تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناخُون" کے متعقلہ نتائج

ناخُون

ناخن جو زیادہ مستعمل املا ہے، انگلیوں کے سروں پر ہڈی کی مانند سخت حصہ جو بڑھتا رہتا ہے اور کھجانے یا نوچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے

ناخُونَہ

آنکھ کی ایک بیماری

ناخُون نِیلے ہونا

رک : ناخن نیلے ہونا ، زہر چڑھنا یا علامت مرگ کا ظاہر ہونا

ناخُونا

رک : ناخونہ جو اس کا صحیح املا ہے ۔

ناخُونی

ناخون (رک) سے منسوب یا متعلق ،بہت پتلی ؛ (مجازاً) باریک ، نازک ۔

ناخُون گِیر

ناخن تراش ، نہرنا ، نہرنی ، ناخن گیری

ناخُونوں

ناخن کی جمع نیز مغیرہ حالت تراکیب میں مستعمل، اصل املا 'ناخنوں' ہے، انگلیوں کے سروں کی ہڈی

ناخُونوں پَر لِکھا ہونا

از بر ہونا ، خوب یاد ہونا ، ناخنوں میں ہونا ۔

ناخُون لینا

رک : ناخن لینا ، ناخن تراشنا

ناخُون بَندی

رک : ناخن بندی ۔

ناخُونوں میں ہونا

رک : ناخنوں میں ہونا جو زیادہ مستعمل ہے ۔

ناخُون مارنا

رک : ناخن مارنا ، ناخن پیوست کرنا ۔

ناخُون کاٹْنا

رک : ناخن کاٹنا ، ناخن تراشنا

ناخُون گَڑونا

رک : ناخن گڑونا ، ناخن پیوست کرنا

ناخُون گَڑانا

رک : ناخن گڑونا ، ناخن پیوست کرنا

ناخُون گِر جانا

بہت مفلس یا نادار ہوجانا ، مقدرت جاتی رہنا نیز اپاہج یا کوڑی ہو جانا ۔

ناخُون سے لِکھنا

رک : ناخن سے لکھنا

ناخُون پَر لِکھنا

بطور یاد داشت کے ناخن پر میزان یا کسی بات کو ٹانک لینا ؛ ازبر کر لینا ، اچھی طرح ذہن نشیں کر لینا

ناخُونوں میں پَڑا ہونا

اَز بر ہونا ، خوب یاد ہونا ؛ اچھی طرح دیکھا بھالا ہونا ۔

ناخُون تَک کا زور لَگانا

انتہائی کوشش کرنا ، بے حد سعی کرنا ۔

ناخُونوں سے گوشْت جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخنوں سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے نہیں چُھوٹا کرتے ، اپنے کسی حال میں غیر نہیں ہو سکتے

ناخُونوں میں پَڑے ہَیں

رک : ناخنوں میں پڑے ہیں ، کچھ حقیقت نہیں رکھتے

ناخُونوں میں رَکھ چھوڑے ہَیں

ٍ(رک : ناخنوں میں پڑے ہیں) جیب میں پڑے ہیں ۔

ناخُونوں میں لِکھ رَکھنا

یاد داشت میں ٹانک لینا، دھیان میں رکھنا، نظر میں رکھنا، پہچان رکھنا

ہوش کے ناخُون لو

شعور سیکھو ، سمجھو ، ہوش میں آؤ ۔

عَقْل کے ناخُون لے

ہوش میں آؤ، سمجھ کی بات کرو، بیوقوف نہ بنو

عَقْل کے ناخُون لو

ہوش میں آؤ، سمجھ کی بات کرو، بیوقوف نہ بنو

اردو، انگلش اور ہندی میں ناخُون کے معانیدیکھیے

ناخُون

naaKHuunनाख़ून

اصل: فارسی

وزن : 221

موضوعات: عوامی

ناخُون کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ناخن جو زیادہ مستعمل املا ہے، انگلیوں کے سروں پر ہڈی کی مانند سخت حصہ جو بڑھتا رہتا ہے اور کھجانے یا نوچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے
  • نکھ، جانوروں کا سم یا کھر

شعر

English meaning of naaKHuun

Noun, Masculine

नाख़ून के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हाथों तथा पैरों की उँगलियों के ऊपरी तल का वह सफेद अंश जो अधिक कड़ा तथा तेज धारवाला होता है, जो कैची आदि से काटकर अलग किया जाता है
  • गाय, भैंस आदि की खुर की बढ़ी हुई कोर

ناخُون کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناخُون)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناخُون

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words