تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اُلْٹا" کے متعقلہ نتائج

اَونْدھا

الٹا، منْھ کے بل، پَٹ

اَونْدھا ہونا

چوپٹ ہونا ، تباہ و برباد ہوجانا.

اَونْدھا پَن

کجی، کج فہمی، (کسی بات کو) الٹا سمجھنا

اَونْدھا بَخْت

اَونْدھا کَرْنا

رشوت دے کر ہموار کرنا، لے دے کے موافق بنا لینا

اَونْدھا سِیدھا

آڑھا ترچھا، ٹیڑھا، بے تکا

اَونْدھا کھائے لَوندا

بے حیا اور بے شرم اپنا کام ہر طرح نکال لیتے ہیں.

چُولھا اَونْدھا ہونا

کھانے پکانے کی محتاجی ہونا، مفلسی و غربت چھانا

مُنہ اَونْدھا کے

رنج ، فکر یا خفگی میں منھ لپیٹ کر ، ناراض ہوکر ، اٹواٹی کھٹواٹی لے کر

مُنہ اَونْدھا کَر

نیچے کی طرف منھ لٹکا کر ، سامنے کے حالات سے بے خبر ہوکر (چلنا کے ساتھ مستعمل) ۔

دِن اَونْدھا

دن کا اندھا ، وہ جسے دن کی روشنی میں نظر نہ آئے ؛ اُلْو .

تَخْت اَونْدھا کَرْنا

رک : تخت الٹنا .

مُنْھ اَونْدھا کَر چَلْنا

۔ مُنھ لٹکا کر چلنا۔ (ترجمۃ القرآن) کافر مُنھ اوندھا کر چلتا ہے اس لئے اس کو راستہ نہیں سوجھتا اور مون سر اٹھا کر چلتاہے اور اس کو راستہ سوجھ پڑتا ہے۔

اُلٹی کھوپَڑی اَونْدھا گِیان

بے عقل، کم سمجھ، پرلے درجے کا بے وقوف ہے

مُنْھ اَونْدھا کَر لیٹْنا

۔(عو) رنج یا فکر میں مُنھ لپیٹ کر پڑ رہنا۔ اٹواٹی کھٹواٹی لے کر پڑ رہنا۔ ناراض ہوکر الگ پڑجانا۔ وہ طعنوں سے مُنھ اوندھا کر لیٹ رہے۔

اردو، انگلش اور ہندی میں اُلْٹا کے معانیدیکھیے

اُلْٹا

ulTaaउल्टा

وزن : 22

اُلْٹا کے اردو معانی

صفت

  • اوندھا، جس کا اوپر کا حصہ نیچے اور نیچے کا اوپر ہو، واژگوں سیدھا کی ضد
  • آتے ہی یا پہنچتے ہی، بلا توقف، فوراً (واپس)
  • اصلیت یا حقیقت سے ہٹا کر
  • جس کا ظاہری پیچھے اور باطن سامنے ہو، پشت کی طرف کا، اصلی حالت یا سمت وغیرہ کے عکس، اصلی رُخ سے بھرا ہوا
  • ٹیڑھا، کج، خمیدہ، مڑا ہوا
  • جس الزام یا برائیوں وغیرہ کا خود سزاوار ہوا اسے مخاطب پر ڈال کر
  • بھلائی یا اچھائی کرنے کے بجائے ، نیکی کی جگہ بدی کر کے
  • سیدھے راستے یا رخ کےخلاف
  • حقیقت، حق‏، انصاف، صداقت یا نیکی وغیرہ سے ہٹا ہوا
  • مقلوب، بالکل پلٹا ہوا جیسے: بات کا الٹا تاب
  • برعکس، متضاد، مختلف
  • برگشتہ، نامساعد (مقدر وغیرہ کے لیے مستعمل)
  • جو خلاف معمول یا خلاف قاعدہ کام کرے، رسم و رواج کے خلاف عمل کرنے والا
  • . غلط، نا درست، موضوع سے ہٹا ہوا
  • اوندھی عقل کا بے وقوف، جاہل
  • . مرضی منشا یا توقع کے خلاف
  • بایاں، بائیں جانب کا
  • واپسیں،(سانس)جو اوپر آکر پیٹ میں نہ سمائے

فعل متعلق

  • کبیر کی الٹوانسی (رک).

شعر

English meaning of ulTaa

Adjective

Adverb

  • instantly, immediately after arriving
  • on the contrary, on the other hand

उल्टा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • ऊपर से नीचे, औंधा, विपरीत, बायां हाथ
  • जो सीधा न हो
  • औंधा
  • क्रम-विरुद्ध; इधर का उधर
  • विरुद्ध; विपरीत
  • विलोम; विपर्यय
  • अनुचित; अयुक्त।

اُلْٹا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اُلْٹا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اُلْٹا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone