زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’موسیقی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’موسیقی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آ آ کَرنا

(موسیقی) گانے کی مشق کرنا، سُر ملانا، گانا

آتِیْت

(موسیقی) طبلے کی تال میں لَے کی چوتھی قسم جس میں سم ذرا فاصلے پر آتا ہے

آداپ

(موسیقی) نسبد (یعنی جس میں آواز پیدا نہ ہو) کی پہلی قسم

آروہ

(لفظاً) اٹھنا، اوپر اٹھنا، (موسیقی) سرگم كا ترتیب وار اوپر تک جانا

آروہی

گانے میں اٹھاؤ کی حالت

آس لَگانا

(موسیقی) گانے میں گویّے كو یا ساز میں كسی اور ساز سے راگ وغیرہ میں سہارا دینا، جیسے: میاں گائیں مصاحب آس لگائیں (مشہور فقرہ)

آسا

آس كیا ہوا، بھروسے كا

آسَاوَری

(قدیم) سسرال

آسْتائی بَھرنا

(موسیقی) گانے كا ابتدائی سر ادا كرنا

آواز اُٹھانا

(موسیقی) گانے میں آواز کا بلند کرنا، اونچے سروں میں گانا

آواز اُکَھڑْنا

(موسیقی) تان لگانے یا اپچ لینے میں زور کھا کے آواز کا پھٹ جانا، آواز بے تال اور بے سری ہو جانا

آواز لَگانا

فقیر کا صدا دینا

آواز لَگْنا

(موسیقی) آواز کا خوب سر پر پہونچنا

آواز لَڑْنا

(موسیقی) آواز کا خوب سُر پر پہن٘چنا

آواز مِلانا

(موسیقی) لوگوں یا سوز خوانوں کا سر سے سر ملانا

آواز میں پیچ دینا

(موسیقی) تان لیتے وقت خوبصورتی سے کوئی ایسی گٹکری بھرنا کہ گانے میں خاص لطف پیدا ہوجائے

آواز کا پَلّا

(موسیقی) وہ فاصلہ جہاں تک آواز پہنچے، گانے میں آواز کی زد، آواز کی پہنچ تک کا فاصلہ۔ سننے کی قوت

آواز کا کَھٹْکا

(موسیقی) آواز میں ہلکا سا جھٹکا جو دل کو متاثر کرے، اور بھلا معلوم ہو، دل میں آواز کے گڑ جانے کی کیفیت

آوازمیں پَتّی لَگْنا

(موسیقی) آواز کا ناہموار ہونا، آواز کا کھڑ کھڑانے لگنا، گانے وغیرہ میں بلند آواز کا بالکل مہین اور چنچنا ہوجانا (یہ کبھی حسن ہوتا ہے اور کبھی عیب)

آوان

آن، وقت، ساعت (اردو میں عموماً طور واحد مستعمل)

آڑ

ركاوٹ، سدراہ، حائل

آڑ كِواڑ

(موسیقی طبلے كی تال میں آڑ (رک : نمبر ۱۳) اور كیواڑ (رک) كو ملا كر برتی جانے والی ایک تال جس میں سم آگے پیچھے آتا ہے لیكن اس كی لے آڑی ترچھی ہوتی ہے۔

آڑا چَوتالَہ

(موسیقی) طبلے كی تالوں میں سے ایک تال، جس میں لے كے چودہ ماترے اور تال كے سات ماترے ہوتے ہیں، (تیتالہ تال كی خالی یعنی كال پر ماترے گننے سے یہ تال بنتی ہے)

آہُت

ہون کے وقت آگ میں ڈالنے کا سامان

آہنْگ

ایک راگ کا نام، دو راگوں سے مرکب ایک راگ

اَبھوگ

لذت سے محرومی، ترک لذات

اَبِیْری

ابیر سے منسوب، ابیر کے رنگ کا، سیاہی مائل لال

اُپَج

فصل، کھیتی

اَپھْروکْتا

(موسیقی) کھرج گرام کے ساتویں مورچھنے کا نام جس کی شکل یہ ہے : رے گا ما پا دھا نی سا سا نی دھا پا ما گا رے سا یعنی رکھب ست ٹیپ کی کھرج تک اور ٹیب کی کھرج سے واپس رکھب تک

اُتار

۰۱ اترنے یا اوپر سے نیچے آنے کا عمل .

اُتار چَڑھاو

حکمت عملی ، پالیسی ، جوڑ توڑ .

اُتْرانگ

(موسیقی) سر گم کی سپتک کے دوسرے حصے (پا ، دھا ، نی ، سا) کا مجموعی نام جو پنچم اور ٹیپ کے کھرج سروں پر مشتمل ہوتا ہے.

اَچَل سُر

(موسیقی) سرگم کے وہ سر جو نہ تیور ہیں نہ کومل بلکہ قائم ہیں یعنی سا، با

اَچَل ٹھاٹھ

(موسیقی) سات شدھ سروں کا بنیادی سرگم ، بلاول ٹھاٹھ ۔

اُداسی

رک : ’اداس‘.

اَدّھا

کسی مقدار کا آدھا، نصف

اَدھانا

(موسیقی) چھتیس راگنیوں میں سے وہ راگنی جو رات کے دوسرے پہر خیال کے طرز پر گائی جاتی اور تلواڑا تال پر بجائی جاتی ہے .

اِسْراج

(موسیقی) سارنگی کی قسم کا مگر اس سے کسی قدر لمبا بنگالی ساز جس کو کمانچے سے بجایا جاتا ہے، (اس میں فولادی تانت کی طربیں ہوتی ہیں اور سارنگی کی طرح تانت کے تار نہیں ہوتے. بعض مقامات پر اسے طاؤس کہتے ہیں)، دلربا

اِصْفَہان

وسط ایران کا ایک صوبہ نیز اس صوبے کے پایہ تخت کا نام، جو علم و ادب کی مرکزیت، خوشگوار آب و ہوا، شاندارعمارات، باغات، میوہ جات، تلوار اور سرمہ سازی کی صفت کے لیے مشہور ہے

اِصْفَہانَک

(موسیقی) بارہ مقامات یا پردوں میں سے ایک مقام یا پردہ : اصفہان

اُصُول

مسائل دینی میں فقیہ یا امام کے فتوے، احکام شرع

اُصُولِ فاخْتَہ

(موسیقی) سترہ تالوں کیں گیارھوہی تال کا نام، سور فاختہ

اَلاپ چاری

گانے سے پہلے لے درست کرنے کا عمل

اَلاپَن

(قدیم) خوشی کا گیت سرور و نشاط کی باتیں

اُلَچ

(ہندو) وہ رقم، جو لڑکے والے دلہن کے گھر رات پہنچنے کے بعد اس پانی کے گھڑے میں ڈالتے ہیں، جو ایک ملازم دروازے پر لئے کھڑا ہوتا ہےاور بطور شگون پانی بہاتا ہے

اَلَنکار

زیور، گہنا پاتا، زینت حسن کا اسباب

اُلَٹْنی

(موسیقی) ایک تان جو یکا یک بلند سر سے ہلکے سر کی طرف رجوع کرنے اور پھر فوراً بلند سر کی طرف پلٹ جانے میں 'رجوع' کے وقت پیدا ہوتی ہے.

اَمْروہی

(موسیقی) ٹیپ کیم کھرج سے پہلی کھرج تک واپس آنے کا عمل

اَناگَت

(موسیقی) اناگت اس کو کہیں گے جس کی لے پہلی تال سے اٹھے سم کو چھپاوے اور کبھی دکھاوے یعنی سم اصلی جگہ پر نہ آوے

اَن٘بادی

(موسیقی) وہ سر، جس کے آنے سے راگ کی صورت نہ بگڑے، بلکہ بادی اور سمبادی کا معاون و مدد گار ہو

اَنْتْرا

گانے کا وہ ٹکڑا جو استائی سے پہلے ہو، گیت کےباقی ٹکڑے

اَنْدازَہ

(موسیقی) تال سم

اَنْدَولَت

(موسیقی) اندولت اسے کہتے ہیں کہ ایک سر ادا کرنے میں دوسرا سر ادا ہو یعنی ہلتے ہوئے ہوں، یہ گمگ کی بائیس قسموں میں ایک ہے

اَنْش

حصہ، جزو

اَنگ

(جسم کا) عضو، بند، جوڑ

اَنگْریزی باجا

انگریزی باجا عموماً فوج یا تعلیمی اداروں کا جس میں دف، طبلے، بگل، بین، جھانج اور نفیری وغیرہ ہوتی ہے، بینڈ، باجا

اَنْہَد ناد

انہد کی آواز، شبد یوگ میں وہ آواز، جو دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں سے دونوں کانوں کو بند کرنے سے سنائی دیتی ہے، انابت

اوج

بلندی، اونچائی، ارتفاع

اَوزان

مقداریں، (اشیاء کے) بوجھ یا ثقل

اُوکَھت

(موسیقی) پانچ مارگ تال میں سے ایک کا نام جو آج کل استعمال نہیں ہوتے اور خاص گیت گانے میں استعمال ہوتے تھے

اَوکَھرْشَن

(موسیقی) گمک کی بائیں سمتوں میں سے ایک جس میں کھرشن کی طرح ایک ضرب میں سات سر ظاہر نہ ہوں ایک ضرب ایک ہی سر ظاہر کرے

اُٹھان

تدریجاً بند ہونے اور بڑھنے کا عمل، بڑھوتری، نشوونما، بالیدگی

اَڈانا

چھتیس راگنیوں میں سے وہ راگنی جو رات کے دوسرے پہر خیال کے طرز پر گائی جاتی اور تلواڑا تال پر بجائی جاتی ہے، اڈانا ایک راگ ہے جو آدھی رات کے بعد گایا جاتا ہے

اَڑانا

پھنسانا، اٹکانا، اڑواڑ کی طرح لگانا

اَکْشَتی

(موسیقی) پَنْچم کی چارسرتیوں میں سے ایک سرتائی

اِکْشوبْنی

(موسیقی) نیکھاد کی دو سرتیوں میں سے ایک

اُکَھڑنا

اکھاڑنا کا لازم

اَیمَن

داہان، داہنا، جو سیدھے ہاتھ کی طرف ہو

اِیْن٘ڈَْوِی

اینڈوا کی تصغیر

بادَہ

شراب، مے، دارو

بادی

ابتدا کرنے والا.

بانٹ

پتھر یا لوہے وغیرہ کے وہ ٹکڑے جن سے تولتے ہیں، بٹ کھرا، سنگ ترازو

بایاں

سیاسی نظریہ، لبرل

بَچھار

(موسیقی) ’ جات ‘ کی آٹھ قسموں میں سے چوتھی قسم، جس کے بول چار حرفوں سے ادا ہوتے ہیں (جیسے : تِک تِک)، ’ جات ‘ تال کے دس پرانوں میں سے چھٹی پران کا نام ہے

بَحْرِ اُصُول

(موسیقی) تان ، شعر کی دھن.

بَدَھن

رک، بدھنا (۱) جس کا یہ اسم کیفیت ہے

بَرارا

(موسیقی) میگھ راگ کا پہلا پتر

براری

جنگل، بیابان

بِراگی

۱. زاہد ، تارک الدنیا ، جس نے خواہشات نفسانی پر قابو پالیا ہو.

بِرام

آرام، سکون : انقطاع حرکت، تحریر میں سکون (حرکت نہ ہونے) کا نشان

بَرَت پابَت

(موسیقی) گمک کی بائیس قسموں میں سے ایک قسم جو خاص عمل کی وجہ سے سروں میں بہم پہن٘چتی ہے

بِرَم

(موسیقی) سن٘گیت مکرند کی ایک تال کا نام جس میں دس ضربیں ہوتی ہیں

بَرْناتی

(موسیقی) سری راگ کی پہلی راگنی

بَرْوا

ایک راگنی کا نام جسے سن کر جنگلی جانور اور سانپ رام ہوجاتے ہیں، ایک قسم کا ہندی گیت

بِرَہَنْس

(موسیقی) ایک دھن کا نام

بَسَنْت

راجپوتوں کی ایک رسم جس میں دلہن کے لیے بسنت کے موقع پر کپڑے یا زیورات بھیجے جاتے ہیں

بِشانگ

(موسیقی) مارک تال کی پانْچ قسموں میں سے تیسری قسیم.

بَطِیرَہ

(موسیقی) ہندوستانی موسیقی کا ایک ساز

بِلاوْلی

بھیروں کی دوسری راگنی

بِلَمْب

دہر، تاخیر، آہستگی، سستی

بِلَمْپَت

(موسیقی) ایک دھمیی لے جسے دوگنے تگنے یا چوگنے بلمب کی ماترا باندھ کر بجایا جاتا ہے.

بَندش

(نگ سازی) نگ کے مصنوعی کور کنارے اور پہل تیار کرنے کا عمل

بَندھان

(موسیقی) بڑھت کی ضد ، مدھم سر۔

بَنگالی

بنگال سے منسوب (چیز، وضع وغیرہ)

بول بانٹ

(موسیقی) گیت کے بولوں کو چھوٹے چھوٹے ارکان میں تقسیم کرکے راگ کی لے میں مختلف ارکان پر زور دیتے ہوئےبار بار تکرار کرنے کا عمل (مثلاً) ' پیا نہیں آئے' ایک بول ہے. مغنی "پیا" کو مختلف انداز میں مکرر و سہ کرراسطرح ادا کرے گا 'پیا' پی آ، پی یا، وغیرہ).

بَٹْمَنْجَری

(موسیقی) راگ بھیروں کی بھارجا.

بَڈْہَن٘س

(موسیقی) کھماج ٹھاٹھ کا ایک راگ جس میں پنجم اور مدہم بادی سمبادی ہیں

بَڑْ ہَنْس

(موسیقی) ایک راگ، جو میگھ راگ کا پتر مانا جاتا ہے

بَڑاڑ

(موسیقی) بلمپت لے سے پیدا ہونے والے تین درجوں میں سے ایک درجہ

بَڑَھت

بڑھنے کا عمل، نشو و نما، بالیدگی

بھاری

فربہ، موٹا، جسامت والا

بھاگ

(موسیقی) بِہاگ

بَھنک

خارجی ، گروہ میں سے نکل جانے والا ؛ اہل بدعت ؛ بدھ پنتھی ؛ بدھ مذہب کا پیرو ؛ جین .

بَھوانی

(موسیقی) بلاول ٹھاٹھ کی ایک راگنی

بُھوپال

(موسیقی) بھیرویں ٹھاٹھ کے ایک راگ کا نام

بُھوپالی

ایک راگنی کا نام ہے، جس کا تعلق جذبۂ مسرت سے ہے، اس کے گانے کا وقت شام کے ۶ بجے سے ۱۰ بجے تک بتایا جاتا ہے

بُھوک

کھانے کی خواہش، اشتہا، گرسنگی

بِھیم رُت

(موسیقی) راگ راگنیاں گانے کے لیے سال کی تقسیم ، چھ فصلوں میں سے پان٘چویں فصل .

بَہادُری

شجاعت، دلیری، جرأت

بَہار

فصل ربیع، پھول کھلنے کا زمانہ، بسنت کی رت

بِہاگ

(موسیقی) بلاول ٹھاٹھ کے ایک راگ کا نام جو رات ک دوسرے پہر میں گایا جاتا ہے

بِہاگْڑا

بلاول ٹھاٹھ کا ایک راگ جو بہاگ کی ایک قسم ہے، بہاگ کی طرح یہ بھی رات کے دوسرے پہر میں گایا جاتا ہے

بِیادی

(موسیقی) وہ مخالف سر جس کے آ جانے سے راگ میں خرابی پیدا ہو جائے جیسے بھیروں راگ میں تیور رکھب.

پا

(مرکبات میں) استقرار ، قیام ، استقلال ؛ بیخ ، بنیاد وغیرہ کے معنی میں مستعمل

پِچَّک

(موسیقی) سری راگ کا آٹھواں پتر.

پَچی

چپکا یا جڑا اور سیا ہوا، پچر کی طرح ٹھکا ہوا، پیوست، ایک جان

پِرَبھاتی

ایک راگنی، جو صبح کے وقت گائی جاتی ہے

پَرَج

(موسیقی) چھتیس راگنیوں میں سے ایک راگنی کا نام.

پَرْدَہ بَدَلْنا

(موسیقی) ایک سُر کے بعد دوسرا سُر شروع کرنا.

پَرْدَہِ یاقُوت

(موسیقی) ایک سُر کا نام.

پَرْدے مِلانا

(موسیقی) سُر ملانا

پُرْواہت

(موسیقی) بین کی ایک ضرب میں دو سُر ادا پونے کی صورت حال.

پِرِیتی

(موسیقی) مدھم سُر کی چار سرتوں میں سے ایک سرت کا نام

پِسی

(موسیقی) باریک، گھلی ملی، پسی ہوئی کوئی چیز، گیہوں، چاول، دال، دھنیا، ہلدی وغیرہ

پَشْتو

پٹھانوں کی زبان جو عموماً پاکستان کے سرحدی علاقے میں اور اس کے بالائی حصے نیز بلوچستان کے بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے

پَلَٹ

پلٹنا کا حاصل مصدر (کبھی الٹ کے ساتھ بطور تابع مستعمل)

پَلْٹا

گردش، انقلاب، تغیر، ایک حالت سے دوسری حالت بدلنے کی کیفیت.

پَلِیکا

(موسیقی) اول اور آخر مدھ لے ہو اور درمیان میں درت لے ہو، یا اول اور آخر بلمپت لے ہو اور درمیان میں مدھ لے ہو ’مردنکا‘ کے برعکس ہے

پِناک

(موسیقی) ایک قسم کا باجا: ایک لکڑی جو کمان کے برابر لمبی ہوتی ہے، اس کو تھوڑا سا خم دے کر تان٘ت سے بان٘دھتے ہیں اور لکڑی کا پیالہ اون٘دھا دونوں طرف رکتھے ہیں اور غچک کی طرح بجاتے ہیں، سربتان

پَنْج نَوبَت

پنج وقتہ نوبت جو پہلے صرف بادشاہوں کی ڈیوڑھی پر (سلطان سنجر کے عہد سے) آٹھ پہر میں پان٘چ مرتبہ بجائی جاتی تھی

پَنْچَم

پان٘چواں

پنڈت

ایک تعظیمی کلمہ جو عموماً اون٘چی ذات کے یا بڑھے لکھے ہندوؤں کے لیے مستعمل ہے

پوربی

۱. (موسیقی) ایک راگنی کا نام جو قبل از مغرب گائی جاتی ہے .

پڑی لکیر

انگریزی ڈیش (Desh) کا ترجمہ، جو وقفہ یا جملۂ معترضہ ظاہر کرے یا چھوٹے ہوئے حروف کی نشاندہی کرے، سیدھا خط

پَکّا گانا

موسیقی: وہ گانا جو کسی اصلی اور بنیادی (شاستریہ) راگ یا راگنی کے مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق گایا جائے، کلاسیکی موسیقی کے مطابق گانا، وہ گانا جس میں فن موسیقی کا کمال دکھایا جائے

پُھونک دینا

رک : پھونکنا۔

پَہْلُو دار

۱. رمز و کنایہ سے بھرا ہوا.

پیچَک

۔(ف۔ یائے مجہول) مونث۔۱۔ریل۔ پکّے سوت کی ککڑی۔ ۲۔چھوٹا تپنچہ جس میں پیچدار نال ہوتی ہے۔ ؎ معنی نمبر میں اردو ہے۔

پیش کارا

(موسیقی) ٹھیکے کا ایک خاص بول (ٹھیکہ : طبلے کی مقررہ آواز یا بول جو کس تال سے متعلق ہوں)

پیشْکار

حکم بجالانے والا ، حکم کی پیروی کرانے یا حکم کو پہنْچانے والا .

پِیلُو

پیل مرغ

پِیلَک

(ساز گری ) ہاتھی دان٘ت کی چھوٹی سی جو سارن٘گی کے نچلے سرے (طبلی ) کے اوپر پر رودے یعنی تان٘ت کے تاروں کو طبلی کی سطع سے اوپر رکھنے کے لیے لگی رہتی ہے ، اس کے اوپر تان٘ت کر تار کھن٘چے ہوتے ہیں جس سے تار کی جھن٘کار صاف رہتی ہے ، تاردان ، ٹیک ، گھوڑی .

تار مِلانا

(موسیقی) جن آلات موسیقی میں تار استعمال ہوتے ہیں ان کے تاروں کو ہم آہن٘گ کرنا .

تال چاچَر

(موسیقی) تال کی قسموں میں سے ایک قسم.

تالا

کنجی سے کھلنے کا آلہ جو دروازے یا صندوق وغیرہ پر حفاظت کے لئے لگایا جاتا ہے، قفل

تان بَنْدْھنا

(موسیقی) دھن وضع ہونا، نئی تان بننا یا ایجاد ہونا.

تان بَھرنْا

موسیقی: ساتوں سروں کو تان میں ادا کرکے سم پر آنا، گانے میں بعض سروں کو خوبصورت اور دلکش انداز میں زبان سے بار بار ادا کرنا

تان پَلْٹا

(موسیقی) مختلف طریقے سے تان لینے کا انداز، اون٘چے اور نیچے سروں کے الٹنے پلٹنے کا عمل.

تان لینا

۱. (چادر، کمبل وغیرہ) اوڑھ لینا ، رک : تاننا.

تان کی لینا

(موسیقی) الاپنا ، گانا .

تانیں نِکَلْنا

(موسیقی) تانوں کا گلے یا ساز سے ادا ہونا.

تِپَلّی

(موسیقی) تین تال یا سروں والی موسیقی کی ایک قسم.

تِتار خانی

(موسیقی) حضرت امیر خصرو کی قائم کردہ طبلے کی سترہ تالوں میں چھٹی تال (چار تال اکتالہ) بجانے میں سم پر آنا ، دو دو تالوں کا شمار.

تَتالا

(موسیقی) وہ راگ جو تین پلٹ سے مرکب ہو ، تین تالوں والا (راگ) ؛ طبلے کی سات مخصوص تالوں میں سے پان٘چویں تال ادھا ، ترہٹ ، تروٹ.

تَحْتُ الْاَرْض

زیر زمین ، زمین دوز.

تَد

تب، اس وقت

تَدْوِین

جمع و ترتیب، تالیف

تَرانَہ

ایک خاص قسم کا گیت

تَرَب

وہ تار جو اصل تار کی مدد کے لیے سارنْگی ستار وغیرہ مزامیر میں لگایا جاتا ہے

تِرْبَھنگی

(موسیقی) تال کی ساٹھ خصوصی اقسام میں سے ایک قسم ؛ شدھ راگ کی ایک قسم (شبد ساگر).

تِرْبینی

(لفظاََ) وہ جگہ جہاں تین دریا ملیں

تِرَپ

(موسیقی) گمک کی ایک قسم، جس میں متعدد ضربوں سے سُر پیدا ہوں، اس جلدی کے ساتھ کہ درت کا چوتھائی حصہ اس میں حاصل ہو

تِرْسُر

(موسیقی) وہ سر جو تین حرفوں سے ادا ہو.

تِرْوَٹ

(موسیقی) ایک قسم کا راگ ہے، نیز تروٹ اس گانے کو کہتے ہیں، جس میں طبلہ یا پکھاوج کے بول شامل ہوں، ترانہ

تِرْکَٹ

(موسیقی) روپک تال (دوتالہ) کی دوسری قسم کے ٹھیکے کا ایک بول

تَرکی

ترکوں کی زبان ، ترکستان میں بولی جانے والی زبان.

تَگ

دوڑ، تیز رفتاری

تَگَن

بحر، وزن، سُر

تلِانگ

(موسیقی) نرت کے اوکھٹ الفاظ کا اٹھارواں لفظ تلان٘گ ہے.

تُمْبُرُ

(موسیقی) ایک گندھرو کا نام ورادھ ، تمبورہ

تَمَوُّج

پانی یا ہوا کی لہروں کا اضطراب ، تلاطم ، ارتعاشی یا لہریا حالت و کیفیت.

تَنگ

(زمان یا مکان کے لیے) تھوڑا، مختصر، چوڑائی یا قطر میں کم، چھوٹا جو فراخ نہ ہو، کم چوڑا

تَواتُر

(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو

تَوازُن

(خیال یا دماغ وغیرہ کی) ہمواری، استواری

توم

(موسیقی) تال اور الاپ کے ساتھ گایاجانے والا عجمی انداز کا مخصوص لفظ، جوامیرخسرو کی ایجاد ہے

تک

قافیہ، مجع، اپنی طرف سے بنائی ہوئی بات، زٹل

تَک

حد و انحصار کے لئے

تَکا

تکنا سے مشتق (تراکیب میں مستعمل)

تُک٘مَہ

گھنڈی، بوتام، بٹن

تِکَٹ

تکت

تھئی تھئی

موسیقی: طبلے کی تھاپ کی آواز، تال، سم، تالی، ناچ گانا، ناچنے میں گت کی آواز، تھاپ کی آواز

تھیا

(نان بائی) تندور میں روٹی لگانے کی گول گردے نما گدی جو کپڑے کے غلاف میں پھونْس بھر کر بنالی جاتی ہے اس پر بنائی ہوئی روٹی رکھ کر تندور میں لگاتے ہیں . رفیدہ .

تیتالا

تین حصوں کا

تِیرَہ تال

(موسیقی) تیرہ تالوں (تال بمعنی پیتل کی چھوتی کٹوری) کا مجموعه جو اس طرح ہے: دوتال دونوں ہاتھوں کے بند پر اور دو ہاتھوں کے ان٘گوٹھوں پر دو دو اور سینے پر ایک تال بان٘دھتے ہیں.

تِیرَہ تالی

(موسیقی) وہ عورت جو تالوں پر ایک ہی وقت میں ٹھیک ٹھیک ناچ سکے ؛ تیرہ تالوں کو بخوبی ادا کرنے والی عورت ؛ چا لا ک ، عیا ر ، پرفن ، حرانه.

تَیز

(ذائقے کیفیت مزاج یا اثر میں) بڑھا ہوا، تند‏، سخت، گرم، چٹ پٹا

تیز سُر

(موسیقی) تیور سُر ، اونْچا سُر.

تِین تال

(موسیقی) سر اور لے کا انداز جس میں مقرر ضربات ہوتی ہیں ؛ طبلے کی مقررہ تالوں کی ایک قسم.

جات

بیٹا ، اولاد نرینہ

جاوَت

جاتا

جَتَر

(مقامی) کاشت کی ہوئی زمین، زمین زیر کاشت

جَتی

(موسیقی) تالوں میں ماتروں کے بعد کا وقفہ

جُگْنی

۱۔ رک : جگنو معنی نمبر۱۔

جَلْدَھر

(موسیقی) بلاول ٹھاٹھ کا ایک راگ

جِنْسِیَت سُری

(موسیقی) یک آہنگی ، آوازوں یا سروں کے زیر و بم کی ہم آہنگی (Unison) ہوا کا دباؤ اتنا رکھنا کہ اس سر کا نعدد وہی ہو جو نلکی کے ابتدائی سر کا ہے یہ عمل ہم سری کہلاتا ہے ۔

جَنگلا

ویرانہ ، غیر آباد جگہ

جَنگْْلات

(موسیقی) راگ کا نام ، دھرپد جو بن٘گال میں گایا جاتا ہے.

جور

(موسیقی) رک : جوڑ ۔

جوگِیا

گیرو کے رنگ کی طرح کا ایک قسم کا سرخی مائل زرد رنگ، جو کچھ مٹیالے پر ہوتا ہے

جَونْپُوری

(موسیقی) ایک راگ کا نام جو جونپور کے آخری تاج دار سلطان حسین شرقی کی ایجاد بتایا جاتا ہے

جوڑ

جوڑنا (رک) سے ماخوذ ، تراکیب میں مستعمل جیسے: توڑ جوڑ، رشتہ جوڑ وغیرہ۔

جوڑا

دو چیزوں یا افراد کا جوڑ یا میل جو یکساں یا مختلف ہوں، جفت

جَھپ تال

ایک تال جو پانچ ماتراؤں کا ہوتا ہے اور جس میں چار پوری اور دو آدھی ہوتی ہیں اس میں ضرب تین اور خالی ایک رہتا ہے

جُھمْری

معماری: استرکاری کے چونے کو ٹھوکنے کا تھاپی کی وضع کا چوبی اوزار،دیوار کے پلستر وغیرہ کو پیٹنے کی کاٹھ کی چھوٹی منگری، کاٹھ کی، مون٘گری، پٹنا

جَھن

دھات کی تھالی یا کوئی اور برتن یا تلوار وغیرہ گرنے یا بجنے کی آواز، گھنگروؤں وغیرہ کی جھنکار

جَھنْجوٹی لینا

(موسیقی) سُر کو اون٘چا اٹھانا ، تیز لے میں وقفہ دینا.

جھونک

رک : جھوک مع تحتی

جَھٹان

(موسیقی) پکھاوج کی تال کا ایک بول.

جِھیل

پانی کا وسیع قطعہ جو خشکی کے درمیان واقع ہو، تال، بڑا تالاب

جَیت

(موسیقی).

چاچَر تال

(موسیقی) طبلے سے متعلق ایک تال جس میں دس ماترے یعنی چالیس کلادرت و رام ہوتے ہیں ، دیپ چندی ، روپ چندی .

چار تال

(موسیقی) طبلہ بجانے کا ایک طریقہ جس میں چار تال (ضرب) لگتی ہیں

چار ضَرْب

(موسیقی) طبلے کی چار تالیں یا تھاپیں ؛ چار ماترائیں ، چار ٹہوکے .

چار گاہ

(موسیقی) ایرانی موسیقی میں شعبہ یعنی راگنی کے چار نغمے

چار لَکھ

چار لاکھ ؛ (موسیقی) لے کے شمار میں ایک عرصہ یا مدت کہ دو درت کا ایک لکھ ہوتا ہے ، آٹھ درت .

چار کَلا

(موسیقی) ایک ماترا .

چاندْنی

چاند کی روشنی، تابش ماہ

چِپَک

لیس

چَلَت پِھرَت

لین دین

چَلْتی پِھرْتی

چنچل، شوخ

چِنْد تال

(موسیقی ؛ دکن) چوتالہ ، جس پر دھرپد گائی جائے.

چَنْدر کَلا

چان٘د کا سولھواں حصہ، ہلال سے دوسری رات کا چان٘د، چاند کی کرن، ایک قسم کی دھوتی جو عورتیں بان٘دھتی ہیں؛ ناخن کا نشان، ایک قسم کا ڈھول؛ ایک قسم کی مچھلی، ایک سُر

چَنکْلَہ

(موسیقی) امیر خسرو کی ایجاد کردہ راگوں میں سے ایک راگ ، زنگولہ .

چَو تالا

چار تالوں والا، جس میں چار تال ہوں

چَو ماس

برسات کے مہینے سے متعلق، برسات کے چار مہینے، برسات

چَوتوڑی

(موسیقی) راگ کی ایک قسم .

چَوتھ

چوتھا حصہ، پاؤ، چوتھائی

چُول

ریگستان ، صحرا ، ریگزار ، ریتیلا اور بیابان

چوکھی

۱. چوکھا (رک) کی تانیث.

چَڑھاؤ اُتار

پہاڑ کی چڑھائی اور اترائی؛ عروج و زوال، ترقی و تنزل؛ دربار کے منبع اور دبانے کی طرف، مدوجزر ؛ (ریاض) صعود و نزول ؛ (موسیقی) آواز کا اون٘چا ہونا اور دھیما ہونا.

چَڑھی

چڑھا کی تانیث، تراکیب میں مستعمل

چَڑھی اُتْری

(موسیقی) اوپر اور نیچے کا سُر، گانے میں آواز کا چڑھاؤ اور اتار

چھایا نَٹ

کلیان ٹھاٹ کا ایک راگ

چھوری

چھورا کی تانیث، لڑکی، چھوکری، کنیز، کنیا، باکری، خادمہ، نو عمر لڑکی

چُھوٹ

خلاصی، رہائی

چِھیڑ

ہجوم میں کمی، مجمع میں کمی، چھٹاؤ

چَہار اُصُول

(موسیقی) رک چترن٘گ ؛ وہ گانا جس میں چار ان٘گ شامل ہوں .

حِجاز

رسی

حِجازی

۱. حجاز معنی نمبر ۲ (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ حجاز کا باشندہ.

حُسَینی

حضرت امام حسین کی طرف منسوب (جمع حسنین)

حِصار

دائرہ، گھیرا، حلقہ

خارِج اَزْ آہنْگ

(موسیقی) بے سرا، غیر موزوں، خلاف ضابطہ و اصول

خُلاصَہ

۳. (i) مفصّل .

خَمْسَہ

پانچ

خوش آہَن٘گ

عمدہ اور دلکش آواز والا، سریلا، خوش آواز

خول

چھلکا ، پوست ۔

دارَنگ

(موسیقی) مارگ تال کی ایک قِسم جو چار ماترے کے برابر ہوتی ہے . مارگ کی چار قسمیں ہیں دہروا ، چترا ، دارنگ ، چھن .

داسْتان

قصَہ، کہانی، واقعہ، سرگُزشت، اسطور، اسطورہ، افسانہ

دُت

دُتکار، ڈانٹ ڈپٹ

دَرْباری

دربار سے منسوب، دربار سے متعلق، دربار کا، جسے دربار میں کوئی رتبہ حاصل ہو

دَرُت

(موسیقی) تیز لَے ، دو ماتروں کی لَے .

دُرْگا

(ہندو) ایک ہیبت ناک اورغصہ ور دیوی اسے اُما بھوانی اور کالی یا کالکا اور پاربتی وغیرہ بھی کہتے ہیں، ہندو اس کی پرستش کرتے ہیں اوراس پر بھینٹ چڑھاتے ہیں، ہرسال دُرگاہ پوجا کا تیوہار مناتے ہیں

دَسْت گاہ

دست گاہ حامی و ناصر، منزلِ مراد

دَفالی

ڈفالی، ڈفالچی، دف یا دھپڑی بجانے والا یا بجانے کا کام کرنے والا شخص، نیز دھپڑی بجانے کا پیشہ کرنے والوں کی ذات یا قوم

دِگ

(موسیقی) اوگھٹ کے الفاظ میں سے ایک لفظ، اوگھٹ وہ چند بے معنی الفاظ ہیں، جو تال مع لے و رقص کے اصول اوزان سے منسوب اور محسوب ہیں، انہیں یہ آوازِ بلند بولتے ہیں، اسی کے مطابق پکھاوجی بجاتا اور رقاص ناچتا ہے

دَم

طفیل

دَم ساز

ہمدم، ہمراز، ہمدرد، ساتھ دینے والا، ہم طور، ہم رنگ

دَمَل

(موسیقی)ٖ طبل (رک) .

دَنْتَن دِن تِن

(باجا سازی) طبلے کی آواز کے مخصوص بول

دَنْتَن دِین تِین

(باجا سازی) طبلے کی آواز کے مخصوص بول

دو تال

(موسیقی) تال کی ایک قسم ، رویک.

دو نائی

(موسیقی) کسی دھات یا سرکنڈے سے بنائی ہوئی دو نالیوں والی بانسری .

دوگانا

وہ گیت جو دو گلوکار مل کر گائیں، وہ گیت جو گلوکار اور گلوکارہ دونوں مل کر گائیں

دھا

آہنگ ، ترانہ ، لے ، سُر ، ہندی راگ کا چھٹا سُر جو ”پا“ کے بعد آتا ہے.

دھا لَگانا

(موسیقی) سم (طبے کے بولوں میں سے ایک بول) لگانا.

دھانی

ہلکا سبز رنگ

دِھلانگ

(موسیقی) انگ بھاؤ نرت میں ناز و انداز کے ساتھ کی جانے والی حرکات و سکنات کو کہتے ہیں

دَھم

گرنے کی آواز، گداکا، دھماکا، کودنے کا آواز

دَھمار

(موسیقی) گانے بجانے کے اوزان یا تالوں میں سے ایک تال کا نام

دَھمّال تال

(موسیقی) ایک قسم کی تال.

دُھن

دھیان، خیال

دَھنْسَری

(موسیقی) راگنی، دھناسری

دَھنّا

دھرنا دینا، جم کربیٹھ جانا

دُھنی

ندی ، دریا ، چشمہ.

دِھی

(عور) بیٹی، دُختر

دِھیماسُر

(موسیقی) ہلکی آواز (اُونْچی آواز کی ضِد)

دھیوت

(موسیقی) دھا، سپتک کا چھٹا سُر

دَہال

(موسیق) دَہال وہ ہے کہ ایک ضرب سے سیدھے ہاتھ کی اونگلی کہ جس سے تار پکڑتے ہیں اوس سے اس طریقہ پر دو دو سر پھرائیں کہ دوسرا سر اچھی صورت ظاہر کرے

دِین تِین

(موسیقی) طبلے کی آواز کے مخصوص بول

ذُو گاہ

(موسیقی) ایک عجمی راگ کا نام

را

بطور لاحقۂ تصغیر ، مرکبات میں مستعمل .

راج ہن٘س

بڑی بطخ جس کی چون٘چ اور پیر سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور جو بڑی بڑی جھیلوں میں رہتی ہے، قاز

راگ اَلاپ

(موسیقی) راگ کے بول شروع کرنے سے پہلے اس راگ کے مخصوص سُروں کو دوہرانے کا نام جس میں موسیقار اپنے گلے کا کمال دِکھاتا ہے.

راگ باجا

(موسیقی) ساز ، سُریلے باجے جن میں انسان کی آواز کے بول بجیں یا جس کی آواز میں لَے اوز سُر ہو.

راگ بَجانا

(موسیقی) باجے میں دُھن بجانا .

راگ مالا

راگوں کا مجموعہ، راگوں کا کلیات

راگِنی

جے شری راگنی، دیشکر راگنی

راگِیری

(موسیقی) راگ کی ایک قِسم.

رام

(مجازاً) بڑا

رام ساگَر

(موسیقی) ایک راگنی کا نام

رام گِیری

(موسیقی) ایک راگنی کا نام .

رام کَلی

موسیقی: دِیپک راگ کی پہلی راگنی، یہ بھیروں ٹھاٹھ کی راگنی ہے اور صبح کے وقت گائی جاتی ہے

رامِشِ جاں

ایک سُر کا نام (اِیرانی موسیقی) تِیس میں سے آٹھویں سُر کا نام .

رامِش خوار

(موسیقی) مانے ہوئے سُروں میں سے ایک سُرکا نام .

رانو

(موسیقی) راگنی کی ایک قسم.

رحاوی

(کنایۃً) گیت ، موسیقی ، جو چکی گھومنے کی آواز سے پیدا ہوتی ہے .

رَن٘گی پَیمانَہ

(موسیقی) نغماتی سرگم جس میں سرتیاں ہوں.

رُوپ چَنْدی

(موسیقی) تال کی ایک قِسم جس کے ماترے دس ہیں ، لیکن چون٘کہ بجانے میں بول وقفے سے آتے ہیں اس لیے اکثر اس کو چودہ ماترے کا شُمار کرتے ہیں.

رُوپَک

(موسیقی) مروجہ تالوں میں سے ایک تال کا نام ، اس میں دو ضرب بھری ہوتی ہیں اور خالی پر سم ہے ، ٹھیکہ اس کا چودہ لفظ کا ہے ، دو تالہ.

رَودْری

رودر کی بیوی، گوری

رَکھالی

(موسیقی) مشرقی بنگال کا ایک گیت جو کھیتوں میں کام کرتے ہوئے گاتے ہیں.

رَکَھپ

(موسیقی) رکھب .

رِیاض کَرانا

(موسیقی) شاگرد سے مشق کرانا ، گائیکی کی تعلیم دینا.

ریخْتَہ

اردو زبان کا ابتدائی نام، اردو زبان جو مختلف زبانوں کا مرکب ہے

ریلا پھینکْنا

(موسیقی) طبلے پر بجائی جانے والی تیز گت کا باہر نکلنا.

زُلْفِ نَو روز

(موسیقی) عربی، اِیرانی اور ہندی موسیقی سے امتزاج یافتہ ایک راگنی کا نام

زَمْزَمے

زمزمہ کی مغیرہ حالت (مرکبات میں مُستعمل)، ترانہ، نغمہ، گانا

زَنگُلَۂ حِجاز

(موسیقی) عربی موسیقی کا ایک راگ ، طرز نغمہ.

زیر اَفْگَن

بسترا

زِیر و بَم

نشیب و فراز، اون٘چ نیچ، اتار چڑھاو

سا

ایک حال پر قائم ، ایک حال میں.

سابان

(موسیقی) میگھ راگ کا ایک سُر.

ساج گَری

موسیقی: ماروا ٹھاٹھ کی ایک راگنی

سادَھرا

(موسیقی) ایک راگ کا نام.

ساز کا پَرْدَہ

(موسیقی) ساز کی ترکیبِ مجموعی کا کوئی جُزو جس سے سبتک کی کوئی معبن آواز دیتا ہے .

سازگَر

باجے بنانے والا کاریگر

سازگَری

ساز گری: باجے بنانے کا پیشہ

سَازِنْدے

(موسیقی) سازدینے والے، موسیقی کار، طبلہ نواز، سازندگاں

سالُو

(پارچہ بافی) باریک جھننا، گہرا عُنّابی رن٘گ کا کپڑا، سُوہا، لال، زعفرانی

سانت

موسم بہار، بسنت، فصل بہار، فرحت

ساوَنْت

دلیر، بہادر، سُورما

سَپْت

سات، ہفت

سُت

وصول شدہ، جنا ہوا، پیدا کیا ہوا، زائیدہ، بیٹا، بچہ، دبایا ہوا، عرق نکالا ہوا، اُکسایا ہوا، اختیار دیا ہوا

سِتار اُتارْنا

(موسیقی) سِتار کے تاروں کا تناؤ ، کھنچاؤ کم کرنا

سِتار چَڑھانا

(موسیقی) سِتار نوازی کرنا ، سِتار بجانا

سَتْرَک

خبردار، محتاط، ہوشیار، متوجہ

سَچّے سُر

(موسیقی) وہ سُر جو قواعدِ موسیقی کے مُطابق ہوں ، تیور سُر .

سُدَّہ

گرہ یا گُٹھلی، جو رگوں، آن٘توں یا جسم کے کسی حصّے میں پڑ جائے

سُدَھنگ

سیدھا، اچھے ڈھنگ کا

سُر

(مجازاً) کہنے کا ڈھن٘گ یا اسلوب ، گفتگو کا لہجہ اور انداز .

سُر اُتَرْنا

موسیقی) نغمے یا ساز کی آواز کا مدّھم ہوجانا، بم میں زیر پیدا ہونا .

سَر اٹھانا

جُھکا ہوا سر اُوپر کرنا ، سر اُون٘چا کرنا ، سر اُبھارنا.

سُر باندْھنا

(موسیقی) کسی ساز کا اپنے کسی پردے پر، سا ، کا مقام متعین کرنا ، جیسے ساز میں مِلے ہوئے، اسکیل کی رکھب (رے) یا گندھار (گا) یا مدھم (ما) وغیرہ کو عارضی طرو پر بنیادی اور اِبتدائی سُرکا درجه دینا یعنی اس کو پہلا سُر فرض کرنا .

سُر بِگَڑْنا

(موسیقی) ساز کے پردے کی آواز خراب یا غلط ہونا

سُر بَھرْنا

(موسیقی) گوّیے کا اپنے گلے کی تر بیت یا ریاض کی طور پر ایک ہی سُر پر قاہم رہنا ، آواز کو گانے کے لیے گرمانا (ریاض کرنے کے لیے گانے سے پہلے یا صبح کو) ، کھرج بھرنا .

سُر بِیورا مِلانا

(موسیقی) سُر قائم کرنا ، کسی کام میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے اُس کی اُون٘چ نیچ سمجھ لینا

سُر جَمانا

(موسیقی) آواز یا ساز کا پُوری نغماتی طاقت مُرتکز کر دینا یہاں تک که اس سُر کی لَو بندھ جائے .

سُر چَڑْھنا

(موسیقی) سُر کا اُونچا ہونا، سُر کا بلند آہنگ ہونا، پُر تاثیر ہونا ، الحان کا گہرا اثر رکھنا .

سُر دینا

(موسیقی) پُھونک سے بجے والے ساز میں مزید ہوا بھرنا .

سُر ساگَر

سُر کا سمندر، ماہرِ موسیقی

سُر سَرَنگا

(موسیقی) پیارے خاں نامی کا اِیجاد کِیا ہوا سِتار کی قِسم کا باجا جو مہاوتی کچھی رُدْرابین کا ملخص ہے ، اس میں چھ تار اور اُوپر سِرے پر ایک تون٘با بھی ہوتا ہے

سُر سَنگِیت

(موسیقی) گانا بجانا جو موسیقی کی تعلیم کے مُطابق ہو .

سُر گھوٹا

(موسیقی) بین کی ایک قِسم کو بجانے کی مخروطی شکل کی چھ ان٘چ لمبی چوب جو اُس کے لیے مِضراب کا کام دیتی ہے، بعض سازندے مورک یا مُہرک کہتے ہیں .

سُر لَگانا

(موسیقی) گلے سے کسی سُر کے ادا کرنے یا نِکالنے کے بعد سا پرآنا ؛ فریاد کرنا .

سر مِلانا

(موسیقی) کسی آواز یا ساز کو دُوسری سے ہم آہنگ کرنا- اس شکل میں که دونوں کے سُر ایک دُوسرے میں ضم ہو کر ایک آواز معلوم ہونے لگیں ؛ آرکسٹرا کے مُختلف سازوں کا کسی ایک ہی نغماتی سطح پر یعنی ایک ہی سُر پر اپنے اپنے پردوں اور تاروں کو مِلا لینا ؛ معاون گلوکار یعنی آس دینے والے کا اپنی ” آ آ آ “ کی آواز کو اصل گوّیے کے سُر کے مُطابق نِکالنا ، آواز مِلانا، ساز کا سُر کے موافق کرنا .

سُر مُکھا

(موسیقی) سری راگ کی ذیلی تقسیم کی ایک شق ، بھارجا (کہا جاتا ہے کہ یہ راگ مہادیو کے مُن٘ھ سے نِکلا ہے ، بعض کا قول ہے کہ نافِ زمین سے نِکلا ہے) .

سُر کا پَکّا

(موسیقی) علمِ موسیقی کے اُصولوں سے واقف ، فنِ موسیقی کا ماہر، گانے کا ماہر .

سَرایَنْدَہ

موسیقی: گانے والا، نغمہ سرا

سَرْپُرْدَہ

موسقی: راگ اور ساز کے قواعد کا یکا جُزو جو روایتاً حضرت امیر خسرو دہلوی سے منسوب ہے، بلالو کا ایک ٹھاٹھ راگ

سُرَت

جماع، جلق، زنا، عیاشی

سُرْتی

کشفی یا وہبی طور پر پایا ہوا الہامی عطیہ ایزدی.

سَرْگَم

ہندوستانی موسیقی کے سات سروں کا مجموعہ، سور گرام، سپتک، کسی گیت، تان یا راگ میں لگنے والے سوروں کا تلفط یا بول، ساتون سروں کے اتار چڑھاو یا اروہی اوروہی کی ترتیب

سُرَنگ

سرخ ، لال جسم والا.

سُرِنگ

(موسیقی) بان٘سری کی قسم کا شِو دیوتا کا مقبول باجا.

سُرْنَو

(موسیقی) پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے والوں کا مشک کا قدیم باجا.

سُرُود

آهنگ، ترانہ، گیت، نغمہ، راگ نیز گانا بجانا، غزل سرائی، چند افراد کا اک ساتھ جوش و مستی میں طرب انگیز نغمے الاپنا

سُرُود چھیڑْنا

(موسیقی) سرود باجے کے مِضراب سے بجانا.

سَروہی

دودھاری تلوار، اصیل تلوار، تیغ ہندی (جو بھارت میں مارواڑ کے قصبہ سروہی کی بنی ہوئی اور نہایت عُمدہ ہوتی ہے)

سِری راگ

موسیقی: چھ راگوں میں سے پان٘چویں راگ کا نام جو عموماً اگن پوس مطابق نومبر دسمبر (آغاز سرما) میں گایا جاتا ہے

سُگْھرَئی

موسیقی: ایک راگنی کا نام جو دوپہر میں گائی جاتی ہے

سَلَف

سالی کا خاوند، ہم زلف ، ساڑھو

سَلْمَک

(موسیقی) چھ سروں میں سے ایک سُر کا نام .

سَم

(موسیقی) آواز، تال، سُر، جو آخری ضرب کے ساتھ وزن میں برابر ہو، مقررہ تال

سَما

وقت ، زمانہ ، دور ۔

سِمْفَنی

(موسیقی) ایک خاص نغمہ جو آرکسٹرا میں بجایا جاتا ہے اور جس میں کئی بالکل مختلف گتیں ساتھ چلتی ہیں

سَنِپات

(موسیقی) لَے کی ایک ضرب جس میں دونوں ہاتھوں کو برابر مارتے ہیں کہ جس میں آواز پیدا ہو یعنی لَے کی ضرب اس میں چار قسمیں ہیں.

سَن٘پُورَن

(موسیقی) سرگم جس میں سارے سُر آ جائیں ، سات سُروں کا راگ ، پورا ، مکمل.

سَنْتُور

(موسیقی) سنتور ، آلاتِ موسیقی میں سے ایک اِیرانی ساز.

سَنتھ

(موسیقی) میگھ راگ سے متعلق ایک ذیلی راگ.

سَنْج

(معماری) ایک اینٹ کے آثار کی دیوار، دھجی کی دیوار

سَنچائی

(موسیقی) گانے کے اصلی بول یا کسی دُھن کے اصل سُر جن سے وہ شناخت ہو ، گانے کا وہ ٹکڑا جو انترا بول کے بعد ہو ، پہلے کے سِوا گیت کے باقی ٹکڑے دھرپد کا ایک حصہ.

سَنْچاری

(موسیقی) دُھرپت کے چار جُزو میں سے تیسرا

سُنْدَر سَپْتَک

(موسیقی) سرگم میں راگ اور سُروں کی بندشوں کو لکھنے کا ایک جامع طریقہ ، اس میں سپتک کے نِیچے لکیر لگا کر خط کشیدہ کیا جاتا ہے.

سُندَنی

(موسیقی) دھیوت مین تین سروں والی سرت کا نام .

سِندُورا

(موسیقی) ایک دلکش سُر جو راگ کی ایک قِسم بھی ہے اور کئی سُروں کو ملا کر بنایا جاتا ہے نیز کافی ٹھاٹھ کی ایک راگنی ، سیندورا.

سَنْدھ

پریشان، حواس باختہ

سِنْدھارا

ایک ہندی رسم کے مطابق وہ کھانا، جو سسُر اپنی بہو کے لئے ساون کے مہینے میں تیجوں کے تیوھار پر بھیجتا ہے

سِندْھنُو

(موسیقی) بھیروں راگ کی ایک راگنی جس کا وقت شام کا ہوتا ہے .

سِنْدُھو

۱. دریا ، دریا سے سیراب ہونے والا علاقہ .

سِندُھوری

(موسیقی) راگ ہنڈول کی چوتھی راگنی ، سین٘دور کے رن٘گ کا ، شنگرفی سُرخ .

سِندْھڑا

(موسیقی) ایک راگ کا نام .

سِندی

(موسیقی) سات سُروں سے متعلق پنچم سر کی ایک سرت کا نام نیز ذیلی سر.

سَنْدِیپْنی

موسیقی: پانچویں سر پنچم کی ایک سُرتی

سَن٘گَت

وہ مقام جہاں سکھ مذہبی رسوم ادا کرتے ہیں، گردوارہ

سَنگِتْیا

(سازگری) سازندے کے ساز کی آواز کے ساتھ لَے ملانے والا گوّیا، ساتھی، باجے بجانے والا، رنڈیوں کا ساتھی

سِنگْھڑا

(موسیقی) سِین٘گ سے بنایا ہوا منہ سے بجایا جانے والا باجا.

سَنکْرون

موسیقی: سری راگ کی ایک راگنی

سَنکیرن

(موسیقی) وہ راگ اور راگنی ہے کہ جو دو راگ یا زیادہ سے زیادہ چند راگوں سے مرکب ہے

سُودھال

(موسیقی) وہ ضرب جس میں تین سُر ادا ہوں.

سورَٹھ

(موسیقی) میگھ راگ کی دُوسری راگنی کا نام، جو بھیروں راگ کی بھارجا (بھارج) ہے

سونھا

(موسیقی) ہندی کی ایک بحر کا نام .

سوہا بَجانا

(ساز گری) شادیانے یا شادیوں کے باجے بجانا .

سَکاری

جو بھی کوئی ہنڈی قبول کرتا ہے یا جس کے نام پر کوئی ہنڈی لکھا ہوا ہے

سُکْھمَنی

سکھوں کا ایک مقدس مذہبی صحیفہ جس کی تلاوت وہ کثرت سے کرتے ہیں

سِہ ساگَر

(موسیقی) ممن خان کا ایجاد کردہ ایک ساز.

سِہ گاہ

(موسیقی) موسیقی کی ایک راگنی کا نام.

سیندوُرا

(موسیقی) سمپورن جاتی کا ایک راگ جو ہنڈول راگ کا پُتر مانا جاتا ہے .

شامِ کَلِّیان

(موسیقی) كَلّیان ٹھاٹھ سے مرتب ایک راگ جو شام كے وقت یا اول شب گایا جاتا ہے اس كے سب سُر تیور ہیں اس كی كئی راگنیاں ہیں، ایمن، شدھ كلیان ہنڈول وغیرہ

شَاہَانَہ

بادشاہوں كے مرتبہ اور ان كی شان كے لائق، بادشاہوں كے مانند، نہایت شاندار

شُدّھ سارَنگ

(موسیقی) ایک راگ کا نام .

شُدّھ کَلیان

(موسیقی) راگ کی ایک قسم

شُدھ بِلاوَل

(موسیقی) بلال راگ کی ایک قسم جو اپنے خالص سُروں میں گایا جائے .

شُدھ سُر

(موسیقی) وہ سُر جو اپنی اصلی حالت پر قائم رہتا ہے .

شُدھ ٹوڑی

(موسیقی) راگ کی ایک قسم .

شُرْتی

(ہندو) مقدس کتاب جیسے : وید ، اُپنشد وغیرہ .

شَرَج

(موسیقی) رک : کھرج .

شَنکَرا

موسیقی: بلاول ٹھاٹھ کا ایک راگ، مذکورہ راگ رات کے دوسرے پہر میں گایا جاتا ہے

شِکاری

(مجازاً) مغلوب، گرفتار

شَکْل

چہرہ، صورت

شِکَم

پیٹ، بطن

شَہانی دُھن

(موسیقی) خصوصاً ایسے راگ جس میں کسی بادشاہ یا امیر کی مدح سرائی ہوتی ہے، بادشاہی راگ ، بادشاہی موسیقی.

شَہْناز

عطر کی ایک قسم جو نئی نویلی دلہنوں کے لیے مخصوص ہے، عطر عروس

صافی

(قدیم) رک : صافا (پگڑی).

صَنَم

بت، مورتی

صَیّاد

شکار کرنے والا، شکاری، چڑی مار

ضَرْب

مارپیٹ، مارنا

ضَرْبُ الْفَتْح

فتح کا نقارہ بجنا، (موسیقی) امیرخسرو کی ایجاد کردہ ایک تال کا نام

ضَرْب پَڑْنا

چوٹ لگنا، (ساز پر) چوب پڑنا

ضِلَع

خط، لکیر، گوشہ (جو دو لکیروں کے ملنے سے پیدا ہو)

طاؤُس

ایک نیلے پیلے ہرے اور سنہرے خوبصورت پروں والا پرندہ جو مرغ کے برابر اور اس سے قدرے لمبا اور سریلی آواز کا ہوتا ہے، مور

طَبّال

طبلہ بجانے والا، طبلچی، نفارچی

طَبَلْچی

ڈھول بجانے والا، ڈھول بجانے کا استاد یا ماہر، طبلہ بجانے والا، طبلہ بجانے کا استاد یا ماہر

طَبْلَق

مونث۔ کاغذوں کا بنڈل یا مُٹھّا

طَبْلَہ نَواز

طبلہ بجانے والا، طبلچی

طَبْلی اُڑْنا

(موسیقی) ڈھول اور اسی قسم کے منڈھے ہوئے باجے کا چمڑا پھٹ جانا یا اُتر جانا .

طَرَب

خوشی، نشاط، شادمانی، انبساط

عاطِلّہ

نقطوں سے خالی، غیر منقوط، مہملہ (حرف)

عَجَم

عرب کے سوا کسی دوسرے ملک کے لوگ، غیر عرب، (عرب دوسرے ملکوں کو لوگوں کو فصاحت و بلاغت میں اپنا ثانی نہیں سمجھتے تھے اس لیے غیر عرب کو عجم اور وہاں کے رہنے والے کو عجمی کہتے تھے)

غارَہ

(موسیقی) ایک راک کا نام جو صبح کے وقت گایا جاتا ہے ، صبح کا راگ.

غَزال

(موسیقی) مقام زنگولہ کا دوسرا شعبہ، ایک عجمی راگ کا نام

غِنائی تَرْسِیم

(موسیقی) نغمے ، راگ یا موسیقی کی آواز کو علامات سے ظاہر کرنا ، آہنگ نگاری.

غِنائِیَہ

(موسیقی) مختلف بندشوں پر مشتمل ایک مسلسل نظم یا نظموں کا مجموعہ جو کسی موقع یا موضوع کی مناسبت سے لحن سے پڑھنے یا سازوں کے ساتھ گانے کےلیے مزروں کیا گیا ہو.

فارسی

ایران کی زبان کا نام

قانُونْچَہ

قانون کی تصغیر

قَصْر

وہ نماز جو مسافرت کی حالت میں چار رکعت کے بجائے دو رکعت پڑھے جائے

قَید

حبس، قبضہ

گا

(قواعد) فعلِ مستقبل کے صیغوں کے آخر میں مستعمل ، جیسے ؛ آئے گا ، جائے گا ، کھائے گا وغیرہ میں.

گاب دَہار

(موسیقی) ایک سُر جو بکری کی آواز سے لیا گیا ہے ، یہ سُر نویں سے تیرہویں درجے تک جاتا ہے.

گاجا باجا

قسم قسم کے باجوں کی آواز، باجا گاجا، باجاگاجا بھی مستعمل ہے

گاندھار

قندھار کا ایک قدیم نام، ہندوستان کا ایک قدیم ضلع

گَت

حالت، کیفیت

گَت باندْھنا

(موسیقی) خوبصورتی سے ساز کے سُر نکالنا ، ساز پر راگ یا لے چھیڑنا.

گَج دَھر

(موسیقی) ایک قسم کا راگ.

گَدّا

بستر جو دہرے کپڑے میں روئی بھر کر تیّار کیا گیا ہو.

گُر

اصول، اسلوب، سلیقہ

گُر بِرام

(موسیقی) نو ماتروں کا نام.

گُر دَرَت

(موسیقی) دس ماتروں کا نام.

گْرَہ

۹ کے ہندسے کی علامت

گُلِ نَغْمَہ

(موسیقی) نغمہ کی خوبی یا حُسن، پُرتاثیری

گَلے میں ہَڈّی نَہ ہونا

(موسیقی) آواز کے اُتار چڑھاؤ پر پوری طرح قادر ہونا.

گَلے میں ہَڈّی نَہیں

۔(موسیقی) کنایہ ہے گلے کا آواز کے اُتار چڑھاؤ پر پوری طرح قادر ہونے سے ؎

گَن٘ج دار

خزانہ رکھنے والا ؛ (موسیقی) ایک سُر یا راگ کا نام

گَنْدھارا

(موسیقی) سات سُروں میں سے تیسرے سُر کےراگ کا نام (رکھب کا مقابل)

گَنْدھاری

قندھارا کے راجہ کی بیٹی، (کنایۃََ) نیک طینت عورت

گَنٹْھنا

گٹھنا، بننا، تیّارہونا، بندھنا

گُنْڈے دار آواز

(موسیقی) وہ آواز جو تان لگاتے وقت کسی جگہ سے ٹوٹ جائے اور گویَا چالاکی اور خوبصورتی سے اس جگہ کوئی دوسرا پہلو پیدا کر کے اس کو آخر تک پہونچائے .

گَوَشْت

(عربی و عجمی موسیقی) دو راگوں سے مرکب ایک راگ یا نغمے کا نام اس طرح چھ مرکب راگ ہیں جنھیں اصطلاحاً آہنگ کہتے یہں

گوشَہ

کونا. کُنج.

گوشَۂ اَزَل

(موسیقی) ایک راگ کا نام.

گونڈ

وہ شخص جس کی ناف اُبھری ہوئی ہو، اونچی سونڈی والا

گون٘ڈ سارَن٘گ

(موسیقی) کلیان ٹھاٹھ کی ایک راگنی کا نام.

گونڈ مَلار

(موسیقی) کھماچ ٹھاٹھ کا ایک راگ

گون٘ڈ کَلی

(موسیقی) ایک راگنی کا نام.

گَوڑ

بنگال کا وسطی حصّہ، قدیم دارالسلطنت کا نام، نیز اس مقام کا باشندہ (عموماً سحرِ نگال کے حوالے سے مستعمل)

گَوڑ سارَنگ

گوڑ اور سارنگ کو ملا کر بنایا ہوا ایک راگ ، یہ موسم گرما میں دوپہر سے پہلے گایا جاتا ہے

گٹکری لینا

(موسیقی) گویے کا تان لینے میں پیچ دار آواز نکالنا، گانے میں آواز کو لہرانا، مُرکی لینا

گَھر اُٹھنا

(موسیقی) سُر کے مطابق آواز نکلنا.

گَھرانا

کن٘بہ، قبیلہ، خانوادہ

گَھنْٹی تَرَنْگ

(موسیقی) وہ سازیا باجا جس میں سے گھنٹی کی سی آواز نکلے .

گھور کا تار

(موسیقی) موٹی آواز کا تار ، تارکھرج .

گَہَک

(موسیقی) گانے میں تان لیتے وقت گلے کی خاص حرکت

گِیتار

(موسیقی) رک : گِٹار.

لَچّھے دار

(کنایۃً) خوش رنگ، سنہرے رنگ کی

لُچھْی

لکشمی جو زیادہ مستعمل ہے، دولت نیز دولت کی دیوی

لَحْن

سُریلی آواز، خوش نوائی، خوش گوئی، خوش آوازی

لَرَزْ

(سازگری) ستار یا سارنگی کی طربوں کی گونج یا جھنکار جو باج کے تاروں کو چھیڑںے سے گونجتی ہیں، شعاع، بھان، گمک، ایک خاص قسم کی طرف جس کے اوپر پتلا پیتلی تار پلا ہوا ہوتا ہے جو ایک خاص وضع کی بین میں لگایا جاتا ہے جس کو صرف ماہر استاد بجا سکتا ہے

لَگْنی

گنگنی، منگنی، نسبت کا سلسلہ، شادی کی بات ٹھہرانا

لو

اگر (عربی فقروں میں مستعمل) .

لَکھ

لاکھ (سوہزار) کی تخفیف ، تراکیب میں مستعمل.

لَہْرا اُڑانا

تانیں لینا، سریلی آواز سے گانا

لَہْرا بَجانا

زد و کوب کرنا ، خوب مارنا پِیٹنا ، جُتیانا ، تڑاتڑ لگانا ، ضربِ پیہم .

لِیلاوَتی

حساب کی ایک قدیم اور مشہور کتاب جو بھاسکر آچاریہ نے اپنی بیٹی لیلاوتی کے نام پر لکھی تھی.

لَیلی

لیلیٰ، مجنوں کی معشوقہ

لَے کار

لے ملانے والا ساز جو نفیری اور ستار کے ساتھ راگ کی آواز کی مدد کے لیے ہوتا ہے

ما

(حرفِ نفی) نہیں، نہ، مَت؛ (کلمۂ استفہام) کیا، کیا چیز؛ (اسمِ موصول) جو جو کچھ، کوئی چیز، تراکیب میں مستعمل.

ماتْرا

ناگری رسم الخط کے اعراب، نیز حرکت، حروف علّت کی علامت

ماجَہ

(موسیقی) میگھ راگ کی ساتویں بھارجا، ایک قسم کا راگ ، مانجھ.

مادَھو

بیساکھ کا مہینہ (اپریل، مئی)، موسمِ بہار، شیرینی، مٹھاس

مارْجَنی

جھاڑو، بہاری

مارگ

راستہ، راہ

مارُو

(موسیقی) سری راگ کی ایک راگنی جو اگن اور بوس میں تیسرے پہر گائی جاتی ہے .

مارَہ

(موسیقی) عرب و عجم کی موسیقی میں ایک مرکب راگ کا نام ، آہنگ کی ایک قسم .

مالسری

سری راگ کی پانچویں راگنی جو اگھن پوس مطابق نومبر دسمبر میں دوپہر کو گائی جاتی ہے

مالَو

(موسیقی) ایک راگنی کا نام۔

مالْوَہ

(موسیقی) رک : مالوا۔

مالکوس

(موسیقی) ایک راگ، جو ماگھ یا پھاگن میں گایا جاتا ہے اور اس کا وقت آخر شب ہے

مالیر

(موسیقی) راگ کی ایک قسم۔

مَامُور

جس کو حکم ملا ہو

مانڈ

۱. اُبلے ہوئے چاولوں کا پانی ، مان٘ڈی ، پیچ.

ماٹھا

(موسیقی) راگ کی ایک قسم

مُثَلَّث

۱۔ (اقلیدس) تین ضلعوں کی شکل، تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح ۔

مُجِیب

جواب دینے والا، قبول کرنےوالا

مَجِیدی

ترکی کے شاہ سلطان عبدالمجید کے عہد کا سکہ جو تقریباً دو روپے دس آنے کے برابر ہوتا تھا، عرب کا ایک سکہ

مَدَّھم

دھیما، دھیرج، آہستہ

مَدَّھم سُر

(موسیقی) راگ کا چوتھا سر جو گندھار سے ایک درجہ بلند اور اس کا مخرج معدہ ہے، دھیما سر

مَدَّھم ٹھاٹھ

(موسیقی) ستار کا وہ ٹھاٹھ، جو مدھم سُرپر قائم کیا جائے

مَدُمادہ

(موسیقی) بھیروں راگ کی پانچ راگنیوں میں سے ایک راگنی کا نام جو صبح سویرے گائی جاتی ہے ۔

مَدھ

پھولوں کا رس ، شہد ۔

مَدھ ماد

(موسیقی) کافی ٹھاٹھ کی ایک راگنی کا نام جو بھرت مت میں شامل ہے جن میں بیراگ کا تاثر ملتا ہے ۔

مَدھیہ

بیچ کا ، درمیانی ، وسطی

مَرْغُول

(معماری) کنگرے دار محراب ، ڈنڈی دار محراب ، مدور بنا ہوا کھم ، گول تھم ، محراب کی ترشی ہوئی پیشانی یا روکار جس کے نادر نمونے دہلی کی جامع مسجد اور تاج محل آگرہ میں خاص طور پر ملتے ہیں

مَرْغُولَہ سَنج

(موسیقی) گٹکری لیکر گانے والا ۔

مُرکی

کان کی پھلدار کیل ، کان کا ایک زیور ، گوکھرو

مُرکی لَگانا

(موسیقی) گانے میں ایک ُسر سے جھٹکے کے ساتھ دوسرے ُسر پر جانا ، تان لیتے وقت سر کو ایک خاص انداز سے جھٹکا دے کر ادا کرنا ۔

مُرکِیاں

موسیقی: مرکی کی جمع، تراکیب میں مستعمل، کان کی لرکی

مَسَک

مچھر، پشہ

مِشَرْمیل

(موسیقی) وہ گانا جس میں ایک سے زائد راگ شامل ہوں

مُشْک دانَہ

مسور کے برابر ایک بوٹی کا تخم جس کا رنگ خاکی سیاہی مائل ہوتا ہے اور اس کے اندر چکنا خوشبودار مغز ہوتا ہے

مِضْراب

وہ لوہے کا مثلثی تار جسے انگلی میں پہن کر ستار بجاتے ہیں، آلۂ ضرب، زخمہ، ناخنہ، ڈنکا

مَظاہرِی

(Performing Art) کا ترجمہ ، اس سے مراد ڈراما ، رقص ، موسیقی وغیرہ ہے جو ناظرین کے سامنے کر کے دکھائے جائیں ۔

مَعْرُوفی

(موسیقی) ایرانی اور ہندوستانی موسیقی کے امتزاج سے امیرخسرو کا ترتیب دیا ہوا گائیکی کا ایک انداز (غالباً عارفانہ کلام کے لیے) ۔

مُفَصَّل

کسی دیوار یا اوٹ کے ذریعہ الگ کیا ہوا (جیسے ہار وغیرہ میں ہر دو موتیوں کے بعد ایک مختلف اور بڑا موتی پرویا ہوا ہوتا ہے) بہت، وافر، کثیر

مَقام

جائے قیام ، ٹھہرنے کی جگہ ، مکان ، مسکن ، ٹھکانا ، گھر ، ٹھور ٹھکانہ ۔

مِلاپ

۱۔ تعلقات ، میل جول ، ربط ضبط ، اتفاق ، اتحاد ، ایک ۔

مَلار

برسات کے موسم کا ایک گیت نیز میگھ راگ کی چوتھی راگنی جو ساون بھادوں میں الاپی جاتی ہے

مِلان

ملانے یعنی مقابلہ کرنے کا عمل، آس پاس رکھ کر فرق یا مماثلت کو جانچنا‏

مِلانا

اجزا کو باہم مخلوط یا مربوط کرنا ، مخلوط کرنا ، آمیز کرنا ، ترکیب دینا ، گڈمڈ کرنا

مِلاوَٹ

ایک چیز میں کسی دوسری چیز کا ملنا، آمیزش

مُلْتانی

پاکستان کے شہر ملتان (جو سندھ سے متصل صوبہ پنجاب میں واقع ہے) سے منسوب یا متعلق (کوئی شخص ، چیز یا باشندہ وغیرہ)

مَلْہار

(موسیقی) ایک راگ کا نام جو خصوصاً برسات کے موسم میں گایا جاتا ہے، ملار

مَلْہاری

(موسیقی) میگھ راگ کی ایک راگنی جو سارنگ ، سورٹھ اور بلاول سے مرکب ہے

مَن وِینا

دل کی وینا (ستار نما ساز) سے استعارہ ، بین ۔

مَنجیرا

پیتل کی دو کٹوریاں جو طبلے کے ساتھ تال دینے کے لیے دونوں ہاتھوں سے بجائی جاتی ہیں

مَنْدا

۔صفت۔ مذکر۔ مونث کے لئے مندی (ہندو عم) سستا۔ ۲۔بے رونق۔ ۳سست۔

مُنعِم

اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام

مَنگل

سعد، نیک، مبارک، شبھ

مَنگلا

درگا اور پاروتی نام کی دیوی

مُوَافِق

حیثیت یا شان وغیرہ کے مطابق، مساوی، یکساں، مناسب

مور

(مجازاً) چور کے گھر چوری کرنے والا ، چوروں کا چور (فرہنگ آصفیہ) ۔ ۳۔ ایک آتشبازی جس کو شتابہ دکھانے کے بعد رنگ برنگی چنگاریاں مور کی دم کے پنکھے کی شکل بنادیتی ہیں ۔

مور بِین

(موسیقی) وہ بین جس کا سرا مور کے منھ اور گردن کی شکل کا بنا ہو

مور چَھن

(موسیقی) ایک سُر کو دوسرے سُر تک درجہ بدرجہ چڑھانے اور اُتارنے کے لئے تین درجوں میں سے ایک مثلاً کھرج کو اگر رکعب تک کھینچیں، اوّل درجہ اصلی سُر ہے، دوسرا اس سے زیادہ اور تیسرا درجہ دوسرے سے زیادہ ہوکر آخر کو اصلی رکھب کا سُر آجائے گا تو یہ اُتار چڑھاؤ مورچھن کہلائے گا، سروں کی سلسلہ وار آروہی

مَوسِمی راگ

(موسیقی) کسی مخصوص موسم یا رُت سے متعلق یا نسبت رکھنے والا راگ ۔

مُوسِیقائی پَیمانَہ

مختلف سروں کا ایسا سلسلہ جن کے درمیان کوئی سادہ لیکن خاص وقفہ موجود ہو اور جو یکے بعد دیگرے بجائے جانے پر ہمارے کانوں کو بھلا معلوم ہو، سپتک

مُولُو

(موسیقی) سینگ کی بنی ہوئی ترئی، جو اکثر فقیر بجاتے ہیں، ناقوس، سنکھ

موہِلَہ

(موسیقی) حضرت امیر خسروؒ کی ایجاد کردہ ایک دُھن ۔

مُکھ تال

موسیقی: وہ آواز جو گویے کے منَھ سے نکلے، انترہ، استھائی، ٹیپ، ٹیک، خاص بول

مُکھاری

(موسیقی) گانے والی عورت، بھیرو ٹھاٹھ کا ایک راگ

مُکْھرُوتی

(موسیقی) ایک ساز کا نام ۔

مُکھڑا

پیارا چہرہ، رخ زیبا

مُہرا

سامنا ، آگا ؛ دہانہ

مِیاں کی ٹوڈی

(موسیقی) ٹوڈی ٹھاٹھ کا ایک صبح کا کھاڈو سمپورن راگ جو میاں تان سین کی اختراع مانا گیا ہے ، شدھ ٹوڈی ۔

مَیدان

۔(ف) معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں۔ مذکر۔ ۱۔وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتےہیں۔ ۲۔زمین کی صاف سطح جو وسیع اور ہموار ہو۔ زمین فراخ۔ ۳۔(جوہریوں کی اصطلاح) یاقوت اور زمرد وغیرہ کا طول وعرض۔ ۴۔(قصہ گویوں کی اصطلاح) تمہید۔ ؎ ۴۔ میدان جنگ۔ ۵۔قلم کا میدان۔

مِینڈ

(موسیقی) ستار میں ایک ُسر سے دوسرے پر جاتے ہوئے مدھم کو اس طرح ادا کرنا کہ دونوں میں سروں کا باہمی ربط خوبصورتی سے واضح ہو جائے ؛ تان ، لے ۔

نا

نہ ، نہیں کا مترادف

نا مَوزُوں

جو شعر یا مصرع وزن اور بحر میں نہ ہو

نازُک اَدائی

نازک ادا ہونے کی حالت، محبوبیت، معشوقیت

ناگیسَر

(ہندو) ایک قسم کا خوشبودار پھول اور اس کا پودا، جسے ہندو متبرک سمجھتے ہیں اور جس سے عطر ساز عطر بناتے ہیں، ناگ چنپا کی کلی، ناگ مشک، ناگ کیسر

نایِکی

نایک (رک) کا اسم کیفیت ، سرداری (خصوصاً فوج کی) نیز اُستادی (موسیقی میں) ۔

نایی

بانسری بجانے والا

نَبْرَہ

(موسیقی)لے کی اُٹھان ، آواز کو پست سے بلند کرنے کا عمل ، رفع صوت ، آواز کی بلندی

نِدَھن

۱۔ انجام ؛ موت ، خاتمہ ، ہلاکت ، تباہی ، فنا .

نُزہَہ

(موسیقی) مستطیل شکل کا ایک پیانو یا بربط نما ساز ۔

نِشاد

وہ شخص، جس کا باپ برہمن اور ماں شودر ہو، ہندوستان کے بعض قدیم باشندے یا ذاتیں، جیسے : بھیل، گونڈ، دراوڑ، کول، مچھیرے وغیرہ

نَشِیْد

۱۔ (موسیقی) الاپ ، َلے ، نغمہ ، گیت ، ترانہ ۔

نَغْمَہ

موسیقی کی بندش کی طرز پر گائے گئے الفاظ یا بول، موسیقی کے لیے ڈھالے ہوئے بول، گانا، ترانہ ، گیت، نشید، سرود

نَغْمَہ پَرداز

گیت گانے والا، نغمہ سرا، تانیں اڑانے والا

نَغْمَہ پَیدا ہونا

(موسیقی) کسی ساز سے آواز آنا ؛ ُسریلا یا مترنم ہونا ۔

نُقرَہ

(تشریح الاعضا) : چھوٹا گڑھا ، جوف ، قعر ، نشیبہ خصوصا ً آنکھ کے پردے (شبکیہ) پر (Forea)

نَقْش

شبیہہ، مورت

نِگار

رک : پرچہ نویس.

نِنادی

آواز سے متعلق، آواز دینے والا، بجنے والا (سازوں کی طرح)

نَو روز بُزُرْگ

نوروز خاصہ جو معروف ہے نیز (موسیقی) ایک ایرانی راگنی کا نام

نَو رُوزِ خارا

(موسیقی) مقام نوا کے پہلے شعبے کا نام جو پانچ راگنیوں پر مشتمل ہے, نوروز کوچک، نوروز خردہ

نَو رُوزِ عَجَم

(موسیقی) رہاوی کا دوسرا شعبہ جو چھ نغموں یا راگنیوں پر مشتمل ہوتا ہے

نَو روزِ عَرَب

(موسیقی) مقام رہاوی کے پہلے شعبے کا نام جو چھ راگنیوں یا نغموں پر مشتمل ہے

نَو رُوزی

نوروز سے متعلق یا منسوب، نوروز کے تہوار کا، عیش و عشرت کا، خوشی کا

نوا

آواز ، صدا ، ندا

نَوبَت

امیروں اور بادشاہوں کی ڈیوڑھی پر مقررہ اوقات میں بجائے جانے والے باجوں کا مجموعی نام جو نقارے، طبل اور نفیری پر مشتمل ہوتا ہے

نَوبَت گاہ

(مجازاً) قید خانہ، حوالات، جیل خانہ، بندی خانہ

نوم توم

(موسیقی) آواز جو بھجن ٹھمری وغیرہ کے آغاز میں بطور الاپ نکالتے ہیں

نوٹیشَن

(موسیقی) سُروں کو علامات کے ذریعے تحریر میں ظاہر کرنا ، موسیقی کو قلم بند کرنے کا طریقہ ۔

نَکْٹا

۔ ناک کٹا ، بینی بریدہ (نک کٹا) ۔

نَکْٹَہ

رک : نکٹا (ب) معنی نمبر ۳ (موسیقی) ایک قسم کی ٹھمری ، گانے کی ایک طرز ، ایک خاص لے میں گائی جانے والی ٹھمری ۔

نِکھاد

(موسیقی) سپتک کا ساتواں یعنی سب سے اونچا سُر، ہندی موسیقی کا ساتواں سُر، جس کا اختصار(نی) ہے، یہ سُر ہاتھی کی چنگھاڑ سے لیا گیا ہے، نشاد

نی

لاحقۂ تانیث، الفاظ کے آخر میں ملحق ہو کر اسم کو مونث بناتا ہے، جیسے : اونٹ سے اونٹنی، اُستاد سے اُستانی وغیرہ

نَیاس

(موسیقی) جس سر پر راگ و راگنی وغیرہ ختم ہوتی ہے اس سر کو نیاس کہتے ہیں

نِیچا

صفت۔ مذکر۔ نشیب، عمیق، گہرا، اوچھا، کم، ادنیٰ، مدھم، دھیما

نِیچا سُر

(موسیقی) مدھم آواز ؛ وہ سر جو آہستہ اور نیچی آواز میں گایا جائے ، مدھم سر

نِیچے سُر

(موسیقی) مدھم یا دھیمے سُر ، نرم آواز ، زیر (دون کا نقص)

نِیشاپُوری

نیشاپور سے منسوب یا متعلق، (موسیقی) ایک قدیم ایرانی راگ کا نام جو راگ بلاول سے مشابہ ہے

نِیلامبَری

(موسیقی) کافی ٹھاٹھ کے ایک راگ کا نام

نِیم پُشت

(موسیقی) َلے میں سم قدرے فاصلے سے آنا ، آتیت ۔

نِیم روز

ایک قسم کی نقدی

نِیم وَقفَہ

(موسیقی) سروں کی ادائیگی کے درمیان میں واقع چھوٹے وقفے سے بھی چھوٹا وقفہ

نِیمَنی

(موسیقی) گمک یعنی آواز کی جنبش یا حرکت کی بائیس قسموں میں سے ایک قسم ۔

وادی سُر

(موسیقی) رک : وادی معنی نمبر ۲ ، وہ سر جو سب سے زیادہ نمایاں ہو ، انش سر ، راگ کا مکھیا سر ۔

وِرام

(الف) امذ ۔ ۱۔ (لفظاً) چھوڑ دینا ، ترک کرنا ، رکنا ، وقفہ

وَرقَہ

ورق (رک) سے منسوب، ورق والا، ورق کا

وَزْن

(لفظاً) پلڑا، پیمانہ، اندازہ

وَسَنْتی

(ہندو) ہندوؤں کا ایک تہوار، جو ماہ اگست میں نئے چاند میں کرشن جی اور رادھا کی یاد میں منایا جاتا ہے، ان کی شکلوں کی مورتیاں ایک پالنے میں بٹھائی جاتی ہیں، جو مکان یا مندر کی چھت میں لٹکا ہوتا ہے، رسم ادا کرتے وقت پالنے کو جھلاتے رہتے ہیں، جھولے کا تیوہار

وِشَد

صاف، پاک، خالص؛ سفید نیز واضح

وِشنُو تال

(موسیقی) ایک تال کا نام جس میں چھے ضرب اور دو خالی ہوتے ہیں ۔

وَقْت کی چِیْز

(موسیقی) گیت یا راگ جو موسم یا وقت کی مناسبت سے گایا جائے، وقت کا راگ، موسم یا رُت کی راگنی

وَنٹ

(موسیقی) ایک راگ کا نام، جس میں فارسی راگ فرعانہ کی مناسبت پائی جاتی ہے

وِوادی

جھگڑال، فسادی، ببادی

ٹَپّا

گولی یا گین٘د کا زمین یا دیوار سے ٹکراو.

ٹَکورا

(سنگ تراشی) پتھر کی سطح کو خصوصاً سل بٹے اور چکی کے پاٹ کو کھردرا بنانے کا چونچ کی شکل کا ہتوڑا جس کی ضرب سے سل کی سطح پر چٹیں اور کھندانے پڑجائیں، ٹکّیا، سل رہا

ٹھاہ

(موسیقی) زوردار آواز کی الاپ

ٹھیکا کھانا

(موسیقی) طبلے کی آواز کا دور تک پہن٘چنا

ڈانڈ

تاوان ، ڈنڈ جُرمانہ

ڈَڑ

(موسیقی) سِتار کا ایک بول.

ڈَھیّا

(عور) ڈھیا دہلیز کے معنوں میں بولا جاتا ہے.

کافی

کفایت کرنے والا، بقدرِ ضرورت، جس سے کام نکل جائے

کافی ٹھاٹھ

(موسیقی) ایک ٹھاٹھ جو کھماج ٹھاٹھ میں گندھار اتار دینے سے بنتا ہے.

کال

قحط (خصوصاً اجناس کا) ، (بارش نہ ہونے سے) اناج کا فقدان

کالَنگْڑا

(موسیقی) سوہنی قوالی کی سنگیت (یعنی پرچ کی سنگیت جو امیرخسرو کی ایجاد بتائی جاتی ہے .

کالَنکَن

(موسیقی) دیپک راگ کا پہلا پتر .

کامود

موسیقی، مالکوس راگ کے پتر دیپک راگ کی دوسری راگنی کا نام جو رات کے وقت گائی جاتی ہے

کامودی

(موسیقی) بھیرویں کی چوتھی راگنی کا نام

کامولَک

(موسیقی) دیپک راگ کا چوتھا پتر .

کان رَسی

(موسیقی) گانا بجانا سن کرمعلوم کرلینا کہ یہ سُر میں ہے یا نہں ، کن رسی .

کانٹا

سوئی کی طرح چُبھنے والا نوک دار تنکا جو بعض نباتات (جیسے گلاب اور کیکر وغیرہ) میں پیدا ہوتا ہے ، خار ، سولی ، کنڈا .

کانْڑا

وہ شخص جس کی ایک آنکھ نہ ہو، کانا.

کَتا

(موسیقی) یکتالۂ ٹھیکے کی ایک ضرب یا تال

کَتھاکَلی

(موسیقی) ایک کلاسیکی رقص کا نام

کَچْھلی

(موسیقی) ایک قسم کا راگ.

کَچھوا

(سنگیت) ستار سے ملتا جلتا ایک ساز

کِدارا

(موسیقی) دیپک راک کی ایک راگنی (وقت نصف شب)

کَرْتال

تالی، موسیقی نوبت، نقارہ اور اسی قسم کے باجے بجانے کی چوب نیز ان چوبی ڈنڈوں کے جوڑ جن کو ایک دوسرے پر مارکر باجے کے طورپر تال اور سُر کے ساتھ بجاتے ہیں، ٹکورا

کِرْتَری

(موسیقی) گمک کے بائیس سُروں میں سے ایک سُر .

کَرْدوہا

(موسیقی) سات سُروں کی بائیس سرتیوں میں سے ایک ؛ گندھار کی ۲ سرتیاں ہیں ، رودری ، کردوہا .

کُرْدی

(موسیقی) ہنڈول راگ کی ایک بھارجا .

کَرْناٹَک

(موسیقی) میگھ راگ کی بھارجا

کِرْیا

۲. (ہندو) مذہبی عمل یا فرض.

کُسْل

(موسیقی) ہنڈول راگ کا چوتھا پتر ہے.

کَم سُرا

(موسیقی) ساز کے ایک سر کے برابر کا دوسرا اترا ہوا دھیما سُر ؛ سُر کے تار کی ستار یا سارنگی کی کھونٹی نیز ہارمونیم کی آواز کو کمتی بڑھتی کرنے والی کھونٹی ، کن سرا .

کَمْپِت

موسیقی: راگ یا راگنی گانے کا ایک قاعدہ جس کے تحت سُر کو لرزا کے ادا کرتے ہیں

کَمپوز

(طابعت) ٹائپ کے حروف ملانا یا جوڑنا، (موسیقی) راگ یا دُھن بنانا

کَمْپوز کَرنا

(طباعت) ٹائپ کے حروف کو پلیٹ پر لفظوں کی شکل میں جمانا .

کَمُود

(موسیقی) ہنڈول راگ کا آٹھواں پُتر .

کَمُودَنی

کنول کی ایک قسم جو دن میں مُرجھا جاتا ہے

کَنٹھ

۔(ھ) مذکر گلے کی وہ ہڈّی جو مرد کے بالغ ہونے پر اُبھر آتی ہے اور اُس سے آواز میں کسی قدر بھاری پن ہوجاتا ہے۔ ؎ ۲۔ کنٹھا کا مخفّف۔ جیسے نیل کنٹھ وہ پرند جس کے گلے میں نیلا طوق ہوتا ہے۔

کَنْکَلی

میگھ راگ کی چوتھی راگنی

کُوبَہ

(موسیقی) ایک قسم کا مشہور باجہ.

کُوچَک

چھوٹا (کلاں اور بزرگ کا نقیض) خرد ، کوتاہ

کُوسَت

(موسیقی) بارھویں مقام رباوی کے شعبۂ دوم کے چوتھے نغمے یا آواز کا نام.

کُوسُم

ایک پھول جس سے شہاب نکلتا ہے اور لال کپڑے رنگے جاتے ہیں نیز وہ رنگ جو اس پھول سے نکلتا ہے

کُومَل

نازک، نرم، لطیف، مُلائم

کوند

(موسیقی) سری راگ کا چھٹا پتر.

کُوٹ تان

(موسیقی) تان کی دوسری قسم جس میں سُر سلسلہ وار لگانا ضروری نہیں بلکہ الٹ پلٹ کر تانیں پیدا کی جاتی ہیں .

کَوکَبَہ

ستارہ

کَٹاری

ایک چھوٹا خنجر

کڑ

(موسیقی) ڈھولک کے چار تالوں میں ایک تال (جس کی ایجاد امیر خسرو سے منسوب ہے).

کَکُبھ بِلاوَل

مالکوس ٹھاٹھ کے ایک راگ کا نام

کھرج

(موسیقی) ہندی موسیقی کا سب سے پہلا سُر، جو سب سے پست ہے، اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی، اس لئے اچل یاقائم سُر کہلاتا ہے، (مور کی آواز کی مانند آواز، جس کا مخرج ناک ہے)

کُھلے بول

(موسیقی) ڈھولک یا طبلے پر پورے ہاتھ کی ضرب.

کُھلے ہاتھ سے

(موسیقی) ڈھولک یا طبلے پر پورے ہاتھ کی گھاپ کے ساتھ.

کھمّاچ

ایک قسم کی راگنی کا نام، جو رات کے دوسرے پہر کی پچھلی گھڑی میں گائی جاتی ہے، مالکوس کی ایک راگنی، کھماج

کَھند

دیوار کا چھوٹا طاق، گڑھا

کَھندانے پَڑْنا

(موسیقی) آواز کا صاف نہ ہونا ، آواز کا کھرکھرانا

کُھونٹی

گول اور نوکیلی زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ پالشت لمبی لکڑی جس کا کچھ حصّہ دیوار وغیرہ میں کپڑے یا چیزیں لٹکانے کے واسطے گاڑ دیتے ہیں نیز چھوٹی میخ ، کیل .

کُھوکَر

(موسیقی) مالکوس کا ساتواں سُر یا پتر.

کھٹک

کسی کھردری چیز کی چبھن

کَھٹْکا

وہ ہلکی اور مدھم آواز جو چیزوں کے ٹکرانے یا کسی چیز کے گرنے سے پیدا ہو ، کھٹ کھٹ کی خفیف آواز ، کھڑکا.

کَھڑا سُر

(موسیقی) اونچی تان ، اُونچا سُر (مدھم یا کومل کی ضد).

کَھڑی تال

(موسیقی) چلتی تال.

کھیم

فلاح، بہبود،

کَہَرْوا

(موسیقی) آٹھ ماتراؤں کا ایک تال جو طبلہ جیسے آلات پر بجائے جاتے ہیں

کیدارا

(موسیقی) دیپک راگ کی ایک راگنی نیز کلیان ٹھاٹھ کا ایک راگ، کیدار

کیداری

(موسیقی) کیداری، دیپک راگ کی ایک راگنی

ہاتھ نِکالنا

ہاتھ کو کسی چیز سے باہر لانا

ہاتھی چِنگھاڑ

(موسیقی) ایک تان، جس میں آواز بہت تیز چنگھاڑ کے مانند معلوم ہوتی ہے (اُستاد علی بخش سے منسوب ہے)

ہارمَنی

(موسیقی) موسیقیت، آہنگ

ہارمُونِیَم

(موسیقی) ایک صندوق نما بڑا دھونکے والا ساز جس کے پردوں کو ہاتھ سے دباکر بجایا جاتا ہے

ہَتھ تال

(موسیقی) ایک چھوٹا آلہء موسیقی جو دونوں ہاتھوں سے بجایا جاتا ہے ، مجیرا ، جھانجھ ۔

ہَسْتَک

ہاتھ

ہَلْکا پُھلْکا

پتلا پھلکا

ہَمارِیا

(موسیقی) دھیمی لے میں گایا جانے والا ایک راگ ، اسے بادشاہوں اور امیروں کی مدح سرائی کے لیے استعمال کرتے ہیں یہ الاپ لے اور تال کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔

ہَمِیر

(موسیقی) کلیان ٹھاٹھ کا ایک وِکر سمپورن راگ، جس میں دونوں مدھم سُرمستعمل ہیں اور جو رات کے دوسرے پہرگایا جاتا ہے

ہَن

اب، ابھی

ہَنس

ایک قسم کی بط

ہَنُومان مَت

(موسیقی) وہ طرز موسیقی جو ہنومان کے نام سے منسوب ہے اور جس کے چھے راگ اور ہر راگ کی پانچ راگنیاں اور آٹھ پتر ہوتے ہیں اور اس میں جوش و خروش کا پہلو نمایاں ہوتا ہے ۔

ہِنڈول

ہندوستانی راگوں کا پانچواں راگ، کلیان ٹھاٹھ کا ایک اوڈو، (پانچ سروں کا) راگ جو صبح کے وقت گایا جاتا ہے (خصوصاً بہار کے موسم میں)

ہوا

(کیمیا) کرۂ ارض کے ارد گرد اس کی فضا بنانے والا مختلف گیسوں (نائٹروجن، آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائڈ) کا ایک مرکب، باد، باؤ، پون، وایو

ہوری

ہندوستانی راگ کی ایک قسم جو دھرپد سے مشابہ ہوتی ہے

ہِیر

۔(ف۔ بالکسرویائے معروف۔ عربی میں اس کا معرب حیتر۔حائے حطی سے ہے) صفت۱۔ مخنّت۔ ہجڑا۔زنخا۲۔ اردو۔ بزدل۔ بُودا۔ ڈرپوک۔؎

ہیم کَلیان

(موسیقی) کلیان ٹھاٹھ کا ایک راگ جس میں دونوں مدھم مستعمل ہیں ۔

یَتی

(دکن) اتی ، اتنی ، اس قدر ۔

یَلا

(موسیقی) تال اورالاپ میں گایا جانے والا ایک کلمہ

یَلَل

(موسیقی) تال اور الاپ میں گایا جانے والا ایک کلمہ نیز ایک آواز جو ستار کی آواز کی نقل میں نکالتے ہیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words