تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَدَم" کے متعقلہ نتائج

پَدَم

(ریاضی) اکائی کے بعد سے شمار کریں تو سولہویں نمبر پر آنے والا عدد ؛ (شاستر) دس کھرب (اکائی سے چودھویں نمبر پر) کے برابر .

پَدَم چارْنی

ایک روئیدگی جو کھڑے پانی ، تالاب اور حوض میں پیدا ہوتی ہے بالشت بھر سے کم بلنْد ہوتی ہے ، روئیدگی کی شکل گل نیلوفر کی سی ہوتی ہے اور پتے مثل نیلوفر کے اور سخت اور سبز اور گرہ دار اور باریک اور چوڑے ہوتے ہیں جڑ اور پھول خوشبودار زبان کو کاٹتی ہے ، دکن کے آدمی لیمو یا املی کی ترشی کے ساتھ اس کی ترکاری پکا کر کھاتے ہیں بعض کے نزدیک ایک قسم کا نیلوفر ہے اور بعض کن٘ول کہتے ہیں ، لاط : Hibiscus mutabilis.

پَدَم پُشْپ

جنس آج کی قسم سے ایک پودا جو گچھے دار چپٹے چوڑے پھولوں اور مشتمل اس کی ڈنڈیاں لمبی اور بیچ میں چھوٹی چیری کے پودے جیسی ہوتی ہیں آج کے پھلوں اور پھولوں کا خوبصورت خوشہ ، لاط : Pterospermum acerifolium یاWebera corymbosa.

پَدَم پَرَبھ

بدھ مذہب کے ماننے والوں کے نزدیک ایک بدھا کا نام جس کا اوتار آنے والا ہے، ایک دیو پتر

پَدَم کَشْٹھ

ایک خوشبودار لکڑی جو دوائیوں میں استعمال ہوتی ہے اور بارہ و مقوی بتائی جاتی ہے جنس قسط کی ایک قسم جو قسط شیریں کہلاتی ہے ہندی میں کٹ ، لاط

پَدَم لوچَن

کن٘ول نین ، جس کی آن٘کھیں کن٘ول کی شکل کی ہوں .

پَدَم گَرْبھ

کن٘ول سے پیدا شدہ : برہما ؛ وشنو ؛ شیو .

پَدَم دَرْشَن

چیڑ کا گون٘د

پَدَم راگ

ایک دوا جس کا مزہ شیریں اور کچھ کسیلا اور طبیعت سرد ہے

پَدَم چا

جن٘گلی کن٘ول جو بر صغیر کے اکثر گرم مقامات میں ہوتا ہے اور بطور دوا مستعمل ہے ، پد ماوتی.

پَدَم بُھوشَن

پدم بھوشن ایوارڈ حکومت ہند کی طرف سے دیا گیا تیسرا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ہے، جو ملک میں قیمتی شراکت کے لئے دیا جاتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ادبی خطاب جو شمس العلما کے برابر ہے

پَدَم دار

ایک زہریلا خوفناک سان٘پ جس کے بدن پر سرخ چتیاں ہوتی ہیں.

پَدَم ناگ

(سپیروں کی اصطلاح) ایک خاص قسم کا نہایت زہریلا سان٘پ جو پتلا ایک ہاتھ لمبا اور بہت تیز رفتار ہوتا ہے.

پَدَم کِیل

کن٘ول کے پھولوں سے کھیلنا یا لطف اندوزی .

پَدَم مُول

کن٘ول کی جڑ (اسے ہندو بہت شوق سے کھاتے ہیں اور یہ بڑی لذیذ ترکاری شمار ہوتی ہے)

پَدَم آسَن

گیان دھیان کی ایک نشست: داہنا پاؤں بائیں ران پر اور بایاں پاؤں داہنی ران پر رکھے دونوں پاؤں رانوں پر اس طرح آئیں کہ دونوں ایڑیاں آپس میں مل جائیں بعد ازاں دایاں ہاتھ داہنے گھٹنے پر اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر

پَدَم ناتھ

پدم (سان٘پ) کی قسم سے ایک سان٘پ جو سوا بالشت کا ہوتا ہے بدن دوانّی کے دور کے برابر موٹا اور رن٘گ سفید ملگجا سرخی مائل سا من٘ھ پھن سے نصف انچ آگے کو نکلا ہوا ہوتا ہے ہون٘ٹ موٹے آن٘کھیں سیاہ کپڑے پر چڑھ جاتا ہے پدم ناتھ کے کاٹنے سے آدمی مر سکتا ہے.

پَدَم پَتَّر

ایک پودے کا نام ، قسط کشمیری جس کا پھول خوبصورت ہوتا ہے Costus speciosus

پَدَم مُکھی

مکوہ کی ایک قسم جو کان٘ٹے دار ہوتی ہے ، لاط : Alhagi maurorum .

پَدَم موتَّر

کسم ، زعفران کاذب ، جس سے رن٘گ نکالا جاتا ہے ، مصفر ، لاط : Carthamus tinctorius.

پَدَم کیسَرا

کن٘ول کے بیج جو باریک ار زعفرانی ہوتے ہیں ، یا بعض کے نزدیک کن٘ول کے پھول کا نام .

پَدَم چِیتْھڑی

وہ بدکار و فاحشہ عورت جو انقلاب زمانہ سے چیتھڑے لگانے کی نوبت کو پہن٘چ گئی ہو .

دَہ پَدَم

سان٘پ کی ایک قسم ، کالا

اَرْدَھو پَدَم

ایک آسن کا نام جس کی صورت یہ ہے کہ شیریں آسن کر کے پان٘و سے پدم آسن کیا جائے

چَرَن پَدَم

پازیب کی قسم کا زیور جو تین یا پانچ سونے یا چاندی کی زنجیروں کا مجموعہ ہوتا ہے اور بطور لچھے کے پیروں میں پہنا جاتا ہے

پاوں میں پَدَم ہونا

پیر کے تلوے میں بڑا سرخ نشان (جو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے) ہونا ؛ خوش قسمت ہونا ۔

پاد پَدَم

کن٘ول جیسے نازک ملائم پیر .

پِدّی سے پَدَم شاہ بَن گَیا

غریب سے امیر ہو گیا .

اَرْدْھ پَدَم آسَن

ایک آسن کا نام جس کی صورت یہ ہے کہ پہلے بائیں پان٘و کو داہنی ران پر جمائیں اور دائیں پان٘و کو مقعد اور فوطوں کے بیچ کی جگہ پر زور سے دبائیں

اردو، انگلش اور ہندی میں پَدَم کے معانیدیکھیے

پَدَم

padamपदम

اصل: سنسکرت

وزن : 12

موضوعات: ریاضی ریاضی

پَدَم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (ریاضی) اکائی کے بعد سے شمار کریں تو سولہویں نمبر پر آنے والا عدد ؛ (شاستر) دس کھرب (اکائی سے چودھویں نمبر پر) کے برابر .
  • وہ نشان جو انسان کے جسم یا پان٘و میں ہوتا ہے اور مبارک سمجھا جاتا ہے.
  • گھوڑے کی اگلی بائیں ٹان٘گ کی پنڈلی پر سم کے قریب اصل رن٘گ کے خلاف سفید رنگ کا چھوٹا سا نشان یا چتی.
  • نیلوفر ، کن٘ول ، لاط : Nelumbium speciosum
  • وہ چمکیلے نشان یا نشانات جو سانپ کے پھن پر ہوتے ہیں.
  • گلے کا ایک زیور جس میں پدم یعنی کن٘ول جیسے نشان کا تعویذ ہوتا ہے.
  • ایک قسم کا سان٘پ ؛ رک : پدم ناگ .
  • ہاتھی کے چہرے اور سون٘ڈ پر سرخ یا کسی اور رن٘گ کے نشانات ؛ فوج جو کن٘ول کی شکل میں صف آرا ہو ؛ گیان دھیان کے وقت کی خاص نشست ؛ رامچندر جی کا لقب ؛ کوئی دھبّہ یا نشان ؛ دولت کا دیوتا یا تجسیم.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of padam

Noun, Masculine

  • Nelumbium speciosum
  • lotus, a lotus-like ornament, a mark on human body, posture in meditation

पदम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कमल, कँवल, नीरज, पंकज, नीलोफ़र, सरोज, अरविंद, कीचड़ / पानी में खिलने वाला एक सुंदर फूल
  • इकाई के बाद से गिनती करें तो सोलहवीं नंबर पर आने वाली संख्या
  • वो निशान जो इंसान के शरीर पर और पाँव में होता है और शुभ समझा जाता है | जैसे- चरण कमल, कर कमल, मुखारविंद
  • गले का एक ज़ेवर जिस में पद्म यानी कमल जैसे निशान का तावीज़ होता है
  • घोड़े की अगली बाएँ टाँग की पिंडली पर सफ़ेद रंग का छोटा सा निशान या चित्ती
  • बादाम की जाति का एक जंगली पेड़, उक्त वृक्ष का फल जो शराब बनाने के काम आता है, अमलगुच्छ, पद्मकाष्ठ, पदमकाठ, पद्माख
  • वो आकृति या चमकीले निशान जो साँप के फन पर होते हैं
  • हाथी के खाल के ऊपर के दाग़
  • एक प्रकार का आसन - पद्मासन
  • एक प्रकार का साँप - पद्म नाग

پَدَم کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَدَم)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَدَم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words