تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نام بُرا ہے" کے متعقلہ نتائج

نام بُرا ہے

۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎

نام بُرا ہونا

بدنام ہونا ، رُسوا ہونا ، بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ۔

نام ہی نام ہے

صرف نام ہے، صرف تذکرہ ہے، محض ذکر ہے، حقیقت میں کچھ نہیں ہے

نام بِکتا ہے

نام ہے

۔۱۔ شہرت ہے ۲۔ برائے نام ہے۔؎

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

ہَرِ کا نام سَت ہے سَت بولو مُکت ہے

(ہندوؤں کے) خدا کا نام سچ ہے اور سچ بولنے میں نجات ہے (ایک فقرہ جس کا استعمال کچھ ہندو ذاتوں میں مُردے کو لے جاتے وقت کیا جاتا ہے) ۔

آس كا نام دُنیا ہے

امید كے بھروسے پر دنیا كا كاروبار چلتا ہے

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

مَرد کا نام مَرد سے بہتَر ہے

مرد سے زیادہ اس کے نام کا رعب یا اثر ہوتا ہے

سَدا نام اَللہ کا رَہْتا ہے

رک : سدا رہے نام اللہ کا .

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

نام خُدا کَنوارا پِنڈا ہے

(عو) چشم بددُور کنواری ہے (عموماً ابھی کے ساتھ)

کَر بُرا ہو بُرا

دانے دانے پَر نام ہے

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

ہَم نام

ایک ہی نام کا، ہم اسم، ایک طرح کا نام رکھنے والے

نام ہی نام رَہ جانا

صرف نام باقی رہ جانا، صرف تذکرہ رہ جانا، سب کچھ ختم ہو جانا، کچھ نہ ہونا

بُرا کَہْنا

گالی دینا ، برا بھلا کہنا . (کسی کی) برائی بیان کرنا ، عیب جوئی کرنا .

بُرا چاہْنا

بد خواہی کرنا ، کسی کا نقصان چاہنا .

مُن٘ہ بُرا بَنانا

تیوری چڑھانا ، صو رت سے خفگی ظاہر کرنا ، روکھا پن دکھانا ، سرد مہری سے پیش آنا ۔

نام ہی نام ہونا

صرف کہنے کو ہونا، فی الحقیقت کچھ نہ ہونا، جیسی شہرت ہو ویسا نہ ہونا، شہرت کچھ اور ہونا حقیقت کچھ اور ہونا

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

بُرا پَہْرا

منحوس گھڑی .

بُرا ہو

خانہ خراب ہو ، ناس ہو ، آفت ٹوٹے .

نام نِہادی

رک : نام نہاد ، جعلی ، مصنوعی ۔

نام بُردَہ

جس کا ذکر پہلے آ چکا ہو، مذکورہ بالا، مشارہ الیہ

نام دَہی

نام دینا ، موسوم کرنا ، نام مقرر کرنا ۔

نام نِہاد

نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو

بُرا دَرجَہ

رک : برا حال .

بُرا زَمانَہ

پر آشوب وقت ، مصیبت کے دن ، افلاس یا پریشانی کا دور .

نَوعی نام

(نباتیات) پودے وغیرہ کا علمی یا اصطلاحی نام جس سے اس کی قسم ظاہر ہوتی ہے ، پودے کا اصطلاحی نام جو (انگریزی میں) چھوٹے حروف میں لکھا جاتا ہے

نام لِلّٰہ

اللہ کے نام پر

نام زَدَہ

نام پر ہونا

کسی سے متعلق ہونا ، نامزد ہونا ، منسوب ہونا ۔

نام نَہ لینا

۔ نام زبان پر نہ لانا ، ذکر نہ کرنا ، تذکرہ نہ کرنا ؛ نہ دیکھنا ۔

نام نَہ لو

ذکرنہ کرو، کمال بیزاری یا نفرت کے موقع پر کہتے ہیں، کمال بیزاری سے کہتے ہیں

نام نَوْبَت ہونا

(دارو مدار یا انحصار ہونا کسی پر کسی بات کا) درستی یا سرانجام موقوف ہونا، (کسی کام کا) سر سہرا ہونا، کامیابی کا سبب ہونا (اصلاً نوبت نام ہونا ہے)

نام نَہ ہونا

۔ بالکل نہ ہونا ، مطلق نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔

نام ٹَھہْرا لینا

۔ نام مقرر کرلینا۔ ؎

نام کا ہونا

حصے کا ہونا ، حق کا ہونا

نام نَہ رَہنا

نشان نہ رہنا، آثار باقی نہ بچنا، مٹ جانا

نام نہ رکھنا

نیست و نابود کردینا، بالکل مٹا دینا، باقی نہ رکھنا، نیز الزام نہ دینا

نام لِکھا ہونا

نام تحریر ہونا ، کسی فہرست میں نام شامل ہونا ۔

نام جاری ہونا

(خطبے میں) نام داخل کرنا ، جمعے وغیرہ کے خطبے میں حاکم کا نام لینا

نام بالا ہونا

رک : نام اُو نچا ہونا ۔

نام گُم ہونا

نام مٹنا ، نام ختم ہونا ۔

نام نَہ گویا

(عو) یہ میرا نام ہے نہ میرا ذکر ہے ، وہ کس قطار شمار میں ہے (ضمیروں کے ساتھ اپنے اپنے موقع پر بولا جاتا ہے)

نام ہو جانا

۔ نام پر لکھا جانا ، کسی کی ملکیت بن جانا ، کسی کے نام پر جاگیر وغیرہ چڑھ جانا ۔

کیا بُرا ہُوا

کیا قباحت ہے ؛ کچھ عیب نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں.

حال بُرا ہونا

بُری حالت ہونا ، پریشان ہونا ، اُلجھن میں ہونا ، خستہ و خراب ہونا.

جی بُرا ہونا

۱. ناراض ہونا ، بد دل ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں نام بُرا ہے کے معانیدیکھیے

نام بُرا ہے

naam buraa haiनाम बुरा है

نام بُرا ہے کے اردو معانی

  • ۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نام بُرا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

نام بُرا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words