تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُرَقَّع" کے متعقلہ نتائج

مُرَقَّع

تصویروں کی کتاب، رنگ برنگ تصویروں کا مجموعہ، البم

مُرَقَّعَہ

رک : مرقع جو اس کا فصیح املا ہے ۔

مُرَقَّع گِیر

(عموماً) مصور کے کینوس یا تختے وغیرہ کو سہارا دینے والا ، لکڑی کا سہ پایا ، اُونچا اسٹینڈ یا چوکی ، ایزل ، ٹیکن

مُرَقَّع ساز

تصویر بنانے والا ، نظر کشی کرنے والا ، مصور ۔

مُرَقَّع دَہر

زمانے کا مرقع ، دینا کی شکلیں

مُرَقَّع نِگار

تصویر بنانے والا، منظر کھینچنے والا، مصور

مُرَقَّع بَنانا

تصویر بنانا ، منظر کھینچنا ؛ منظر نگاری کرنا ، صورت حال پیش کرنا ، تصویر کشی کرنا۔

مُرَقَّع بَننا

حیران ہو جانا، متحیر ہو جانا، ششدر رہ جانا

مُرَقَّع پوش

گدڑی پہننے والا ؛ (مجازاً) فقیر ، درویش ۔

مُرَقَّع کُھلْنا

حقیقت آشکار ہونا ، صورت ِحال سامنے آجانا ، حال ظاہر ہونا ۔

مُرَقَّع اُتارْنا

تصویر کھینچنا ، تصویر بنانا ، مرقع کھینچنا ، منظر نگاری کرنا ۔

مُرَقَّع کَشی

کسی واقعہ یا صورت ِحال کو اس طرح لکھنا کہ اُس کی تصویر آنکھوں میں پھر جائے ، تصویر کھینچنا ، منظر نگاری کرنا۔

مُرَقَّع آرائی

رک : مرقع اُتارنا

مُرَقَّع جَہاں

دنیا کی تصویر یا منظر ، دنیا کی شکلیں ۔

مُرَقَّع بَیانی

مرقع بیان کرنا ، تصویر کشی کرنا ، کسی چیز کا منظر پیش کرنا ۔

مُرَقَّع نِگاری

منظر نگاری ، نقشہ کھینچنا ؛ خاکہ اُتارنا ۔

مُرَقَّع بَن جانا

حیران ہو جانا ، متحیر ہو جانا ، ششدر رہ جانا

مُرَقَّع عالَم

مُرَقَّع سازی

تصویر بنانا ، مرقع اُتارنا ، تصویر کھینچنا ، منظر کشی کرنا

مُرَقَّعات

مرقع (رک) کی جمع ، تصویریں ۔

مُرَقَّع عِبرَت

عبرت کی تصویر عبرت کا نمونہ ، عبرت کی مثال

مُرَقَّع اُلَٹ جانا

(عالم کا) درہم برہم ہو جانا ، (دنیا کا) تہ و بالا ہو جانا

مُرَقَّع بَرہَم کَرنا

عالم تہ و بالا کرنا ۔

مُرَقَّع بَرہَم ہونا

مرقع برہم کرنا (رک) کا لازم ، عالم کا تہہ و بالا ہونا ۔

مُرَقَّع کِھنچنا

تصویر اُترنا ، صورت ِحال سامنے آنا ، منظر دکھائی دینا ۔

مُرَقَّع نَوِیسی

مرقع لکھنا ، کسی کے سراپا یا حلیے کو تحریر کرنا ۔

مُرَقَّع دِکھلانا

منظر کشی کرنا ، نقشہ کھینچنا ، منظر پیش کرنا ۔

مُرَقَّع اُتروانا

مرقع اتارنا کا متعدی المتعدی، تصویر کھنچوانا، تصویر بنوانا

مُرَقَّع کِھینچنا

منظر کشی کرنا ، تصویر کھینچنا ، منظر نگاری کرنا ۔

مُرَقَّع اُلَٹ دینا

(دنیا کا) شیرازہ منتشر کر دینا ؛ (عالم کو) تہ و بالا کر دینا ۔

مُرَقَّع اُلَٹ پُلَٹ کَر دینا

(دنیا کا) شیرازہ منتشر کر دینا ؛ (عالم کو) تہ و بالا کر دینا ۔

مُرَقَّع دَرہَم بَرہَم ہونا

مجمع یا ہجوم کا منشتر ہو جانا، دوستوں یا ہم نشینوں کا تتر بتر یا پریشان ہو جانا

مُرَقَّعِ تَصوِیر

تصویروں کی کتاب، البم

قَلْمی مُرَقَّع

ہاتھ سے بنائی تصویروں کی کتاب ؛ (مجازاََ) کسی شخص کی صورت و سیرت کا نقشہ جو الفاظ کے ذریعے کھینْجا جائے .

شَخْصی مُرَقَّع

کسی شخص کا تحریری خاکہ یا قلمی تصویر، چہرہ.

خُوبِیوں کا مُرَقَّع

اردو، انگلش اور ہندی میں مُرَقَّع کے معانیدیکھیے

مُرَقَّع

muraqqa'मुरक़्क़ा'

اصل: عربی

وزن : 122

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: رَقَعَ

مُرَقَّع کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مرمت شدہ، جس میں پیوند لگے ہوں، جس نے چیتھڑے پہنے ہوں
  • تصویروں کی کتاب، رنگ برنگ تصویروں کا مجموعہ، البم
  • یوم عاشور کے مناظر کی قلمی تصویریں، یہ خاص شیعوں کی اصطلاح ہے
  • (مجازاً) لاجواب
  • (مجازاً) پچی کاری، پچ رنگی مرقع
  • تصویر، فوٹو نیز منظر
  • خاکہ، لفظی تصویر، (مجازاً) مسودہ
  • قطعات رکھنے کی جگہ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of muraqqa'

Noun, Masculine

मुरक़्क़ा' के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चित्र, तस्वीर, तस्वीरों का अल्बम, चित्रावली

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُرَقَّع)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُرَقَّع

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words