تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹِھیک ٹِھیک" کے متعقلہ نتائج

ٹِھیک ٹِھیک

سچ سچ، بے کم و کاست، بالکل، بعینہ

بَہُت ٹِھیک

ٹِھیک دو پَہَر

۔مونث۔ خاص نِصفُ النّہار کا وقت جب سر پر آفتاب ہو۔ ؎

کیا ٹِھیک ہے

کوئی بھروسا نہیں.

ٹِھیک ہو جانا

ٹھیک کرنا (رک) کا لازم ، درست ہونا ، صحیح ہونا ، ٹھیک آنا .

کَمَر ٹِھیک ہونا

۔پیراہن کا وہ حصہ ٹھیک ہونا جو کمر پر رہتا ہے۔ ؎

راہ ٹِھیک کَرْنا

اعمال کی اصلاح کرن ا، راہِ راست اِختیا رکرنا ؛ راستہ صاف کرنا.

ٹِھیک ٹھاک ہونا

درست ہونا، صحیح ہونا، قرار پانا

طَبِیعَت ٹِھیک ہونا

مزاج کا صحیح ہو جانا ؛ مرض کا دور ہونا ، طبیعت درست ہونا .

طَبِیعَت ٹِھیک کَرْنا

بگڑے ہوئے مزاج کو مار پیٹ کے یا ڈانٹ ڈپٹ کے یا کسی سخت عمل سے درست کر دینا ، راہِ راست پر لانا .

نِشانَہ ٹِھیک کَرنا

گولی یا تیر وغیرہ کا صحیح جگہ لگانے کی مشق کرنا ۔

خَنّے ٹِھیک ہونا

غرور جاتا رہتا ، کس بل نکلتا ، مزاج درست ہوجانا .

دِماغ ٹِھیک ہونا

پاگل پن جاتا رہنا.

عَقْل ٹِھیک بَنانا

عقل کی درستی

کوئی ٹِھیک نَہِیں

کچھ معلوم نہیں ، کچھ بھروسہ نہیں ، کچھ نہیں کہہ سکتے.

کُچْھ ٹِھیک نَہِیں

کوئی بھروسہ ہی نہیں.

تُمھارا کیا ٹِھیک ہے

نُون پانی ٹِھیک ہونا

۔ذائقہ درست ہونا۔؎

چِہْرَہ مُہ٘رَہ سے ٹِھیک ہے

خوب صورت ہے

نا ٹِھیک

جو ٹھیک نہ ہو، نا درست، غلط

ٹِھیک کَرْنا

سزا دینا، گوشمالی کرنا، مارنا پیٹنا

ٹِھیک آنا

(کپڑے جوتے وغیرہ کا) موزوں یا ناپ کے مطابق ہونا

ٹِھیک لَگْنا

ٹھکانا ہو جانا .

ٹِھیک بَیٹْھنا

(حساب وغیرہ کا) پورا ہونا ، صحیح ہونا ، میزان درست ہونا .

ٹِھیک بَنانا

سزا دینا، گوشمالی کرنا، مارنا پیٹنا

ٹِھیک نِکَلْنا

(اپنے موقف میں) صحیح ہونا ، درست ہونا .

ٹِھیک لَگانا

پتا یا سُراغ لگانا ؛ کسی جگہ کام یا روزگار کی تجویز کرنا ، بندوبست کرنا

ٹِھیک اُتَرْنا

بخیر و خوبی انجام پانا .

ٹِھیک بَنْوانا

ٹھیک بنانا (رک) کا تعدیہ ، سزا دلوانا ، پٹوانا .

ٹِھیکو ٹِھیک

رک : ٹھیکم ٹھیک .

ٹِھیک ٹَھور

ٹھکانا، طور، طریقہ

ٹِھیکَم ٹِھیک

بالکل ٹھیک ، عین (وقت) .

ٹِھیک ٹھاک

ہر طرح سے درست، چست، لیس، تیار

ٹِھیک دو پَہَر میں دَم لینا

دو پہر کی تیز دھوپ کی تاب نہ لاکر کچھ دیر کو ٹھہر جانا ، (مجازاً) شدید محنت کے بعد کچھ آرام کر لینا ، تکلیف کے بعد کچھ راحت پانا .

پُھول ٹَہْنی ہی میں ٹِھیک رَہتا ہے

ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے

ٹِھیک کَر لینا

رک : ٹھیک کرنا ، کام کے قابل بنا لینا ، درست کرلینا ، تیار کرلینا ، انتظام کرلینا .

وَقت ٹِھیک کَرنا

گھڑی کا وقت درست کرنا

گَھڑی ٹِھیک کَرنا

۔گھڑی کا وقت درست کرنا۔

چال ٹِھیک کَرنا

گھڑی کی چال کو تیز یا ہلکا کرنا

حِساب ٹِھیک آنا

حساب میں کوئی غلطی نو ہانا .

چال ٹِھیک چَکَّر

گھڑی کی چال کو درست کرنے والا پہیا

ٹِھیک ٹھاک کَرْنا

درست کرنا، ٹھیرانا، پختہ کرنا (بات وغیرہ)

حِساب ٹِھیک بَیٹْھنا

حساب میں کوئی غلطی نو ہانا .

اَپنا ٹِھیک نَہِیں اَور کا نِیک نَہِیں

نہ خود عقل سے کام لیتے ہیں نہ دوسرے کی راے پر عمل کرتے ہیں

وَقْت پَر جو ہو جائے سو ٹِھیک ہے

موقع پر جو کچھ ہو جائے بہتر ہے کیونکہ ایسے وقت پر انسان گھبرا جاتا ہے

ٹھیکا لے اُس کام کا جو تُجھ سے ہووے ٹِھیک

جس کام کو آدمی اچھی طرح کرسکتا ہے اس کا ٹھیکا یا ذمہ لینا چاہئے

گاہَک اَور مَوت کا ٹِھیک پَتا نَہیں کَب آئے

گاہک اور موت کسی وقت بھی آ سکتے ہیں اس لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے.

میک اَپ ٹِھیک کَرنا

چہرے پر دوبارہ تھوڑا بہت غازہ ، سرخی وغیرہ لگانا ۔

کَسَوٹی میں ٹِھیک اُتَرْنا

رک : کسوٹی پر اتر جانا .

نَکْھ سِکھ سے ٹِھیک

رک : نکھ سکھ سے (کی) درست ۔

نَک سِک سے ٹِھیک

سر سے پانو تک خوبصورت ، ایڑی سے چوٹی تک ، سب طرح سے بے عیب و بے نقص

ٹال بَجا کَر مانگے بِھیک، اُس کا جُوگ رَہا کَب ٹِھیک

گھنٹی بجا کر مانگنے والے سادھوؤں پر طنز ہے کہ یہ کیسی فقیری ہے، جو گھنٹی بجا کر بھیک مانگے، اس کی تربیت تو رائیگاں ہے

تال بَجا کے مانگے بِھیک ، اُس کا جوگ رَہا کے ٹِھیک

ان من٘گتوں پر طنز ہے جو گھنٹے بجا کر بھیک مان٘گتے ہیں.

ٹِھیک نَہیں ٹھیکے کا کام، ٹھیکا دے کَر مَت کھو دام

ٹھیکے کا کام اچھا نہیں بنتا، روپیہ ضائع کرنا ہوتا ہے

بُڈّھے کی سِیْکھ کَرے کام کو ٹِھیک

بزرگوں کی نصیحت بہت مفید ہوتی ہے

یَہی بَھروسا ٹِھیک ہے کہ داتا دے تو لُوں، اَوروں کا کر آسرا جی تَرساوے کیوں

کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے، خدا پر بھروسا کرنا چاہیے، خدا پر آسرا کرنا چاہیے

روٹی ہی کے کار نے دَر دَر مانگیں بِھیک ، روٹی ہی کے واسْطے کَریں کار سَب ٹِھیک

روٹی کی خاطر بِھیک مان٘گتے پھرتے ہیں اور روٹی ہی کے لیے نوکری کرتے ہیں.

یِہ بَچَن میرا ٹِھیک ہے سانچ اسے تو مان، مَرے بِنا چُھوٹے نَہیں جی سے بھونڈی جان

میری اس بات کو درست سمجھ کہ بری عادت موت کے بغیر نہیں چھوٹتی

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹِھیک ٹِھیک کے معانیدیکھیے

ٹِھیک ٹِھیک

Thiik-Thiikठीक-ठीक

وزن : 2121

ٹِھیک ٹِھیک کے اردو معانی

فعل متعلق

  • سچ سچ، بے کم و کاست، بالکل، بعینہ

    مثال - ایک اور روایت انہیں ابو سعید خدری سے ٹھیک ٹھیک اس روایت کے خلاف مروی ہے۔

  • صحیح صحیح، درست

    مثال - کئی سال تک وہ ٹھیک ٹھیک کام کرتا رہا۔

  • مکمل طور پر

    مثال - زبان کے ٹھیک ٹھیک نام معلوم کر سکیں۔

  • ہو بہو
  • قریب قریب، تقریباً
  • سیدھے سیدھے، درست

    مثال - عبدالعزیز طریق خلافت میں ٹھیک ٹھیک نہیں چلے تو انہوں نے ان کو تخت سے اتار دیا۔

شعر

English meaning of Thiik-Thiik

Adverb

  • exactly, completely, truly

ठीक-ठीक के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • सच्च सच्च, बिना घटाए बढ़ाए, बिलकुल वैसा ही, जूँ का तूँ

    उदाहरण - एक और रिवायत उन्हें अबु सईद ख़ुदरी से ठीक ठीक उस रिवायत के ख़िलाफ़ मरवी (बयान किया गया) है

  • सही सही, ठीक ठीत, दरुस्त
  • संपूर्ण रूप से
  • हुबहू
  • लगभग, तक़रीबन, क़रीब क़रीब
  • सीधे सीधे

    उदाहरण - अब्दुल-अज़ीज़ तरीक़-ए-ख़िलाफ़त में ठीक ठीक नही चले तो उन्हों उनको तख़्त से उतार दिया।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹِھیک ٹِھیک)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹِھیک ٹِھیک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words