تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَیوَن٘د کار" کے متعقلہ نتائج

پَیوَنْد

(مجازاً) الفاظ کی بندش .

پَیوَنْدی

جس میں جوڑ لگا ہو، پیوند والا

پَیوَنْدَگی

پیوند ہونے کا عمل یا کیفیت، وابستگی

پَیوَنْدی کرنا

چپکانا ، بل دے کر چسپاں کرنا

پَیوَنْدی مُوچھیں

مصنوعی مونچھیں جن کر حلقہ کی صورت بنا کر گالوں پرچپکا لیتے ہیں

پَیوَنْدوں میں ڈَھکْنا

(لفظاََ) بہت ہی بوسیدہ کپڑے پہنے ہوئے ہونا ، (مجازاً) انتہائی مفلسی کی حالت میں ہونا .

گَن٘ج و پَیوَنْد

(خطاطی) طغرا نویسی کی ایک قسم ، الفاظ ملا کر لکھنا تاکہ کم سے کم جگہ میں لکھا جائے ، جیسے : نیلیپیلیچھیلچھبیلی (نیلی پیلی چھیل چھبیلی).

بازِیٔ پَیوَنْد

ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہونا، وابستگی، چیزوں کا ملنا، باہم پیوست

زَمِین کا پَیوَنْد ہونا

نیست و نابود ہو جانا، خاک میں ملنا، ڈھے جانا، تباہ و برباد ہو جانا

کَم پَیوَنْد

رک : کم آمیز ، تنہائی پسند .

دیر پَیوَنْد

رک : دیر آشنا.

ظَفَر پَیوَنْد

کامیابی سے رشتہ جوڑنے والا ، کامیابی یا فتح پانے والا

جوڑ پَیوَنْد

میل ملاپ، ترکیب۔

رِشْتَہ و پَیوَنْد کَرنا

رک : رشتہ کرنا ، تعلق قائم کرنا

زُود پَیوَنْد

زُود آمیز ، میل ملاپ یا تعلق رکھنے والا.

جان کا پَیوَنْد

جان و دل، جان و جگر

کَپْڑے پَیوَنْد کَرنا

کپڑوں میں پیوند کرنا

آسْمان میں پَیوَنْد لَگانا

آسمان پھاڑ كے تھگلی یا پیوند لگانا

پَیوَند میں پَیوَنْد مِلْنا

پم نسل یا کفو اور ہمسر سے رشتہ ہو جانا ، برابر کا رشتہ ہونا ، اپنی ذات برداری میں شادی ہونا .

زَمِین کا پَیوَنْد کَرْنا

جان سے مار دینا، فنا کرنا، دفنانا

ریشَم میں ٹاٹ کا پَیوَنْد

بڑھیا کے ساتھ گھٹیا کا میل ، ایسے عمل یا تعلق کے متعلق کہتے ہیں جو بے جوڑ یا نا موزوں ہوں ، (قب : مخمل میں ٹاٹ کا پیوند جو زیادہ مستعمل ہے).

شال میں ٹاٹ كا پَیوَنْد

كسی بلند درجے والی شے كے ساتھ پست درجے والی شے كا جمع ہونا ؛ بے تكا اور بے جوڑ ہونا ۔

مَخْمَل میں ٹاٹ کا پَیوَنْد

کسی اعلیٰ چیز کے ساتھ ادنیٰ کا جوڑ ہو یا کوئی بے جوڑ ، ناموزوں چیز ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں

گاڑھے میں کَم خواب کا پَیوَنْد ہونا

بے جوڑ بات ہونا (رک : کمخواب / مخمل میں ٹاٹ کا پیوند ہونا).

ٹاٹ میں زَر بَفْت کا پَیوَنْد

بے میل اور بے جوڑ بات، کسی اعلٰے چےز میں ادنیٰ چیز کو نا مناسب طور پر شامل کرنے کے موقع پر بولتے ہیں .

آبِ رَواں میں گاڑھے کا پَیوَنْد

انمل بے جوڑ .

اردو، انگلش اور ہندی میں پَیوَن٘د کار کے معانیدیکھیے

پَیوَن٘د کار

paivand-kaarपैवंद-कार

اصل: فارسی

وزن : 22121

پَیوَن٘د کار کے اردو معانی

صفت، واحد

  • ۱. جوڑ لگانے والا ، درزی ؛ موچی ؛ درخت میں قلم لگانے والا
  • ۲. جس میں جوڑ لگا ہو ، نیز جوڑ لگانے کے قابل.
  • اسم کیفیت : پیوند کاری = جوڑنا لگانا ، ایک جنس کو دوسری جنس میں ملانا یا وصل کرنا؛ پیوند لگائے کا کام یا ہمیشہ .

شعر

English meaning of paivand-kaar

Adjective, Singular

  • creating a new breed by doing crossing breed to each other, tree farmer
  • one who makes a patch, joiner, the one who is joined, or able to join,, tailor, cobbler

पैवंद-कार के हिंदी अर्थ

विशेषण, एकवचन

  • एक जंतु को दूसरी जंतु में मिला नई नस्ल बनाना, पेड़ में क़लम लगाने वाला
  • जोड़ लगाने वाला, जिसमें जोड़ लगा हो तथा जोड़ लगाने के काबिल, जोड़ना लगाना, पैवंद लगाने का काम या हमेशा, दर्ज़ी, मोची

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَیوَن٘د کار)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَیوَن٘د کار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words