تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پیٹ میں پاؤں ہونا" کے متعقلہ نتائج

پیٹ میں پاؤں ہونا

۔(عو) نہایت مکّار ہونا۔ اس جگہ بولتی ہیں جہاں ظاہر میں صلاح وراستی اور باطن میں بدوضعی ہو۔ (یہ محاورہ سانپ سے لیاگیا ہے)

پیٹ میں اَپھار ہونا

پیٹ پھولنا ، پیٹ میں نفخ ہونا

پیٹ میں قَراقَر ہونا

رک : پیٹ بولنا

پیٹ میں گَڑْبَڑْ ہونا

رک : پیٹ بولنا

پیٹ میں گَڑبَڑا ہونا

۔پیٹ بولنا۔

پیٹ میں آڑْ ہونا

بچوں کے پیٹ میں قبض کی وجہ سے درد ہونا

پیٹ میں اَینْٹَھن ہونا

پیٹ میں گُن بَھرے ہونا

۔(عو) باطن میں شرارت ہونا۔ (فقرہ) بظاہر تم میں کَسر نہیں اچھّی اور بہت اچھی ہو اگر پیٹ میں کچھ اور گن نہ بھرے ہوں۔

ہاتھ پاؤں کَہْنے میں نَہ ہونا

۔ ضعف کی وجہ سے ہاتھ پاؤں بے قابو ہونا؎

پیٹ میں ہونا

ذہن میں کسی یاد داشت کا ہونا مگر بروقت زبان پر نہ آنا.

پاوں پیٹ میں ہونا

چھپا ہوا ہونا ، پوشیدہ ہونا ، نہایت مکار ہونا (اس جگہ بولتے ہیں جہاں ظاہر میں دوستی باطن میں منافقت ہو) ، رک : پیٹ میں پان٘و ہونا.

چِیُونٹے کی گِرَہ پیٹ میں ہونا

نہایت کم خوراک ہونا، پھول سون٘گھ کر رہنا

چِینٹے کی گِرَہ پیٹ میں ہونا

پیٹ میں پانی ہونا

۔دیکھو پیٹ پانی ہونا۔

پیٹ میں آزار ہونا

پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے.

پیٹ میں آزار ہونا

۔(عو)۔۱۔پیٹ میں کوئی ایسی بیماری ہونا جو سمجھ میں نہ آئے۔ ؎ ۲۔جس شخص کو کھانا کھانے سے کسی طرح سیری نہ ہو اس کی نسبت کہتے ہیں کہ پیٹ میں آزار ہے یعنی جاوع البَقَر کا مرض ہے۔

ڈاڑھی پیٹ میں ہونا

بظاہر اندازے سے زیادہ تجربہ کار یا جہاندیدہ ہونا، اُس بچّے کی نسبت کہتے ہیں جو بوڑھوں کی سی باتیں کرے، عُمر سے کم نظر آنا

پیٹ میں ڈاڑھی ہونا

بچپن میں بوڑھوں کی سی باتیں ظاہر ہونا (چالاک لڑکے کی نسبت بولتے ہیں)

پیٹ میں آڑ ہونا

۔(عو) بچوں کو قبض کی وجہ سے درد ہونا۔

پیٹ میں پاؤں ہونا

بہت مکّار ہونا، دوسروں کو نقصان پہچانے کے خیالات ہونا

پاؤں پیٹ میں ہونا

پیٹ میں داڑھی ہونا

۔بچپن میں بوڑھوں کی سی باتیں ہونا۔ چالاک لڑکی کی نسبت بولتے ہیں۔

داڑھی پیٹ میں ہونا

پیٹ میں داڑھی ہونا ؛ کم سِنی میں عقل مند ہونا .

پیٹ میں چُوہوں کی گھوڑ زور ہونا

۔پیٹ میں چوہے دوڑنا۔

پیٹ میں چیونٹے کی گرہ ہونا

۔(عو) دہلی (طنزاب) بہت کم خوراک ہونا۔ بے کھائے جینا۔ چیونٹے کی نسبت یہ بات مشہور ہے کہ وہ صرف اناج سونگھ کر رہتا ہے کیونکہ اس کی کمر میں اتنی گنجائش نظر نہیں آتی کہ اس میں خوراک جاسکے اس لئے کم خوراک آدمی کے حق میں جو اپنے تئیں نازک سمجھے طنزاً کہتی ہیں

پیٹ میں چُوہوں کی گُھوڑ دَوڑ ہونا

رک : پیٹ میں چوہے دوڑنا.

پاوں رِکاب میں ہونا

(سفر کے لیے) ہر وقت تیار رہنا ، مستعد رہنا ، آمادہ رہنا.

پاوں بِیچ میں ہونا

ذمہ داری ہونا ، ذمہ ہونا ؛ مداخلت ہونا

پاوں میں چَکَّر ہونا

(بے فائدہ) ہر وقت چلتے رہنا ، مارا مارا پھرنا ، کہیں جم کر نہ بیٹھنا.

پاوں میں پَدَم ہونا

پیر کے تلوے میں بڑا سرخ نشان (جو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے) ہونا ؛ خوش قسمت ہونا ۔

پاوں گَرْدِش میں ہونا

رک : پان٘و چکر میں ہونا ، مارا مارا پھرنا.

پاوں لَنگَر میں ہونا

تکلیف یا گھبراہٹ کی وجہ سے پان٘و اٹھ نہ سکنا۔

پاوں میں چَلَت پِھرَت نَہ ہونا

پیروں میں چلنے کی طاقت نہ ہونا .

دو کَشْتی میں پاوں ہونا

ضرورت سے زیادہ نفع کی ہوس ہونا .

پاوں میں بِلّی بَنْدھی ہونا

بہت مارے مارے پھرنا ، سلسلہ بندھ جانا.

پاوں میں سَنیچَر ہونا

پان٘و میں گردش ہونا .

پاوں میں بیڑی ہونا

رک : پان٘و میں بیڑی پڑنا ، (کنایۃً) بن بیاہی بیٹی کا موجود ہونا۔

دو کَشْتِیوں میں پاوں ہونا

تذبذب اور پس و پیش میں ہونا ، ڈھلمل یقین ہونا ، یکسو نہ ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں پیٹ میں پاؤں ہونا کے معانیدیکھیے

پیٹ میں پاؤں ہونا

peT paa.nv honaaपेट पाँव होना

محاورہ

مادہ: پیٹ

موضوعات: عوامی

پیٹ میں پاؤں ہونا کے اردو معانی

  • نہایت مکار ہونا ، پیٹ میں گن بھرے ہونا ، (یہ محاورہ سان٘پ سے لیا گیا ہے کیون٘کہ اس کے پان٘و دکھائی نہیں دیتے ، ایسے شخص کے حق میں بولتے ہیں جو ظاہر میں غریب اور باطن میں سب گنوں پورا ہو)
  • ۔(عو) نہایت مکّار ہونا۔ اس جگہ بولتی ہیں جہاں ظاہر میں صلاح وراستی اور باطن میں بدوضعی ہو۔ (یہ محاورہ سانپ سے لیاگیا ہے)

पेट पाँव होना के हिंदी अर्थ

  • ۔(ओ) निहायत मक्कार होना। इस जगह बोलती हैं जहां ज़ाहिर में सलाह विरासती और बातिन में बदवज़ई हो। (ये मुहावरा साँप से लिया गया है
  • निहायत मक्कार होना, पेट में गिन भरे होना, (ये मुहावरा सांप से लिया गया है कीवनका इस के पांव दिखाई नहीं देते, ऐसे शख़्स के हक़ में बोलते हैं जो ज़ाहिर में ग़रीब और बातिन में सब गुणों पूरा हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پیٹ میں پاؤں ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پیٹ میں پاؤں ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words