تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وَصْف" کے متعقلہ نتائج

قَصِیدَہ

نظم کی وہ صنف جس میں مدح، وعظ نصحیت، تعریف بہار، بے ثباتی روزگار یا شکایت زمانہ کے مضامین بیان کیے جائیں، اس کے مطلع کے دو مصرعوں اور ہر شعر کے مصرع ثانی کا ہم قافیہ ہونا ضروری ہے، عموماً قصیدے میں مدحیہ مضمون ہوتا ہے، اس میں روایتآٓ چند امور کا لحاظ رکھا جاتا ہے، مثلاً: اوّل تشبیب یعنی تمہید، دوم حسن تخلیص یا گریز یعنی تمہید سے مضمون مدح کی طرف مڑنا، سوم تعریف محدوح، چہارم حسن الطلب، پنجم دعا، قصیدہ کئی طرح کا ہوتا ہے، جیسے بہاریہ، حالیہ، فخریہ وغیرہ جو بہار، حالات زمانہ یا فخر و تعلی سے منسوب ہے، بعض اوقات جب قصیدے کے آخر میں حرف روی اس طرح واقع ہو کہ اس کے بعد ردیف نہ آئے تو اس سے بھی قصیدہ منسوب ہو جاتا، مثلاً: الفیہ، لامیہ وغیرہ یعنی الف کی یا لام کی روی والا قصیدہ، عام بول چال میں ہر طرح کے تعریفی کلمات یا نثری عبارت کو بھی قصیدہ کہہ دیتے ہیں

قَصِیدَہ گو

قصیدہ کہنے والا شاعر یا مدح کرنے والا شخص

قَصِیدَہ گَر

قَصِیدَہ گوئی

قصیدہ کہنا، شاعری میں قصیدہ نگاری کرنا

قَصِیدَہ نِگار

قصیدہ لکھنے والا، مدح سرائی کرنے والا

قَصِیدَہ نِگاری

قصیدہ لکھنا ، مدح سرائی.

قَصِیدَہ خوانی

قصیدہ پڑھنا

قَصِیدَہ پَڑْھنا

تعریف کرنا.

قَصِیدَہ خواں

قصیدہ پڑھنے والا

مَدْحِیَہ قَصِیدَہ

(شاعری) ایسا قصیدہ جس میں کسی کی مدح و ستائش اور تعریف و توصیف بیان کی جائے

عَینی قَصِیدَہ

(شاعری) وہ مخصوص عقیدہ جس میں کسی شخص کی تعریف مشاہدے کی روشنی میں کی جاتی ہے ، حقیقی مدحیہ قصیدہ.

نَعْتِیَہ قَصِیدَہ

حضورِ اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی شان میں تعریفی اشعاربصورتِ نظم قصیدہ یا قصیدہ نعت ۔

سَرِ قَصِیدَہ

بہترین قصیدہ

اردو، انگلش اور ہندی میں وَصْف کے معانیدیکھیے

وَصْف

vasfवस्फ़

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: مصوری طنزاً رنگ

اشتقاق: وَصَفَ

وَصْف کے اردو معانی

اسم، مؤنث، واحد

  • تعریف نیز خوبی ، اچھی بات ، صفت ، خاصیت ؛ خو ، خصلت ؛ کمال ، ہنر ، جوہر ؛ سلیقہ ، پہچان
  • (طنزاً) خرابی ، علت
  • عربی شاعری میں معنی کی چھے قسموں میں سے ایک ؛ ایک صنف سخن جس میں کسی کی خوبیاں بیان کی جاتی ہیں
  • بیان کرنا ؛ طبی نسخہ لکھنا ؛ نسخہء طب ؛ خوبیوں کا بیان ، صلاحیت ، قابلیت
  • (مصوری) کسی چیز کی نمایاں خصوصیت

شعر

English meaning of vasf

Noun, Feminine, Singular

  • attribute, praise, trait, merit, quality, virtue, character, merit, nature
  • description, narrative, expression of qualities
  • writing a medical prescription, prescribing

वस्फ़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • विशेषता, सूचक गुण, सिफत
  • प्रशंसा, स्तुति
  • गुण, सिफ़त, प्रशंसा, तारीफ़, अच्छाई, उम्दगी
  • गुण, सिफ़त, प्रशंसा, तारीफ़, अच्छाई, उम्दगी

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وَصْف)

نام

ای-میل

تبصرہ

وَصْف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone