تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَو سُنار کی ایک لُہار کی" کے متعقلہ نتائج

سَو سُنار کی ایک لُہار کی

کمزور کی سو ضربوں پر زبردست کی ایک ضرب بھاری رہتی ہے ، کار برآری کے لئے زور سے زیادہ ہنر یا تدّبر درکار ہوتا ہے .

سَو سُنار کی ایک لوہار کی

سَو دِن سُنار کی، تو ایک دِن لوہار کی

رک : سو سُنار کی ایک لُہار کی.

کَھٹ کَھٹ سُنار کی ایک چوٹ لوہار کی

کمزور کی بہت سی تدبیروں پر زورآور کی ایک تدبیر غالب آ جاتی ہے ؛ قب : سو سُنار کی ایک لوہار کی.

سَو دِن سُنار کی، تو ایک دِن لوہار کا

رک : سو سُنار کی ایک لُہار کی.

ایک ایک کی سَو سَو مَشْہُور کَرْنا

پھانس کا بانس بنا کر پیش کرنا ، بھڑ کانے یا بہکانے کےے لیے مبالغے کے سانھ بیان کرنا.

سَو بات کی ایک بات ہے

فیصلہ کن بات ہے، نہایت عمدہ بات ہے

سَو کی ایک

سب سے بہتر ، مُنتخب بات ، سو بات کی ایک بات .

ایک ایک کی سَو سَو لَگانا

پھانس کا بانس بنا کر پیش کرنا ، بھڑ کانے یا بہکانے کےے لیے مبالغے کے سانھ بیان کرنا.

ایک ایک کی سَو سَو سُنانا

ترکی بہ ترکی جواب دینا ، طعن و تشنیع وغیرہ کے جاب میں بڑھ چڑھ کر کہنا.

سَو کی ایک بات

منتخب بات

سَو بات کی ایک بات

ایک بات جو سو باتوں پر بھاری ہو ، صاف اور سچّی بات ، خلاصۂ کلام ، قولِ فیصل.

سَو باتوں کی ایک بات

سَو کی لاٹھی ایک کا بوجھ

کچھ لوگوں کی مدد سے کسی کا کام بن جانے کے موقع پر بولتے ہیں .

کام کَرْنے کی سَو راہیں ہَیں ، نَہ کَرْنے کی ایک نَہِیں

کام صدق نیّت سے کیا جائے تو کئی طریقے نکل آتے ہیں اگرنہ کرنے کی نیّت ہو تو کوئی طریقہ نہیں نکلتا .

سَو کھوٹوں کا وہ سَرْدار ، جِس کی چھاتی ایک نَہ بال

مشہور ہے کہ جس کی چھاتی پر بال نَہ ہوں وہ سخت دغا باز ہوتا ہے .

کیا سَو رُوپے کی پُونجی ، کیا ایک بیٹے کی اَولاد

سو روپے کی پونجی تھوڑی ہوتی ہے اور ایک بیٹا نا کافی ہوتا ہے ، سو روپے بہت تھوڑی ہونجی ہے اور ایک بیٹا کافی اولاد نہیں ، کسی وقت مر جائے.

گِیدَڑکی سَو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے

کوئی بڑا کارنامہ آدمی کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے خواہ اس کی طبعی عمر کم ہی کیوں نہ ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں سَو سُنار کی ایک لُہار کی کے معانیدیکھیے

سَو سُنار کی ایک لُہار کی

sau sunaar kii ek luhaar kiiसौ सुनार की एक लुहार की

ضرب المثل

سَو سُنار کی ایک لُہار کی کے اردو معانی

  • کمزور کی سو ضربوں پر زبردست کی ایک ضرب بھاری رہتی ہے ، کار برآری کے لئے زور سے زیادہ ہنر یا تدّبر درکار ہوتا ہے .

सौ सुनार की एक लुहार की के हिंदी अर्थ

  • कमज़ोर की सौ ज़रबों पर ज़बरदस्त की एक ज़रब भारी रहती है, कार बरारी के लिए ज़ोर से ज़्यादा हुनर या तदब्बुर दरकार होता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَو سُنار کی ایک لُہار کی)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَو سُنار کی ایک لُہار کی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words