تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا" کے متعقلہ نتائج

نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا

۔آنکھ سے آنکھ ملنا۔باہم ملاقات ہونا۔؎

نَظَر کا نَظَر سے دو چار ہونا

۔آنکھ کا آنکھ سے ملنا۔ آنکھیں لڑنا۔نظر کردہ۔

نَظَر سے نَظَر بَرابَر ہونا

آنکھیں چار ہونا ، نگاہیں ملنا ؛ روبرو ہونا ۔

نَظَر سے اوجَھل ہونا

۔ علم میں نہ ہونا

نَظَر چار ہونا

دو شخصوں کا آمنے سامنے ملنا ، نگاہیں ملنا ، آنکھیں چار ہونا ۔

مُشْکِل سے دو چار ہونا

مشکل درپیش ہونا ، مصیبت میں گرفتار ہونا.

نَظَر سے مَخْفی ہونا

نگاہ سے پوشیدہ ہونا ، نظر سے اُوجھل ہونا ؛ علم میں نہ ہونا

نَظَر سے دُور ہونا

آنکھوں سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ ہونا ، پاس نہ ہونا ۔

نَظَر سے پِنہاں ہونا

رک : نظر سے اوجھل ہونا ۔

نَظَر سے نِہاں ہونا

نظر سے اوجھل ہونا، آنکھوں سے پوشیدہ ہونا

چار نَظَر ہونا

آن٘کھیں چار ہونا، آنکھ سے آنکھ ملنا، منڈبھیڑ ہونا، ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونا، ایک دوسرے کے روبرو ہونا، سنمکھ ہونا، سامنا ہونا، مقابلہ ہونا، ملاقات ہونا

آن٘کھیں دو سے چار ہونا

بصیرت میں اضافہ ہونا، معلومات اور تجربہ بڑھنا

دو سے چار آن٘کھیں ہونا

حوصلے بلند ہونا ؛ روشن خیال ہونا ، وسعتِ نظر پیدا ہونا .

نَظَر سے غائِب ہونا

نظر سے اوجھل ہونا ؛ پہنچ سے دور ہوجانا ؛ چھپ جانا

نَظَر چار سُو ہونا

۔ ہوشیار ہونا۔ چوکنّا ہونا۔؎

نَظَر سے پوشِیدَہ ہونا

نگاہ سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ ہونا ، غائب ہونا ۔

نَظَر سے پَہْچاننا

تیور دیکھ کر تاڑلینا ، دیکھ کر سمجھ لینا یا اندازہ لگا لینا

نَظَر سے نَہ بَچنا

پوشیدہ نہ رہنا، ظاہر ہو کر رہنا

دو آن٘کھوں سے چار آن٘کھیں دِیں

عقل دی ، تمیز سکھائی ، پڑھا لکھا کے ہوشیار کر دیا.

نَظَر چار سُو رَہنا

ہوشیار ہونا ، چوکنا ہونا ۔

عالَم نَظَر سے نِکَل جانا

دنیا کا بے وقعت ہو جانا، ہر چیز کا بے اثر ہوجانا

دو پایَہ سے چوپایَہ ہونا

بیاہ یا شادی ہونا

دو پَہَر سے دو پَہَر

ایک دن ، چوبیس گھنّٹے کی مُدّت دوپہر سے دوپہر پُورے چوبیس گھنٹے ہو گئے اپنےاپنے طور پر سب ہی نے سمجھایا مگر اس اللہ کی بندی نے نوالہ نو توڑا .

نَظَر ہونا

مخمور ہونا، متوالا ہونا، نشے میں چور ہونا

بُھوکَہ سے کہا دو اور دو کیا ، کہا چار روٹِیاں

مطلبی آدمی کے متعلق کہتے ہیں .

اَپنا گَھر سَو کوس سے نَظَر آتا ہے

اپنے کام کا انجام پہلے ہی سے نظر آتا ہے، ہر شخص اپنی کسی خوبی یا کمزوری کو خوب جانتا

چَشْم دو چار ہونا

سامنا ہونا، ملاقات ہونا

نِگاہیں دو چار ہونا

آنکھوں سے آنکھیں ملنا ، نظریں ملنا ۔

دو جان سے ہونا

حاملہ ہونا .

دو جی سے ہونا

پیٹ سے ہونا، حامله ہونا

دو پیسے ڈولی سے چار پیسے ڈولی ہے

بہت کم فاصلہ ہے، معمولی فاصلہ ہے، یعنی اتنا نزدیک ہے کہ ڈولی کا کرایہ دو یا چار پیسے لگتا ہے

نَظَر لَگی ہونا

رک : نظر لگنا (معنی نمبر ۳) ۔

نَظَر حَیرَتی ہونا

نگاہوں کو حیرت ہونا ، دیکھ کے مبہوت ہو جانا ، تعجب سے سکتہ ہو جانا ۔

نَظَر گَہْری ہونا

پر تاثیر نگاہ ہونا، نظر میں کشش ہونا

نَظَر خِیرَہ ہونا

چمک دمک سے آنکھیں چندھیا جانا، روشنی یا نور کی وجہ سے آنکھوں میں چکا چوند ہونا

نَظَر بھاری ہونا

بری نظر ہونا

نَظَر نِیچی ہونا

شرم سار ہونا، شرمندہ ہونا

نَظَر گَرْم ہونا

غصے کے تیور ہونا

نَظَر نَہ ہونا

۔ ۲۔ مطالعہ نہ ہونا ، معلومات نہ ہونا ، دخل نہ ہونا

نَظَر بار ہونا

مہربان ہونا ، عنایت کرنا

نَظَر سَیراب ہونا

دیدار کی خواہش پوری ہونا ؛ جی بھر کے دیکھنا ۔

ہَلاک نَظَر ہونا

نظر پر فریفتہ ہونا ، محبت میں گرفتار ہونا ، عاشق ہو جانا ۔

نَظَر موٹی ہونا

نظر خراب یا کمزور ہونا ، بینائی میں فرق آجانا

نِیچی نَظَر ہونا

آنکھ نیچی رہنا، نظر اوپر نہ اٹھنا، نگاہ نہ اٹھنا

دو ہاتھ سے تالی بَجْنا

دونوں طرف ایک سی حالت یا کیفیت ہونا ، فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ یکساں سلوک ہونا ، برابری کی بنیاد پر مِلنا جُلنا .

دو جَہاں سے جانا

دین و دُنیا دونوں برباد ہوجانا ، نه دین کا رہنا نه دُنیا کا

دو دو ہاتھوں سے لُوٹنا

تباہ وبرباد کرنا ، بُری طرح خستہ حال کرنا .

نَظَر تیز ہونا

۔ دور تک دیکھنا ، بصارت اچھی ہونا

نَظَر کَمْزور ہونا

بصارت کمزور یا خراب ہو جانا ، بینائی کم ہونا ، کم نظر آنا

نَظَر میں ہونا

توجہ کا مرکز ہونا ، مرکز نگاہ ہونا ۔

نَظَر دوخْتَہ ہونا

نظر جمی ہوئی ہونا ، کسی ایک نقطے یا خاص مقام پر نظر ہونا

نَظَر دُرُست ہونا

۔ تیور اچھے ہونا۔؎

نَظَر تِرْچھی ہونا

سیدھی نظر نہ ہونا ، سیدھا نہ ہونا ، خفا ہونا ، ناراض ہونا

نَظَر پَیدا ہونا

قابلیت ، صلاحیت حاصل ہونا ، کسی کام میں مہارت ہونا (نظر پیدا کرنا (رک) کا لازم) ۔

نَظَر سِیدھی ہونا

۔التفات وتوجہ اور مہربانی کے تیورہونا۔؎

نَظَر دُور ہونا

نظر بد کا اثر جاتا رہنا، نظر اُترنا

نَظَر گُزَر ہونا

نظر بد کا اثر ہونا

نَظَر لَگائے ہونا

گھات میں رہنا ، تاک میں ہونا ۔

نَظَر بازی ہونا

نظر بازی کرنا کا لازم، حسینوں کو دیکھنا، خوبصورتوں کو گھورنا

دو چار گَزْ آگے ہونا

پڑھا ہوا ہونا ؛ (مجازاً) ترقی یافته ہونا ، بہتر ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا کے معانیدیکھیے

نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا

nazar se nazar se do-chaar honaaनज़र से नज़र से दो-चार होना

نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا کے اردو معانی

 

  • ۔آنکھ سے آنکھ ملنا۔باہم ملاقات ہونا۔؎
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

ہماری ویب سائٹس

ہمارا تعاون کیجیے

عطیہ

موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے

rd-android-app rd-ios-app

© 2022 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words