تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سون چَن٘پا" کے متعقلہ نتائج

سوں

سون

سونا (رک) کی تکفیف (مرکبات میں مُستعمل).

سونے

سونا کی جمع اور مغیرہ حالت (تراکیب میں مستعمل)

سونا

زرد رن٘گ کی ایک قِیمتی دھات ، زر، طلا .

سوناں

سونا، نِین٘د

سونو

سون زَرْد

زرد رن٘گ کا خُوصورت پُھول .

سون کیلا

کیلے کی ایک قسم جو نہایت میٹھی خوشبودار اور جسامت میں بہت چھوٹی ہوتی ہے ، جیسا کیلا ، چنپا کیلا .

سون جُوئی

سنہری پھول والی جُوہی .

سون جُوہی

سنہری پھول والی جُوہی .

سون چِڑی

ایک پرن٘د جس کا رن٘گ کبوتر کی گردن کی طرح چمکدار نِیلگوں ہوتا ہے، بظاہر سارا سِیاہ معلوم ہوتا ہے مگر جب اُڑتا ہے تو اس کی دونوں بغلوں میں سُرخ اور زرد پروں کے گُچھے دِکھائی دیتے ہیں ، ایک اچھے شگون کا پرندہ .

سُوْن گُلَال

گیرو کی ایک قسم جو عام گیرو سے زیادہ لال اور ملایم ہوتا ہے، ایک پرکار کا لال رنگ، سون گیرو، سونا گیرو، سونا گلال

سون سَلائی

پھونک کی سنہری جوڑی جواندر سے خول دار پتلی سلائی کی طرح ہوتی ہے .

سون چِڑِیا

ایک پرن٘د جس کا رن٘گ کبوتر کی گردن کی طرح چمکدار نِیلگوں ہوتا ہے، بظاہر سارا سِیاہ معلوم ہوتا ہے مگر جب اُڑتا ہے تو اس کی دونوں بغلوں میں سُرخ اور زرد پروں کے گُچھے دِکھائی دیتے ہیں ، ایک اچھے شگون کا پرندہ .

سون کیوڑَہ

ایک پودا جس کے پھول کا رن٘گ سفید مائل ہوتا ہے، کیتکی مرہٹے اس کو سفید کیوڑہ اور کیتکی کو ... پیلا کبوڑہ بولتے ہیں ان کی زبان میں اول کے لیے شوبت کیوڑہ اور دوم کے لیے سون کیوڑہ الفاظ ہیں .

سون چَن٘پا

چَن٘پا کی ایک قسم جس کے پھول کا رن٘گ زرد طلائی ہوتا ہے، فاعر، چمیپکہ .

سونار دیش

سونے جیسا ملک ، سنہرا ملک ، مراد : بنگلہ دیش جہاں سنہری ریشے کا پٹ سن کثرت سے ہوتا ہے . جہاں کی زمین بہت زرخیز اور نفع بخش ہے .

سونھا

سونا موتی

(نباتیات) بابونہ کی ایک قسم جس کی پنکھڑیاں زرد نلی کی مانند ہوتی ہیں ، زرد پھولوں والا بابونہ .

سونا پاسا

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونِک بُوم

(جدید طبیعیات) دھماکہ ، گرج دار آواز.

سونا رَنگی

پَتھر کی ایک قِسم جو بُھورے اور براؤن رن٘گ کا خُوشنما اور چمکدار ہوتا ہے ، اس میں چھوٹے چھوٹے سُنہری داغ ہوتے ہیں ، اس کے تمام رن٘گوں میں سُنہری رن٘گت کی جھلک مِلتی ہے ، سنگ سِتارہ .

سونا چاندی

(کنایۃً) مال دولت ، روپیہ پیسا ، روپے اشرفیاں زور سیم .

سونا ماکھی

سونا سُگَن٘د

خُوبصورت ، حسین ، سونا جیسا .

سونا پاسَہ

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونے کے کَنگَن

(کنایۃً) بیش قیمت شے.

سونا پانسَہ

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونا سُوگَن٘د

خُوبصورت ، حسین ، سونا جیسا .

سونا جُھونا

زیورات وغیرہ .

سونا مُکھی

(طِب) ایک معدنی پتھر جو سونے کی کان سے نکلتا ہے. اس کو پیس کر آن٘کھ میں لگانے سے آنکھ میں قوت پیدا ہوتی ہے، سن٘گ روشنائی ، حجرالنور و مرقشیتا .

سونے کے کَڑے

زیورات ، چُوڑیوں کی شکل کے مگر اُس سے وزنی اور دبیز طلائی زیور.

سونا مَکّھی

(حشریات) ریشم کے کیڑوں میں سے ایک کیڑے کا نام ، سنہری کرم پیلہ .

سونے کی اِینٹ

سونے کو چھوٹی سی اِین٘ٹ کی صُورت میں ڈھال دیتے ہیں اور اس کو سونے کی اِین٘ٹ کہتے ہیں ، خاص وزن اور پیمائش کے مطابق ڈھلا ہوا سونا.

سونے کی گائے

رک : سونے کا بچھڑا.

سونَہْلا

سنہلا، سنہرا، زریں، سونے کا

سونے کی خاک

(طِب) سونے کے پترے اور دُوسرے اجزا کی آمیزش سے مقررہ طریقے پر جلا کر یا پھوک کر تیّار کردہ کُشتہ ، دواءً مُستعمل.

سونا تیزابی

روا، مُستعملہ سونا، صاف کیا ہوا سونا، بالکل خالص سونا

سونا کَس٘نا

کھوٹا کھرا معلوم کرنا ، جان٘چ پڑتال کرنا ، اچھا بُرا پرکھنا .

سونے کی لَنکا

(کنایۃً) مال و دولت کی زیادتی (راون کے زمانے میں لنکا کا ملک بڑا مشہور تھا اور کہتے ہیں کہ محلات و مکانات سونے کے تھے جن کی چمک آن٘کھوں کو چندھیا دیتی تھی) ، مال و دولت والا مالک یا شخص.

سونے کی سَلاخ

سونے کی مِیخ یا کِیل ، سونے کی سلائی یا مِیخ ، سونے کی این٘ٹوں پر مُشتعمل ہر ایک وزنی چھڑی.

سونے کی زَنْجِیر

سونِیّا

سُنار کی دُکان کی راکھ میں سے سونا نِکالنے والا، نیاریا

سونے کی ڈَنڈِیاں

(زیورات) کانوں میں پہننے کے سونے کے سادہ لمبے آویزے جو بغیر کسی کٹاؤ یا بغیر کسی خُوبصورتی کے ہوں

سونا کَسانا

کھوتا کھرا معلوم کرانا ، جان٘چ پڑتال کرانا .

سونے میں ٹُوٹْنا

سونے کے قِیمتی زیورات پہننا.

سونے میں تولْنا

بہت زیادہ انعام و اِکرام دینا ، نوازنا، قدر و منزلت کرنا.

سونا سَوگَند ہونا

نِین٘د اُڑ جانا ، نیندغائب ہوجانا ، بے چین رہنا ، کسی طرح نِین٘د نہ آنا ، نِین٘د حرام ہوجانا ، نِین٘د ختم ہوجانا .

سونا نیک تو کان پھاٹے کیوں

سونا خالص ہو تو کان نہیں پھاڑتا .

سونا سُنار کا سوبھا سَنْسار کی

سُناروں کی خیانت کاری کے لیے یہ کہاوت ہے کھوٹ مِلاوٹ کٹوتی اِن کی عادت ہوتی ہے ، لوگوں کو خوش کر کے اپنا مطلب نِکالنا ، روغنِ فاز مل کر لوگوں کا مال مارنا ، مکر وفریب سے کام لینا .

سونے میں سُہاگَہ موتِیوں میں دھاگَہ

زِینت اور جلا کا باعث، سونے کے رن٘گت سہاگے سے کِھلتی اور موتیوں کی بہار تاگے میں پرونے سے معلوم ہوتی ہے، کھرے اِیمان دار اور امین مُلازم کی نِسبت بھی بولتے ہیں، تیر بہدف کے موقع پر بھی کہتے ہیں

سونے کی اَنگُوٹھی، پِیتَل کا ٹانکا، ماں چِھنال، پُوت بانکا

سونے کی انگوٹھی میں پِیتل کا ٹان٘کا اس طرح ہے جیسے ماں بدچلن ہو بیٹا بان٘کا ہو.

سونے میں سُہاگَہ

جلا کا باعث، زینت اور خوبصورتی کا موجب، سہاگے کے ملنے سے سونے کا رنگ کھلتا ہے

سونے میں سُہاگا

رک : سونے پر سہاگا.

سونے کا توڑا

طلائی زنجیر ، سونے کی بنی ہوئی زنجیر جو پان٘و مین پہنتے ہیں.

سونا سُنار کا اَبھرَن سَنْسار کی

سُناروں کی خیانت کاری کے لیے یہ کہاوت ہے کھوٹ مِلاوٹ کٹوتی اِن کی عادت ہوتی ہے ، لوگوں کو خوش کر کے اپنا مطلب نِکالنا ، روغنِ فاز مل کر لوگوں کا مال مارنا ، مکر وفریب سے کام لینا .

سونا چاندی آگ ہی میں پَرکھے جاتے ہیں

انسان کے اوصاف و خُوبیاں آفت مُصیبت میں ظاہر ہوتی ہیں .

سونے میں لَدا پَھندا رَہنا

سونے کے زیور میں پیلا ہونا ، بہت زیادہ زیورات اِستعمال کرنا ، بہت سا سونے چاندی کا زیور ہر وقت پہنے رَہنا.

سونا جانے کَس٘نے سے آدمی جانے بَس٘نے سے

سونا جانے کسے الخ .

سونے کا قَدَم

(مجازاً) نحس قدم.

اردو، انگلش اور ہندی میں سون چَن٘پا کے معانیدیکھیے

سون چَن٘پا

sonchampaaसोनचंपा

اصل: ہندی

سون چَن٘پا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • چَن٘پا کی ایک قسم جس کے پھول کا رن٘گ زرد طلائی ہوتا ہے، فاعر، چمیپکہ .

सोनचंपा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • पीला चंपा, एक प्रकार का चंपा जिसके फूल का रंग पीला-सुनहरा, हलका, चम्पिका होता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سون چَن٘پا)

نام

ای-میل

تبصرہ

سون چَن٘پا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone