی ہے

قُوَّتِ ماسِکَہ

ٹھہرانے والی قوت، روکنے والی قوت، وہ قوت جو غذا کو معدے میں محفوظ رکھتی ہے، اسی قوت سے غذا معدہ و امعاء میں کئی گھنٹے تک رکی رہتی ہے

قُوَّتِ مُتَخَیِّلَہ

وہ قوت، جو محسوس چیزوں کی صورتوں کو ذہن میں محفوظ رکھتی ہے، دماغی قوت، جس سے انسان غیر حاضر چیزوں کا نقش دل میں بناتا ہے، وہم، خیال، ذہن کی تخلیقی قوت

قُوَّتِ نامِیَہ

اگنے اور بڑھنے کی قوت، وہ قوت، جو جسم کی لمبائی، چوڑائی اور موٹائی کو طبعی تناسب کے مطابق غذا پہنچاکر بڑھاتی ہے تاکہ وہ جسم اپنے نشو و نام کی حد تک پہنچ جائے، ذی حیات جسم کی غذا کو جزو بدن بنانے، اگنے، پنپنے بڑھنے کی فطری قوت

قُوَّتِ ہاضِمَہ

(طب) معدے کی وہ قوت جو کھانے کو ہضم کرتی ہے، کھانے کو ہضم کرنے اور پچانے کی طاقت

قُوَّہ

۱. طاقت ، قوت ، زور.

قَے و دَسْت

ہیضہ

گائِن

طبیعات: ایک آلہ جس سے بلند آواز پیدا ہوتی ہے اور صوتی تجربات میں (اور خبر دینے کے لیے) استعمال ہوتا ہے، یہ مختلف شکلوں کا بنایا جاتا ہے

گانے والا شُعْلَہ

(طبیعیات) تیس سینٹی میٹر لمبی اور تین اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر چوڑی شیشے کی ایک ٹیوب لی جائے جو دونوں سروں پر کُھلی ہوئی ہو اور اُسے آہستہ آہستہ گیس کے شعلے پر نیچے لایا جائے اور جب شعلہ ٹیوب کے وسط میں پہنچ جائے تو شعلہ متحرک ہو جاتا ہے اور اس سے سریلی آواز نکلنے لگتی ہے، اسے گانے والا شعلہ کہتے ہیں

گَج پُٹ

دھاتوں کے پھونکنے کا ایک طریقہ جس میں سوا ہاتھ لمبا سوا ہاتھ چوڑا اور اسی قدر گہرا گڑھا کھودتے ہیں اور اس میں گوبر بجھا کر آگ دیتے ہیں نیز وہ گڑھا جو اس طریقے کے لیے کھودا جاتا ہے

گَدّی

کپڑے یا چمڑۓ وغیرہ کا روئی دار تکیہ نما گدّا ، گدیلا.

گُدْگُداہَٹ

گُدگُدی جو زیادہ مستعمل ہے، گدگدی کا عمل

گُرْبَہ چَشْمی

(طب) آنکھوں کی ایک بیماری جس کی وجہ سے آنکھوں میں نیلاہٹ پیدا ہو جاتی ہے

گَرْدَن

کسی ظرف کے اوپر کا تنگ حصہ

گَرْدَن توڑْ بُخار

(طب) دماغ کے پردوں کی سوجن اور سوزش، التہابِ سحائی، بخار کی ایک قسم جس میں گردن اکڑ جاتی ہے

گِرَفْتَگیٔ شِکَم

ایک مرض، قبض

گُلِ بابُونَہ

(طب) ایک پودے کا نام ، دوا کے طور پر کام آتا ہے

گَل جَنْدْرا

وہ ہاتھ جس کی ہڈی ٹوٹی ہو یا زخمی ہاتھ کو سہارا دینے کے لیے گلے میں باندھ کر لٹکاتے ہیں، وہ رومال یا کوئی اورکپڑا جو گلے میں لٹکا کر شکستہ یا ضرب رسیدہ ہاتھ اس میں لٹکائے رہتے ہیں

گِلِ حِکْمَت

(طب) وہ چکنی مٹّی یا کپڑا یا گندھا ہوا آٹا جو اس برتن ہر چیکایا جاتا ہے جس میں مخصوص خاصیت پیدا کرنے کے لیے کوئی چیز بند کی گئی ہو، کپڑوٹی نیز اس عمل کا طریقہ، دم پخت (رک: گل حکمت کرنا)

گِلِ حِکْمَت کَرْنا

(طب) کپروٹی کرنا ، کُشتہ کر نے یا مخصوص خاصیت پیدا کرنے کے لیے مٹی کے برتن میں کوئی چیز بند کر کے مٹی کپڑے یا گندھے ہو ئے آتے سے برتن کا منھ بند کرنا کہ بھاپ باہر نہ نکل سکے .

گل ختمی

ایک نیلے رنگ کا پھول

گِل خُراسانی

(طب) خُراسان سے منسوب ایک سفید، چکنی اور خوشبودار مٹی جو معدہ کو قوّت پہنْچاتی ہے، اس کو گِل نیشاپوری اور گِل اصفہانی بھی کہتے ہیں

گِلِ رُومی

(طب) روم سے منسوب ایک گلاہی مٹی ، گِل قبرسی کی سفید قسم ؛ دواء مستعمل .

گُلِ زرد

قُسطنطنیہ، ترکی کے بعض پہاڑی درّوں سے حاصل کی جانے والی مٹی، دواءّ مستعل

گِلِ سَب٘ز

(طب) سبز رنگ کی ایک مٹّی جو پانی میں بھگونے سے چیکنے لگتی ہے ، ایران کی عورتیں اس کو بھون کر کھاتی ہیں خفقان کے لیے مفید بتائی جاتی ہے .

گُلِ سَفید

(طَب) روایۃً گل شاموس کو بھی گل سفید کہتے ہیں کوفہ اور حجاز کی بعض سرزمینوں سے ملتی ہے ہندوستان میں بھی اسی طرح کی ایک چکنی مٹی ہوتی ہے تمام افعال و خواص میں گل خراسانی کی طرح ہے .

گِلِ شامُوس

(طب) سنگِ جراحت ، اس کو گِلِ سفید بھی کہتے ہیں .

گِلِ فارَسی

(طب) ایک مٹی جو سفید زردی مائل خوشبودار ہوتی ہے ، بعض اس کو گُلِ اصفہانی ، بعض گُلِ نیشاپوری ، بعض گُلِ خراسانی جانتے ہیں ، بعض کہتے ہیں کہ یہ ملتانی مٹی ہے .

گِلِ مِصْری

(طِب) ایک مٹّی جو خشکی اور قبض پیدا کرتی ہے ، چپکنے والی چیز ہے خون کے دستوں کو روکتی ہے .

گِلِ مُصْطَگی

(طب) ایک قسم کی مٹّی جو آگ سے جلے ہوئے زخم پر لگانے پر مفید ہے ، زخم کا گوشت پیدا کرتی ہے .

گِلِ کَرْمی

(طب) ایک کالی مٹّی جو جھائیں اور کُھجلی رفع کرتی ہے اس کے لگانے سے پرانے اور نئے پھوڑے اور زخم بھر جاتے ہیں .

گِلاوَہ

(طب) گل حکمت کرنے کا مسالا ، گُندھی ہوئی مٹی ، گارا.

گَنْدَہ کُس

(طب) وہ عورت جس کے اندام نہانی سے پانی جاری ہونے کی وجہ سے بُو آتی ہو.

گُوارِش

(طب) وہ خوش مزہ دوا جو غذا کے ہضم میں مددگار ہو، جوارش، ہاضم

گوش بِین

(طب) کان کے اندر دیکھنے کا ڈاکٹری آلہ

گوشْت خورَہ

(طب) وہ زخم جو کسی عضو کی ساخت کو کھاتا اور گاتا چلا جائے آگلہ

گُونْج

وہ آواز جو گن٘بد یا بند مکان میں دیر تک سنائی دیتی ہے، آوازِ بازگشت .

گُھرْگُھرا

ایک قسم کا جھینگر ؛ ایک قسم کا کٹھ پھوڑا.

گیما شُعاع

(طبیعیات) تاب کار ، ایٹموں کے توڑ پھوڑ کے نتیجے میں خارج ہونے والی شعاع یا برقی مقناطیسی موج جس کا طول بہت چھوٹا ہوتا ہے.

لا تَیَقَّن

(طبیعیات) اصولِ لاتیقن ، میکانیات سے متعلق اصول جو ایک معیّن وقت پر ایک سے زیادہ قابلِ مشاہدہ مقدار (جیسے ایک برقیے کا مقام یا اس کی سمتی رفتار) کی تجرباتی صحت و درستی کے ناممکنات کو بیان کرتا ہے ، غیر یقینی ہونے کی صورت ، بے یقنی .

لا شُعاع

ایکس رے

لا شَے

۱. ہیچ ، بے وقعت ، نا چیز نیز معدوم محض .

لائِتھو

(طباعت) پتھر کا چھایا ، پتھر یا دھات کی پلیٹ سے چھپائی کرنے کا طریقہ ، سنگی طباعت (ٹائپ یا لیٹر پریس کے مقابل)

لاغِینَہ

(طب) ایکزہریلا درخت جس پر پانی پڑنے کے بعد بتدریج نیچے گرتا اورجمع ہوجاتا ہے، لاغیہ.

لال رَگ

(طب) وہ رگ جس سے تمام رگوں کو خون پہنچتا ہے رگ جان ، شہ رگ ، آرٹیری نبض ، وہ رگ جو دھمکتی ہے .

لُب سِنّی

(طِبَ) دانت کو گودا جو اس کے جوف میں ہوتا ہے اور اس کے اندر عروق و اعصاب ہوتے ہیں.

لِباس پاک

(طب) کپڑوں کے اوپر سامنے کے رُخ باندھنے کا کپڑا جو ڈاکٹر ، نرس اور دائی وغیرہ اپنے پانے کام کے وقت باندھ لیتے ہیں.

لَبْلَبَہ

چیپ دار، لیس دار، چپکنے والا، (طب) معدے اور ڈیوڈینم (آنت کا ایک حصہ، جو معدے کے ساتھ ملا ہوتا ہے) کے درمیان مسریق میں واقع غدہ، جس کی نالی ڈیوڈینم میں کھلتی ہے، پیٹ کے نیچے کا ایک غدود، عنق الطحال

لُبُوب

خاص مقرر طریقے سے بنائی ہوئی معجون جس میں بیشتر مغزیات ہوتے ہیں

لِجام

لگام (گھوڑے کی) باگ

لَچَک کا مِعْیار

(طبیعیات) زور اور بگاڑ کی باہمی نسبت جسے حرف سے تعبیر کاجاتا ہے

لَچَک کی حَد

(طبیعیات) کسی جسم یا مادّے کے لیے زور کی وہ حد جس کے اندر زور کے ہٹا لینے پر فساد بالکیہ رفع ہو جائے (انگ : Elastic Limit).

لِحام

ٹانکا، (طب) دو ہڈّیوں کا باہمی جوڑ جس میں حرکت نہ ہو سکے، ارتفاق (انگ : Symphysis)

لَحْمِ زائِد

(طب) کر : لحم الزائد ، زائد گوشت

لَحْمات

(طب) زیادہ ثالمائی وزن ولاے نائٹروجنی مادّے ، ماس ، پروٹین

لَحْمَہ

(طب) گوشت کا ٹکڑا، نیز نرم اور سُرخ اُبھار یا افزونی، جو ملتحمہ پرعموماً اندرونی گوشۂ چشم میں پیدا ہوجاتی ہے، ظفرہ کی ضد (جو سفید اور سخت ہوتا ہے)

لَخْلَخا

قمقمہ، قندیل

لَدُود

(طب) ایسی دَوا، جو مُن٘ھ میں ایک طرف سے ڈالی جائے

لَذْع

(طب) کسی تیز چیز سے سطحِ عضو میں جلن یا خراش ہونا، سوزش، جلن

لَعُوق

(طب) چاٹنے کی میٹھی دوا بصورت لگدی جیسے: لعوق سپستاں وغیرہ

لَف

لپٹا ہوا، لپیٹا ہوا نیز تہ کیا ہوا، شامل، منسلک

لَنگَر

بھاری بھرکم پن

لَنگَن

(طِب) اصلاحِ معدہ کے لیے بھوکا رہنا، فاقہ، فاقہ، (برہانِ قاطع)

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words