تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناؤ" کے متعقلہ نتائج

ناؤ

چھوٹی کشتی، ڈونگی

ناؤ اَللہ

رک : نام اللہ ۔

ناؤ واڑَہ

وہ جگہ جہاں کشتیاں باندھی جاتی ہیں

ناؤ غَرق ہونا

کشتی ڈوب جانا ؛ تباہ و برباد ہونا ، مٹ جانا ۔

ناؤ کا ٹَھہَرنا

کشتی کا کھڑا ہونا

ناؤ کَھڑی ہونا

ناؤ کا ٹھیرنا ، ناؤ کا گھاٹ سے بندھا ہونا ۔

ناؤ چَلنا

ناؤ چلانا (رک) کا لازم ، کشتی رواں ہونا ۔

ناؤ مَنجدھار میں ہونا

مصیبت میں ہونا ۔

ناؤ مَنجدھار میں رَہنا

ہمیشہ مشکل میں گرفتار رہنا ۔

ناؤ کِس نے ڈُبوئی خَواجَہ خِضْر نے

اس موقعے پر مستعمل جب خود رہبر اور رہنما ہی تباہی کا باعث بن جائے ، جس سے بھلائی کی اُمید ہو اسی سے نقصان پہنچ جائے ۔

ناؤ کی سی آرْسی ہَر کِسی کے پاس

ہرجائی کے متعلق کہتے ہیں

ناؤُ کی سی آرْسی ہَر کِسی کے پاس

ہرجائی کے متعلق کہتے ہیں

ناؤ خُشکی میں نَہِیں چَلتی

دادو دہش کے بغیر ناموری حاصل نہیں ہوتی ؛ کچھ خرچ کیے بنا مقصد حاصل نہیں ہوتا ۔

ناؤ پَت

ناؤ کا مالک نیز بیڑوں کا سردار ، امیر البحر ؛ اکبر کے ایجاد کیے ہوئے گنجفے کے ایک رنگ کے اعلیٰ پتے پر بنی ہوئی بادشاہ کی تصویر جو جہاز کے اندر تخت پر بیٹھا ہوا ہے ۔

ناؤ نَنگ

رک : نام و ننگ ۔

ناؤ لَگنا

ناؤ لگانا (رک) کا لازم ، کشتی کا ٹھہرنا (عموماً کنارے پر) ۔

ناؤ خُدا

ناخدا ، ناؤ کا مالک ، جہاز کا کپتان ۔

ناؤ تَرَنگ

بڑی قسم کا تنبورا جو عموما ً ناٹک ، اکھاڑوں اور دنگلوں میں بجایا جاتا ہے

ناؤ ڈُوبنا

ناؤ ڈبونا (رک) کا لازم ، کشی غرق ہونا ۔

ناؤ ڈُبونا

برباد کرنا ، تباہ کرنا ، مٹانا ، نیست و نابود کرنا نیز نقصان پہنچانا ، خراب کرنا ۔

ناؤ اُٹھانا

رک : نام اُٹھانا ، نام مٹانا ، ہستی کو فنا کرنا ۔

ناؤ لَگانا

کشتی کو کنارے پر لا کر ٹھیرانا

ناؤ ڈُبانا

برباد کرنا ، تباہ کرنا ، مٹانا ، نیست و نابود کرنا نیز نقصان پہنچانا ، خراب کرنا ۔

ناؤ چَلانا

کشتی چلانا ، ناؤ کھینچا ۔

ناؤ ڈَگمَگانا

ناؤ کا ہچکولے کھانا ، ناؤ کا ڈوبنے کے قریب ہونا ؛ (مجازاً) کسی خطرے یا مصیبت سے دو چار ہونا ۔

ناؤُ ٹھاکُر

نائیوں کی قوم کا ایک ممتاز فرد

ناؤ سال

ناؤ بنانے کا کارخانہ ، وہ جگہ جہاں کشتیاں بنائی جاتی ہیں ، شپ یارڈ ۔

ناؤ سے اُتَرنا

کنارے پر پہنچنا ، خشکی پر قدم رکھنا ، منزل پر پہنچنا ۔

ناؤ دان

پر نالہ، بدرو

ناؤ پار لَگنا

منزل مقصود مل جانا ، مقصد حاصل ہونا ۔

ناؤ کا سَنجوگ

ذرا سی دیر کا ساتھ ، بہت قلیل وقت کی صحبت ، نہایت کم وقفے کے لیے یکجائی ۔

ناؤ نوش

ناؤ پار لَگانا

منزل مقصود تک پہنچانا ، کامیابی سے ہمکنار کرنا ۔

ناؤ کھینا

کشتی چلانا ؛ گھر کا خرچ اُٹھانا ، کفالت کرنا ، کفیل ہونا ۔

ناؤ پار لَنْگھانا

رک : ناؤ پار لگانا ۔

ناؤ کَنارے لَگنا

ناؤ کنارے لگانا (رک) کا لازم ، منزل پر پہنچنا

ناؤ نارے لَگانا

منزل پر پہنچانا ، مشکل آسان کرنا

ناؤ ڈولنا

کشتی کا ہچکولے کھانا نیز مصیبت میں مبتلا ہونا ۔

ناؤ میں خاک اُڑانا

صاف صاف جھوٹ بولنا ؛ ناحق تہمت دھرنا ؛ بہانہ تراشنا ۔

ناؤ خِضْر نے ڈُبوئی

رک : ’’ ناؤ کس نے ڈبوئی خواجہ خضر نے ‘‘ جو زیادہ مستعمل ہے ۔

ناؤ پَر خاک اُڑانا

رک : ناؤ میں خاک اُڑانا جو فصیح ہے ۔

ناؤ بَھر کَر ڈُبونا

غرق کرنا ؛ بالکل برباد کر دینا ، کسی کام کا نہ رکھنا ۔

ناؤ کِس گھاٹ لَگے گی

ایسے معاملے کی نسبت مستعمل جس کا انجام معلوم نہ ہو ، دیکھیے کیا انجام ہوتا ہے (یہ کے ساتھ مستعمل) ۔

ناؤ پانی میں ڈالْنا

کشتی کو دریا میں اُتارنا ؛ سفر پر روانہ ہونا نیز کام شروع کرنا (نتیجے کی پروا کیے بغیر)

ناؤ خُشْکی میں ڈُبوانا

ایسا تباہ کرنا جس کی توقع بھی نہ کی جا سکتی ہو ، ایسی جگہ مارنا جہاں مارے جانے کا کوئی خیال یا امکان بھی نہ ہو ۔

ناؤ میں خاک اُوڑانا

صاف صاف جھوٹ بولنا ؛ ناحق تہمت دھرنا ؛ بہانہ تراشنا ۔

ناؤ مَنجدھار میں ڈولنا

مصیبت میں پھنسنا ، پریشانیوں میں مبتلا ہونا ۔

ناؤ مَنجدھار میں پَڑنا

معاملے کا پیچ دار اور مشکل ہو جانا

ناؤ خُشْکی میں ڈُبونا

ایسا تباہ کرنا جس کی توقع بھی نہ کی جا سکتی ہو ، ایسی جگہ مارنا جہاں مارے جانے کا کوئی خیال یا امکان بھی نہ ہو ۔

ناؤ بَھنْوَر میں ڈُوبْنا

کشتی کا گرداب میں پہنچ کر غرق ہو جانا نیز مصائب کا شکار ہو کر مر جانا ۔

ناؤں

نانو، نام

ناؤ چھوڑنا

گھاٹ سے بندھی کشتی کھولنا ، ناؤ چلانا ، ناؤ کو کھینا ، کشتی روانہ کرنا ۔

ناؤ بَھنوَر میں پَھنْس جانا

مصیبت میں مبتلا ہونا نیز معاملے کا پیچدار اور مشکل ہو جانا ۔

ناؤں کَرنا

رک : نام کرنا ، شہرت حاصل کرنا ۔

ناؤں اَچھنا

نام باقی رہ جانا ، یادگار رہ جانا ۔

ناؤں رَکھنا

رک : نام رکھنا ۔

ناؤں جَگانا

نام زندہ کرنا ، نام مشہور کرنا ۔

ناؤں باجْنا

شہرت ہونا ، دھوم مچنا ۔

ناؤُ کی بَرات میں سَبھی ٹھاکُر

جہاں سب لوگ امتیازی حیثیت کے ہوں اور کام کرنے والا کوئی نہ ہو وہاں بولتے ہیں، اپنے گھر میں سب عزت دار ہوتے ہیں

ناؤں پَکَڑنا

مشہور ہونا ، نیک نام ہونا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ناؤ کے معانیدیکھیے

ناؤ

naa.oनाओ

اصل: فارسی

وزن : 22

ناؤ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • چھوٹی کشتی، ڈونگی

    مثال - جمعدار صاحب ۔۔۔۔۔ اتنی ہلکی پھلکی ناؤ کو بھی چلانے میں تھکے جا رہے تھے۔

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of naa.o

Noun, Feminine

  • boat

नाओ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • लकड़ी लोहे आदि की बनी हुई जल के ऊपर तैरने या चलनेवाली सवारी, जलयान, नौका, किश्ती

    उदाहरण - जमादार साहब... इतनी हलकी फुलकी नाव को भी चलाने में थके जा रहे थे।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناؤ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناؤ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words