تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سائِیں سائِیں" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں سائِیں سائِیں کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
سائِیں سائِیں کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- بھاپ نِکلنے کی آواز ، ہوا کے چلنے کی آواز.
- اللہ اللہ ، یادِ خدا.
- (مجازاً) سنّاٹا ، خاموشی ، وِیرانی.
- گولیوں یا تیر کے چلنے کی آواز.
- سرسراہٹ کی آواز ، سَرسَر.
Urdu meaning of saa.ii.n-saa.ii.n
- Roman
- Urdu
- bhaap nikalne kii aavaaz, hu.a ke chalne kii aavaaz
- allaah allaah, yaad-e-Khudaa
- (majaazan) sannaaTaa, Khaamoshii, viiraanii
- goliiyo.n ya tiir ke chalne kii aavaaz
- sarsaraahaT kii aavaaz, sarsar
English meaning of saa.ii.n-saa.ii.n
Noun, Feminine
- howling wilderness, sound of a gunfire, whistling or rustle of wind
साईं-साईं के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- गोलीयों या तीर के चलने की आवाज़
- (मजाज़न) सन्नाटा, ख़ामोशी, वीरानी
- अल्लाह अल्लाह, याद-ए-ख़ुदा
- भाप निकलने की आवाज़, हुआ के चलने की आवाज़
- सरसराहट की आवाज़, सरसर
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
سائِیں سائِیں جِیبھ پَر اور کبر کپٹ من بیچ، وہ نہ ڈالے جائیں گے پکڑ نرک میں کھینچ
جن کی زبان پر خُدا کا نام ہے اور اُن کے دل میں غرور اور دھوکا کپٹ اور بغض ہے ان کو انجام کار دوزخ ہی ملے گا
سائِیں سانسا میٹ دے اَور نَہ میٹے کوئے، وا کو سانسا کیا رہا جا سر سائیں ہوئے
خُدا کے سِوا کوئی سان٘سا یعنی پریشانی اور مصیبت دُور نہیں کر سکتا مگر جسے خُدا نیکی کی ہدایت دے
کُتّے تیرا مُنہ نَہِیں، تیرے سائِیں کا مُنھ ہے
آقا کی خاطر اس کے بد ذات نوکر کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے
سائِیں راج بُلَنْد راج، پُوت راج دُوت راج
عورت شوہر کے زمانے میں حکومت کرتی ہے اور بیٹے کے دور میں محتاج ہوتی ہے
سائِیں کو سانْچ پیارا، جُھوٹے کا مالِک نیارا
خُدا سچَے آدمی کو پسند کرتا ہے جُھوٹے کا مالک کوئی اور ہے.
سائِیں راج بُلَنْد راج، پُوت راج مُحتاج راج
عورت شوہر کے زمانے میں حکومت کرتی ہے اور بیٹے کے دور میں محتاج ہوتی ہے
سائِیں اَکھیاں پھیریاں بیری مُلک جَہان، ٹُک اِک جھانْکی مَہْر دِی لَکّھاں کَریں سَلام
خدا ناراض ہو تو سارا جہان ناراض ہو جاتا ہے اور اگر مہربانی کی ایک نظر کر لے تو لاکھوں سلام کرتے ہیں
سان٘سا سائیں میٹ دے اَور نَہ میٹے کوئے، جب ہو کام سنْدیہ کا تو نام اسی کا لیئے
خُدا کے سِوا کوئی فِکر دُور نہیں کر سکتا، جب کوئی خطرناک جُرم کرتا ہو یا پریشانی کی بات ہو تو خدا کو یاد کرنا چاہیے
سائِیں اِس سَنْسار میں بھان٘ت بھان٘ت کے لوگ، سَب سے مِل کے بَیٹھیے نَدی ناؤ سَنجوگ
دنیا میں طرح طرح کے لوگ ہیں مِل کر گزارہ کرنا چاہیے
سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نَیّا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار
اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے
سائِیں تیرے اَسرے آن پَڑے جو لوگ، اُن کے پُورے بھاگ ہیں اُن کے پُورے جوگ
جو خُدا پر بھروسہ کرتا ہے خُدا اس کا ہر کام پُورا کرتا ہے
سائِیں اَپْنے چِت کی بھول نَہ کہیے کوئے، تَب لَگ مَن میں راَکھیے جَب لَگ کارج ہوئے
اپنے دل کا راز بھول کر بھی کسی کو نہیں بتانا چاہیے جب تک کام نہ ہو جائے اُسے دل میں رکھنا چاہیے
مُول نَہ وا سُوں بھائے کَرو جو نَر کَرے غُرُور، جو نَر سائِیں سے ڈَرے وا سے ڈَرو ضَرُور
مغرور سے بالکل نہ ڈرو مگر جو خدا سے ڈرے اس سے ضرور ڈرو
سائِیں تیرے کارنے جن تج دیا جہان، ٹھیٹھ کیا بیکنٹھ میں اس نے جہاں مکان
جس نے خُدا کے لیے سب کُچھ چھوڑ دیا اُس کی نجات ہو گئی اور جنّت اس کا مقام ہے
سائِیں تیرا آسرا چھوڑے جو اَنْجان، دَر دَر بانڈے مانگتا کوڑی مِلے نَہ دان
جو خُدا کا آسرا چھوڑ دے وہ دَر دَر مان٘گتا پِھرے تو بھی اُسے کُچھ نہیں مِلتا
آنکھ پَھڑکے دَہْنی ماں مِلے یا بَہْنی، آنکھ پَھڑکے بائِیں بِیر مِلے یا سائِیں
بائیں آنکھ پھڑکے تو شوہر یا بیوی سے ملاقات ہوتی ہے اور دائیں آنکھ پھڑکنے پر ماں یا بہن سے
سائِیں تیرے کارنے چھوڑا بلخ بُخار، نو لَکھ گھوڑے پالْکی اور نو لکھا سوار
خدا کے لیے سب کُچھ تیاگ دیا
سائِیں تیری نیہ کا جِس تَن لاگا تیر، وہی پُورا سادھ ہے وہی پِیر فَقِیر
جسے خُدا سے محبّت ہے وہ پُورا فقیر ہے اور وہی درویش ہے
سائِیں کا رَکھ آسرا اور واہی کا لے نام، دو جَگ میں بَھرپُور ہوں جو تیرے سگرے کام
خدا پر آسرا رکھ اور اسی کا نام لے تو دونوں جہاں میں تیرے کام پورے ہوں گے
سانسا سائیں میٹ دے اَور نَہ میٹے کو، جب ہو کام سنْدیہ کا تو نام اسی کا لو
خُدا کے سِوا کوئی فِکر دُور نہیں کر سکتا، جب کوئی خطرناک جُرم کرتا ہو یا پریشانی کی بات ہو تو خدا کو یاد کرنا چاہیے
سائِیں جس کے ساتھ ہو اس کو سانسا کیا، چِھن میں اُس کے کار سب دے بَھگوان بنا
خُدا جس کا مددگار ہو اُس کے کام پَل میں بن جاتے ہیں
سائِیں تیری یاد میں جس تَن کِیتا خاک، سونا اُس کے رُوبرو ہے چُولھے کی خاک
جو فنا فی اللہ ہوا اس کی نظر میں دولتِ دنیا خاک ہے
سائِیں سے سانچی کہوں باج باج رے ڈھول، پَنچَن میری پَت رہے سکھیوں میں رہے بول
عورت کو چاہیے کہ خاوند کی نظروں میں سچّی رہے کیونکہ اسی طرح لوگوں میں اس کی عزت اور سہیلیوں میں اس کی اہمیت ہوتی ہے
سائِیں اِس سَنْسار میں بھانت بھانت کے لوگ، سَب سے مِل کَر بَیٹھیے نَدی ناؤ سَنجوگ
دنیا میں طرح طرح کے لوگ ہیں مِل کر گزارہ کرنا چاہیے
سائِیں کا گَھر دُور ہے جَیسے لَمْبی کَھجُور، چَڑھے تو چاکھے پَریم رَس گِرے تو چَکنا چُور
خدا کو پانا بہت مشکل ہے اگر پا لے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں نہ پائے تو تباہ ہو جائے
تَڑْکے اُٹھ کَر کھاٹ سے چھوڑ چھاڑ سَب کام، مالا کَر ہاتھ میں جَپ سائِیں کا نام
علی الصبح اٹھ کر پہلے عبادت یا پوجا کرنی چاہیے
سائِیں کے دَرْبار میں بَڑے بَڑے ہَیں ڈھیر، اپنا دانا بِین لے جِس میں ہیر نَہ پھیر
اپنی قسمت پر شاکر رہنا چاہیے اور جو ملے اس پر قناعت کرنی چاہیے
سائِیں سے سانچی رَہوں باج باج رے ڈھول، پَنچَن میں میری پَت رہے سکھیاں میں رہے بول
عورت کو چاہیے کہ خاوند کی نظروں میں سچّی رہے کیونکہ اسی طرح لوگوں میں اس کی عزت اور سہیلیوں میں اس کی اہمیت ہوتی ہے
مُول نَہ وا سُوں بھَے کَرو جو نَر کَرے غُرُور، جو نَر سائِیں سے ڈَرے وا سے ڈَرو ضَرُور
مغرور سے بالکل نہ ڈرو مگر جو خدا سے ڈرے اس سے ضرور ڈرو
تُجھ پڑَے جو حادْثَہ دِل میں مَت گَھبْرا جَب سائیں کی ہو دَیا کام تُرَت بَن جا
اگر مصیبت پڑے تو گھبرانا نہیں چاہیے خدا کی مہربانی ہو تو سب کام درست ہوجائیں گے
دینا بھلا نہ باپ کا بیٹی بھلی نہ ایک، چلن بھلا نہ کوس کا جو سائیں راکھے ٹیک
خواہ بیٹی ایک ہی ہو دینا یا قرض خواہ باپ ہی کا ہو سفر خواہ ایک ہی میل کا ہو تینوں برے
سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نوڑیا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار
اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mashshaaq
मश्शाक़
.مَشّاق
proficient, expert
[ Mashshaq ustad chand gazlen sirf kahin-kahin islah de kar durust kar dete hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zimmadaarii
ज़िम्मादारी
.ذمہ داری
guarantee, responsibility, liability, trust
[ Billi ke gale mein ghanti baandhne ki zimmedari kaun lega ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
haafiza
हाफ़िज़ा
.حافِظَہ
good memory, memory
[ Budhape mein hafiza kaam nahin deta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saudaa
सौदा
.سَودا
trade, goods, groceries
[ Sauda kiye baghair koyee bhi saman nahin kharidna chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sulh
सुल्ह
.صُلْح
treaty, reconciliation, rapprochement
[ Kabootar-bazon mein apsi sulh huyi ki ek dusre ke pakDe hue kabootar wapas karenge ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaarobaar
कारोबार
.کَارُوْبار
business, trade
[ Ram ki sakht mehnat se uska karobar din-raat phal-phool raha hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ahliyat
अहलियत
.اَہْلِیَت
ability, eligibility, capability
[ Ahmad tahqeeq karne ki ahliyat rakhta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mazluum
मज़लूम
.مَظْلُوم
treated cruelly, an oppressed person
[ Hukoomat ne mazloom kisanon ki awaz par dhyan diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ijaara
इजारा
.اِجارَہ
rent, lease, monopoly
[ Waqti zaroorat ke liye ijara par makan hi le liya jaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shu'uur
शु'ऊर
.شُعُور
wisdom, intelligence, consciousness, sense, mannerly
[ Hamne taleem ke sath-sath shuoor bhi hasil kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (سائِیں سائِیں)
سائِیں سائِیں
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔