تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"قِصَّہ خوانی" کے متعقلہ نتائج

خوانی

پڑھنا، تلاوت

چھیڑ خوانی

چھیڑ خانی، دل لگی، ٹھٹھا، مخول، رنج، کاوش، اشتعال طبع

پیش خوانی

کسی محفل یا مجلس وغیرہ میں اصل پڑھنے والے یا مقرر سے پہلے مختصر نظم یا نثر کی خواندگی یا تقریر کرنے کا عمل، ابتدا میں پڑھنا، وہ نظم جو ابتدا میں پڑھی جائے

سوز خوانی

سوز پڑھنا، خاص طرز میں رثائی اشعار پڑھنا

ثَنا خوانی

ثنا خواں، تعریف، مداحی، ستایش

کَم خوانی

کم پڑھنا ، مطالعہ کی کمی ؛ (مجازاً) کم علمی .

شَب خوانی

رات کو سنائی جانے والی ، رات کو پڑھی جانے والی ، وہ داستان یا کہانی جو رات کو دستان گو پڑھا کرتے ہیں.

غَزَل خوانی

غزل پڑھنا

شِعْر خوانی

شعر کہ کر یا پڑھ کر سنانے کا عمل، شعر پڑھنا

دُعا خوانی

التجا، تضرع کا عمل

قِصَّہ خوانی

قصّہ کہنا یا سنانا، داستان گوئی

نَغْمَہ خوانی

نغمہ خواں کا کام؛ گانا گانے کا عمل، نغمہ سرائی

کِتاب خوانی

کربلا کے واقعات سے متعلق کتاب پڑھنا، فضائل و مصائب بیان کرنا

عَمَل خوانی

کسی دعا، منتر، افسوں وغیرہ کا حصول مقصد کے لیے خاص ترکیب و طریقہ سے ورد کرنا

فُسُوں خوانی

جادو پڑھنا.

قَصِیدَہ خوانی

قصیدہ پڑھنا

نَوحَہ خوانی

نوحہ پڑھنے کا عمل، مردے کا بیان کرکے رونا رلانا؛ (مجازاً) گریہ و زاری، رونا پیٹنا؛ ماتم

نَمَک خوانی

(مجازاً) اپنے آقا کی تعریف کرنے کا عمل ، تعریف کرکے حق نمک ادا کرنا ، شکر گزاری

اَفْسُوں خَوانی

منتر پڑھنا، جادو کرنا

مَرثِیَہ خوانی

مرثیہ خواں کا کام، مرثیہ پڑھنا، نوحہ خوانی کرنا و نیز نوحہ کرنا، مردے کی تعریف میں اشعار پڑھنا

فاتِحَہ خوانی

مردے کی روح کو ایصال ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ پرھنے کا عمل

زَمْزَمَہ خوانی

زمزمہ خواں ہونا، نغمہ خوانی، نغمہ سرائی

واقِعَہ خوانی

واقعاتِ کربلا بیان کرنے کا عمل ؛ (ادب) مرثیے میں مصائب بیان کرنے کا ایک انداز ۔

تَسْبِیح خوانی

تسبیح پڑھنے کا عمل، تسبیح پڑھنا

تَسْمِیَہ خوانی

بچے سے پہلی مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم پڑھوائے جانے کی رسم، جو قرآن مجید پڑھوانے سے پہلے ادا کی جاتی ہے، رسمِ بِسْمِ اللہِ، رسمِ مکتب

عَرَبِی خوانی

عربی پڑھنا

قُرْآن خوانی

قرآن کی تلاوت کرنا، ایصال ثواب کے لیے اجتماعی طور پر کلام پاک بڑھنا، اجتماعی طور پر قرآن پڑھنا

دَعْوَت خوانی

(کاشت کاری) شمالی ہند میں بہت سفید اور عمدہ قسم کے گیہوں کا کہتے ہیں یہ لفظ یا تو دعوتی کا غلط تلفظ ہے یا کسی جاگیردار داؤد خاں نامی سے موسوم ہو گیا ، رک : داؤدی

حُدیٰ خوانی

حدی خواں (رک) کا اسم کیفیت.

عَقْد خوانی

نکاح پڑھنا، نکاح کرنا

ہَفْت خوانی

ہفت خواں (رک) سے متعلق ؛ بہادری پر مشتمل ، شجاعت والا ۔

سِتار خوانی

(موسیقی) امیر خسرو کی قائم کردہ طبلے کی سترہ تالوں میں سے چھٹی تال ، چار تال ا کتالہ بجانے میں سم پر آنا

نَثر خوانی

(لفظاً) نثر پڑھنے کا عمل ؛ مراد : شہدائے کربلا کے مصائب کو نثر میں پڑھنا ، ایک قسم کی ذاکری جس میں ذاکر ایسی نثر پڑھتا ہے جو مقفّیٰ اور مسجع ہوتی ہے ۔

رُسْتَم خوانی

(بنوٹ) پھکیتی کا ایک انداز جس میں چو طرفہ واروں کو روک کر پہلوان خود محفوظ رہتا ہے اور حریف کو پسپا کر دیتا ہے.

رَجَز خوانی

ہم خیالی کا اظہار، رجز یعنی ذاتی یا خاندانی یا قومی فخر پر مُشتمل شعر وغیرہ پڑھنا، میدانِ جنگ میں بہادری کی داستانیں سُنا کر حوصلہ افزائی کرنا

وَعظ خوانی

وعظ پڑھنا ؛ مراد : نصیحت کرنا ، پند و نصائح کی باتیں کرنا ۔

نِکاح خوانی

نکاح پڑھانے کا عمل ؛ نکاح خواں (رک) کا کام۔

کُتُب خوانی

کتابیں پڑھنے کا عمل ؛ کتابوں کا مطالعہ ؛ کتب بینی.

نَعت خوانی

نعتیہ اشعار پڑھنا، نعت پڑھنا، نعت پڑھنے کا عمل

مَولُود خوانی

مولود خواں (رک) کا کام یا منصب ، مولود پڑھنے کا عمل ۔

مِسَل خوانی

مسل خواں (رک) کا کام یا منصب ۔

مِیلاد خوانی

میلاد پڑھنا ، ذکر ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کرنا ۔

مَناقِب خوانی

منقبتیں پڑھنا ؛ (مجازاً) تعریف و توصیف کرنا ۔

مُناسَبَت خوانی

معقولات ، استغراق ۔

مَحْفِلِ شِعْر خوانی

وہ محفل جہاں اشعار پڑھے اور سنے جائیں ، محفل مشاعرہ ، بزم سخن ، شعر و شاعری کی محفل

مَحْفِلِ کِتاب خوانی

کتاب پڑھنے والی جماعت یا گروہ ؛ (مجازا ً) پڑھے لکھے لوگ ، اہل حکمت و دانش

فَنِ قِصَّہ خوانی

داستان گوئی کا ہنر ، کہانی یا قصّہ سنانے کا فن ، داستان گوئی .

اردو، انگلش اور ہندی میں قِصَّہ خوانی کے معانیدیکھیے

قِصَّہ خوانی

qissa-KHvaaniiक़िस्सा-ख़्वानी

وزن : 2222

قِصَّہ خوانی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • قصّہ کہنا یا سنانا، داستان گوئی

شعر

English meaning of qissa-KHvaanii

Noun, Feminine

  • storytelling

क़िस्सा-ख़्वानी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • कहानी कहना या सुनाना, दास्तान गोई

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (قِصَّہ خوانی)

نام

ای-میل

تبصرہ

قِصَّہ خوانی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone