تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تِرَن" کے متعقلہ نتائج

تِرَن

تیرنا،علم جہاز رانی

تِرَن٘گا

تین رنگ والا (یہ لفظ کا نگریس اور موجودہ بھارت کے جھنڈے کے لیے استعمال ہوتا ہے)

تِرَن ہَودَہ

رک : جل حوض

تِرَن مَہُوا

(طب) مہوے کی ایک قسم جس کے درخت دکھن ہندوستان سیلون اور گنارا میں ہوتے ہیں اس میں گو ند لگتا ہے اس کے بیجوں میں سے تیل نکالا جاتا ہے جو آدھا جما ہوا اور پیلے رنگ کا ہوتا ہے یہ تیل جلانے اور صابن بنانے کے کام آتا ہےاور جلد خراب ہوجاتا ہے۔

تِرَن تَھل ہونا

کثرت گریہ سے آنسو نہ نکلنا۔

تِرَن چَر

آبی ؛ پانی کے جانور،آبی جانور۔

تِرَن تَھل ایک ہونا

کثرت سے بارش ہونا،پانی ہی پانی نظر آنا؛جل تھل کرنا (رک) کا لازم ۔

تِرَن ٹَھنڈے ہونا

جوش وخروش کم ہوجانا، کس بل جاتے رہنا۔

تِرَن چاری

آبی ؛ پانی کے جانور،آبی جانور۔

تِرَنْڈ

(نباتیات) تیرنے والے پودوں کا وہ حصہ، جو سطح آب پر تیرتا رہتا ہے

تِرَن تَھل کَھڑا ہونا

رک : جل تھل بھر نا معنی نمبر(۱) ۔

تِرَن دَھر

آب بردار ،پانی لے جانے والا؛ بادل ؛سمندر؛ایک قسم کی خوشبودار گھاس۔لاط: Cyperus rotundus

تِرَن تَھل

بحروبر، خشکی وتری، وہ زمین جو پانی سے ڈھک جائے (بارش کی کثرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں)

تِرَن حَوض

(آبپاشی) کنویں کے قریب چرس کا پانی گرنے اور جمع ہونے کو بنا ہوا چوبچہ، پن ہودہ

تِرَن رَنک

ایک قسم کا بگلا، لاط :Ardea nivea

تِرَن رَنج

ایک قسم کا بگلا، لاط :Ardea nivea

تِرَن کی مَچھلی جَل ہی میں بَھلی

ہر چیزاپنے موقع پراچھی معلوم ہوتی ہے،ہرشخص کا اپنی ہی قوم میں گزارہ ہوتا ہے

تِرَن مَنڈَل

ایک قسم کی بڑی مکڑی (کہتے ہیں کہ اس کا کاٹنا مہلک ہوتا ہے)۔

تِرَن کیسَر

(طب) ایک بڑا تنے دار درخت جس کی شاخیں بڑی اوپتےاملی کے پتوں کی طرح کثرت سے ہوتے ہیں اس میں پھول ہمیشہ رہتے ہیں پر پھول میں پانچ پتیاں اور رنگ صندلی زرد اور سفید ہوتا ہے،سنگ کیسر

تِرَن سوسَن

چنبیلی کی ایک قسم جو پانی یں ہوتی ہے۔

تِرَن جَنتَر

(طب) عرق کشید کرنے کا ایک آلہ،بھپکا،قرعہ انبیق۔

تِرَن تَرَنگ

پانی سے بھرے چینی کے پیالے جن کو چوب سے ضرب لگا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں

تِرَن سُوت

ایک کیڑا ،نارو،ناروا، رشتہ،نہاروا،خیطیہ (جس سے تپ خیطئی ہو جاتی ہے،لاط: Filaria medinensis

تِرَن نِیم

ایک مشہور گھاس،کڑوی جڑی بوٹی کی ایک قسم جو تالاب وغیرہ کے کنارے اُ گتی ہے اور بطور دوا استعمال ہوتی ہے، لاط: Herpestes monniera

تِرَن نِیب

(طب) ایک درخت جو تالابوں اور دریاؤں کے کنارے اور جہاں پانی بھرارہتا ہے وہاں جمتا ہے اس کی شاخیں نہایت پتلی ہوتی ہیں اور پتے چھوٹے خرفے کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں

تِرَن دان

(ہندو) خیرات ،مردے کے لیے خیرات یا دانا پانی بطور خیرات۔

تِرَن سُول

گھوڑے کے پیٹ کی ایک بیماری،درد شکم ،وجع المعدہ؛مُضَّرت آب۔

تِرَن مَئی

طغیانی، طوفان۔

تِرَنگَل

گھاس اٹھانے اور اتھل پتھل کرنے کا تین شاخوں والا پنجے کی شکل کا آلہ

تِرَن توری

رک : جل تُرئی

تِرَن کورا

رک : جل کر

تِرَن زِیرا

رک : جل جیرا

تِرَن مانَس

(لفظاََ) دریائی آدمی،مردم آبی ،(اصطلاحاََ)ایک دریائی جانور جو کسی قدر انسان سے مشاہہت رکھتا ہے۔

تِرَن کَوّا

ایک آبی پرندہ ،جل کاگ (اس کی گردن سفید،چونچ بھوری اور باقی سارا جسم کالا ہوتا ہے۔

تِرَن تَھلی

خشکی اور تری دونوں میں رہنے والا جانور،جل بھومی۔

تِرَن کُتّا

سگ آب ،سگابی۔

تِرَن جِیرا

کھٹا پانی جو پکی املی یا امچور اور ہڑ کو بھگو کر نتھارا اور حسب ضرورت گرم مسالے ملا کر خوش ذائقہ بنا لیا جاتا ہےچونکہ اس کے مسالوں میں زیرے اور سونٹھ کا جز ضروری اور مقدار میں دوسرے مسالوں سے زیادہ ہوتا ہے اس لئے کھٹومرے (کھٹی اور مسالہ دار چیزیں بناکر بیچنے والے) اس کو جل جیرا (زیرا) اور جل سونٹھ کے نام سے بیچنے کے لیے آواز لگاتے ہیں ،کھٹ رس ،کھٹور ،پنا۔

تِرَن مُرْغی

مرغابی ،رک : جل ککڑ۔

تِرَن دھارا

پانی کی دھار

تِرَن جَمبُو

رک : جل جامن۔

تِرَن جوگْنی

(عو) جونک ؛ چیل

تِرَن جَمْنی

اس کے درخت کی بیل چلتی ہے پتوں کا رنگ ابتدا میں ہلکا سبز زردی مائل اور بعد میں گہرا سبزی مائل ہو جاتا ہے جڑ میں اودے رنگ کا پھل مسور کے دانوں کی طرح چپٹا آتا ہے اس کو پیس کر پانی میں ملانے سے پانی جم جاتا ہے

تِرَن جَنتُو

(لفظاََ) پانی میں رہنے والا جانور ، مچھلی؛ جل بھومی ،جل تھلی (جس کا تعلق خشکی اورتری دونوں سے ہو)

تِرَن جامُن

اس کے درخت جنگلوں میں ندیوں کے کنارے اگتے ہیں ،اس کے پھل بہت چھوٹے اور پتے کنیر کے پتوں کی مانند ہوتے ہیں

تِرَن جانتُو

(لفظاََ) پانی میں رہنے والا جانور ، مچھلی؛ جل بھومی ،جل تھلی (جس کا تعلق خشکی اورتری دونوں سے ہو)

تِرَن کاگْرا

پہاڑی کوا (اس کا ندی کے کنارے درخت پر بیٹھے بولنا ٹھگوں میں نیک شگون سمجھا جاتا ہے)

تِرَن کُکْڑی

مرغ آبی ،جل پنچھی ۔لاط : Gallinula chloropus

تِرَن جاترا

سفرآب، بحری سفر

تِرَن کُکَّڑ

مرغ آبی ،جل پنچھی ۔لاط : Gallinula chloropus

تِرَن تَھلِیا

خشکی اور تری دونوں میں رہنے والا جانور،جل بھومی۔

تِرَن کَرِیڑا

آب بازی،شنا وری

تِرَن مَنڈَلی

جلترنگ (رک)۔

تِرَن کَنْدرا

(طب) یہ مثل پیاز کے سفید ہوتا ہے،تالاب کے کنارے پیدا ہوتا ہے ، جوڑوں کے درد کو دفع کرتا ہے ،اس کا روغن فا لج کو مٹاتا ہے

تِرَنگَلی

ترن٘گل (رک) کی تصغیر.

تِرَن چَڑھانا

(ہندو)مہا دیو وغیرہ کی مورتی یا سورج کی پوجا کرتے وقت چلو یا لٹیا میں پانی لے کر سر سے اونچا کرنا اور پھر منتر پڑھتے ہوئے مورتی یا سورج کی طرف رخ کر کے پانی گرانا۔

تِرَن مُرغابی

(عم) رک : مرغابی

تِرَن تَھل بَھرنا

بہت زیادہ رونا ،کثرت سے گریہ کرنا۔

تِرَن تَھل کَرنا

رک : جل تھل بھرنا۔

تِرَن تَھل ایک کَرنا

(ابر وغیرہ کا) اتنا برسنا کہ خشکی اور تری میں فرق نہ رہے،(مجازاََ) بہت رونا،بکثرت آنسو بہانا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں تِرَن کے معانیدیکھیے

تِرَن

tiranतिरन

وزن : 12

تِرَن کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • تیرنا،علم جہاز رانی
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تِرَن)

نام

ای-میل

تبصرہ

تِرَن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone