تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"طاؤُس" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں طاؤُس کے معانیدیکھیے
طاؤُس کے اردو معانی
اسم، مذکر، واحد
- ایک نیلے پیلے ہرے اور سنہرے خوبصورت پروں والا پرندہ جو مرغ کے برابر اور اس سے قدرے لمبا اور سریلی آواز کا ہوتا ہے، مور
- موسیقی: پیلے کی قسم کا ایک ساز جس کا اگلا سِرا مور کے منھ اور گردن کی شکل کا بنا ہوتا ہے، اس ساز میں چار تار تین فولادی اور ایک پیتلی ہوتے ہیں اس کے علاوہ سولہ پردے اور سؤلہ طربیں ہوتی ہیں، موربین
- بڑے مرغ کے برابر ایک پرند جو عموماً باغ اور جنگل وغیرہ میں رہتا ہے، اس کے پر ہرے نیلے پیلے اور سنہرے رنگ برنگے اور دُم پر سبز اور سنہری چاند ہوتے ہیں، برسات میں دُم کے پَر پھیلا کر بڑی ترنگ سے ناچتا اور کُوکتا ہے، مور، کاغذ وغیرہ کا بنایا ہوا مور جو محرم میں نکالتے ہیں
قریب ترین ہم صوتی الفاظ
شعر
دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہو
جوش نیرنگ بہار عرض صحرا دادہ سے
بزم سخن بھی ہو سخن گرم کے لیے
طاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو
اپنی جگہ پہ دونوں ہی خوش رنگ ہیں مگر
طاؤس اور چیز ہے سرخاب اور ہے
English meaning of taa.uus
Noun, Masculine, Singular
- peacock
- peacock
- a kind of large guitar
ताऊस के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन
- मोर
- मोर, मयूर, काग़ज़ वग़ैरा का बनाया हुआ मोर जो मुहर्रम में निकालते हैं, सारंगी की तरह का एक बाजा जिसके ऊपरी सिरे की आकृति मोर की तरह होती है।
- मोर; मयूर; कलापी।
طاؤُس کے مترادفات
طاؤُس کے مرکب الفاظ
طاؤُس سے متعلق دلچسپ معلومات
طاؤس مشہور پرند، اور ایک ساز کا نام۔ دونوں معنی میں یہ لفظ ہمیشہ مذکر ہے، اس کا مؤنث کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تانیث سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (طاؤُس)
طاؤُس
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔