تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پُوری پُوری" کے متعقلہ نتائج

پُوری پُوری

رک : پور (۱) کا تحتی پور پور .

عَمْلوں پُوری

سب گنوں میں طاق ، ہر کام میں ماہر (طنزیہ برے اعمال کے اظہار کے لیے) ۔

پُوری نَہ ہونا

(خواہش یا کہنے کے مطابق) تکمیل نہ ہونا .

بات پُوری ہونا

بات پوری کرنا کا لازم، بات انجام تک پہنچنا، بات مکمل ہونا

ہَٹ پُوری کَرنا

ضد پوری کرنا ؛ بات مان جانا ۔

حاجَت پُوری ہونا

رک : حاجت بَرآنا .

آس پُوری ہونا

آس پوری كرنا كا لازم، امید پوری ہونا، مراد برآنا

مُراد پُوری ہونا

مقصد حاصل ہونا، مدت پوری ہونا

آرْزُو پُوری ہونا

امید پوری کردینا، حسرت نکال دینا

ہَوَس پُوری کَرنا

خواہش یا آرزو پوری کرنا نیز شہوت مٹانا۔

ضَرُورَت پُوری ہونا

حاجت براری ہونا، کام نکلنا

ہَوَس پُوری ہونا

تمنا پوری ہونا، ارمان پورا ہونا۔

شَرْط پُوری ہونا

رک : شرط ادا ہونا .

نَذر پُوری ہونا

مراد بر آنا ، حاجت پوری ہونا

تَعْبِیر پُوری ہونا

تکمیل مدعا ہونا ، خواہش پوری ہونا، خواب کا نتیجہ برآمد ہونا .

مَنَّت پُوری ہونا

۔مانگی ہوئی مراد حاصل ہونا۔؎

عُمْر پُوری ہونا

موت کا وقت آنا ، موت قریب ہونا .

ضِد پُوری ہونا

ہٹ کے مطابق کام ہو جانا

مِیعاد پُوری کَرنا

مقرر کردہ وقت کو پورا کرنا ، معینہ مدت گزارنا ۔

مِیعاد پُوری ہونا

مُرادیں پُوری ہونا

آرزوئیں پوری ہونا ، دعائیں قبول ہونا ۔

پُوری نَہ پَڑْنا

گزارہ نہ ہونا ، کافی نہ ہونا .

فَتِحْ پُوری

فتح پور سے منسوب، چاول کی ایک اچّھی قسم جو فتح پور میں پیدا ہوتی ہے

بھوج پُوری

بھوج پور سے منسوب، بھوج پور میں بولی جانے والی زبان، ہندی کی ایک بولی

عِدَّت پُوری ہونا

عدّت کی مدّت ختم ہونا .

ہَٹ کی پُوری ہونا

ضد کی پکی ہونا ؛ (عورت کا) بہت ضدی ہونا ۔

ضِد پُوری ہو جانا

ہٹ کے مطابق کام ہو جانا

مِیعاد پُوری ہو جانا

معاہدے کا وقت ختم ہو جانا ، طے شدہ زمانہ پورا ہونا ۔

سَب گُنوں پُوری ہونا

سارے عیب موجود ہونا.

مَن کی مُراد پُوری ہونا

رک : من کی مراد پانا ۔

ذِمَّہ داری پُوری کَرنا

فرض انجام دینا، کام پورا کرنا

مُنہ سے پُوری بات کَہنا

زبان سے پورا مضمون ادا کرنا ۔

مُنْھ سے پُوری بات کَہْنا

۔زبان سے پورا مضمون ادا کرنا۔ ؎

پُوری کَرنا

رک : پورا کرنا .

پُوری بات

مکمل بات، پورا فقرہ، پورا مضمون

پُوری پَڑْنا

رک : پورا پڑنا .

بَھر پُوری

پورا ہونے کی حالت

پُوری ڈالْنا

رک : پورا ڈالنا .

پُوری اُترنا

پورا اُترنا

مال پُوری

مٹھائی کی ایک قسم جو میدے کی پوری بنا کر اس کے اندر مغزیات بھر کر گھی میں تلتے ہیں اور شیرے میں ڈبو دیتے ہیں .

حَلْوا پُوری

سوجی کا حلوہ (آلو ، چنے کی ترکاری وغیرہ) اور میدے کی پوری جو عموماً حلوائی کی دکان پر بنائی جاتی ہے اور ناشتے میں کھائی جاتی ہے.

اِنْدَر پُوری

(ہندو صنمیات) راجا اندر کا پایۂ تخت اور دیویوں اور دیوتاؤں کا مسکن۔

سُنْدَر پُوری

ایک قِسم کا چاول جو پاک و ہند میں خاصی مِقدار میں ہوتا ہے.

شِکَم پُوری

پیٹ بھرنا ، روزی کمانا ، گزر اوقات کرنا .

پُرَن پُوری

چنے کی دال کا بھرتا اور میوہ و شکر وغیرہ بھر کر پکایا ہوا پراٹھا.

پُوری لَگی نَہ پاپڑْی ، بَھداکھ بَہُو آ پَڑی

بے مشقت اور بے خرچ مدعا حاصل ہوگیا اور کام بن گیا .

سالی آدھی بَنا لی اَور سَلہج پُوری جوئے

جورو کی بہن اور سالے کی بیوی سے بے تکلفی ہو جاتی ہے گویا سالی تو آدھی بیوی اور سالے کی بیوی پوری ہوتی ہے

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو ادُھوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

بات پُوری کَرْنا

بات کو انجام تاک پہن٘چانا، بات کی تکمیل کرنا

خوشی پُوری کَرنا

کسی کی خواہش پوری کرنا ، ارمان نکالنا ، مرضی کے مطابق کام کر کے کسی کو خوش کرنا ۔

قَول کا پُوری

بات کا پکا ؛ سچا ؛ راسخ الکلام.

آرْزُو پُوری كرنا

آرزو بر لانا، امید پوری کردینا، حسرت نکال دینا

حَسْرَت پُوری کَرْنا

آرزو پوری کرنا ، مراد حاصل کرنا .

قَسَم پُوری کَرْنا

عہد پورا کرنا، وعدہ وفا کرنا، جس بات کا عہد قسم کھا کر کیا تھا اُسے پورا کرنا.

ضِد پُوری کَرْنا

کسی کی ہٹ کے موافق کرنا، کہے پر عمل کرنا

آس پُوری کَرنا

امید بر لانا، مراد پوری کرنا

شَرْط پُوری کَرْنا

رک : شرط بجا لانا .

نَذر پُوری کَرنا

عہد پورا کرنا ، قرار کا ایفا کرنا ، مانی ہوئی نذر کا بجا لانا ۔

جھولی پُوری کَرنا

پرندوں کا انڈے دینے کی مدت یا تعداد کو تکمیل تک پہنْچانا

نِیَّت پُوری کَرنا

دلی ارادہ یا عزم پورا کرنا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں پُوری پُوری کے معانیدیکھیے

پُوری پُوری

puurii-puuriiपूरी-पूरी

پُوری پُوری کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رک : پور (۱) کا تحتی پور پور .

صفت

  • رک : پورا پورا .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پُوری پُوری)

نام

ای-میل

تبصرہ

پُوری پُوری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words