تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رُوپَیا" کے متعقلہ نتائج

رُوپَیا

چاندی کا سکّہ ، زمانۂ حال میں سو پیسے کی مالیت کا سِکّہ یا نوٹ ، کرنسی ؛ نقدی ؛ (مجازاً) دولت.

رُوپَیا خُرْدَہ کَرنا

رک : روپیہ بُھنانا.

رُوپَیا ہاتھ کا مَیل ہے

روپے پیسے کی کوئی حقیقت نہیں ، وہ آنے جانے والی چیز ہے .

رُوپَیا پانی کی طَرَح بَہانا

روپیہ پیسہ بے دریغ صرف کرنا ، اسراف کرنا ، فضول خرچی کرنا.

رُوپَیا آنی جانی شَے ہے

دولت ہمیشہ نہیں رہتی .

رُوپَیا پَیسا ہاتھ کا مَیل ہے

روپیہ پیسہ ہی قابلِ قدر چیز نہیں ، دولت آنی جانی چیز ہے .

رُوپَیا ہاتھ میں نَہ ٹَھہَرنا

پیسہ ہاتھ آتے ہی خرچ ہو جانا.

رُوپَیا کو رُوپَیَہ کِھینچْتا ہے

دولت مند کے پاس اور دولت آتی ہے پیسہ سے پیسہ کمایا جاتا ہے .

رُوپَیا ٹُوٹا اور بھیلی پُھوٹی پِھر نَہیں رَہتی

بھنایا ہوا روپیہ جلد خرچ ہو جاتا ہے اور گڑ کی بھیلی کا جب استعمال شروع ہو جائے تو جلد کھائی جاتی ہے .

رُوپَیا والے کو رُوپَیَہ کی آس، موکو رام کی آس

غریب آدمی اپنی تسلی کے لیے کہتا ہے ، دولت مند کو دولت پر بھروسا ہوتا ہے مگر غریب کا آسرا خدا ہوتا ہے .

رُوپَیا تو شَیخ، نَہیں تو جُلاہا

روپیہ سے آدمی کی عزت ہوتی ہے ، زر ہے تو نر ہے ورنہ خر ہے .

رُوپَیا میں بَڑی طاقَت ہے

روپے پیسے سے ہر کام نکالا جا سکتا ہے ، دولت کا بڑا اثر ہوتا ہے .

رُوپَیا آنا

آمدنی ہونا ، تنخواہ ہونا.

رُوپَیا پَٹنا

روپیہ وصول ہونا ، رقم ملنا.

رُوپَیا اُڑْنا

دولت ضائع ہونا ، پیسہ خرچ ہو جانا.

رُوپَیا پَیسا

دھن دولت ، مال و زر.

رُوپَیا دیکھا تو ہَنس دِیا، لَہُو دیکھا تو رو دیا

لالچی آدمی کی نسبت بولتے ہیں کہ دولت دیکھ کر خوش ہوتا ہے ، اور محنت اور تکلیف سے گھبراتا ہے ، کنایہ ہے کہ سپاہی کی طرح جو شوق سے بھرتی ہوگیا تھا ، معرکے پر رو دیا .

رُوپَیا چَلْنا

روپیہ کا چلن ہونا

رُوپَیا اُٹْھنا

دولت صرف ہونا ، روپیہ خرچ ہونا.

رُوپَیا پَڑْنا

نوٹ برسنا ، روپیہ دیا جانا

رُوپَیا ٹُوٹْنا

روپیہ کا ریزگاری کی شکل میں ہو جانا.

رُوپَیا بَنانا

روپیہ پیسہ حاصل کرنا ، دولت کمانا.

رُوپَیا ڈُوبْنا

روپیہ کا نقصان ہونا ، گھاٹا پڑنا ، روپیہ مارا جانا.

رُوپَیا مارْنا

روپیہ لے کر نہ دینا ، روپیہ کھانا.

رُوپَیا کھانا

کسی کا روپیہ غصب کرلینا یا ہضم کر لینا ؛ روپیہ پیسہ خرچ کرانا ، صرف کرانا.

رُوپَیا اُڑانا

اسراف کرنا ، دولت ضائع کرنا ، فضول خرچی کرنا ،

رُوپَیا کَمانا

(کام کر کے) روپیہ حاصل کرنا.

رُوپَیا جوڑْنا

دولت جمع کرنا ، پیسہ جمع کرنا.

رُوپَیا چَلانا

روپیہ سود پر دینا ؛ کھوٹا روپیہ چلانا

رُوپَیا نِکَلْنا

روپیہ نکالنا (رک) کا لازم

رُوپَیا اُٹھانا

رُوپیہ پیسہ خرچ کرنا ، دولت صرف کرنا.

رُوپَیا چھوڑْنا

اُدھار دی ہوئی رقم یا روپیہ نہ لینا یا معاف کرنا

رُوپَیا نِکالنا

دبا ہوا روپیہ بڑی مشکل سے وصول کرنا.

رُوپَیا بِچھانا

بے دریغ پیسہ خرچ کرنا.

رُوپَیا پَھیلانا

مختلف کاموں میں پیسہ صرف کرنا ؛ سرمایہ کاری کرنا تا کہ رقم میں اضافہ ہو.

رُوپَیا چِھینٹْنا

بہت پیسہ خرچ کرنا ، دولت لُٹانا ، زر پاشی کرنا.

رُوپَیا بَٹورْنا

پیسہ جمع کرنا ، دولت سمیٹنا.

رُوپَیا بُھنانا

روپے کو پیسوں یا ریزگاری سے بدلنا ، کھلّا کرانا ، نوٹ تڑانا.

رُوپَیا تُرڑانا

روپیہ بُھنانا ، کھلا کرانا ، روپیہ کی ریزگاری حاصل کرنا

رُوپَیا اَینٹْھنا

دھوکا یا دھمکی دے کر کسی سے رقم لینا.

رُوپَیا دَبا لینا

کسی کا روپیہ لے کر نہ دینا.

رُوپَیا نیگ لَگْنا

روپیہ کسی اچھے کام میں صرف ہونا

رُوپَیا اُتار دینا

روپیہ کسی کے ذِمّہ کر دینا.

رُوپَیا پَلْٹا جانا

تجارت سے حاصل شُدہ نفع سمیت رقم کو پھر تجارت میں لگانا .

رُوپَیا کی ریل پیل

پیسے کی فراوانی ، دولت کی بہتات ، دولت مندی.

رُوپَیا نَقْد کَر لینا

کوئی چیز بیچ کے دام کھڑے کرنا

رُوپَیا ٹِھیکْری کَرنا

بے دریغ روپیہ صرف کرنا ، فضول خرچی کرنا ، اسراف کرنا

رُوپَیا پِیچھے ڈالْنا

روپیہ بچانا ، رقم کی بچت کرنا ، پس انداز کرنا ، روپیہ جوڑنا.

رُوپَیا پُھونک ڈالْنا

بے دریغ روپیہ صرف کرنا ، دولت ضائع کرنا

رُوپَیا کَنکری کَرنا

رک : روپیہ ٹِھیکری کرنا.

رُوپَیا پَرکھیں بار بار، آدمی پَرکھیں ایک بار

روپیہ ہر جگہ پرکھنا چاہیے ؛ آدمی کا امتحان ایک ہی دفعہ کافی ہے بار بار آزمانے کی حاجت نہیں .

رُوپَیہ اور اَشْرَفِیوں میں کھیلْنا

نہایت دولت ہونا

کَلِْمے کا رُوپَیا

عہدِ شاہی کا روپیہ

باوا بَھلا نَہ بَھیّا سَب سے بَڑا رُوپَیا

دولت خونی رشتوں سے بھی زیادہ عزیز ہوتی ہے

رُوپَیہ گَز کا کَپْڑا پَہَنْنا اور اَشْرَفی تولَہ کا کھانا کھانا

بہت قیمتی لباس پہننا اور بہت مہنگا کھانا کھانا، لباس اور کھانے پینے پر خوب پیسہ خرچ کرنا

ٹَکْسالی رُوپَیہ

دارالضرب میں بنا ہوا روپیہ، کھرا روپیہ

پَیسا رُوپَیہ ہاتھ کا مَیل ہے

دولت ادنیٰ چیز ہے .

کِیسَہ میں رُوپَیہ مُنْہ میں گُڑ

اگر آدمی کے پاس پیسہ ہو تو زندگی کا لطف ہے، روپیہ پاس ہو تا ہے تو دل تازہ مُن٘ھ شیریں رہتا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں رُوپَیا کے معانیدیکھیے

رُوپَیا

ruupayaaरूपया

رُوپَیا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • چاندی کا سکّہ ، زمانۂ حال میں سو پیسے کی مالیت کا سِکّہ یا نوٹ ، کرنسی ؛ نقدی ؛ (مجازاً) دولت.
  • رک : رُوپیا / رُوپَیَہ.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رُوپَیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

رُوپَیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words