تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تِنْکا نَہ رَہْنا" کے متعقلہ نتائج

تنکا

گھاس وغیرہ کا ٹکڑا جو پتلا اور لمبا ہوتا ہے، پرال، ڈانٹھی

تِنْکا بَھر

(کیفیت یا کمیت) تنکے کے بقدر ، ذرا سا.

تِنکا دانْتوں میں لینا

عاجزی کرنا۔ گِڑگِڑانا۔ جاں بخشی چاہنا۔ امان مانگنا۔ پناہ مانگنا۔ مغلوب ہونا کی جگہ

تِنکا توڑنا

معمولی سا کام کرنا، کوئی بھی کام کرنا، خفیف کام کرنا

تِنْکا دآنتوں میں پَکَڑْنا

رک : تنکا دان٘توں میں لینا

تِنْکا سَر سے اُتارْنا

کسی پر نہایت معمولی احسان کرنا، کسی کی تھوڑی سی مدد کرنا

تِنْکا دانتو میں لینا

(مغلوب ہوکر) جان بخشی چاہنا، پناہ مان٘گنا

تِنْکا سَمَجْھنا

بے حقیقت جاننا، کمزور سمجھنا

تِنکا سا توڑنا

۔مختصر دو ٹوک جواب دینا۔ ؎

تِنْکا ناک میں ڈالْنا

(مجازاً) بچپن سے نکل کر نوجوانی کی حد میں داخل ہونا جس کے لیے ایک رسم ناک چھدائی بالعموم اور خاص عمر میں ہوتی تھی.

تِنْکا ناک میں پَڑْنا

ناک کے چھیدنے کے بعد (کیل کی جگہ) تنکا ڈالنا، عورتیں ناک چھیدنے کے بعد اس میں تنکا ڈال دیتی ہیں

تِنْکا بھی نَہِیں رَہْنا

روپیہ بالکل خرچ ہوجانا، صفایا ہوجانا، سب مال و متاع لٹا دینا، نہایت غریب اور محتاج ہوجانا، روٹیوں سے محروم ہوجانا

تِنکا اُتارنے کا اِحسان ماننا

تِنْکا اُتارے کا اِحْسان مانْنا

نہایت معمولی سہارے کا احسان مند ہونا، تھوڑی سی امداد کا بھی احسان ماننا.

تِنْکا نَہِیں چھوڑا

سب کچھ لوٹ کھسوٹ لیا

تِنْکا اُتارے کا اِحْسان نَہ بُھولْنا

نہایت معمولی سہارے کا احسان مند ہونا، تھوڑی سی امداد کا بھی احسان ماننا.

تِنکا اِدَھر اُدَھر ہونا

۔بے ترتبی ہونے کی جگہ۔ ؎

تِنْکا اِدَھر اُدَھر نَہ ہونا

ذرا سی بے ترتیبی اور تبدیلی بھی نہ ہونا، نظم و ترتیب میں کوئی فرق نہ آنا

تِنْکا نہ توڑنا

کچھ نہ کرنا

تِنْکا تِنْکا جھاڑُو دیکَر لے جانا

سارا مال و متاع لوٹ کر لے جانا، کچھ بھی نہ چھوڑنا

تِنْکا بھی نَہ توڑ سَکْنا

نہایت ناتواں اور کمزور ہوجانا ؛ حرام خور یا کابل ہوجانا ، بھلی بھی نہ پھوڑنا

تِنْکا نَظَر نَہ آنا

بالکل صفائی ہوجانا، ایسے لٹنا کہ کچھ نہ رہے، جھاڑو پھر جانا

تِنْکا بِھی پاس نَہ رَہنا

مفلس ہوجانا، غریب ہوجانا، روپیہ بالکل خرچ ہوجانا، صفایا ہو جانا

تِنْکا نَہ چھوڑْنا

کچھ باقی نہ چھوڑ دینا ، سب صاف کردینا ، کن٘گال کردینا.

تِنْکا باقی نَہ چھوڑْنا

تنکا نہ رہنا کا تعدیہ، جھاڑو پھیر دینا، صفایا کردینا، کچھ نہ چھوڑنا

تِنْکا ٹُوٹْنا

تنکا توڑنا (رک) کا لازم

تِنْکا ہو تو توڑ لُوں پِیت نَہ توڑی جائے، پِیت لَگَت چُھوٹَت نَہیں جَب لَگ موت نَہ آئے

موت آنے تک محبت نہیں جاتی

تِنْکا اُتارْنا

کسی پر نہایت معمولی احسان کرنا، کسی کی تھوڑی سی مدد کرنا

تِنْکا ہو جانا

تنکا سا بدن ہوجانا، دبلا ہوجانا، ہڈیاں نکل آنا، نہایت کمزور اور لاغر ہوجانا

تِنْکا نَہ رَہْنا

بالکل صفائی ہوجانا، ایسے لُٹنا کہ کچھ نہ رہے، جھاڑوٗ پھر جانا

تِنْکا نَہ اُٹھانا

ذرا سی تکلیف بھی نہ دینا

تِنْکا اُتارْنا اَور چَھپَّر رَکْھ دینا

تھوڑا سا احسان کرکے اس کے عوض میں بہت کچھ وصول کرلینا

تِنکا مُنْہ میں لینا

عاجزی کرنا۔ گِڑگِڑانا۔ جاں بخشی چاہنا۔ امان مانگنا۔ پناہ مانگنا۔ مغلوب ہونا کی جگہ

تِنْکا تِنْکا

۱. تنکا (رک) کی تکرار ، ایک ایک چیز ، ذرّہ ذرّہ ، چھوٹی سے چھوٹی اور معمولی سے معمولی شے.

تِنْکا دانْتوں میں پَکَڑنا

۔(کنایۃً) عاجزی کرنا۔ گِڑگِڑانا۔ جاں بخشی چاہنا۔ امان مانگنا۔ پناہ مانگنا۔ مغلوب ہونا کی جگہ۔ ؎

گَھر تِنْکا تِنْکا ہونا

تباہ ہونا ، برباد ہونا ، اُجڑ جانا.

تار تِنْکا

ہر قسم کا قیمت اور قیمتی زیور ، پر چھوٹی بڑی چیز مال متاع .

ناک میں تِنکا

رک : ناک کا تنکا ؛ (مجازاً) کنواری لڑکی کی علامت ۔

دانتوں میں تِنکا لینا

دانتوں میں تِنْکا دَبانا

عاجزی کرنا ، پناہ چاہنا ، جان کی امان مانگنا.

مُنھ میں تِنکا لینا

دانتوں میں تنکا دبانا

مُنہ میں تِنکا لینا

دانتوں میں تنکا لینا ؛ ہار ماننا ، اعتراف ِعجز کرنا ، نہایت عاجزی ظاہر کرنا ۔

دانت میں تِنْکا لینا

(خوف سے) اظہارِ عجز کرنا، پناہ چاہنا، امان چاہنا

دانت میں تِنْکا دَبانا

(خوف سے) اظہارِ عجز کرنا، پناہ چاہنا، امان چاہنا

سَر سے تِنْکا اُتارْنا

تھوڑا سا احسان کرنا ، برائے نام سلوک کرنا.

آنکھ پَر تِنکا رَکھنا

آن٘کھ پھڑکنے کا علاج ہے جب آن٘کھ پر تنکا یا دھاگا رکھ لیتے ہیں تو پھڑک کم ہوجاتی ہے

بجلی مہمان، گھر میں نہیں تنکا

جب کوئی غریب آدمی امیر کی دعوت کرے تو طنزاً کہتے ہیں

آنکھ میں سے تِنکا دُور کَرْنا

معمولی یا بڑی خرابی کی اصلاح کرنا

چور کی داڑھی میں تِنکا

مجرم اپنے افعال و حرکات سے پہچانا جاتا ہے، مجرم کا بذاتِ خود اپنا جرم بتا دینا یا کسی طرح اپنا جرم ظاہر کردینا

سَر سے تِنکا اُتارنے کا اِحسان ماننا

دانت کُریدنے کو تِنکا نَہ رَہنا

سب کچھ لوٹ لیا جانا، پوری طرح لٹ جانا

دانت کُریدْنے کو تِنْکا نہ بَچْنا

ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے، جھاڑو پھر جانا، صفایا ہو جانا

دانت کُریدْنے کا تِنْکا نَہ بَچْنا

ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے ، جھاڑو پھر جانا ، صفایا ہو جانا.

وہ کَون سی کِشمِش ہے جِس میں تِنکا نَہِیں

ہر چیز میں کوئی نہ کوئی نقص ہوتا ہے، کوئی چیز عیب سے خالی نہیں

ناک کا تِنکا

وہ تنکا، جو عورتیں یا لڑکیاں ناک میں نتھ کے چھید میں اس لئے ڈالے رکھتی ہیں کہ وہ بند نہ ہوجائے

نِیب کا تِنکا

نیم کا تنکا جو خواتین ناک کی کیل کی جگہ استعمال کرتی ہیں۔

دانت کُریدْنے کو تِنْکا نَہ چھوڑْنا

ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے ، جھاڑو پھر جانا ، صفایا ہو جانا.

نِیم کا تِنکا

نیم کی پتلی شاخ کا تنکا عموماً ناک یا کان چھدوانے کے بعد ناک یا کان میں پہنا جاتا ہے یہ تنکا جراثیم کش ہوتا ہے اور زخم کو مندمل کرتا ہے

کان کا تِنْکا

وہ تنکا، جو عورتیں کان چھدنے کے بعد اس غرض سے کان میں ڈال لیتی ہیں کہ سوراخ بند نہ ہوجائے

اردو، انگلش اور ہندی میں تِنْکا نَہ رَہْنا کے معانیدیکھیے

تِنْکا نَہ رَہْنا

tinkaa na rahnaaतिनका न रहना

محاورہ

موضوعات: دعائیہ

تِنْکا نَہ رَہْنا کے اردو معانی

  • بالکل صفائی ہوجانا، ایسے لُٹنا کہ کچھ نہ رہے، جھاڑوٗ پھر جانا
  • (دُعائے بد) مفلس ہوجانا، فقیر ہوجانا، تِنکا ہوجانا، قلاش ہو جانا
  • (مجازاً) نہایت دُبلا ہوجانا

English meaning of tinkaa na rahnaa

  • be robbed of the last penny, be divested of everything
  • (Curse) to become poor, to become beggar
  • (Metaphorically) to be lean

तिनका न रहना के हिंदी अर्थ

  • बिलकुल सफ़ाई हो जाना, ऐसे लुटना कि कुछ न रहे, झाड़ू फिर जाना
  • (अभिशाप) दरिद्र हो जाना, फ़क़ीर हो जाना, निर्धन हो जाना, तिनका होजाना
  • (लाक्षणिक) अत्यधिक दुबला-पतला हो जाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تِنْکا نَہ رَہْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

تِنْکا نَہ رَہْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone