تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شَطْرَن٘ج" کے متعقلہ نتائج

شَطْرَن٘ج

ایک کھیل جو چون٘سٹھ چوکور خانوں کی بساط پر دو رن٘گ کے 32 مہروں سے کھیلا جاتا ہے. ہر رن٘گ میں آٹھ پیادے (پیدل) دو رُخ ، دو فیل (ہاتھی) دو اسپ (گھوڑے) ایک وزیر (فرزین) اور ایک بادشاہ ہوتا ہے. ہر مہرے کا اپنا خانہ مقرّر ہے اور چال کا طریقہ بھی مقرر ہے

شَطْرَن٘ج کا پِیادَہ

شطرنج کا ایک کمزور مہرہ، پیدل

شَطْرَن٘ج کا نَقْشَہ

شطرنج کے چند مہرے بساط پر رکھ کر قید لگاتے ہیں کہ اتنی چالوں میں مات کرے

شَطْرَن٘جی

شطرنج باز، دری

شَطْرَن٘ج باز

شطرنج کھیلنے والا، شطرنج کا کھلاڑی

شَطْرَن٘ج بازی

شطرنج کیھلنا، شطرنج باز ہونا، شطرنج کا کھیل، (مجازاً) ذہانت، چالاکی

شَطْرَن٘ج کی چال

(مجازاً) چالاکی اور عیاری کے اقدام .

شَطْرَن٘ج کی چالبازی

(مجازاً) چالاکی اور عیاری کے اقدام .

شَطْرَن٘جِ کَبِیر

بہت بڑے خانوں کی شطرنج جس میں بادشاہ مہروں کے بجائے انسانوں کو استعمال کرتے تھے .

سُفْرَۂ شَطْرَن٘ج

شطرن٘ج کی بساط

اردو، انگلش اور ہندی میں شَطْرَن٘ج کے معانیدیکھیے

شَطْرَن٘ج

shatranjशतरंज

اصل: فارسی

وزن : 221

شَطْرَن٘ج کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک کھیل جو چون٘سٹھ چوکور خانوں کی بساط پر دو رن٘گ کے 32 مہروں سے کھیلا جاتا ہے. ہر رن٘گ میں آٹھ پیادے (پیدل) دو رُخ ، دو فیل (ہاتھی) دو اسپ (گھوڑے) ایک وزیر (فرزین) اور ایک بادشاہ ہوتا ہے. ہر مہرے کا اپنا خانہ مقرّر ہے اور چال کا طریقہ بھی مقرر ہے

شعر

English meaning of shatranj

Noun, Feminine

  • a game for two people that is played on a board with 64 black and white squares (a chessboard). Each player has 16 pieces which can be moved according to fixed rules

शतरंज के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • शतरंज का खेल, यह खेल दो व्‍यक्तियों के बीच 64 वर्गाकार काले व सफे़द ख़ानों वाले बोर्ड पर खेला जाता है। प्रत्‍येक खिलाड़ी की 16–16 मोहरें होती हैं जिन्‍हें निश्चित नियमों के अनुसार चलाया जाता

شَطْرَن٘ج سے متعلق دلچسپ معلومات

لفظوں کے سفر کی کہانی بھی بہت عجیب ہے۔ ایک لفظ کہاں سے شروع ہوتا ہے اور ہم تک وہ کس صورت میں پہنچتا ہے، یہ سلسلہ بڑا دلچسپ ہے۔ قدیم ہندوستانی فوج پیادہ، گھڑسوار، ہاتھی اور رتھ پر مشتمل ہوتی تھی۔ اس لئے سنسکرت زبان میں چَترُنگ کہلاتی تھی۔ انگ یعنی عضو اور چتر یعنی چار۔ جب دو فوجوں کے مقابلے پر بنا ایک کھیل ایجاد ہوا تو یہ ‘چترنگ’ کہلایا ۔ یہ لفظ فارسی میں 'شترنگ' کی صورت داخل ہوا اور فارسی سے متتقل ہوکر عربی میں 'شطرنج' بنا اور واپس اردو میں یہی مستعمل ہوا ۔ یورپی زبانوں میں اس کھیل کا نام اس کے ایک مہرے شہ یا شاہ کے ذریعے داخل ہوا اور کیسی کیسی شکلیں بدلیں، یہ ایک الگ کہانی ہے۔ جس چوکور خانوں والے کپڑے کو بچھا کر شطرنج کھیلی جاتی تھی اسے بساط کہتے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ شمالی ہند کے پرانے خاندانوں میں خواتین شطرنج کی بساظ کے دو رنگے چوکور خانوں کے طرز پر تخت پوش اور چادریں بناتی تھیں جو شطرنجی کہلاتی تھیں۔ روایتی طور پر اس میں لال ' ٹول' کے کپڑے اور'گزی' یعنی سفید سوتی کپڑے کے چوکور جوڑ کر سئے جاتے تھے۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شَطْرَن٘ج)

نام

ای-میل

تبصرہ

شَطْرَن٘ج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words