تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پُھولْنا پَھلْنا" کے متعقلہ نتائج

پُھولْنا

(ھ) پھول کا کھِلنا، (شفق کے نسبت) آسمان پر نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے کسی جوف دار چیز کا تن جانا، موٹا ہونا، خوش ہونا، سرسبز ہونا، بارور ہونا، کامیاب ہونا، سوٗجنا، ورم ہونا، نفخ ہونا، نازاں ہونا، اترانا (پر کے ساتھ)

پُھولْنا پَھلْنا

ترقی کرنا، نشو نما پانا، کامیاب ہونا، بارآور ہونا

بَہار پُھولْنا

پھولوں کا کھلنا، سوسبز ہونا، رونق ہونا

لالَہ پُھولْنا

گلِ لالہ کا شگفتہ ہونا ، لالہ کے درخت میں پھول آنا ، لالے کا پھول کِھلنا.

سِینَہ پُھولْنا

دل خوش ہونا ، خوشی سے پُھولے نہ سمانا .

چھاتی پُھولْنا

دل خوش ہوجانا، حوصلہ بلند ہوجانا، ہمت بڑھ جانا

فوطَہ پُھولْنا

خصیوں کا بڑح جانا ، فوطوں کا غیر معمولی طور پر بڑا ہوجانا ، فوطوں میں پانی بھر جانا ، ایک بیماری .

مُنہ پُھولْنا

ناراضی یا خفگی سے منھ بننا ، روٹھنے سے منھ سُوجنا ، آزردہ ہونا ، برہم ہونا ۔

شِگُوفَہ پُھولْنا

(کنایۃً) مضمون تازہ رقم ہونا

تازَہ گُل پُھولْنا

۔نیا حادثہ واقع ہونا۔ نیا معاملہ پیش آنا۔انوکھی بات ہونا۔ ؎ ؎

پَیراہَن میں پُھولْنا

نہایت خوش ہونا ، بہت اترانا.

طُرْفَہ گُل پُھولْنا

نئی بات ہونا ، نیا شگوفہ کھلنا.

تازَہ شَگُوفَہ پُھولْنا

نئی بات ہونا ، انوکھی بات ہونا ۔

رُخ پَر زَعْفَران پُھولْنا

چہرے کا زرد ہوجانا .

مُنہ کُپّے کی طَرَح پُھولْنا

منھ سوجنا ، نہایت غصہ ہونا ، ناراض ہونا ۔

آنْکھوں میں بَہار پُھولْنا

مسرور ہونا، سرشار ہونا، خوش ہونا

دِل پُھولْنا

نازاں ہونا ، اِترانا ، خوشی سے پُھولے نہ سمانا.

دِن پُھولْنا

تڑکا ہونا ، سورج طلوع ہونا ، صبح ہونا .

پُھول پُھولْنا

۱. کلی کا شگفتہ ہونا .

رَنگ پُھولْنا

رک : رن٘گ چمکنا .

شام پُھولْنا

شفق پھولنا ، سورج غروب ہونے كے وقت سرخی كا نمودار ہونا ۔ منظر كا دلكش ہونا ، سرخی وسیاہی كاملا ہونا ۔

گَلا پُھولْنا

گلا سوجنا، گلے پر ورم ہونا، گلے میں گلٹی نکلنا، گلپھیڑ نکلنا

چَمَن پُھولْنا

پھول کھلنا ، ہرا بھرا ہونا ، تازگی و شادابی .

پاوں پُھولْنا

پان٘و میں کسی خوف یا اندیشے کے باعث سکت نہ رہنا ، گھبرانا ، سٹپٹا جانا.

مُنْھ پُھولْنا

۔ کنایہ ہے کسی کے ذرا سے خلاف طبع کوئی امر واقع ہونے پر آرزدہ اور برہم ہوجانے سے۔ گھر آئی تو پھوپھی کا مُنھ پھولا ہوا۔ کچھ دیر تک سوچتی رہی کہ آخر کیا وجہ ہوئی۔

گُل پُھولْنا

پھول کِھلنا، کسی پھول کا شگفتہ ہونا

آواز پُھولْنا

آواز کا پھیلنا اور بھاری ہو جانا، صاف نہ نکلنا.

دِیوار پُھولْنا

(معماری) دیوار کی چھل (بیرونی سطح) کا کسی اندرونی نقص کی وجہ سے باہرکو اُبھر آنا ، پانی مرنے اور بھراؤ کے ڈھیلا ہونے سے دیوار پُھول گئی ہے یعنی دیوار کا پیٹا نکل آیا ہے

سانس پُھولْنا

تنفس تیز ہونا، ہان٘پنا، بے اختیار جلد جلد سان٘س لینا، جلدی جلدی چلنے، اوپر چڑھنے، خواہ بوجھ اُٹھانے سے سان٘س قابو میں نہ رہنا

جِگَر پُھولْنا

کلیجے پرچھالے پڑجانا، جگر پرداغ پڑجانا

باغ پُھولْنا

باغ میں پھول آنا، باغ کے درختوں کا سر سبز ہونا، بہار پر آنا.

زَبان پُھولْنا

زبان کا بات کرنے سے قاصر ہونا، زبان کا گنگ ہوجانا، بات کرنے سے معذور ہونا

گُلْزار پُھولْنا

رک : گلزار کِھلنا.

شَفَق پُھولْنا

شفق کا آسمان پر نمودار ہونا

دَرَخْت پُھولْنا

درختوں میں پُھول آنا، پیڑ کا پُھولوں سے لدنا

پَھلْنا پُھولْنا

درختوں کا بارور ہونا

ٹَخْنی پُھولْنا

حمل ہونا ، حمل قرار پانا

سَرسوں پُھولْنا

سرسوں کے پودے پر زرد رنگ کے پھول آنا، زرد ہی زرد نظر آنا

کُچْلِیاں پُھولْنا

کچلیاں نکلتے وقت مسوڑوں کا متورم ہونا

بَسَنْت پُھولْنا

زردی چھانا (کسی خاص شے پر)، ہر طرف زردی ہی زردی نظر آنا

صَنْدَل پُھولْنا

صندل کی خوشبو پھیلنا ، صندل کی لکڑی کا مہکنا.

سُوجْنا پُھولْنا

جسم کا سڑ سُوج جانا.

لینڈی پُھولْنا

مغرور ہونا، غرور ہونا

کَلّا پُھولْنا

من٘ھ میں کسی چیز کے بھرنے کی وجہ سے گال کا اُبھرنا .

سَنْجھا پُھولْنا

آسمان پر شفق کھلنا، شام کے وقت سرخی کا نمودار ہونا

ڈھینڈا پُھولْنا

حمل رہنا ، حمل ہو جانا (عموماً ناجائز).

دانت پُھولْنا

بچّوں کے دانت نکلتے وقت مسوڑے کا پھولنا، دانت نکلنے شروع ہونا

شِکَم پُھولْنا

پیٹ پھولنا ، پیٹ کا اپھرنا .

چَھل پُھولْنا

دیوار کی اندرونی کمزوری کی وجہ سے چھل (نیرونی ردّـے) کا باہر نکل آنا اور اپنی جگہ چھوڑ دینا .

سانجھ پُھولْنا

شام ہونا.

ڈھاک پُھولْنا

ڈھاک کے پُھول کِھلنا جس سے تمام جنگل سُرخ نظر آتا ہے.

کیسَر پُھولْنا

زردی چھانا ، پیلا پڑ جانا ، (کنایۃً) پژ مردہ ہو جانا ، رنگ اُڑ جانا .

خوشی سے پُھولْنا

بہت زیادہ خُوش ہونا ۔

خوشی سُوں پُھولْنا

رک : خوشی سے پھولنا ۔

خوشی میں پُھولْنا

جوش مسرت کے باعث اپنے گرد و پیش سے غافل ہو جانا ، خوشی میں کھو جانا ۔

گُل سا پُھولْنا

شگفتہ خاطر ہونا ، بہت خوش ہونا ، پھولا نہ سمانا ، کِھل اُٹھنا .

ہَرے میں آنْکھیں پُھولْنا یا ہونا

فضول خرچ ہونا ، عاقبت نااندیش ہونا

دَسْت و پا پُھولْنا

رک : ہاتھ پان٘و پُھول جانا .

دِیدے میں سَرسوں پُھولْنا

آنکھوں کی بینائی جاتی رہنا.

یَک قَلَم پُھولْنا پَھلْنا

از اول تا آخر سرسبز ہونا ، کل کے کل شاداب ہونا ، تمام (درختوں) کا پھل دینا.

اردو، انگلش اور ہندی میں پُھولْنا پَھلْنا کے معانیدیکھیے

پُھولْنا پَھلْنا

phuulnaa-phalnaaफूलना-फलना

اصل: سنسکرت

وزن : 21222

محاورہ

پُھولْنا پَھلْنا کے اردو معانی

 

  • ترقی کرنا، نشو نما پانا، کامیاب ہونا، بارآور ہونا
  • دولت مند ہونا
  • صاحب اولاد ہونا
  • با مراد ہونا
  • نفع ہونا، برکت ہونا
  • درختوں کا سرسبز ہونا
  • (کنایۃً) انسان کا خوش حال ہونا
  • (لکھنؤ) بکثرت پھنسیاں یا دانے نکلنا، زخموں کی بیماری میں مبتلا ہونا، آتشک میں مبتلا ہونا

شعر

English meaning of phuulnaa-phalnaa

 

  • grow, flourish, thrive, prosper, to grow and prosper, to bud and blossom

फूलना-फलना के हिंदी अर्थ

 

  • धन-धान्य, संतति आदि से पूर्ण और प्रसन्न रहना, सूखी और संपन्न होना, बढ़ना और आनंद में रहना, उन्नति करना
  • धनवान होना, धनी होना
  • (सांकेतिक) प्रफूल्ल होना, उल्लास में रहना, प्रसन्न होना
  • संतान वाला होना, बालबच्चों वाला होना
  • समृद्ध होना, संपन्न होना
  • (लखनऊ) अत्यधिक फूँसियों और दानों का निकलना, घावों के रोग से ग्रस्त होना
  • लाभ एवं सुख का अनुकूल प्रभाव या परिणाम होना
  • वृक्षों का हरा-भरा होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پُھولْنا پَھلْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پُھولْنا پَھلْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone