تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار" کے متعقلہ نتائج

تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار

آوارہ کے لیے آوارگی کے مزید سامان بھی مہیا ہو گئے ، شوقین کے لیے حسب مرضی معرکات و اسباب فراہم ہوگئے ، خرابی میں اور خرابی پڑی.

ایک تو تھا ہی دیوانہ، اس پر آئی بہار

برے کے لئے اور برائی کا سامان پیدا ہو گیا

جانْوَر ہی تو تھا

جب کوئی حاکم زی اختیار کسی کی طرف داری میں انصاف کا خون کرے تو یہ مثل بولتے ہیں ، کم عقل .

یِہ تو ہونا ہی تھا

اس طرح تو ہونا ہی تھا، یہ طے تھا، ہم جانتے تھے اس طرح ہوگا، یہ تو ہونا ہی تھا آخر یہ شہر خالی بادشاہوں کی راجدھانی تو نہیں تھا

مُن٘ہ پَر آئی تو نَہِیں رُکتی

خیال میں آئی ہوئی یا سچی بات انسان کہہ ہی دیتا ہے ۔

تُمھارے ہی تو سُرخاب کا پَر ہے

(طنزاً) تم ہی تو بڑے زبردست ہو

دِیوانَہ تو دِیوانَہ

دیوانے کی بات کا کیا اعتبار.

تیرا ہی کام تھا

تیرے سوا کسی سے نہ ہو سکتا تھا (بطور طنز یا تعریف بھی)

ہِینْگ آئی تو باٹ لَگائی

موقع کھو دیا

تھالی پھینْکو تو سَر ہی پَر گِرے

رک : تھالی پھینکو تو سر پر اچھلے.

میرا ماتھا جَب ہی ٹَھنکا تھا

۔مجھے پہلے ہی اندیشہ ہوا تھا۔ میں پہلے ہی تاڑ گیا تھا۔

میرے اُس کے جو ہونا تھا سو ہو گَیا

مجامعت کا اتفاق ہوگیا

ناک تو کَٹی پَر وہ خُوب ہی میں مَری

ناک کٹوا لی مگر ضد نہ چھوڑی

آئی پَر نَہ چُوکْنا

موقع اور محل پر کر گزرنا اور کوئی دقیقہ اُٹھا نہ رکھنا ، موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دینا.

وہ تو بہتا دریا تھا

وہ بہت ہی فیاض شخص تھا ، ہر کسی کو فائدہ پہنچانے والا تھا

کَمبَخْتی تو نَہیں آئی

کیا شامت آئی ہے ، کھوئے دن تو نہیں آئے ، پٹنے کو تو جی نہیں چاہ رہا .

تُو تو وَہِیں مَرا ہُوا تھا

(مراد) تو تو وہاں موجود تھا

کُچْھ شامَت تو آئی نَہیں ہے

زبان دراز و بے ادب سے رنجش کے انداز میں گفتگو ؛ دوست سے فرط محبت اور تپاک کے اظہار کے موقع پر مستعمل

بَغَل تھا سِیارَہ، تو پُوت تھا ہَمارا، جَب کَمَر ہُوا کَٹارا، تو کَنْتھ ہُوا تُمہارا

کھانے پینے کو ہمارا تھا کمانے کو تمھارا ہو گیا بیٹے بہو کی طرف اشارہ ہے

تُم تو اَپْنی ہی گاتے ہو

اپنے بی مطلب کی کہے جاتے ہو

آئی تو نوش نَہِیں تو فَراموش

آئی تو روزی نہیں تو روزہ، کچھ ملا تو اچھی بات نہیں تو صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

آئی روزی نَہِیں تو روزَہ

کچھ مل گیا تو کھا پی لیا نہیں تو فاقہ کرلیا، توکل و قناعت پر گزر بسر ہے

مُن٘ہ پَر آئی بات

کہنے کے قابل بات ، سچی بات ، ایسی بات جس کے کہنے پر دل یا ضمیر مجبور کرے ۔ زبان پر آئی بات ۔

یہاں تو جَگ ہی ڈوبا ہے

ایک شخص غلطی کرے تو دوسرے اسے سمجھائیں، جب سب ہی غلطی کریں تو کون سمجھائے

تُو ہی تُو ہے

تیرے سوا اور کوئی نہیں، ہر جگہ تو ہی ہے (خدا کو مخاطب کرکے کہتے ہیں)، یعنی جو کچھ ہے تو ہی ہے، خدائے تعالیٰ کی نسبت بولتے ہیں

وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا

وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا

آئی تو رمائی نہیں تو فقط چارپائی

مل گئی تو عیش اُڑائے ورنہ چارپائی پر تنہا سوکر وقت گزار لیا، کام بنا تو بنا نہیں تو خیر

ابھی تو بیٹی باپ ہی کے گھر ہے

ابھی تک معاملہ قابو سے باہر نہیں ہوا، اصلاح حال ممکن ہے

پَیسا ہوتا تو بِیاہ ہی نَہ کَرتے

بہت مفلسی میں کوئی پیسا مانْگے تو مزاحاََ کہتے ہیں

کِسی پَر دِیوانَہ ہونا

کسی پر فریفتہ ہونا ، کسی کے عشق میں مجنوں و سودائی ہونا

جوبَن پَر بَہار آنا

کسی چیز کا اپنے کمال ہر ہونا.

گھی گِر گَیا تو رُوکھی سُوکھی ہی بھاتی ہے

جب کچھ نہیں ہوتا تو تھوڑا ہی غنیمت ہے ، مجبوری اور شرمندگی کو چھپانے کے لیے بات ٹالنے کے موقع پر کہتے ہیں .

زَبان پَر آئی بات نَہِیں رُکتی

جو بات زبان پر آجاتی ہے کہہ دینا ہی پڑتا ہے

بھون٘کْنا سِکھایا تو کاٹْنے کو آئی

کسی کے ساتھ رعایت کی تو وہ حد سے بڑھ گیا یا بڑھ گئی.

اِنْسان ہی تو ہے

انسان سے بھول چوک ہو ہی جاتی ہے

تَب ہی تو

جب ہی تو

اس لیے، اس وجہ سے، اسی سے

دِل تو لَگْتے ہی لَگے گا

دل آہستہ آہستہ خوگر ہو گا ، طبیعت رفتہ رفتہ عادی ہو گی.

سَر پَر آری چَل گَئی تو بھی مَدار ہی مَدار

سخت تکلیف اُٹھائی پِھر بھی اپنی ہٹ پر قائم رہا.

میرا ماتھا اُسی وَقت ہی ٹَھنکا تھا

مجھے اسی وقت شبہ ہو گیا تھا ، میں پہلے ہی تاڑ گیا تھا

ناٹ کا بچہ تو قَلابازی ہی کرے گا

جو جس کام کے قابل ہے وہی کام کرے گا

مُن٘ہ پَر آئی ہُوئی نَہِیں رُکتی ہے

جو بات خیال میں آئے وہ انسان کہہ ہی دیتا ہے

وہ تو ہَم سَمْجھے ہی تھے

ہمیں تو پہلے سے معلوم تھا ۔

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

ما مارے تو بھی ما ہی پُکارے

اپنوں کی فریاد اپنوں ہی سے کی جاتی ہے، اپنوں کی سختی بھی بُری نہیں لگتی، جس طرح بچّہ ما سے کیسا ہی پٹے مگر ما، ما کہتا جائے گا.

آرے سَر پَر چَل گَئے تو بھی مَدار ہی مَدار

تكالیف و مصائب برداشت كرنے پر بھی اپنے ارادے اور عقیدے سے باز نہیں آئے

زبان پَر آئی ہوئی بات کاٹ دینا

کسی کے مُنْھ سے نِکلی ہوئی بات کو پُورا نہ ہونے دینا

سَر پَر آرے چَل گَئے تو بھی مَدار ہی مَدار

سخت تکلیف اُٹھائی پِھر بھی اپنی ہٹ پر قائم رہا.

وہ نَہیں تو اُس کا بھائی

ایک نہیں تو دوسرا سہی ، کام صرف ایک پر موقوف نہیں ، کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے کام رکتا نہیں ۔

گھی گِر پَڑا تو اُبالی سُوکھی ہی بھاتی ہے

جب کچھ نہیں ہوتا تو تھوڑا ہی غنیمت ہے ، مجبوری اور شرمندگی کو چھپانے کے لیے بات ٹالنے کے موقع پر کہتے ہیں .

گھی گِر پَڑا تو رُوکھی سُوکھی ہی بھاتی ہے

جب کچھ نہیں ہوتا تو تھوڑا ہی غنیمت ہے ، مجبوری اور شرمندگی کو چھپانے کے لیے بات ٹالنے کے موقع پر کہتے ہیں .

دِیوانَہ

وارفتہ، فریفتہ، شوقین، صاحب ذوق، بے وقوف، احمق، دماغی مریض کی ایک کیفیت جس سے حواس میں خلل واقع ہو جاتا ہے

ہاتھی ہی پَر ہَودَہ بَنتا ہے

جو چیز جس کے مناسب ِحال ہوتی ہے اسی پر زیبا ہوتی ہے

لِیپا لِیپا پِھر دیکھا تو ہاتھ ہی کالے

محنت کی اور کچھ پھل نہ پایا .

سَت ہی سَت پَر گُزَرنا

جان پر بنی ہونا

جان سَت ہی سَت پَر ہونا

رک : جان سولی پر ہونا.

سَت ہی سَت پَر جان ہونا

(عو) اُمید و پیم کے عالم میں ہونا ، جان کے لالے پڑنا .

کیا تھا کیا ہُوا

۔بنا ہوا کام بگڑ گیا۔ انقلاب عظیم ہوگیا۔ ؎

آنْکھ ہی پُھوٹی تو بَھوں کب بھاتی ہے

جو امر باعث تعلق تھا جب وہی نہ رہا تو پھر تعلق کیسا، اصل نہ ہو تو فروع بیکار ہیں

سَت ہی سَت پَر دَم ہونا

حالت زیر و زبر ہونا ، کمال درجہ بے قراری ہونا ، ہمت کا جواب دینا

اردو، انگلش اور ہندی میں تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار کے معانیدیکھیے

تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار

to thaa hii diivaana us par aa.ii bahaarतो था ही दीवाना उस पर आई बहार

ضرب المثل

تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار کے اردو معانی

  • آوارہ کے لیے آوارگی کے مزید سامان بھی مہیا ہو گئے ، شوقین کے لیے حسب مرضی معرکات و اسباب فراہم ہوگئے ، خرابی میں اور خرابی پڑی.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

तो था ही दीवाना उस पर आई बहार के हिंदी अर्थ

  • आवारा के लिए आवारगी के मज़ीद सामान भी मुहय्या हो गए, शौक़ीन के लिए हसब मर्ज़ी मारकात-ओ-अस्बाब फ़राहम होगए, ख़राबी में और ख़राबी पड़ी

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار)

نام

ای-میل

تبصرہ

تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پَر آئی بَہار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words