تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناخُن" کے متعقلہ نتائج

ناخُن

(تشریح) کوریم کا وہ حصّہ جو جڑ کے نیچے ہے قالب ناخن کہلاتا ہے.

ناخُنَہ

تار والے ساز یا ستار بجانے کا ُمڑا ہوا تار ، مضراب ، زخمہ ، شگافہ

ناخُن بویَہ

رک : ناخن بویا ، اظفار ، نکھ ۔

ناخُن نِیلے ہونا

ناخنوں کا رنگ نیلا ہوجانا، جو زہر چڑھنے کی علامت ہے، زہر سے مرنے کی علامت ظاہر ہونا، مُردنی چھا جانا، کسی مہلک بیماری کی علامت ہونا، زہر کے اثر سے ناخن کا نیلا ہوجانا

ناخُن میں ہونا

پیش نظر ہونا ؛ نہایت آسان ہونا ؛ ازبر ہونا ۔

ناخُن پَر لِکھا ہونا

خوب یاد ہونا ، ازبر ہونا (عموماً ناخنوں پر لکھا ہونا مستعمل ہے) ۔

ناخُن پَر قُربان رہنا

۔ کمال تحقیر کے لئے مسعمل ہے۔ ؎

ناخُنَہ لینا

گھوڑے کا ُسم الجھ جانا ، گھوڑے کا ٹھوکر کھانا ۔

ناخُن سے گوشت جُدا ہونا

ناخن سے گوشت جدا کرنا (رک) کا لازم ، عزیزوں کا جدا ہونا ۔

ناخُن میں پَڑے رَہنا

کچھ حیثیت یا حقیقت نہ رکھنا ، ناخن کے میل کی طرح بے حقیقت ہونا ۔

ناخُن سے پَہاڑ کھودنا

ناممکن کام کی کوشش کرنا ؛ فضول کام کرنا ، دشوار کام انجام دینا ۔

ناخُنَہ ناخُنی

ناخن (رک) سے متعلق یا منسوب ، نہایت پتلی موٹائی وغیرہ کا ، بہت کم چوڑا ؛ (مجازاً) باریک ، نازک ۔

ناخُن لو

ہوش میں آؤ (بالعموم ہوش کے ناخن لو یا عقل کے ناخن لو مستعمل ہے)

ناخُن کو گوشْت سے عَلیحِدَہ کَرنا

رک : ناخن سے گوشت جدا کرنا جو زیادہ مستعمل ہے ، اپنوں سے جدا کرنا ۔

ناخُن سے ماس جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخن سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے کسی حالت میں بھی غیر نہیں ہوتے

ناخُنِ ہَسْتِی

مراد : جسم ، انسانی بدن .

ناخُن زَن

ناخن چبھونے والا، زخمی کرنے والا

ناخُن سے گوشْت جُدا نَہِیں ہوتا

۔ اپنےکسی مال میں غیر نہیں ہوتے۔ یگانوں کا فساد اور بگاڑ جلد جاتا رہتا ہے۔

ناخُنوں

ناخن کی جمع نیز مغیرہ حالت تراکیب میں مستعمل، انگلیوں کے سروں کی ہڈی

ناخُن بَھر

ناخن کے برابر ، ناخن ِجتنا ؛ (مجازاً) ذرا سا ، بہت ہی کم ، نہایت قلیل مقدار میں ۔

ناخُن دار

ناخن رکھنے والا ؛ جانوروں کی وہ نوع جس کے ناخن ہوتے ہیں ۔

ناخُن گِیر

ناخن کاٹنے کا آلہ، ناخن تراش، نہرنا

ناخُنوں پَر لِکھا ہونا

پیش ِنظر رہنا ؛ ذہن نشین ہونا ، بہت یاد رہنا ، ازبر ہونا ؛ آسان ہونا ۔

ناخُنوں پَر لِکھا رَہنا

پیش ِنظر رہنا ؛ ذہن نشین ہونا ، بہت یاد رہنا ، ازبر ہونا ؛ آسان ہونا ۔

ناخُن بویا

خوشبودار ناخن

ناخُن چِیں

رک : ناخن تراش ۔

ناخُن نَہِیں گِر گئے ہَیں

مفلس یا اپاہج یا کوڑھی نہیں ہیں ، ہم تندرست ہیں ، کسی کا احسان نہیں لینا چاہتے (کوڑھ کی بیماری میں ناخن جھڑ جاتے ہیں)

ناخُن لینا

ناخن تراشنا، ناخن کاٹنا

ناخُن گِیری

ناخن تراشنے کا چھوٹا آلہ، چھوٹا نہرنا، نہرنی

ناخُن خِرس

رک : ناخن بویا ۔ ۔

ناخُن سے گوشْت جُدا نَہیں ہو سَکتا

اپنے ہمیشہ کے لیے نہیں چھوٹتے ، رشتہ داری کسی حال میں ختم نہیں کی جاسکتی ۔

ناخُن لَگنا

ناخن چبھنا، ناخن سے خراش پڑجانا، ناخن سے زخمی ہوجانا

ناخُن گِرنا

ناخن الگ ہو جانا یا ٹوٹ جانا ۔

ناخُن مارنا

زخمی کرنا ، ناخن سے خراش ڈالنا ۔

ناخُن کاٹْنا

کسی گھبراہٹ یا پریشانی میں منہ سے ناخن کاٹنا ۔ نائلہ پریشانی کے عالم میں ناخن کاٹتی ہے ۔

ناخُن بَندی

ملازمت، نوکری، سلسلہء معاش

ناخُن گڑْنا

ناخن پیوست ہونا، اختیار یا گرفت ہونا، بات جمنا، نقشہ جمنا

ناخُن تَراش

وہ آلہ جس سے ناخن کاٹتے ہیں، نہرنی یا نہرنا وغیرہ، ناخن گیر

ناخُن پالِش

روغن جو خواتین اپنے ناخنوں پر تزئین کے لیے لگاتی ہیں ؛ (مجازاً) سنگھار ، سجاوٹ ۔

ناخُنوں میں ہونا

رک : ناخن میں ہونا ، ازبر ہونا ۔

ناخُن بَدِل

رک : ناخن بجگر ؛ ُپر تاثیر ، ُپر اثر نیز دل میں اُتر جانے والا۔

ناخُن دیکھنا

ناخن کی طرف نظر ڈالنا، ہنسی ضبط کرنا، (کہتے ہیں کہ جب بہت ہنسی آرہی ہو تو ناخن کی طرف دیکھنے سے ہنسی بند ہو جاتی ہے غالباً دھیان بٹ جاتا ہے)

ناخُن پَریاں

رک : ناخن بویا ۔

ناخُن لَگانا

ناخن مارنا، ناخن چبھونا

ناخُن گاڑنا

کسی چیز میں ناخن پیوست کر دینا ، ناخن چبھونا

ناخُن خَراشی

ناخن سے کھجانے کا عمل ۔

ناخُن چَبانا

کھسیانا ہونا

ناخُن گِھسنا

حد سے زیادہ کوشش کرنا، بہت محنت کرنا

ناخُن گَڑونا

پنجے جمانا ، ناخن گاڑنا

ناخُن گَڑانا

۔ کسی چیز میں ناخن پیوست کردینا۔

ناخُن چِھیلنا

رک ، ناخن تراشنا

ناخُن نَوِیسی

ناخن سے لکھنا ، ناخن سے حروف و الفاظ بنانا ۔

ناخُن لِوانا

نہرنی سے ناخن کٹوانا ۔

ناخُن خَنجَر

خنجر کی دھار

ناخُن بَجِگَر

(مجازاً) کھب جانے والا ، اثر کرنے والا ، ُپر اثر ، ُپر تاثیر ۔

ناخُن کا قَرض

گرہ کشائی کا عمل ، گرہ کھولنے کا کام ، ضروری یا ذمّہ داری کا کام ۔

ناخُن چُھپانا

عاجز ہونا ، شکست تسلیم کر لینا ۔

ناخُن سَنوارنا

ناخنوں کی درستی اور تزئین کرنا ۔

ناخُن تَراشنا

بڑھا ہوا ناخن کاٹنا ۔

ناخُن چُبھونا

ناخن پیوست کرنا ، کسی کو ناخنوں سے زخمی کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں ناخُن کے معانیدیکھیے

ناخُن

naaKHunनाख़ुन

اصل: فارسی

وزن : 22

ناخُن کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • انگلیوں کے سروں پر ہڈی کی مانند سخت حصہ جو بڑھتا رہتا ہے اور کھجانے یا نوچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ، نکھ ؛ جانوروں کا سم یا کھر
  • (تشریح) کوریم کا وہ حصّہ جو جڑ کے نیچے ہے قالب ناخن کہلاتا ہے.
  • (خوش نویسی) ایک خط جس کے لیے قلم و سیاہی کا کام خوش نویس اپنے انگوٹھے کے ناخن اور درمیانی انگلی کے ناخن سے لیتا ہے اور اُبھرے ہوئے حروف بخط جلی بنا دیتا ہے (یہ خط نہ چھپ سکتا ہے نہ اس کی تصویر اس کی خوبی کو ظاہر کرسکتی ہے) ۔
  • ۔ (ف) اصل میں ناخون تھا کیونکہ تام اعضائے آدمی میں خون ہوتا ہے لیکن اس جز و بدن میں خون نہیں ہوتا) مذکر۔ ۱۔ انگلیوں کے سروں کی ہڈی۔ (بڑھنا۔ بڑھانا۔ تراشنا۔ ترشنا۔ ترشوانا۔ کاٹنا۔ کٹوانا۔ چھیلنا کے ساتھ مستعمل اور ک ھودنا کے ساتھ متروک ہے۔ ؎ ۲۔ پرندوں اور درندوں کے پنجوں کی اوپر کی ہڈی۔ ۳۔ چوپایوں کے کھر یا سُم۔

شعر

English meaning of naaKHun

Noun, Masculine

  • nail, talon, claw

नाख़ुन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हाथ या पाँव के नाखून, नख।।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناخُن)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناخُن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words