تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"طَیَّب" کے متعقلہ نتائج

طَیَّب

(کنایۃً) جائز (مال و اسباب وغیرہ)

طَیَّبُ الاَدا

حَلالِ طَیَّب

شرعاً جائز اور پاک.

مالِ طَیَّب

حلال کی کمائی ، اچھا مال ، پاکیزہ مال.

اردو، انگلش اور ہندی میں طَیَّب کے معانیدیکھیے

طَیَّب

tayyabतय्यब

نیز - طَیِّب

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: طابَ

طَیَّب کے اردو معانی

اسم، صفت

  • (کنایۃً) جائز (مال و اسباب وغیرہ)
  • پاک، حلال، پاکیزہ
  • (مجازاً) بہت اچھا، عمدہ، نفیس، پسندیدہ
  • (مجازاً) خوشگوار، خوش مزہ، لذیذ، میٹھا

اسم، مؤنث

  • رن٘گ ڈھن٘گ، خوش اطواری
  • خوشی، رضا مندی
  • خوش بُو، مہک
  • کسی چیز کا بہترین حصّہ

English meaning of tayyab

Noun, Adjective

  • best part of something
  • fragrance, odour
  • goodness, happiness, willingness
  • good, nice
  • pleasant
  • pure, right
  • Good, sweet, agreeable, tasteful, lawful
  • Holy, pure

तय्यब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, विशेषण

  • निमल, पवित्र, शुद्ध, पाक, विहित, जायज़, हलाल, वह धन आदि जो पूरे परिश्रम और पूरी ईमानदारी से कमाया गया हो

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • प्रसन्नता, स्वीकृति, रज़ामंदी, ख़ुशी

طَیَّب کے مرکب الفاظ

طَیَّب سے متعلق دلچسپ معلومات

طیب عربی میں بکسر تحتانی مشدد بمعنی’’پاک، خوشگوار، اچھا، خبیث کا الٹا‘‘ درست ہے۔ لیکن اردو میں تحتانی کے زبر کے ساتھ بروزن ’’نیر‘‘(بمعنی سورج) مستعمل ہے اور اردو کے لئے یہی درست ہے۔ آنحضرتؐ کے دو صاحب زادگان کے نام طیب اور طاہر یا مطاہر، اور بقول بعض طاہر اور مطاہر بتائے گئے ہیں۔ بعض کا یہ بھی کہنا ہے کہ صاحبزادۂ نبی کے نام کے طور پر’’طیب‘‘ مع فتحہ و تشدید تحتانی (یعنی طَیِّب) ہی درست ہے۔ یہ قول مختلف فیہ ہے، بہر حال اردو میں’’طیب‘‘ چھوٹی ی پر زبر کے ساتھ (بروزن’’نیر‘‘ بمعنی سورج )ہی درست ہے۔ کچھ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر یائے تحتانی مکسور مشدد کے پہلے فتحہ ہو تو اردو والے یائے تحتانی کے کسرہ کو فتحہ میں بدل دیتے ہیں۔ چنانچہ ذیل کے تمام الفاظ میں تحتانی مکسور ہے لیکن اردو میں مفتوح بولی جاتی ہے: جید، سید، میت، وغیرہ۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (طَیَّب)

نام

ای-میل

تبصرہ

طَیَّب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words