تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وَرَق" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں وَرَق کے معانیدیکھیے
وَرَق کے اردو معانی
اسم، مذکر، واحد
- درخت کا پتا، پات، برگ
- کتاب یا کاغذ کے دونوں صفحوں کا مجموعہ، کاغذ کا ٹکڑا، کاغذ کا پرچہ، کتاب یا رسالے وغیرہ کا صفحہ
- پھول کی پنکھڑی، پھول کی پتی
- سونے یا چاندی کا باریک کوٹا ہوا پترا جو رنگ اورچمک دمک بڑھانے کے لیے لعل اور یاقوت کے نگیں کے نیچے رکھتے ہیں اور جس کو فارسی میں ورق زیرنگیں کہتے ہیں، چاندی یا سونے کا باریک کوٹا ہوا ٹکڑا
- ایک نہایت نفیس طلائی یا نقرئی کاغذ جو پان اور مٹھائی وغیرہ پر خوبصورتی کے لیے چڑھاتے ہیں
- باریک تراشی ہوئی چیز، قاش، پترا
- بیل کر پتلی کی ہوئی روٹی یا روٹی جیسی کوئی چیز
- چاندی کا سکہ، روپیہ وغیرہ
- (مجازاً) دور، ماہ و سال
- پرت، حصّہ، جزو، ٹکڑا
- ایک گھومنے والا پترا جو قطبین اور ان کے حوالے سے ۳۲ سمتیں بتاتا ہے
- زمین کے مختلف طبقوں یا تہوں میں سے کوئی
- کسی دھات کو باریک کوٹ کر یا بیل کر بنایا جانے والا پترا یا پٹی
شعر
رکھ دی ہے اس نے کھول کے خود جسم کی کتاب
سادہ ورق پہ لے کوئی منظر اتار دے
کتاب کھول کے دیکھوں تو آنکھ روتی ہے
ورق ورق ترا چہرا دکھائی دیتا ہے
وہی فراق کی باتیں وہی حکایت وصل
نئی کتاب کا ایک اک ورق پرانا تھا
English meaning of varaq
वरक़ के हिंदी अर्थ
وَرَق کے مترادفات
وَرَق کے قافیہ الفاظ
وَرَق کے مرکب الفاظ
تمام دیکھیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (وَرَق)
وَرَق
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔