زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’آلات موسیقی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’آلات موسیقی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

 

آڈَمْبَر

ہاتھی كی چنگھاڑ

اَخْل کَند

بچوں کے کھیلنے کا جھنجھنا

اَلغوزَہ

منھ میں لے کر بجانے والا بانسری نما ساز جس میں دو چھوٹی بڑی بانسریاں ہوتی ہیں

اِکْتارا

ایک تار کا تنبورا

بانْسری

پتلی قسم کے بانس کی پور یا چوبی نلی سے بنا ہوا نفیری کی قسم کا ایک ساز جس کے سرے پر پپیا لگا ہوتا ہے جو پھونک کی مدد سے آواز دیتا ہے اور سروں کے سوراخ آواز کا اتار چڑھائے بناتے ہیں، بنسی، مرلی

بانکْیا

ایک تانبے پیتل کا ٹیڑھا باجا جو مہنت اورسادھوؤں کے آگے بجایا جاتا ہے اورجس کی آواز بگل کی سی نکلتی ہے

بَجَنْتَر

لوگوں کے رہنے کی جگہ، کسبیوں کا محلہ ، چکلا

بَجَنْتَری

سازندہ، ساز بجانے والا

بَرْبَط

ایک ساز کا نام جو بط کے سینے سے مشابہ ہوتا ہے، عود

بِگُل

مغربی طرز پر بنا موسیقی کا ایک سامان جو عام طور پر فوج کو یکچا کرنے کے لیے بجایا جاتا ہے، قرنا، ترم

بھونپو

ایک قسم کا باجا جسے منھ سے پھونک کر بجایا جاتا ہے، نرسنگا، بگل، سائرن، بھونپ

پِناکی

ترسول سے مسلح، ترسول بردار، شیوجی کا لقب

پِیانو

۔(انگ) مذکر۔ ایک قسم کا باجا۔

تاشَہ

(زر بافی) سونے، یا چاندی یا کندلے کا چپٹا کیا ہوا تار، بادلا، تاش

تان پُورا

اس کا ایرانی نام طن٘بورہ ہے، یہ ستارہ کی شکل کا ساز ہے مضراب اور گز وغیرہ کے بجائے صرف سیدھے ہاتھ کی دو ان٘گلیوں سے چھیڑا جاتا ہے اس کا تون٘با ستار سے بڑا ہوتا ہے ڈان٘ڈ سوا گز کی ہوتی ہے طبلی کی جڑ میں ایک کن٘گھی ہوتی ہے اس میں چار تاروں کے سرے بندھے ہوتے ہیں طبلی کے بیچ ہیں کھرج پرچڈھے سے پہلے ہرتار میں ایک مٹکا (لٹّو) ہوتا ہے جس سے تار کو سر میں ملایا جاتا ہے تار کھرج پر سے ہو کر ایک کن٘گھی میں سے نکلتے ہیں اور ڈان٘ڈا پر سے ہو کر پھر ایک اور کن٘گھی میں سے نکلتے ہیں اور سرے کھون٘ٹیوں پر لپٹ جاتے ہیں دو کھون٘ٹیاں سامنے کے رخ اور دو سپتک کے دونوں پہلوؤں میں ہوتی ہیں تین تار فولاد کے اور ایک ان سے ذرا موٹا پیتل کا ہوتا ہے ان ہی چار تاروں میں گلوکار سارے سرپالیتا ہے

تُرَن

بگل کی طرح کے ایک باجے کا نام، ترئی

تَمْبُورہ

ستار کی طرح کا ایک ساز جس میں تین یا چار تار لگے ہوتے ہیں چون٘کہ تون٘بے میں لکڑی لگا کر اس میں یہ تار بان٘دھ دیتے ہیں اس وجہ سے یہ نام رکھا

تَن٘بُور

تنبورہ، ایک قسم کا باجا، ایک ساز

تَن٘بُور

تنبورہ، ایک قسم کا باجا، ایک ساز

تَن٘بُورا

ستار کی طرح کا ایک ساز جس میں تین یا چار تار لگے ہوتے ہیں چون٘کہ تون٘بے میں لکڑی لگا کر اس میں یہ تار بان٘دھ دیتے ہیں اس وجہ سے یہ نام رکھا

تَن٘بُورَہ

ستار کی طرح کا ایک ساز جس میں تین یا چار تار لگے ہوتے ہیں چونکہ تونبے میں لکڑی لگا کر اس میں یہ تار باندھ دیتے ہیں اس وجہ سے یہ نام رکھا

دَفْلَہ

چھوٹا دف

رَباب

سفید بادل

سارَن٘گی

چھاتی سے لگا کر بجایا جانے والا ساز جس میں لکڑی کے خول پر چار تان٘ت کی تانیں اور عموماً تیرہ طربیں ہوتی ہیں، تاروں پر کمان٘چہ پھیر کر بجایا جاتا ہے، غچکا، غچکی

سارَنْگِیاں

چھاتی سے لگا کر بجایا جانے والا ساز جس میں لکڑی کے خول پر چار تان٘ت کی تانیں اور عموماً تیرہ طربیں ہوتی ہیں، تاروں پر کمان٘چہ پھیر کر بجایا جاتا ہے

سِتار

مضراب سے بجایا جانے والا ایک ساز جس میں تین تار ہوتے تھے اب پانچ سے سات تک ہوتے ہیں

سُرُود

آهنگ، ترانہ، گیت، نغمہ، راگ نیز گانا بجانا، غزل سرائی، چند افراد کا اک ساتھ جوش و مستی میں طرب انگیز نغمے الاپنا

سِیٹی

مہین آواز نِکالنے کا آلہ جو عام طور پر مختلف قسم اور مختلف ساخت کا ہوتا ہے

شَنْکھ

گھونگا یا گائے یا بیل کے سینگ سے بنایا جانے والا باجا، جو ہندو پوجا کے وقت بجاتے ہیں

شَہْنائی

پھون٘ک سے بجنے والا ایک ساز جو نوبت یا بارات کے ساتھ بجایا جاتا ہے، نفیری، سرنائی

طَبْلَہ

ڈبا، ڈبیا، صندوقچی، پٹاری

گِٹار

چھ تاروں کا ایک انگریزی ساز جو انگلیوں یا مضراب سے بجایا جاتا ہے

گَھنْٹی

جرس

مجیرا

پتیل کی بنی ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی کٹوریاں جو طبلے کے ساتھ تال دینے کے واسطے دونوں ہاتھوں سے بجاتے ہیں

مردنگ

لمبوتری طرح کی ڈھولک جو دونوں طرف سے بجتی ہے، پکھاوج

مُرْلی

بانسری، نے

مَزامِیر

(مجازاً) مطربوں کے سب ساز

نَقّارَہ

ایک بڑا تاشہ جو لکڑی کے بہت بڑے پیالے کی طرح کا ہوتا ہے اور اس کی چوڑی طرف چمڑہ منڈھتے ہیں، جب لکڑی سے اس پر ضرب لگاتے ہیں تو ڈھول کی طرح بہت اونچی آواز دیتا ہے، نوبت، طبلہ، دھونسا، طبل، کوس، ٹمک، بڑا ڈھول، ڈنکا، نگاڑا

نَوبَت کا ڈَن٘کا

نوبت کی آواز نیز نوبت بجانے کا بڑا نقارہ

نَڑ

ایک قسم کا نرکل

وینا

ایک (عموماً) چار تاروں والا ساز جس کے سِروں پر کھونٹیاں اور تونبی ہوتی ہے (یہ کئی قسموں اور کئی تاروں پر مشتمل ہوتا ہے)

وِینا

 

ڈِمْڈِمی

جڑواں پیالے کی شکل دونوں منھ کھال منڈھے ہوئے چھوٹا سا بازی گروں کا باجا جو ایک ہاتھ میں پکڑ کر بجایا جاتا ہے، ڈنڈی، ڈیر، جنجی، کھنجربی، مندل، ڈگڈگی

ڈھول

(موسیقی) بیلن کی وضع کا دونوں سِروں پر کھال منڈھا ہوا ساز، جس کا پیٹ ذرا اُبھرا اور سِرے کسی قدر دبے ہوئے ہوتے ہیں

ڈھولَک

چھوٹا ڈھول، جنوب ایشیائی ایک ساز، ایک دوپہلو دستی ڈھول، جسے سوت کی رسیوں اور دھاتی بک سؤوں کے ساتھ کس کر باہم باندھا گیا ہوتا ہے

ہارمُونِیَم

(موسیقی) ایک صندوق نما بڑا دھونکے والا ساز جس کے پردوں کو ہاتھ سے دباکر بجایا جاتا ہے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words