تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وہی اپنا جو اپنے کام آئے" کے متعقلہ نتائج

وہی اپنا جو اپنے کام آئے

جس سے مطلب نکلے وہ یگانے اور خویش کے برابر ہے، جو اپنی مدد کرے وہی عزیز ہے

جو اَپْنے کام نَہ آئے وہ چُولھے میں جائے

بے فیض آدمی کسی کام کا نہں

یار وہی جو بھیڑ میں کام آئے

دوست وہ ہے جو مصیبت کے وقت کام آئے

جو دَرَخْت سامْنے آئے وَہی اُون٘ٹ کا چارَہ ہے

ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بھلے برے سب کو نوٹ کھائے

کام اپنا ہی کام ہے

جو کام خود کیا جائے وہی اچھا ہوتا ہے

جو دیکھا وہی پھین٘کا

جو بات دیکھے اسی کی وپس کرے

اَپْنے کام سے کام ہونا

جو کچھ کرنا ہے کیے جانا اور دوسرے کے کہنے سننے یا اس کی ضرورت کا خیال نہ کرنا

جو بوؤگے وَہی کاٹو گے

۔مثل جو کروگے اسی کا پھل پاؤگے۔

دوسْت وہ جو وَقْت پَہ کام آئے

رک: دوست آن باشد الخ

جو پَہلے مارے وَہی مِیر ہے

جو پہلے فائدہ اٹھالے وہی اچھا رہتا ہے، مقابلے میں جو پہلے چوٹ کرے وہی جیتتا ہے

جو بولے وَہی پانی بَھرنے جاوے

رک : جو بولے سوگھی کو جاوے .

اَپنا ہاتھ اَپنے سَر پَر

کوئی سرپرست اور ولی وارث نہیں ، کوئی پرسان حال نہیں .

جو بوئے گا وَہی کاٹے گا

جیسا کام کرے گا اس کا پھل ویسا ہی پائے گا.

جو مُن٘ہ میں آئے کَہْنا

سوچے سمجھے بغیر بات کرنا ، بولئے میں غور تامل نہ کرنا.

جو مُن٘ہ میں آئے بَکْنا

سوچے سمجھے بغیر بات کرنا ، بولئے میں غور تامل نہ کرنا.

وَہی پُھول جو مَہیسَر چَڑھے

رک: پھول وہی جو مہیش چڑھے؛ تدبیر وہی ٹھیک جو کام آئے

پُھول وَہی جو مَہیسَر چَڑھے

کسی چیز کی معراج یہ کہ وہ پسند خاطر خاص و عام ہو ؛ چیز وہی اچھی جو کام آئے ، چیز وہی اچھی جسے اچھے لوگ پسند کریں .

جو دَمْ ہے وَہی غَنِیمَت ہے

زندگی جتنی ہے وہی بہتر ہے

ٹھیکا لے اُس کام کا جو تُجھ سے ہووے ٹِھیک

جس کام کو انسان اچھی طرح کرسکتا ہے اس کا ٹھیکا یا ذمہ لینا چاہئے

کوئی جِئے کِہ مَرے اُن کو اَپْنے کام سے کام

۔مقولہ۔ خود غرض آدمی کی نسبت کہتے ہیں جس کو کسی کے رنج وراحت کی پروا نہ ہو۔ ؎

دوسْت وہ جو مُصِیبَت میں کام آئے

وَہی ہوگا جو قِسْمَت کا لِکھا ہے

۔نوشتہ تقدیر پورا ہوکر رہتا ہے۔ خدا تم کو دشمن بدبخت سے اپنی حمایت میں محفوظ رکھے۔ سلامت رہو ہمیں کسی کی پروا کیاہے وہی ہوگا جو قسمت کا لکھا ہے۔

پُھول وَہی جو مَہیشَر چَڑھے

کسی چیز کی معراج یہ کہ وہ پسند خاطر خاص و عام ہو ؛ چیز وہی اچھی جو کام آئے ، چیز وہی اچھی جسے اچھے لوگ پسند کریں .

پُھول وَہی جو مَہیش چَڑھے

۔(مثل) دہلی۔ (مہیش اور مہسیر بمعنی (مہادیوجی) چیز وہی اچھی جسے اچھے لوگ پسند کریں۔ لکھنؤ میں پھول وہی جو مہیسر چڑھیں بولتے ہیں۔ ؎

جو کَرے سیوا وَہی کھائے میوا

جو خدمت کرتا ہے وہی فائدہ اٹھاتا ہے

جو سَحْری کھائے وَہی رُوْزَہ رکھے

ایک شخص کی سحری کتّا کھا گیا، اُس نے اُسے سارا دن بُھوکا باندھ رکھا کہ اُس نے سحری کھائی ہے وہی روزہ رکھے گا یعنی جو فائدہ اُٹھائے وہی کام کرے، یہ مثل ایسے موقع پر بولتے ہیں جب یہ دکھانا منظور ہو کہ جو شخص فائدہ حاصل کرے وہی کام کرنے میں محنت اور تکلیف بھی اٹھائے،

وَہی ہوگا جو قِسْمَت میں لِکھا ہے

نوشتۂ قدرت پورا ہو کر رہتا ہے.

جو مُنہ میں آئے سو کَہنا

جو دِل میں ہے وَہی زَبان پَر

ظاہر وباطن یکساں ہے

وَہی زَمِین سے اُگْتا ہے جو بوتے ہَیں

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، جو بوؤ گے وہ کاٹو گے.

اپنا اپنا ہے پرایا پرایا ہے

عزیز سے لاکھ بگڑ جائے پھر بھی عزیز ہے

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

دَسْتارِ گُفْتار اَپنے ہی کام آتی ہے

اپنی پگڑی اور اپنی گفتگو اپنے مطلب کے موافق ہوتی ہے

اپنا گھر اپنا باہر

اپنی چیز اپنی ہی ہوتی ہے جو چاہو سو کرو یعنی گھر کی چیز بھی ہماری اور باہر کی بھی

خُدا رِجالے کو ناخُن نَہ دے جو اَپنا سَر کُھجائے

کمینے آدمی کو اِتنی طاقت اور حکومت نے ملے کہ جس کے غلط استعمال سے وہ اپنا نقصان کر لے.

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

جو کام حِکمَت سے نِکَلتا ہے وہ حُکُومَت سے نَہِیں نِکَلتا

جو بات حکمت عملی سے ہو سکتی ہے وہ زور اور طاقت سے نہیں ہوسکتی

اَپنا دَھونْسا آپ لے جاؤ اَپنے ہاتھ بَجاؤ

اپنا کام آپ کرو ہم تمھارے ساتھ شریک نہیں ہوتے

وہی راگ گانا

کہی ہوئی بات بار بار کہنا، ایک ہی بات کو بار بار کہنا.

وہی تو کہوں

۔(دہلی) مجھے خود ہی یہ خیال آتا ہے۔(ابن الوقت) شارپ۔ وہی تو کہوں نہ تو آپ کی صورت ان کی صورت سے ملتی ہے اور نہ ان کی وضع تو بالکل صاحب لوگوںکی سی ہے۔

وَہی پُھول جو مَہیش چَڑھیں

رک: پھول وہی جو مہیش چڑھے؛ تدبیر وہی ٹھیک جو کام آئے

جو تُو ہی راجہ ہُوا اپنا سکھ مت ٹھان، پھکر اور پھکیر کے دکھ سکھ پر کر دھیان

اگر تو حاکم بنے تو رعیت یعنی مخلوق کی بہتری کا خیال رکھ

وَہی

وہ ہی، اُس ہی، خاص کردہ، خصوصیت سے وہ

جو تیرے دِل میں ہے وہی میرے دل میں

جو بات میرے دل میں تھی وہی تم نے کہی

آئے ہوش جانا

رک: آئے حواس جانا.

کام کو کام سِکھاتا ہے

کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے

پَنْڈِت کی جو زَبان پَر ہے وَہی پوتھی میں

پنڈت سوچ سمجھ کر کہتا ہے

آئے کَہِیں کے

رک: آئے بڑے کہیں کے.

کَمْبَخْتی جو آئے، اُون٘ٹ چَڑھے کو کُتّا کاٹے

کبھی باوجود احتیاط کے بھی آدمی مصیبت میں گرفتار ہو جاتا ہے .

جِنّْ وَہی جو سَر پَر چَڑھ کَر بولے

بات وہ جو منہ پر کہی جائے

آپ کام مَہا کام

آپ کاج مہا کاج

کام سے کام ہے

۔اپنے مطلب سے غرض ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں۔ ؎

کام سے کام ہونا

اپنے کام سےغرض ہونا .

وَہی بَھلا ہے میرے لیکھے حَق ناحَق کو جو نَر دیکھے

میرے نزدیک وہ بڑا آدمی ہے جو انصاف کرے اور بے انصافی نہ کرے

آئے وَہاں سے

رک: آئے کہیں کے.

اپنا ہی مطلب سوجھتا ہے

خود غرضی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنے فائدہ کا خیال رہتا ہے

آئے اَوسان خَطا ہونا

بے حد گھبرا جانا، ہاتھ پانْو پھول جانا

جس نے چِیرا وہی نِیرے گا

جس نے منہ دیا وہی کھانے کو بھی دے گا، جس نے پیدا کیا ہے وہی پرورش بھی کرے گا

وَہِی کَاسَہ وَہی آش

فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، حالت سابقہ میں کوئی تبدیلی نہیں، حالت سابقہ میں تغیر نہ ہونے کے لئے مستعمل ہے

مَہا کام

رک : مہا کاج ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں وہی اپنا جو اپنے کام آئے کے معانیدیکھیے

وہی اپنا جو اپنے کام آئے

vahii apnaa jo apne kaam aa.eवही अपना जो अपने काम आए

نیز - اپنا وہی، جو کام آوے

ضرب المثل

وہی اپنا جو اپنے کام آئے کے اردو معانی

  • جس سے مطلب نکلے وہ یگانے اور خویش کے برابر ہے، جو اپنی مدد کرے وہی عزیز ہے
  • اگر غیر وقت پر کام آئے تو وہی اپنا ہے یعنی وقت پر کام آنے والے کو ہی اپنا سمجھنا چاہیے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

वही अपना जो अपने काम आए के हिंदी अर्थ

  • जिस से मतलब निकले वह सगे एवं स्वजन अथवा अपनों के बराबर है, जो अपनी सहायता करे वही प्यारा है
  • अगर दूसरा कोई समय पर काम आए तो वही अपना है अर्थात समय पर काम आने वाले को ही अपना समझना चाहिए

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وہی اپنا جو اپنے کام آئے)

نام

ای-میل

تبصرہ

وہی اپنا جو اپنے کام آئے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words