تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تان پُورا" کے متعقلہ نتائج

سُرُود

(موسیقی) بغیر پردوں کا ستار، مضراب سے بجایا جانے والا باجا، بعض میں سات سے گیارہ تک تین بغلی تار بھی ہوتے ہیں ایک قسم کا باجا، بربط

سُرُود گاہ

رک : سرود خانہ.

سُرُود خانَہ

وہ جگہ جہاں ناچ گانے کا اہتمام ہو ، ناچ گھر ، سیر و تفریح کا کلب.

سُرُودا

وہ عِلم جس میں ناک کے سِروں کو دیکھ کر نیک و بدشگون لیتے ہیں ، قیافہ کی ایک قسم.

سُرُودھا

وہ عِلم جس میں ناک کے سِروں کو دیکھ کر نیک و بدشگون لیتے ہیں ، قیافہ کی ایک قسم.

سُرُود بَہ مَسْتان یاد دَہانِیدَن

کسے کے سامنے دانستہ یا نادانستہ ایسی چیز کا ذِکر کرنا جو کبھی اس کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہو اور جسے سُن کر وہ بے چین ہو جائے.

سُرُود سَنْج

سُرُودِ رَفْتَہ

ماضی کا گیت ، عہدِ گُزشتہ کی راگنی ، ماضی کی دل خوش کُن یاد.

سُرُودِ ہَمْسایَہ

پڑوس کا گانا ؛ (مجازاً) پڑوسی کی آواز جسے چار و ناچار سننا پڑے.

سُرُود سازی

گانے بجانے کا کام ، گانا بجانا ، نغمہ طرازی.

سُرُود سَرائی

گانا بجانا ، نغمے الاپنا ، گیت گانا.

سُرُود آفْرِیں

نغمے کی سی آواز پیدا کرنے والا ، نغمہ ساز ؛ نغمہ ریز ، خوش آہنگ.

سُرُود چھیڑْنا

(موسیقی) سرود باجے کے مِضراب سے بجانا.

سُرُود نَوازی

سرود نواز کا کام ، سرود بجانا ، نغمہ سرائی ، گانا بجانا.

سُرُودِ دوش

گُزرے کل کی خوشیاں، ماضی کی مسرتیں، نغماتِ عہدِ رفتہ، گُزرے وقت کی مسرتیں

سُرُودِ خَموش

نغمۂ بے صدا ، خاموش راگ ، نغمۂ بے آواز ، مراد : نغمہ ساز ، نغمہ آفریں.

سُرُودِ مَسْتاں

سُرُودِ رَبّانی

نغمۂ توحید

سُرُودِ خُسْرَوانی

سرود کی ایک قسم جو نثرِ مُسَجّع میں ہوتا ہے جسے بارید خسرو پرویز کی بزم میں گاتا تھا.

عِلْمِ سُرُود

گالے بجانے کا علم، علمِ موسیقی

خوش سُرُود

سریلے راگ والا ، خو بصورتی کے ساتھ نغمہ گانے والا ، خوش آواز مغّنی .

اردو، انگلش اور ہندی میں تان پُورا کے معانیدیکھیے

تان پُورا

taan-puuraaतान-पूरा

اصل: سنسکرت

وزن : 2122

موضوعات: آلات موسیقی

تان پُورا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • اس کا ایرانی نام طن٘بورہ ہے، یہ ستارہ کی شکل کا ساز ہے مضراب اور گز وغیرہ کے بجائے صرف سیدھے ہاتھ کی دو ان٘گلیوں سے چھیڑا جاتا ہے اس کا تون٘با ستار سے بڑا ہوتا ہے ڈان٘ڈ سوا گز کی ہوتی ہے طبلی کی جڑ میں ایک کن٘گھی ہوتی ہے اس میں چار تاروں کے سرے بندھے ہوتے ہیں طبلی کے بیچ ہیں کھرج پرچڈھے سے پہلے ہرتار میں ایک مٹکا (لٹّو) ہوتا ہے جس سے تار کو سر میں ملایا جاتا ہے تار کھرج پر سے ہو کر ایک کن٘گھی میں سے نکلتے ہیں اور ڈان٘ڈا پر سے ہو کر پھر ایک اور کن٘گھی میں سے نکلتے ہیں اور سرے کھون٘ٹیوں پر لپٹ جاتے ہیں دو کھون٘ٹیاں سامنے کے رخ اور دو سپتک کے دونوں پہلوؤں میں ہوتی ہیں تین تار فولاد کے اور ایک ان سے ذرا موٹا پیتل کا ہوتا ہے ان ہی چار تاروں میں گلوکار سارے سرپالیتا ہے

English meaning of taan-puuraa

Noun, Masculine

  • sitar-like stringed instrument

तान-पूरा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सितार के आकार का पर उससे कुछ बड़ा एक प्रसिद्ध बाजा जिसका उपयोग बड़े-बड़े गवैये गाने के समय स्वर का सहारा लेने के लिए करते हैं, वो प्रसिद्ध वाद्य जो सितार की तरह किंतु उससे बड़ा होता है; तंबूरा

تان پُورا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تان پُورا)

نام

ای-میل

تبصرہ

تان پُورا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone