تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رُومال" کے متعقلہ نتائج

رُومال

مُنھ صاف کرنے یا پوچھنے کا کپڑا، تولیہ

رُومال ہونا

خلعت میں رُومال عطا ہونا .

رُومال ہِلْنا

رُومال ہلانا (رک) لا لازم .

رُومال خانَہ

شاہی غُسل خانہ .

رُومال ہِلانا

خدا حافظ کہتے وقت یا خوشی کے اظہار کے لیے رُومال ہلا نا .

رُومال تَر ہونا

رُومال تر کرنا (رک) کا لازم

رُومالی

اُوڑھنی ، لڑکیوں کے اوڑھنے کا دوپٹا .

رُومالا

رک : رُومال .

رُومالی ہاتھ

(پہلوانی) مگدروں کو سر کے گِرد گُھما نے کے بعد سیدھا کر کے ہاتھ ناف تک (جو رُومالی بان٘دھنے کی حد ہوتی ہے) اُتار لاتے ہیں .

رُومال سے ہاتھ باندْھنا

(کنایۃً) ہتھیار ڈالنا ، اِطاعت قبول کرنا ؛ مُجرم کی طرح ہاتھ جوڑنا .

رُومال آدھا خِدْمَت گار ہوتا ہے

بڑے کام کی چیز ہے ، سودا سلف ، ہاتھ مُنْھ پوچھنا ، دوپٹہ یا چادر کا کام دینا ہے .

رُومالی میں ہاتھ ڈالْنا

(پہلوانی) حریف کو کمر کے پاس سے پکڑنا جس سے اُس کی رُمالی میں ہاتھ پڑجائے .

رُومال رَکْھنا

آنسو پوچھنا .

رُومال اوڑھنا

جالی یا کارگے کے ر:ُومال کا کان٘دھے یا سر پر ڈالنا

رُومال جھاڑْنا

رُومال کو جھاڑ کر صاف کرنا ، رُومال کو گرد یا آلودگی سے پاک کرنا .

رُومال جَھلْنا

مکَھاں اُڑانے یا ہوا دینے کے لیے رُومال ہلا نا .

رُومال تَر کَرْنا

رک : رُومال بِھگونا

رُومال سے رُومال بَدَلْنا

بھائی چارہ کرتے ہیں تو رُومال سے رُومال بدل لیتے ہیں .

رُومال پَر رُومال بِھگونا

بہت زیادہ رونا ، کثرت سے گِریہ کرنا ، مُسلسل رونا .

رُومال سے رُومال بَدَل جانا

گاڑھی دوستی ہوجانا ، گہرا تعلق پیدا ہونا .

رُومال رَکھ کے رونا

مُن٘ھ پر رُومال رکھ کے گِریہ کرنا ، بہت رونا .

رُومالی روٹی

چپاتی، پتلی روٹی جو اُلٹے توے پر پکائی جاتی ہے

رُومال سے پونچھ کَر تَیّار کَرْنا

ابتدا سے پرورش کرنا ، پروان چڑھا نا ، تربیت دینا ، ہنر سِکھانا .

رُومالی ڈالْنا

(مرغ بازی) مرغ کو مقابلے لے لیے طلب کرنے کو پالی میں رُومال ڈالنا یا نشانی رکھنا .

رُومالی مارنا

(مرغ بازی) مُرغ کی لڑائی کی بازی بُدنے کا اعلان کرنا، ڈن٘کا ڈالنا

رُومالِ دَستْی

ہاتَھ کا رُومال ، چھوٹا کپڑا جو پسینہ وغیرہ پو ن٘چھنے کے لیے ہاتھ میں رکھتے ہیں .

رُومالی کَثْرَت

(پہلوانی) صرف رُومال کی مدد سے حریف کی ضرب سے بچنے کا فن ، کہتے ہیں کہ بعض اُستادانِ فن پیترے چلنے اور دانو کر نے میں ایسے با کمال ہوگزرے ہیں کہ صرف رُومال کی آڑ سے حریف کی ضرب کا توڑ کر دیتے تھے.

رُومالی چاوَل

وہ نہایت باریک چاول جو صرف رُمال میں بان٘دھ کر گرم پانی میں ڈالنے سے فوراً اُبل جاتے ہیں .

رُومالی اُڑھانا

کسی کو اوڑھنی یا ڈوپٹا پہنانا، سر پہ اوڑھنی ڈالنا ؛ (مجازاً) دستگیری کرنا ، سر پرستی کرنا .

رُومالی سِوَیّاں

وہ نہایت باریک سِوَیّاں جو صرف رُومال میں بان٘دھ کر کَھولتے پانی میں غوطہ دینے سے فوراً تیِار ہو جاتی ہیں .

آنکھوں پَر رُومال ہونا

رونا ، آن٘سو بہانا .

آنکھ سے رُومال نَہ ہَٹْنا

روتے رہنا، مسلسل آنسو بہانا

آنکھ سے رُومال نَہ سَرَکْنا

روتے رہنا، مسلسل آنسو بہانا

دَسْتی رُومال

ہاتھ من٘ھ صاف کرنے کا کپڑا ، وہ رومال جو چہرے پسینہ پون٘چھنے کے لیے استعال کیا جاتا ہے .

کاغَذی رُومال

کاغذ کے بنائے ہوئے مختلف رنْگ کے نرم و نازک رومال جو عموماً ہاتھ منْھ صاف کرنے کے کام آتے ہیں.

جیبی رُومال

شالی رُومال

كندھے پر ڈالنے والا اونی رومال ۔

تِیلِیا رُومال

گہرے رن٘گ کا سلک کا ریشمی رومال جو پھسلتا رہتا ہے.

تَلْوار کا رُومال

وہ کپڑا جو تلوار کے قبضے پر بانْدھیں.

تیغ کا رُومال

رک : تلوار کا رومال.

اَمان کا رُومال

وہ رومال جو قدیم روایت کے مطابق کسی کو امان میں لیتے وقت جان بخشی یا حفاظت کے طور پر دیا جاتا تھا

آستین رُومال كرنا

رک: آستین چڑھانا۔

پَہْلےتو ناک کاٹ لی پِھر تاش کو رُومال سے پوچْھنے لَگے

پہلے تو ذلیل کیا پھر عزت کرنے لگے .

اردو، انگلش اور ہندی میں رُومال کے معانیدیکھیے

رُومال

ruumaalरूमाल

نیز - رُومال

اصل: فارسی

وزن : 221

رُومال کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مُنھ صاف کرنے یا پوچھنے کا کپڑا، تولیہ
  • منھ پوچھنے کا کپڑا، رُوپاک
  • تکونا چوکور اُونی ریشمین یا سوتی کپڑا جو باندھے پر ڈالتے یا سر پر اوڑھتے یا باندھتے ہیں جو عموماً چادر سے چھوٹا پوتا ہے
  • تلوار کا رومال، وہ کپڑا جو تلوار کے قبضے پر باندھتے ہیں
  • حائضہ کی گدّی، میانی کا کپڑا
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of ruumaal

Noun, Masculine

  • face rub
  • handkerchief, napkin, sudarium
  • pessary

रूमाल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • तिकोना चौकोर ऊनी रेशमीन या सूती कपड़ा जो बांधे पर डालते या सर पर ओढ़ते या बांधते हैं जो उमूमन चादर से छोटा पोता है
  • मुंह पोछने वाला कपड़ा, नैपकिन
  • तलवार का रूमाल, वो कपड़ा जो तलवार के क़बज़े पर बांधते हैं
  • मुन साफ़ करने या पूछने का कपड़ा, तो लिया , रुक : रूओके तहती अलफ़ाज़
  • मुँह पूछने का कपड़ा, रूओपाक
  • हाइज़ा की गद्दी, मियानी का कपड़ा
  • हाथ-मुँह पोंछने का जेब में रखने- वाला कपड़ा, करपट, रुमाल

رُومال کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رُومال)

نام

ای-میل

تبصرہ

رُومال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone