تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صُحْبَت" کے متعقلہ نتائج

صُحْبَت

رفاقت، ہمراہی، ساتھ، سنگت

صُحْبَت ہونا

صحبت کرنا (رک) کا لازم ، ہم نیشنی ہونا ، راہ و رسم ہونا.

صُحْبَت رَہْنا

قربت ہونا، یکجائی یا ہمنشینی حاصل ہونا

صُحْبَت دِیدَہ

محل یا مجلس میں بیٹھنے والا ، بزرگوں اور عالموں کی قربت سے فیض یافتہ.

صُحْبَت خانَہ

خلوت گاہ ، خواب گاہ ، صحبت کرنے کی جگہ ، پوشیدہ مکان ، چھپ کر ملنے کا مقام.

صُحْبَت یافْتَہ

بزرگوں یا علماء کی صحبت سے فیض اُٹھایا ہوا، آداب مجلس سے واقف شخص، مہذب

صُحْبَت نَہ رَہنا

صُحْبَت آرا ہونا

ہم صحبت ہونا.

صُحْبَت گَرْم رَہنا

ملاقات ہونا ، ہمنشینی رہنا ، جلسے یا بزم میں چہل پہل رہنا ، کسی بزم یا ملاقات کا مسلسل جاری رہنا.

صُحْبَت بَرآر ہونا

دوستی نبھنا.

صُحْبَت گَرْم ہونا

صحبت گرم کرنا کا لازم، ملاقات ہونا، محفل جمنا

صُحْبَت بَرار ہونا

دوستی نبھنا، میل جول ہونا، موافقت آنا

صُحْبَت بَرْہَم ہونا

جلسے یا محفل کا تتر بتر ہونا، سابق چہل پہل اور دلچسپی وغیرہ کا باقی نہ رہنا

صُحْبَت آخِر ہونا

مجلس برخاست ہونا ، جلسہ ختم ہونا ، مجلس کا اُٹھ جانا.

صُحْبَت حاصِل ہونا

قربت حاصل ہونا ، دوستی ہونا ، راہ رسم ہونا.

صُحْبَت نَصِیب ہونا

کسی کے پاس بیٹھنے کا موقع میسر آنا، قرب حاصل ہونا

صُحْبَت آراسْتَہ ہونا

خوشی کا جلسہ لگنا.

صُحْبَت بَرْخاسْت ہونا

جلسے یا نشست کا ختم ہونا.

صُحْبَت کا اَثَر ہے

کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہوجائے تو کہتے ہیں

صُحْبَتی

ساتھ اُٹھنے بیٹھنے والا، ہم نشین، دوست، جلیس، رفیق

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

صُحْبَت پَسَنْد ہونا

دوسروں کی صحبت یا محفل میں رہنے کا شوق ہونا ، ہمراہی اچھی معلوم ہونا.

صُحْبَتِ عَیش

ناچ گانے شراب پینے وغیرہ کا جلسہ

صُحْبَتِ شِعْر

مشاعرہ ، شعری نشست.

صُحْبَت میں داخِل ہونا

بزم میں داخل ہونا، محفل میں شریک ہونا

صُحْبَتِ عَامْ

صُحْبَت والے

ساتھ بیٹھنے اُٹھنے والے ، دوست.

صُحْبَتِ دیرِینَہ

پرانی دوستی ، پرانا تعلق.

صُحْبَت پانا

صحبت اُٹھانا ، فیض اُٹھانا یا تعلیم و تربیت حاصل کرنا.

صُحْبَت داری

اختلاط ، مصاحبت، مل بیٹھنا، راہ و رسم بڑھانا

صُحْبَت جُوئِی

کسی کی صحبت میں بیٹھنے کی کوشش

صُحْبَتِ شَبِینَہ

رات کی محفل یا ملاقات ، رات کا جلسہ.

صُحْبَت کَرْنا

جماع کرنا، ہم بستری کرنا

صُحْبَت ٹُوٹْنا

ساتھ چھوٹنا، رفاقت ختم ہونا، میل جول نہ رہنا

صُحْبَت جَمْنا

نشست آراستہ ہونا ، محفل سجنا ، ہم نشینی ہونا ، باہم اٹھنا بیٹھنا.

صُحْبَت بَنْنا

دوستی نبھنا ، ربط ضبط قائم رہنا.

صُحْبَت تُٹْنا

ساتھ چھوٹنا ، رفاقت ختم ہونا ، میل جول نہ رہنا.

صُحْبَت بَر آر

وہ جو دوستی نبھائے، دوست

صُحْبَت دیکْھنا

رک : صحبت پانا.

صُحْبَت رَکْھنا

ہم نشینی کرنا ، قربت میں رہنا ، مل بیٹھنا.

صُحْبَت اُٹھانا

ساتھ رہنا ، پاس یا ساتھ رہ کر اخلاق و عادات وغیرہ سے متاثر ہونا یا تعلیم و تربیت حاصل کرنا.

صُحْبَت بَرَتْنا

رک : صحبت اُٹھانا.

صُحْبَت بَرْآری

دوستی کا نباہ ، یکجائی ، ساتھ رہنا ؛ رسم و راہ ، آشنائی.

صُحْبَت نَشِینی

قربت ، ساتھ بیٹھنا نیز راہ و رسم.

صُحْبَتِ فَقِیرانَہ

غریبوں کی مجلس

صُحْبَت بِگَڑْنا

دوستی میں فرق آنا ، ناچاقی ہونا ، ان بن ہونا.

صُحْبَت چُھڑانا

دوستی ختم کرنا ، تعلق توڑنا.

صُحْبَت گَرمانا

رک : صحبت گرم کرنا.

صُحْبَت میں آنا

باہم مل کر بیٹھنا ، ہم نیشنی کرنا ، قرب حاصل کرنا.

صُحْبَت کی تاثِیر

صحبت کا اثر.

صُحْبَت میں بَیٹْھنا

محفل میں شریک ہونا ؛ (عموماً) نیک لوگوں کے ساتھ راہ و رسم رکھنا.

صُحْبَت بَرار آنا

دوستی نبھنا، میل جول ہونا، موافقت آنا

صُحْبَت چَمْکا دینا

جلسے کی رونق بڑھانا.

صُحْبَت قَرار دینا

کوئی جلسہ وغیرہ منعقد کرنا ، محفل کا اہتمام کرنا ، نشست کرنا.

صُحْبَت راسْت آنا

کسی کے پاس بیٹھنے سے برے کام چھوڑ دینا ؛ صحبت کا موافق آنا.

صُحْبَت بِگَڑْ جانا

دوستی میں فرق آنا ، ناچاقی ہونا ، ان بن ہونا.

صُحْبَت گَرْم کَرْنا

گرم جوشی سے کسی کے ساتھ مل بیٹھنا ، دوستی یا راہ و رسم بڑھانا.

صُحْبَت کا اَثَر یا تُخْم کی تاثِیر

کسی بات کا زیادہ اثر ہوتا ہے کسی کے پاس بیٹھنے کا یا نسل کا ، اثر یا صحبت کا ہوتا ہے یا نسل کا.

صُحْبَتِ صالح

صُحْبَتِ طالِح

اردو، انگلش اور ہندی میں صُحْبَت کے معانیدیکھیے

صُحْبَت

sohbatसोहबत

نیز - صُحْبَت

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: صَحِبَ

صُحْبَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رفاقت، ہمراہی، ساتھ، سنگت

    مثال - کہا جاتا ہے کہ صحبت رنگ ضرور لاتی ہے اچھی ہو تو اچھا بری ہو تو برا رنگ

  • پاس اٹھنا بیٹھنا، باہم نشست و برخاست، دوستوں کا باہم مل بیٹھنا، ہمنشینی
  • راہ و رسم، ربط و ضبط، میل جول، دوستی، ملاقات، تعلق
  • جلسہ، مجلس، محفل، نشست، بزم
  • ہم بستری، جماع
  • یاری، معاونت، مددگاری
  • (تصوّف) نیک بزرگ یا پارسا لوگوں کے ساتھ نشست و برخاست

شعر

English meaning of sohbat

Noun, Feminine

सोहबत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी के साथ रहने का काम, साथी, साथ, संगत

    उदाहरण - कहा जाता है कि सोहबत रंग ज़रूर लाती है अच्छी हो तो अच्छा बुरी हो तो बुरा रंग

  • पास उठना-बैठना, आपस में उठना-बैठना, दोस्तों का आपस में मिल बैठना, साथ रहना
  • मैत्रीपूर्ण संबंध, मेल-मिलाप, मेल-जोल, दोस्ती, मुलाक़ात, संबंध
  • जलसा, लोगों के बैठने की जगह, महफ़िल, बैठने की हालत, सभा
  • संभोग, मैथुन
  • यारी, सहायता, मददगारी
  • (सूफ़ीवाद) पुनीतात्मा संत या पवित्र और शुद्ध चरित्र तथा विचारों वाले लोगों के साथ उठना-बैठना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صُحْبَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

صُحْبَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words