تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیشانی" کے متعقلہ نتائج

اَگاڑی

آگے کے حصہ، دھڑ

اَگاڑی مارْنا

فوج کے اگلے حصے پر حملہ کرنا، ہزیمت دینا

اَگاڑی پِچھاڑی

(لفظاً) گھوڑے کی گردن یا اگلے پاؤں اور پچھلے پاؤں میں باندھنے کی رسی

اَگاڑی رَکْھ لینا

ہارے ہوئے دشمن کو اپنے آگے آگے بھگانا، آگے رکھ لینا

اَگاڑی پِچھاڑی لَگانا

رسیوں میں جکڑ دینا، پابندی عائد کرنا

اَگاڑی پِچھاڑی تُڑانا

گھبرا کر بھا گنا ، بندش یا پابندی سے اپنے آپ کو بچانا .

نَہ آگے اَگاڑی ، نَہ پِیچھے پَچھاڑی

رک : نہ آگے ناتھ نہ پیچھے پگھا

مارْتے کے پِیچھے بھاگْتے کے اَگاڑی

۔مثل۔ببزدل کے متعلق مستعمل ہے۔

کُنْجْڑے کی اَگاڑی، قَسائی کی پِچھاڑی

کبڑیے کے یہاں جب سبزی خریدے تو ہوشیاری یہی ہے کہ پہلے خریدے اس لیے کہ کبڑیا پہلے صاف سبزی بیچتا ہے اور آخر میں خراب مال فروخت کرتا ہے اور قسائی کے یہاں جب گوشت خریدے تو آخر میں اس لیے کہ قسائی ابتدا میں خراب مال بیچتا ہے اور آخر میں اچھا مال فروخت کرتا ہے.

فَوج کی اَگاڑی، آندھی کی پِچھاڑی

فوج کا اگلا حصّہ اور آندھی کا پچھلا حصّہ زوردار ہوتا ہے

لَشْکَر کی اَگاڑی، آندھی کی پَچھاڑی

لشکر کا اگلا حصہ اور آندھی کا آخری زبردست اور خطرناک ہوتے ہیں

کُنجْڑے کی اَگاڑی ، قَصائی کی پَچھاڑی

ترکاری اول وقت اور گوشت آخر وقت اچھا ملتا ہے

کُنجْڑَن کی اَگاڑی مارے قَصائی کی پِچھاڑی

کنجڑن کے ہاں اوّل وقت ترکاری تازی ہوتی ہے قصائی کے ہاں پچھلے وقت گوشت اچھا ہوتا ہے

کَلْوار کی اَگاڑی اَور قَصائی کی پِچھاڑی

شراب شروع میں خریدنی چاہیے اور گوشت آخر میں.

کَلواری کی اَگاڑی اَور قَصائی کی پِچھاڑی

شراب شروع میں خریدنی چاہیے اور گوشت آخر میں

ہاتھی کی اَگاڑی اور گھوڑے کی پِچھاڑی سے ڈَرنا چاہِیے

ہاتھی اور گھوڑے کی زد سے بچنا چاہیے

حاکِم کی اَگاڑی اَور گھوڑے کی پِچھاڑی نَہ کَھڑا ہو

دونوں طرح سخت نقصان ہوتا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں پیشانی کے معانیدیکھیے

پیشانی

peshaaniiपेशानी

اصل: فارسی

وزن : 222

موضوعات: بدن

پیشانی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ماتھا، جبیں
  • (مجازاََ) چہرہ، رخ
  • (مجازاََ) قسمت، تقدیر
  • عنوان، سرنامہ، سرخی
  • کاغذ کا وہ حصہ جو عبارت سے پہلے وسط میں حاشیے کے نیچے خالی چھوڑا جائے، خط وغیرہ کا سب سے اوپر کا حصہ
  • رجسڑ وغیر کے اوپر ایسی عبارت جس سے یہ پتہ چل سکے کہ رجسٹر کس چیز کا ہے
  • عمارت کے صدر دروازے یا محراب وغیر کے اوپر کا وسطی حصہ
  • (نَجَّاری) چوکھٹ کے اڑنگے کے اوپر والی دہلیز کی جوابی لکڑی یا پتھر کی پٹی جو بطور پٹاؤ کے رکھی جاتی ہے اور اس میں کواڑ کی اوپر والی چول کے سوارخ ہوتے ہیں، سردل، سہاوٹی، دھرن
  • (سنگ تراشی) مرغول کے اوپر کا حاشیہ جس میں تلی (ھودک یا لوح) کا نقش خوشنمائی یا کوئی عبادت لکھنے کو بنا دیا جاتا ہے
  • الماری، بکس، نعمت خانہ، کتابوں کے خانے یا باورچی خانے کی الماری کا وہ اوپری حصہ جہاں کتابوں یا اشیا کے نام لکھے جائیں
  • کسی کتبے وغیرہ کے بالائی حصے کی تحریر
  • شق، دفعہ، محکمہ
  • پیشانی بمعنی اگلا حصہ، اگلی قطار، انگیزی

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of peshaanii

Noun, Feminine

  • forehead, front, brow, fate, heading, title
  • front, brow
  • ( Metaphorically) fate, lot, destiny (as traceable in the lines of the forehead )
  • heading, title
  • letters footnote
  • title of register etc.
  • building's central part above the main entrance
  • (Architect) the margin above the crenated arch
  • the upper part of a cupboard, box, cabinet or kitchen cupboard where the names of books or items are written
  • the above text of epitaph
  • frontage

पेशानी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ललाट, भाल, मस्तक, माथा
  • ( लाक्षणिक) चेहरा, मुखड़ा
  • ( लाक्षणिक) भाग्य, प्रारब्ध, क़िस्मत
  • शीर्षक, सुर्ख़ी, सरनामा
  • काग़ज़ का वो भाग जो मूल लेख से पहले मध्य में हाशीए के नीचे ख़ाली छोड़ा जाए, पत्र आदि का सबसे ऊपर का भाग
  • पंजिका आदि के ऊपर ऐसा विषय जिससे ये पता चल सके कि पंजिका किस चीज़ की है
  • भवन आदि के मुख्य द्वार या मेहराब आदि के ऊपर का मध्य भाग
  • ( बढ़ईगिरी) चौखट के अड़ंगे के ऊपर वाली देहरी के विपरीत लकड़ी या पत्थर की पट्टी जो पटाओ के रूप में रखी जाती है और इसमें किवाड़ की ऊपर वाली चूल के सुराख होते हैं, सरदल, सहावटी, धरन, कड़ी
  • (वास्तुकला) मेहराब के ऊपर का वो हाशिया जिसमें तिल्ली (तख़्ते) का निशान जो सुंदरता या कोई वाक्य लिखने को बना दिया जाता है
  • अलमारी, बक्स, नेमत-ख़ाना, किताबों के ख़ाने या किसी बावर्चीख़ाने की अलमारी का वो ऊपरी भाग जहां किताबों या सामग्री के नाम लिखे जाएं
  • किसी शिलालेख के ऊपरी भाग का अंश
  • धारा, विभाग
  • पेशानी अर्थात अगला भाग, अगली पंक्ति

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیشانی)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیشانی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone