Search results
Saved words
Showing results for "utarnaa"
Meaning ofSee meaning utarnaa in English, Hindi & Urdu
English meaning of utarnaa
Verb
- get down, decrease, descend
Sher Examples
sāthiyo ab mujhe raste meñ utarnā hogā
Dūbtī naav bachāne kā nahīñ hal koī aur
sathiyo ab mujhe raste mein utarna hoga
Dubti naw bachane ka nahin hal koi aur
jab apnī sar-zamīn ne mujh ko na dī panāh
anjān vādiyoñ meñ utarnā paḌā mujhe
jab apni sar-zamin ne mujh ko na di panah
anjaan wadiyon mein utarna paDa mujhe
kaun Dūbegā kise paar utarnā hai 'zafar'
faisla vaqt ke dariyā meñ utar kar hogā
kaun Dubega kise par utarna hai 'zafar'
faisla waqt ke dariya mein utar kar hoga
उतरना के हिंदी अर्थ
क्रिया
- पहनी हुई चीज़ का जिस्म से जुदा होना
اُتَرْنا کے اردو معانی
فعل
- ۱. (i) تدریجاً اوپر سے نیچے آنا یا لایا جانا .
- (ii) رفتہ رفتہ یا کود کر اوپر سے نیچے پہنچنا یا گرنا.
- (iii) (مقابلۃً) لٹکا ہونا یا نیچا ہونا .
- ۲. (i) پہنی ہوئی چیز کا جسم سے جدا ہونا .
- (ii) لگی ، چپکی یا مڑھی ہوئی چیز کا الگ ہونا ، تواشا یا اُدھیڑا جانا.
- ۳. (i) القا ہونا، نازل ہونا ، غیب سے آنا .
- (ii) مبعوث ہونا ، نبی یا پیغمبر وغیرہ بنکر آنا یا بھیجا جانا.
- ۴. پیدا ہونا ، ظہور میں آنا.
- ۵. ( ایک جگہ سے دوسری جگہ) پڑاؤ کرنا ، ٹھرنا.
- ۶. (کسی سواری کو چھوڑ کر) نیچے قدم رکھنا .
- ۷. (کسی چیز کا) حلق سے معدے میں پہنچنا ، نگلا جانا .
- ۸. (i) عہدے یا درجے سے گرنا ، تنزل ہونا، جیسے : میں اپنی مرضی سے ، نویں جماعت سے آٹھویں میں اُترا ہوں کیونکہ میں کئی مضامیں میں کمزور ہوں
- (ii) برطرف ہونا ، معزول ہونا ، عہدے سے ہٹنا .
- ۹. (i) (کسی نو کدار یا دھاردار چیز کا) گھپنا ، گڑنا ، گھس جانا .
- (ii) (کسی جسم میں ) اثر کرنا ، پیوست ہونا.
- ۱۰. (دل یا ذہن وغیرہ میں) بیٹھنا ، جمنا ، متمکن ہونا ، راسخ ہونا .
- ۱۱. (i) (جسم کی ہڈی) چول یا جوڑ پر کھسک جانا ، کسی عضو کا جوڑ سے الگ ہو جانا .
- (ii) کھانچے ، پہیے ، یا کھونٹی وغیرہ پر کسی ہوئی زنجیر ، تار یا پٹی وغیرہ کا ڈھیلا ہونا، الگ ہونا .
- ۱۲. (مانچے یا مشین وغیرہ کے ذریعے) تیار ہونا .
- (ii) دم پخت ہونا .
- (iii) پھل پھول کا تیار ہونے پر توڑا جانا .
- ۱۳. سر یا آواز کا نیچا ہونا ، دھیما ہونا.
- ۱۴. (i) ( کسی عبارت کا) ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل یا منتقل کیا جانا .
- (ii) (کسی آواز یا ادا و انداز وغیرہ کی) نقل کی جانا .
- ۱۵. عکس یا پر تو لیا جانا، تصویر بننا، خاکہ یا نقشہ کھیچنا .
- ۱۶. ذمہ داری سے عہدہ برا ہونا، ادا ہونا ، بیباق ہونا ، چکایا جانا .
- ۱۷. صدقے ہونا ، نچھاور ہونا ، وارا جانا .
- ۱۸. (دریا، پل سڑک وغیرہ سے ) عبور کرنا ، پار کرنا .
- ۱۹. (i) کسی کیفیت یا انر وغیرہ کا زائل ہونا ، رفع ہونا .
- (ii) جن بھوت ، آسیب ، ساے وغیرہ کا دفیعہ ہونا.
- ۲۰. (تھان وغیرہ سے) بھاڑا جانا ، قطع ہوتا
- ۲۱. (چہرے) کا رنگ اڑنا ، فق ہونا ، مضحمل یا نڈھال ہونا .
- ۲۲. میدان یا اکھاڑے میں آنا، یا لایا جانا(مقابلے کے لیے).
- ۲۳. (سطح وغیرہ کا) رنگ روغن وغیرہ صاف ہونا ، چھٹ جانا .
- ۲۴. (مرد کا) مجامعت کرنا ، مباشرت کرنا.
- ۲۵. (خون یا دودھ کا) جاری ہونا ، بھرنا ، آنا .
- ۲۶. (شطرنج) کسی پیادے کا بڑھ کر کوئی بڑا مہرہ بن جانا، جیسے: فرزین اُترا اور مات ہوئی
- ۲۷.(i) انحطاط پذیر ہونا ، زوال پر ہونا ، ڈھلنا .
- (ii) (کھانے کی چیز کا ) رنگ ، مزہ یا بو بگڑنا.
- (iii) (کمیت یا کیفیت) گھٹنا ، کم ہونا.
- (iv) نرخ گھٹنا ، سستا ہونا ، جیسے گہیوں کا بھاو آج اتر گیا ہے
- (v) پانی یا ہوا کے طوفان کا بڑھنے کے بعد گھٹنا .
- (vi) (منڈی) کم ملنا ، مہنگا ہونا
- ۲۸. خاتمے پر پہنچنا ، ختم ہونا
- ۲۹.(حافظے وغیرہ سے) محو ہو جانا ، فراموش ہو جانا('سے' کے ساتھ مستعمل ) .
- ۳۰. حملہ آور ہونا ، چڑھائی کرنا ، ('پر' کے ساتھ مستعمل ) .
- ۳۱. (کام پر) آمادہ ہونا ، اُتاررو ہونا ، متوجہ ہونا ، عمل میں لا (بیشتر آنا ، کے ساتھ ) .
- ۳۲. مرنا ، فوت ہو جانا (بچوں کے لیے مستعمل ) .
- ۳۳. (بطور فعل ناقص) ہونا ، ٹھہرنا ، مکلنا (خصوصا رزن کے لیے )
Compound words of utarnaa
Showing search results for: English meaning of utarna
Citation Index: See the sources referred to in building Rekhta Dictionary
Critique us (utarnaa)
utarnaa
Upload Image Learn More
Name
Display Name
Attach Image
Delete 44 saved words?
Do you really want to delete these records? This process cannot be undone