تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَفْس" کے متعقلہ نتائج

نَفْس

وجود ، اپنا آپ ، ذات ، ہستی

نَفْس موٹا ہونا

خود پسند ہونا ، اپنی تعریف پر خوش ہونا ۔

نَفْس مَغلُوب ہونا

خواہش ِنفسانی سے دل کا پاک صاف ہونا ، نفس کی سرکشی جاتی رہنا ۔

نَفْس کُش

نفسانی خواہشوں کو مارنے والا، متقی، پرہیزگار، عابد، زاہد

نَفْس تَرَنْگ

ذہنی آسودگی

نَفْسِ قُدسِیَہ

(تصوف) نفس قدسیہ وہ ہے کہ جسے ملکہ احتضار بروجہ یقین حاصل ہو یعنی وہ جس وقت جو کچھ چاہے حاضر کر لے

نَفْس پَرَسْت

نفسانی خواہشات کا غلام، شہوت پرست، بوالہوس، عیاش

نَفْسِیاتی

نفسیات سے منسوب یا متعلق، تحت الشعور سے متعلق،

نَفْسِیات

نفس سے متعلق باتوں کا علم، علم النفس، وہ علم جس میں انسانوں اور جان داروں کے نفس کی حقیقت اور عمل سے بحث کی جاتی ہے بالخصوص خاص حالات و واقعات کے تناظر میں

نَفْسِ بَہِیمی

چوپایوں کی جان

نَفْسِ مُستَعِد

ہوشیار دماغ

نَفْسِیاتی ماہِر

نفسیات داں ، ماہر نفسیات ۔

نَفْس کُشی

خواہشات نفسانی کو روکنا، زہد و تقویٰ، پرہیزگاری، پاک بازی، پاک دامنی

نَفْسِ باہِیمی

حیوانوں کی جان ؛ (مجازاً) وہ خواہش جو حیوانوں کو بری عادتوں کی طرف کھینچتی ہے ، حیوانی خواہش ؛ مراد : نفس ِامارہ ۔

نَفْسِ زَکِیَّہ

(مراد) نیک لوگ، متقی افراد

نَفْسانِیَت

اپنے آپ کو بہت بڑھا چڑھا کر دکھانے کی کیفیت، خود غرضی، غرور، نخوت، شرارت نیز خواہش نفس

نَفْسِ نَباتِیَہ

وہ روح جو روئیدگی اور درختوں میں ہوتی ہے ، قوت نمو ؛ (اصطلاحا ً) جسم طبعی کا کمال اوّل (اس کی وجہ سے نوع ذات کے اعتبار سے مکمل ہو جاتی ہے) ۔

نَفْس مارنا

اپنے نفس کی خواہشوں کو روکنا، دل کو مارنا، طبیعت پر قابو پانا، پارسا اور پاک دامن رہنا، زہد و تقویٰ اختیار کرنا

نَفْسِ مَلَکِیَّہ

رک : نفس ِمطمئنہ ۔

نَفْسِیاتی تَجْزِیَہ

انسان کے ذہنی محرکات اور اعمال کی جانچ پڑتال، کسی فن پارے کا نفسیاتی مطالعہ

نَفْسی نَفْسی ہونا

نفسی نفسی کا عالم ہونا ، نفسا نفسی ہونا ۔

نَفْس پَرَسْتی

نفس پرست ہونا، شہوت پرستی، عیاشی، بوالہوسی

نَفْسِ طَبعِیَّہ

(نفسیات) حس یا ایک قوت جو مبدء ہے ایک ہی طرح کے فعل کا مگر بلاشعور اور قصد کے ۔

نَفْسِ مَطْلَب

اصل مقصد، ماحصل، مدعا، منشا، مفہوم، نفس مضمون، اصل مطلب

نَفْسِ مُطمَئِنَّہ

(تصوف) بُری عادتوں سے مبرا نفس ، صلحاء اور انبیا کی روح جیسا پاکیزہ نفس ، اخلاق حمیدہ سے آراستہ خدا رسیدہ نفس ۔

نَفْسِ عُضوِیات

وہ علم نفسیات جس میں اعضائے جسمانی کے افعال اور وظائف سے بحث کی جاتی ہے ۔

نَفْسی نَفْسی کا عالَم ہونا

نفسا نفسی ہونا ؛بے پناہ خود غرضی ہونا ۔

نَفْسْ دَنی

نَفْس خَلفِشار

ذہنی ہیجان، ذہنی الجھن، نفسی بے چینی، نفسی خلل

نَفْس قَتل کَرنا

اپنے نفس سے جہاد کرنا ، بدی سے دور رہنا ، نفسانی خواہشات کو ختم کر لینا ۔

نَفْسِ دَنی

نَفْسُ الْحال

مقدمے کے اصل واقعات، معاملے کا اصل مطلب، حقیقت حال

نَفْسِ مَلَکی

رک : نفس ِمطمئنہ ۔

نَفْسِ نَباتی

وہ روح جو روئیدگی اور درختوں میں ہوتی ہے ، قوت نمو ؛ (اصطلاحا ً) جسم طبعی کا کمال اوّل (اس کی وجہ سے نوع ذات کے اعتبار سے مکمل ہو جاتی ہے) ۔

نَفْسا نَفْسی

سب کو اپنی اپنی پڑنا، خود غرضی کا دور دورہ، اپنے مفاد اور مطلب سے غرض رکھنا، خود غرضی، آپا دھاپی

نَفْسِ رَحمان

نفس ِرحمانی سے مراد وجودِ اضافی ہے اور وجہ تسمیہ اس کی مناسبت اور تشبیہہ ہے نفس انسانی کے ساتھ کہ منکشر اور مختلف ہے بہ سبب صور حروف کے یہ نفس رحمانی راحت پہنچتا ہے ان اسما کو کہ جو تحت میں اسم رحمن کے ہیں یعنی وجود ان کی راحت ہے کیونکہ عدم ظہور کی وجہ سے معدوم تھے اور باعث کرب تھا ، ہیولیٰ کلیہ (مصباح التعرف) ۔

نَفْسِ رَحمانی

نفس ِرحمانی سے مراد وجودِ اضافی ہے اور وجہ تسمیہ اس کی مناسبت اور تشبیہہ ہے نفس انسانی کے ساتھ کہ منکشر اور مختلف ہے بہ سبب صور حروف کے یہ نفس رحمانی راحت پہنچتا ہے ان اسما کو کہ جو تحت میں اسم رحمن کے ہیں یعنی وجود ان کی راحت ہے کیونکہ عدم ظہور کی وجہ سے معدوم تھے اور باعث کرب تھا ، ہیولیٰ کلیہ (مصباح التعرف) ۔

نَفْسی آسُودَگی

تَصْفِیَۂ نَفْس

رک : تصفیۂ باطن ، تصفیہ معنی نمبر ۴ .

ہَضْم نَفْس

نفس کشی نیز انکسار ، عاجزی ۔

اَہلِ نَفْس

عیاش، بدکار لوگ

خِیرَہ نَفْس

پیاک ، ہے حیا .

مُعالَجَہ نَفْس

(امراض نفس کی تشخیص اور اس کے علاج کا نام) ، نفس کا علاج ، نفسیاتی علاج ، طب ِنفس ، تزکیہء نفس ۔

لَطِیفَۂ نَفْس

(تصوف) لطائف ستّہ (رک) میں سے پہلا لطیفہ یعنی ناف کے مقام سے لفظ اللہ نکالنا.

کُشادَہ نَفْس

بکواسی، زود گو، باتونی، بسیار گو

مُشاہَدَہ نَفْس

نفس کا مشاہدہ ، باطنی مطالعہ ۔

عِلْمِ نَفْس

رک : علم الفنس (انگ : Psychology) .

مُجاہَدَۂِ نَفْس

خواہشات نفس کی مخالفت، نفس کشی

مُحادَثَۂ نَفْس

اپنے آپ سے باتیںکرنا جو ایک نفسیاتی مرض ہے ، خودکلامی ۔

خَدَعِ نَفْس

دِل کا مکر ، نفسانی مکر و فریب.

طَہارَتِ نَفْس

روح کی پاکیزگی ، باطن کی صفائی ، بزرگی ، پاکبازی.

ہَوائے نَفْس

رک : ہواے نفسانی جو زیادہ مستعمل ہے ۔

صَفائیٔ نَفْس

باطن کی پاکیزگی ، صفائے قلب.

جِہادِ نَفْس

نقش کشی، اپنے نفس پر قابو پانا

عِزَّتِ نَفْس

توقیر ذات، خودداری، غیرت مندی

خواہِشِ نَفْس

نفس کی رغبت ؛ شہوت، جنسی خواہش.

عِرْفانِ نَفْس

عرفان ذات، خود آگاہی

مَعْرفَت نَفْس

نفس کو پہچاننا ، نفسانی معاملات سے واقفیت

مَعارِفِ نَفْس

(تصوف) نفسی کیفیات اور تزکیہء نفس کے مراحل و رموز سے واقفیت ۔

بَد نَفْس

دل کا کھوٹا، شریر، بدکار

اردو، انگلش اور ہندی میں نَفْس کے معانیدیکھیے

نَفْس

nafsनफ़्स

اصل: عربی

وزن : 21

اشتقاق: نَفَسَ

نَفْس کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وجود ، اپنا آپ ، ذات ، ہستی
  • فرد ، شخص ، انسان ، متنفس ، بشر ۔
  • ذکر ، مرد کا عضو تناسل
  • خواہش نفسانی ؛ شہوت ۔
  • اصل ، حقیقت ، اصلیت ، لب لباب ،کسی کتاب یا تحریر کا موضوع یا مضمون
  • مادّہ ، جوہر ۔ فلاسفہء یونان کی رائے ہے کہ نفس ایک جوہر مجرد ہے وہ کسی مادے اور جسم کے ساتھ مقید نہیں ۔
  • روح ، آتما ، جان
  • عورت کا جسم ، تن ، بدن (نکاح میں جو اجازت لی جاتی ہے کہ بیوی نے اتنے مہر کے عوض اپنے نفس کا شوہر کو مختار کیا ، اس سے یہی غرض ہوتی ہے) ۔
  • خودی ، انا، انائیت ۔
  • ۔ دل ، باطن ، ضمیر ؛ ذہن ۔
  • ۔ خیال ، سوچ ، فکر ۔
  • ۔ مادیت ؛ نفس اِمارہ ۔
  • ۔ غرور ، حسد ، رشک ، نقص ، دھبا ، داغ
  • ۔(ع۔ بالفتح اس معانی میں جمع نفوس آتی ہے)مذکر ۱۔جان۔ روح۲۔ ذات۔وجود ۔ ہستی۔ جیسے نفس ہستی نفیس مدعا۔؎

صفت

  • نفس سے منسوب یا متعلق ، روح یا ذہن سے متعلق ، ذہنی ، تخیلی ؛ نفسیاتی (Psychic) ۔

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

نَفث

(طب) بلغم کے طور پر سینے میں جمع ہونے والا ایک مادّہ

شعر

English meaning of nafs

Noun, Masculine

नफ़्स के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • आत्म, स्व, आत्मा,प्राण, व्यक्तित्व
  • अस्तित्व, वुजूद, सत्यता, सच्चाई, काम-वासना, शहवत, सार, खुलासा, लिंग, शिश्न, आलत, प्राणवायु, रूह।।
  • आत्मा; रूह; प्राण
  • अस्तित्व
  • वास्तविक तत्व; सत्ता
  • सत्यता
  • कामवासना
  • लिंग; शिश्न।

نَفْس کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَفْس)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَفْس

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone