زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’طنزاً‘‘ سے متعلق الفاظ

’’طنزاً‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آ بِراجْنا

آپہنچا، آجانا، آکر بیٹھنا (اکثر یکایک یا طنزیہ)

آ دَھرنا

(طنزیہ) کسی جگہ آکر رہ پڑنا، جیسے : ماں سے روٹھ کر صاحبزادے یہاں آدھرے

آ مَرْنا

(طنز و تحقیر کے طور پر) آجانا.

آ ٹَپَکْنا

(طنزیہ) حاضرین کی مرضی یا توقع کے خلاف آنا، آ جانا، آ موجود ہونا

آئے مَل جی آئے

(طنزیہ) اول جلول وضع قطع اور بنیوں کے جیسے لباس میں آنے والے شخص کے لئے مستعمل

آپ

خود بخود ، آپ سے آپ ، خود سے ، ازخود ، بغیر کسی وجہ یا محرک ظاہر کے.

آپ بھی اَرَسْطُو سے کم نَہِیں

(طنزاً) آپ بھی بڑے بھاری عقلمند ہیں (یعنی سخت بے وقوف ہیں)

آرْسی تو دیكھو

دوست سے فرط محبت اور خوش اختلاطی میں ظرافۃً كہتے ہیں

آگ لَگانا

کسی چیز کو آگ دینا، جلانا

آن دَھمَکْنا

یکا یک آجانا (جو ناگوار ہو یا طنزیہ)

آن مَرْنا

(طنزیہ یا ناگواری کے ساتھ) آجانا

آن ٹَپَکْنا

ٹپک کر گرنا

آن کُودْنا

کود کر آجانا ، (طنزیہ) آجانا .

آن کَھڑا ہونا

آکر کھڑا ہونا

آنْحَضْرَت

حضرت محمد مصطفیٰ صلعم

آنکھ نہ ناک بَنّو چاند سی

اس بد صورت کے لئے طنزیہ طور پر استعمال کرتے ہیں جو خود کو خوبصورت جانے

آنکھیں تو بَڑی بَڑی ہیں

(طنزاً) سامنے کی چیز نہیں سوجھتی

اُبالی بھاتی ہے

(طنزاً) محرومی میں خوش ہیں ، یہی حالت پسند ہے .

ابھی تو دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے

نا سمجھی یا کم سنی کا زمانہ ہے

اُپَج کی لینا

اترانا ، دون کی لینا ، شیخی بگھارنا.

اپنا کِیا پانا

اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتنا

اَچّھا

اطمینان، مسرت یا خیر وخوبی کے ساتھ

اَچّھی آئے

کسی کے قول یا فعل سے اظہار نا پسندیدگی ، انکار یا تردید کے موقعے پر ، مترادف : سبحان اللہ ، کیا خوب (طنزیہ) ۔

اَچّھی کَہی

یہ بات ٹھیک نہیں، غلط کہتے ہو، ہمیں اعتراض ہے، منظورنہیں، پسند نہیں

اُچَھل کُود

اُچکنے پھاندنے کا عمل، اٹکھیلیاں

اَحْکام

حکام بالا دست یا بزرگوں کی تقریری یا تحریری ہدایات جن میں کسی کام کا کرنا یا نہ کرنا لازم یا مستحسن قرار دیا جائے

اَخْبارچی

اخبار سے تعلق رکھنے والا نمائندہ، کالم نویس، ایڈیٹر وغیرہ

اَخْتَہ

وہ چوپایہ جس کے خصیے نکال دیے یا مسل کر بیکار کردیے جائیں، خصی، بدھیا

اَوتار

۱۔ (ہندو) وہ انسان یا مجسمہ( دیوتا) جس کی شکل میں خدا بندوں کی اصلاح کے لیے آتا ہے، رشی منی ، مہاتما ، پیغبر ،( خصوصاً وشنو جی کے چوبیس اوتار جن میں دس بہت مشہور ہیں : مجچ، کچھ، ناراہ، رسنگ ، بامن، پرشرام ، رام چندر، کرشن ، بودھ ، کلنکی)۔

باپ دادا کا نام رَوشَن کَرنا

خاندان کو چار چاند لگانا، اچھے کردار اور لیاقت سے آبا و اجداد کی عزت بڑھانا، طنزاً خاندانی عزت کو بٹہ لگانا

بانڈا

ایک بے دم کا سانپ

بُجَھکَّڑ

(طنزیہ) معاملات کو خوب سمجھنے والا، دانا، عقل کل

بَخْتاوَری آنا

(طنزیہ) شامت آنا .

بِدِّیِا

علم و ہنر ، دانش .

بدھو

(طنزیہ) احمق ، بے وقوف ، کودن ، اُلُّو

بُرا نَہ ہو

(طنزیہ) خانہ خراب ہو ، آفت ٹوٹے ، ناس جائے .

بُزُرْگ داشْت

خبرگیری، دیکھ بھال، پرورش، تربیت

بُقْراط

(مجازاً) استاد کامل ماہر

بوتَہ

رک : بوتا (۱).

بَڑا آیا

(طنزیہ) اس شخص کے لیے مستعمل ہے جو حقیقت کے برخلاف خود کو کسی کام کا بہت اہل یا کسی چیز کا بڑا حقدار سمجھتا ہو (واحد و جمع دونوں طرح مستعمل)

بَڑا تِیر مارنا

(طنزاً) بڑی ہمت دکھانا، بہت حوصلہ کرنا، اہم کام انجام دینا

بَڑا شَخْص

نہایت تجربہ کار عالی فہم عالی دماغ متجر دولت مند

بَڑی بَہُو

بڑے بیٹے کی بیوی ، (طنزاً) پھوہڑ ، بے سلیقہ

بَڑی پُونچھ کا آدمی

(طنزاً) مغرور

بَڑے دَتار ہیں

(طنزاً) بڑے سخی ہیں

بھاگ بَھری

۱. بھاگ بھرا ( رک ) کی تانیث .

بَھر پانا

مطلب نکل آنا ، مقصد میں کامیاب ہونا ، کسی چیز کا حاصل ہونا (طنزاً) .

بَھق ہو جانا

(طنزاً) بھٹ جانا، ختم ہوجانا

بَھگْتانی

بزرگ، پارسا، پرہیزگار کی بیوی

بَھلا آدْمی

شریف آدمی، معزز آدمی، باعزت نیک دل انسان، شریف طبیعت یا وہ آدمی جوکسی کو نقصان نہ پہنچائے، دیندار آدمی، بھلا مانس، نیک آدمی

بَھلا صاحَب

رک : بھلاجی ، بھلارے ، (بطور طنز) ، خیر یوں ہی سہی ،اچھا اسی طرح سہی.

بَھلا مانَس

شریف نجیب سیدھا یا نیک آدمی، وہ آدمی جو کسی کو نقصان یا تکلیف نہ پہن٘چائے

بَھلے آدمی ہو

(طنزاً) بڑے بد ذات ہو.

بَہُت خاصے

(طنزاً) بہت معقول، واہ واہ بہت خوب (جہاں کسی کا قول یا فعل پسند نہ ہو اور اس کی تائید مقصود نہ ہو)

پان چیرنا

بیکار کام کرنا، ایسے کام کرنا جس سے کوئی فائدہ نہ ہو

پانی اُنْڈیلْنا

کسی ظرف سے پانی گرانا یا دوسرے ظرف میں لینا

پانی چَرانا

نمی یا پانی کو جذب کرلینا (عموماً زخم کے لیے مستعمل)

پاوں پُوجْنا

(طنزاً) ہار ماننا ، قائل ہوجانا ، باز آنا.

پاوں گِھسْنا

بہت زیادہ آمد و رفت ہونا ، تھک جانا ، (طنزاً) چلنے کی بے فائدہ محنت کرنا.

پاک ذات

(طنزاً) بد طینت آدمی

پَرْدَہ لَگْنا

(طنزاً) صاحب عصمت بننا، باہر پھرتے پھرتے آخر میں پردہ نشین ہوجانا، پردے میں بیٹھنا

پَرْدے کی بُو بُو

پردہ نشین ، عورت ، پردے میں رہنے والی عورت ؛ مخدّرہ ؛ (طنزاً) نہایت چھپنے والی عورت .

پَنْکْھ پَسارْنا

پر یا بازو پھیلانا، اُڑنے کا ارادہ کرنا، پرواز کرنا

پُونچھ پَکَڑ کَر چَلْنا

طنزاً: کسی کے پیچھے پیچھے چلنا، کسی کا پچھ لگو بننا، ہر بات میں کسی کی پیروی کرنا

پوٹا

تھیلی جو پرندے کی گردن کی جڑ میں سینے کے سرے پر ہوتی ہے جہاں غذا جمع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ سن٘گ دانے میں جاتی ہے .

پَھپولے پُھوٹْنا

چھالوں سے پانی نکل جانا ، (طنزاً) دلی آرزو پوری ہو جانا ، دشمنی نکلنا .

پِھرْنا

گھومنا ، سیر کرنا .

پُھول جَھڑْنا

۱. ( موسم خزاں میں ) پھولوں کا گرنا

پُھولوں کی چَھڑی

وہ پتلی شاخ یا کھپچّی جس پر پھول بندھے یا گندھے ہوں

پِیرِ مُغاں

( مجازاً) مے فروش، ساقی

پَیر کی جُوتی

(مجازاً) نہایت حقیر ، نہایت ذلیل ، ادنیٰ درجے کا.

پِیْری

بڑھاپا، ضعیفی، کہن سالی

پیٹ میں چیونٹے کی گرہ ہونا

بے کھائے جینا ، بہت کم خوراک ہونا ، (عوتیں کم خوراک آدمی کے بارے میں طنزاً کہتی ہیں جو اپنے تئیں نازک سمجھے).

پیٹ کا دُکھیا

مریض شکم ، جس کو ہمیشہ پیٹ کی کوئی شکایت رہے

تَپاک

جلن ، حرارت ؛ مراد : بے چینی ، بے قراری.

تُحْفَگی

(عوام طنزاً) فوقیت، تعریف

تُحْفَہ مَعْجُون

(طنزاً) نُقل محفل، مسخرہ، طرفہ معجون، حیرت انگیز عادتوں والا، مضحکہ خیز

تَخْت چَڑْھنا

(طنزاً) پل٘نگ پر قدم رکھنا، چارپائی پر چڑھنا، سونے کی تیاری کرنا، سونا، آرام کرنا

تَخْتَہ بَرابر ہونا

زمین کے کسی حصے کا ہمواار ہوجانا ، (طنزاً) الٹ پلٹ ہو جانا .

تَشرِیف لے جانا

سدھارنا، رخصت ہونا، جانا

تَقْدِیر کی خُوبی

(طنزاً) تقدیر کا بگاڑ ، قسمت کی خوبی.

تَواضُع کَرْنا

خاطر مدارات کرنا، مہمان نوازی کرنا، آؤ بھگت کرنا

تورہ پِیٹی

نخرے دکھانے والی، شیخی باز، مغرور

تَورَہ جَتانا

(طنزاً) نخرا دکھانا

تورے والی

مغرور، متکبر، ناک والی

تِیر کی طَرَح

بہت تیز رفتاری سے ، تیزی سے ؛ (طنزاََ) سیدھا

تیرے ہی تلے گنگا بہتی ہے

تمام روئے زمین تمہارے تصرف میں ہے، تو ہی تو بڑا زور آور، حکومت والا یا مال دار ہے

جا چُکْنا

روانہ ہو جانا، چلا جانا، ختم ہو جانا

جُغادَری

جگادری

جَم جَم رونا

(طنزاً) خوشی سے رونا .

جَم جَم سے

(طنزاََ) ماشاء اللہ ، چشم بد دور ، سبحان اللہ .

جَم ہی جَم

مرحبا، خدا رکھے، (طنزاََ) کہنے کے قابل نہیں، نا گفتہ بہ ہے، کچھ نہیں

جناب

(تعظیماً) نام سے پہلے حضرت یا قبیلہ کی جگہ

جَوہَر دِکھانا

ہنر یا کمال کا اظہار کرنا، کارنامہ دکھانا، قابلیت یا شرافت کا اظہار کرنا

جَوہَر کُھلنا

اصلیت معلوم ہونا، برائی بھلائی معلوم ہونا، ہنر ظاہرہونا، طنزاً: عیب ظاہر ہونا،لیاقت یا استعداد کا حال دریافت ہوجانا، جوہر کھولنا، ہنر ظاہر کرنا، خوبی ظاہر کرنا، حقیقت ظاہر کرنا، عیب ظاہر کرنا

جُھونج بَنْنا

(طنزاََ) معمولی مکان تیار ہونا ،

چالِیس سیرا

من کی پوری تول کا، پورا من بھر

چَرّانا

خشک ہونے پر زخم کی سوکھی ہوئی کھال یا کھرنڈ کا تڑخنا، تڑقنا یا پھٹنا، مرہم وغیرہ نہ لگنے یا سوکھ جانے سے زخم کا درد کرنا، پھٹنے یا چرنے کی آواز پیدا ہونا، پھڑکنا یا تڑپنا

چَرْکَٹا

(کنایۃً) کمینہ آدمی ، رذیل شخص ؛ ادنیٰ درجے کا آدمی ؛ بیوقوف، احمق .

چُوچی پِیتا

(طنزاً) نادان، نا سمجھ

چھاجوں نُور بَرَسْنا

نور کی کثرت ہونا ، بہت رونق ہونا ، (طنزاً بھی کہتے ہیں)

حُدُودِ اَرْبَعَہ

چاروں سمتیں (شمال، مغرب، جنوب، مشرق)، کسی علاقے کی چاروں طرف کی حدیں، وہ اطراف و جوانب جو کسی جگہ یا شے کی شناخت و تعارف کے لیے ضروری ہوں، محل وقوع

حُضُورِ والا

۱. جنابِ عالی، حضورِ اقدس

حَقِیقَت کُھل جانا

۔۱۔اصل حال کھل جانا۔ پوشیدہ امر کا ظاہر ہوجانا۔ ؎ ۲۔ (کنایۃً)۔ (طنز سے) مزہے آجانا۔ کیفیت معلوم ہوجانا۔ اب آپ کو ان سے سابقہ پڑا ہے چند ہی روز میں دوستی کی حقیقت کھل جائے گی۔

حَلالی

حلال کا، حلال زادہ

حِکْمَت بَگھارْنا

(طنزاً) علمیت جتانا ، عالمانہ باتیں کرنا

خاصی کَہی

(طنز و استہزا) کس قدر غلط یا محض اپنے مطلب کی بات کہی ، اچھی کہی ، خوب کہی .

خاصے کی چِیز

اچھوتی بات یا عجیب شے ، سب سے الگ (کا ہے طنزاََ) .

خاطِر تَلے لانا

مان کرنا ، ہتیانا (عموماََ نفی کی صورت میں بطور طنز) .

خُدا بَھلا کَرے

(دعائیہ کلمہ) فقیروں کی صدا یا کسی کے سلوک اور نیکی پر کہتے ہیں ، اللہ خوش رکھے نیز درمیان گفتگو جملۂ معترضہ.

خُدا حافِظ

(کلمۂ دعا) اللہ حافظ، اللہ کے سُپرد

خَرَاٹے فَرْمانا

رک : خرَاٹے لینا (طنزیہ) .

خِطاب

گُفتگو، کلام، بات چیت، مکالمہ

خِلْعَت پَہْنانا

خلعت بخشنا ، جاکر عطا کرنا ، انعام و اکرام سے نوازنا .

خُوب

بہت اچھی طرح، مکمل طور پر

خُوب چِیز

اچھی چیز، (طنزاً) عجیب شخص.

خُوب سَمْجھے

(طنزاً) کچھ نہیں سمجھے

خُوب نام پَیدا کِیا

۔نیک شہرت حاصل کی۔ ۲۔(طنزاً) خوب بدنام ہوا۔

خُوب کِیا

۔۱۔اچھی بات کی۔ اچھا کیا۔ ؎ ۲۔ (طنزاً) برا کیا۔ آپ نے بھری مجلس میں شراب پی خوب کیا۔ ۳۔ڈھٹائی سے بھی کہتے ہیں۔ میں نے اپنا گلاس توڑ ڈالا۔ خوب کیا تم کیوں الجھتے ہو۔ میں نے اپنی ماما کو مارا خوب کیا آپ کون ہوتے ہیں۔

خُوبیٔ بَخْت

خوش قسمتی، (طنزاً) بدنصیبی، شامت اعمال.

خُوبی بَھرا

بہت اچھا، (طنزاً) نہایت برا.

خوش قِسْمَتی

نصیبہ وری ، طالع وری ، خوش نصیبی ، خوش بختی .

خویش پَرْوَری

ناجائز طور پر اپنوں کو نوازنا

خَیر

نیک، خوب، اچھا

خَیر سے

سلامتی کے ساتھ ، خیریت کے ساتھ

دارُ الْوِصال

مِلاپ کی جگہ ؛ (طنزاً) کال کوٹھری .

داہْنا قَدَم لینا

تعظیم کرنا، (طنزاً) چالاکی اور شرارت کا قائل ہونا

دُر فِشانی

رک: درافتانی ! (مجازاً نیز طنزاً) خوش بیانی.

دُرُسْت ہے

(طنزاَ) ہاں ہاں لھیک ہے .

دستِ غَیب

رِشوت، ناجائز آمدنی، رِشوت کی کمائی

دَم دھوس

(طنزاً) موٹا، توندیل، کھا کھا کے دُھس

دُم میں گُھسْنا

خوشامد میں رہنا، خوشامد کے مارے ساتھ رہنا

دُم کَٹا

۱. جس جانور کی دُم کٹ گئی ہو، بے دُم کا، دُم کترا، دُم بَریدہ

دُودھ دینا

دودھ فراہم کرنا.

دُور ہونا

جدا ہونا، الگ ہوجانا، دفع ہوجانا

دَڑْبا

دیواروں، پیڑوں میں وہ کٹوری جس میں پرندے رہتے ہین

دھایا پُوجْنا

(طنزاً) ہاتھ جوڑنا ، ڈنڈوت کرنا ، باز آنا ، سیر ہو جانا ، دھاپ جانا .

دَھن دَھن کَرْنا

(طنزاً) کوئی بڑا کام کرنا ؛ خاک اُڑنا ، آگ لگانا

دَہْنا قَدَم لینا

چالاکی یا شرارت کا قائل ہونا ، (طنزاً) تعظیم کرنا.

دِیبی

(ہندو) دیوتا کی تانیث، دیوی

ذاتِ بُزُرگ

(طنزاً) چالاک ، شریر ، بد ذات ، مفسد.

ذاتِ شَرِیف

(طنزاً) بدذات کو بھی کہتے ہیں

ذِکْرِ خَیر

(طنزاً) کسی کا تذکرہ جو بُرائی سے کیا جائے، کسی کے متعلق بُری بات کہنا

رُتْبَہ پَکَڑْنا

درجہ بلند ہونا ؛ (طنزاً) ناقدری ہونا .

رُسْتَم خاں

(طنزاً) بہادر ؛ شیخی باز ، اِترانے والا.

رُسْتَم کا بَچَّہ

(طنزاً) زبردست ، دھنتّر.

رَفِیدَہ

پھون٘س وغیرہ بھری ہوئی گول گدی جس پر روٹی رکھ کر تنور میں لگاتے ہیں.

رَمَضان رَہْنا

(طنزا) فاقہ رہنا

رَن٘ڈْوا

وہ مرد جسکی بیوی مر گئی ہو

زَبان آراسْتَہ ہونا

(طنزاً) جب کوئی عورت بات بات پر گالیاں بکتی ہے تو عورتیں کہتی ہیں، اس کی زبان گالیاں بکنے میں بہت آراستہ ہے

زَبان سے پُھول جَھڑْنا

(طنزاً) فضول یا غیر مُناسب باتیں کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

زَمِین گِھس جانا

زمین کو خفیف نُقصان پہن٘چنا، (طنزاً) چلنے یا کھڑے رہنے سے کوئی نُقصان نہیں ہو گا

زور پَٹّھا

(طنزاً) خوب طاقتور ، جوان .

سات ہاتھ کا خَصَم

(طنزاً) طاقت ور ؛ زبَردست حمایتی.

سِدھارْنا

چلا جانا ، روانہ ہونا ، رُخصت ہونا ، سفر کرنا (طنز ، پیار یا تعظیم کے موقع پر مستعمل).

سَر پوش

اوڑھنی، دوپٹہ

سَر تو نَہِیں پِھرا

(طنزاً) شامت تو نہیں آئی ، عقل میں فتور تو نہیں پڑا

سَر تو نَہِیں کُجھاتا

(طنزاً) شامت آئی ہے ، مار کھانے کو جی چاہتا ہے.

سَگا سالا

(طنزاً) رِشتہ دار ،، قرابت دار ، تعلق رکھنے والا ۔

سُگَھڑ بَھلائی

(طنزاً) مفت کی بھلائی .

سَلام جُھک کَر کَرْنا

ادب سے سلام کرنا ؛ (طنزاً) سلام کرنا ، شرارت میں اُستاد ماننا .

سَلام کَرْنا

بندگی عرض کرنا، آداب کرنا، کورنش بجا لانا

سَلام کَہنا

خیرباد کہنا ، رُخصت ہونا.

سَنوار

(عور) بناؤ، درستی، اصلاح، (مجازاً) رحمت، مہربانی (بگاڑ اور مار کے بالمقابل)

سَنْڈی

موٹی تازی ، ہٹّی کٹّی ، لحیم شحیم عورت (طنز اور پھبتی کے طور پر) .

سُوجْھنا

سُوجن چڑھنا، ورم آنا

سُونٹھ

بخیل، کنجوس

سِینک سُڑَپّے

(طنزاً) فضول خرچی ، اسراف ، بیچا صرف .

شاخِ زَعْفَران

(کنایۃً) خاص خوبی، نمایاں خصوصیت، سرخاب کا پر

شاہ خانم

بڑے گھر كی عورت، متكبر عورت

شَرْع تُورے والی

وہ عورت جو پابند شرع اور قواعد اسلام کی نہایت پابند ہو (طنزاً بھی کہتے ہیں).

شیر مارنا

بہادری جوانمردی کا کام کرنا ؛ (طنزاً) عجیب یا انوکھا کام کرنا

صَد آفْرِیں

شاباش، مرحبا، کیا کہنا

صُورَت میں لال لَگے تھے

(طنزاً) بہت خوبصورت تھا (عموماً کیا کے ساتھ مستعمل)۔

ضَرُور

(تاکید کے لیے) لازمی طور پر، یقیناً

طَبِیعَت صاف ہونا

(طنزاً) طبیعت جھگ ہو جانا ، مرمت ہونا ، پٹائی ہونا ، سزا ملنا ، شیخی جاتی رہنا ، اکڑ نکلنا.

عَجَب مَعْصُوم ہیں

(طنزاً) بہت احمق ہیں، نادان ہیں

عَقْل سِکھانا

عقل کی باتیں بتانا ، سمجھانا ؛ (طنزاََ) چھوٹے کا بڑے کو سمجھانے کی کو شش کرنا .

عَقْل مَنْد کی دُم

(طنزاََ) عقلمندوں کا پیرو ؛ بیوقوف .

عَقْل کا پُورا

(طنزاََ) بیوقوف، احمق، گاؤدی

عَقْل کا دُشْمَن

(طنزاََ) احمق، بیوقوف، بے عقل

عَقْل کا ٹوکْرا

(طنزاََ) بہت عقلمند

عَقْلِ کُل

عقلِ اوّل، مراد: نورِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عَقْل کی پُڑیا

(طنزاََ) عقلمند .

عَقْل کے پُتْلے ہو

(طنزاََ) بہت احمق ہو

غَرِیقِ رَحْمَت ہونا

(طنزاً) مر جانا ، ڈوب مرنا.

فَضْلِ رَبّی

طنزاً: ناجائز ذریعے سے کمائی ہوئی دولت

قابِلِیَّت بَگھارْنا

کسی جاہل کا اس انداز میں گفتگو کرنا جیسے وہ بہت قابل ہے (طنزاً) جاہل ہوتے ہوئے قابل ظاہر کرنے کی کوشش کرنا بیجا قابلیت ظاہر کرنا.

قارُورَہ آمیز ہونا

(طنزاً) دو آدمیوں کے درمیان یکجہتی یکدلی ہونا ، بہت اچھے اور خوشگوار تعلقات ہونا.

قانُون جھاڑْنا

(طنزاً) غصّہ میں بے جا حجّت کرنا ، جہالت کی باتیں کرنا ، قانون بگھارنا .

قِبْلَہ

کوئی بھی سامنے کی چیز

قِبْلَہ گاہ

(کنایۃً) بہت بڑا قد آور شخص یا شے

قَدْر کُھلْنا

(طنزاً) مزہ چکھنا .

قَدَم لینا

تعظیم کرنا، تعظیماً پاؤں چھونا یا چومنا

قِسْمَت کی خُوبی

(طنزاً) مقدر کی خرابی ، تقدیر کا بگاڑ.

قِسْمَت کے صَدْقے

(طنزاً) بدقسمتی کی شکایت کے لیے مستعمل.

گاڑھا

مائع جس میں پانی کی مقدار کم ہو، غلیظ، زیادہ کثافت والا، پتلا یا رقیق کی ضد

گُل اَفْشانی کَرْنا

خوش بیانی سے کام لینا، لچھے دار باتیں کرنا، نیز طنزاً مستعمل

گُن بَھرا

صاحبِ ہنر ، خوبیوں والا ، ہنر مند ؛ (طنزاً) شریر.

گُن بَھری

خوبیوں والی ، ہنر مند ؛ (طنزاً) شریر.

گُن بَھرے ہونا

خوبیوں کا حامل ہونا (کسی میں) خوبیوں کا موجود ہونا، ہنرمند ہونا، خوبیوں والا ہونا، (طنزاً) عیبوں والا ہونا، ہنر ہونا، خوبیاں ہونا

گھوڑی بیچ کَر سونا

نہایت اطمینان سے سونا ، بان٘و پسار کے سونا ، بے فکری سے سو جانا (طنزاً یا مزاحاً غافل ہونے والے کےلیے مستعمل) .

لاش

مُردہ، مردہ جسم، نعش، میّت، جنازہ

لال بُجَھکّڑ

ایک فرضی عقل مند کا نام جو بے وقوفوں کی ہر ایک بات کا خلاف عقل جواب دے کر اپنے آپ کے عاقل، یگانہ اور فرازنہ کہا کرتا تھا، مورکھ ہر ایک مشکل بات کو اسی سے پوچھنے جاتے تھے

لالہ بھائی

لالا بھائی، عموماً ہندو رئیس کو، ویسے ہرایک رئیس کو کہتے ہیں

لاٹ صاحِب

لفٹنٹ گورنر ، یا گورنر جنرل ، وائسرائے.

لاٹ کی جَنی

(طنزاً) گورنر وائسرائے کی بیٹی ، امیر کبیر عورت.

لاڈلا

بے پروا بچہ یا شخص

لَعْل اُگَلْنا

گُہر افسانی، گہر ریزی، موتی بکھیرنا، خوش گفتار ہونا، مُن٘ھ سے پھول جھڑنا، ایسی باتیں کرنا، جو موتیوں کی طرح بے بہے ہوں

لَعْل توڑْنا

نقصان پہن٘چانا ، شان گھٹانا ؛ (طنزاً) کسی بیش قیمت چیز کو چُرا لینا.

لَعْل لَگے ہونا

انوکھا ہونا ، ممتاز ہونا (عموماً کون سے یا کیا ایسے کے ساتھ مستعمل).

لَنْڈی

(طنزاً) بُزدل ، ڈرپوک نیز رذیل.

لَوار

گائے کا بچّہ، بچھڑا

لَہْنگا پَہَنْنا

زنانی پوشاک پہننا، عورت کا بھیس بدلنا

لینڈی تَر ہونا

غرور یا گھمن٘ڈ بڑھنا ، اِترانا ، بہت خوش ہونا ، مگن ہونا ، ترن٘گ میں آنا (طنزاً مستعمل).

ماتھا پِٹَن کَرْنا

(عو) سر مغزی کرنا، دیر تک سمجھانا ؛(طنزاً) سلام کرنا۔ رام رام کرنا.

ماشاءَ اللّٰہ

خدا نظرِ بد سے بچائے، خدا چشم بد سے محفوظ رکھے، یہ خدا کی خاص عنایت کے بغیر ممکن نہ تھا، جیسا کہ خدا نے چاہا، تحسین وآفریں کا کلمہ

ماما حَوّا

آدم علیہ السلام کی زوجہ کا لقب ،امَاں حوَا

مان جانا

منظور کرلینا، تسلیم کرلینا، راضی ہوجانا، اقرار کرلینا، آمادہ ہوجانا

مُحَقِّق

ماہر، عالم

مُحَلْکا

چھوٹا محل،؛ (طنزاً) جھونپڑی، کٹیا

مُرشِد کَلاں

(طنزاً) نہایت چالاک

مُرْغ زَرِّیں

(استعارۃً) مرغ

مَرَمَّت ہونا

(کسی چیز کا) ٹھیک ہونا، درستی

مِزاج پُوچْھنا

طبیعت کا حال معلوم کرنا، خیرت پوچھنا، مزاج کا حال پوچھنا

مَزار

زیارت کرنے کی جگہ، بزرگوں کا مقبرہ، درگاہ، آستانہ، بزرگوں کا مرقد، (عموماً) قبر، گور، مرقد

مَزدُورَہ

مزدور

مَزَہ اُٹھانا

لطف لینا، لذت حاصل کرنا

مَزے مَزے سے

لطف سے ، قاعدے سے (طنزیہ انداز میں بھی مستعمل ہے) ۔

مِعدَہ کُشائی

معدہ کھولنا ؛ (طنزاً) کھانا کھلانے کا عمل ۔

مَعْقُول

خاطر خواہ

مُقَدَّمَہ باز

بہت مقدمہ لکھنے یا لڑنے والا، ذرا ذرا سی بات پر مقدمہ کر دیتا ہو، جو مقدمہ بازی بہت ہوشیار ہو

مُنھ سے پھول جھڑنا

خوش گفتار اور فصیح ہونا، شیریں کلام ہونا، (طنزاً) بدزبان ہونا

مُنْہ

ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو)، چہرہ، صورت

مُنہ سے بولنا

زبان سے بات کرنا ، جواب دینا (طنزا ً مستعمل)

مُنہ سے پُھول جَھڑنا

(طنزاً) بد زبان ہونا ، بازاری باتیں کرنا ، گالیاں سنانا ، بدگوئی کرنا ۔

مُنہ سے لَعل اُگَلنا

(طنزاً) فصاحت سے گفتگو کرنا، خوش گفتار یا خوش کلام ہونا

مُنہ سے موتی اُگَلنا

فصاحت سے گفتگو کرنا

موتی رولْنا

موتی سمیٹ کر جمع کرنا، موتی جمع کرنا، گوہر جمع کرنا، موتی اکٹھے کرنا

مَولوی

دین کا خاصا علم رکھنے والا، پڑھا لکھا آدمی، مسائل دین سے واقف، عالم دین، فقیہہ، فاضل

مَولَوی ہَڈّا

(طنزاً) میاں جی

مَہَنْت

(مجازاً) خاک میں اٹا ہوا

مَہِین خانَم

(طنزاً) دبلی پتلی ، کمزور ، نحیف عورت ؛ (مجازاً) نازک مزاج عورت

مِیاں

آقا ، مالک ؛ حاکم ، سردار ، بزرگ ، والی وارث

مِیاں نَجّار

بڑھئی ؛ (طنزاً) انگریز حاکم ۔

نازِل ہونا

اُترنا، نیچے آنا (بالخصوص آسمانی کتابوں اور فرشتوں وغیرہ کا)

ناصِح مُحتَرَم

(طنزا ً) نصیحت کرنے والا ۔

ناصِحِ مُشفِق

(طنزاً) ناصح کو کہتے ہیں، ںاصح محترم، نصیحت کرنے والا، سمجھانے والا

نام پَیدا کَرنا

شہرت حاصل کرنا ، مشہور ہونا

نامِ خُدا

خدا کی مہربانی سے ، فضل ِالٰہی کی بدولت

نام رَوشَن کَرنا

۔ نام چمکانا ، نام کو شہرت دینا ، نام پھیلانا ۔

نام ٹانکنا

(طنزاً) نام شامل کرنا ، نام کا اضافہ کرنا ، نام داخل کرنا ۔

نام کا جَھنڈا اُڑانا

(طنزاً) نام کا چرچا کرنا ، نام اُجالنا ، نیک نامی کے ساتھ مشہور کرنا (اپنے کے ساتھ مستعمل) ۔

نام کرنا

شہرت پانا، مشہور ہونا، نام پیدا کرنا نیز بدنام ہونا، رسوا ہونا

ناک ڈُبونا

(طنزاً) کسی کام میں حصہ لینا، شامل ہونا

نَثر مَوزُوں

یسی نثر جس میں وزن اور بحر کا اہتمام کیا گیا ہو ؛ (طنزاً) شاعرانہ محاسن سے عاری نظم ۔

نَصِیبوں کی خُوبی

(طنزاً) بدنصیبی ، بدقسمتی ، شامت ، شامت اعمال ، قسمت کی برائی ۔

نَظَر شَناس

(طنزاً) موقع شناس، ابن الوقت

نَقْد نارائِن

(طنزاً یا مزاحاً) زرِ نقد یا روپیہ پیسہ

نِگلنا

۳۔ (طنزاً) کھانا ، ٹھونسنا ، بھکوسنا ۔

نَل بَھرنا

پیٹ بھرنا ، خوب کھانا (طنزاً مستعمل)-

نِمانا

(مجازاً) سیدھا سادہ ، بھولا بھالا ، معصوم آدمی جو عیّار نہ ہو ؛ وہ جسے کوئی ناز اور غرور نہ ہو ۔

نَمُونَہ ہونا

مثال ہونا ؛ مطمح نظر ہونا ۔

نَنّھا کاتنا

(طنزاً) معمولی یا پرہیزی غذا کھانا (خصوصاً وزن گھٹانے کے لیے)

نَنّی کا

(دشنام) ننی (ادنیٰ) عورت کا جنا ہوا ؛ (طنزاً) کم عمر اور ناتجربہ کار ، نادان ، بے وقوف

نَو بَہار

موسم بہار کا شروع ؛ (مجازاً) بسنت کا موسم ، موسم بہار ، پھولوں کے کھلنے کی فصل نیز عروج کا وقت ، عروج کا دور

نَو دَولَتا

رک : نو دولت ؛ (مجازاً) اوچھا ، کم اصل (طنزاً مستعمل) ۔

نَو لَکّھا ہار پَہنانا

اپنا قیمتی ہار کسی کے گلے میں ڈالنا، نیز نہال کردینا، خوش کردینا، مالا مال کردینا، بہت زیادہ مال و دولت دینا، بہت بڑا عوض دینا

نَو مُرِیدا

جو نیا نیا مرید ہوا ہو ؛ (طنزاً) وہ شخص جو مریدی کے آداب و اطوار سے پوری طرح واقف نہ ہو یا ان کا غلط استعمال کرتا ہو ۔

نَوازِش فَرمانا

(طنزاً) زیادتی کرنا ، نقصان پہنچانا ۔

نِکو نام

۱۔ نیک نام ، جس کی شہرت اچھی ہو ، وہ جس کا نام اچھائی کے ساتھ لیا جائے ، اچھے نام والا ۔

نَہ نَہ

نہیں نہیں (کسی بات سے روکنے کے موقع پر مستعمل نیز طنزاً)

نِہال کَرنا

خوش کرنا، مسرور کرنا

نِہال ہونا

خوش ہونا، مسرور ہونا، خوش وخرم ہونا

نیک پَروِین

پارسا عورت، سیدھی سادی شریف عورت، (طنزاً) وہ عورت، جو بظاہر نیک بنے، دکھاوے کی نیک عورت

واہ

تعریف و توصیف کے لیے مستعمل، کیا خوب، کیا کہنے، مرحبا، شاباش، چہ خوش، بہت عمدہ

واہ رے

بہت خوب، (طنز، تعجب، نفرت یا تاسف ظاہر کرنے کے لیے)

واہ وا

۱۔ کلمہء تحسین و تعریف و توصیف ، کیا کہنا ، کیا بات ہے ، کیا خوب نیز حیرت اور تعجب ظاہر کرنے کے لیے ، خوب ، اچھا ، (طنزاً بھی مستعمل) ۔

واہ کیا بات

سبحان اللہ ، جواب نہیں ، واہ کیا کہنا ہے (طنز اور توصیف دونوں موقعوں پر مستعمل) ۔

واہِیَہ

بے کار، فضول، لغو

وَحی و اِلہام

(طنزاً) مراد : کوئی بات یا امر جسے حکم خداوندی کے برابر سمجھ لیا جائے ، کوئی حکم جس کو بالکل صحیح سمجھ کر ہمیشہ اس کی پیروی کی جائے ۔

وَصْف

تعریف نیز خوبی ، اچھی بات ، صفت ، خاصیت ؛ خو ، خصلت ؛ کمال ، ہنر ، جوہر ؛ سلیقہ ، پہچان

وَظِیفَہ خوار

وظیفہ پانے والا، وظیفہ لینے والا، پینشن پانے والا، مالی مدد لینے والا

وَقْت

عین ضرورت کے وقت، ٹھیک موقعے پر

وَقْت پَر بھاگ جانا ہی مَردانگی ہے

موقع کے موافق ہی کام کرنا وفائی اور ہنرمندی ہے

وَقْت کے بادشاہ ہَیں

بہت وسیع اختیارات رکھتے ہیں ؛ (طنزاً) نہایت لاپروا ہیں ، نہایت بے فکر اور بے غم ہیں ۔

وِلاَیَتی

غیر ملکی، اجنبی، ناواقف، انجان

وَلی

(اہل تشیع) ؛ مراد : حضرت علیؓ

وَلی نِکلا

(طنزاً) بڑا چالاک نکلا ، مکار ثابت ہوا

وُہ کَر چُکا

(طنزاً) وہ نہیں کرنے کا، یہ کام وہ نہیں کرے گا، یہ کام اس سے نہیں ہو گا

ٹِنْڈا

ہاتھ کٹا

ٹَکْسال میں دَھکّا لَگ جانا

(طنزاً) بہت کچھ خرچ ہوجانا.

ٹَکْسالی آدْمی

ایمان دار، کھرا یا معتبر آدمی

ٹِھنگْنی

ٹھن٘گنا کی تانیث

ٹَھنْڈَک پَڑْنا

جلن دور ہونا، چین آنا

ٹَھنْڈے ٹَھنْڈے

خاموشی سے، بغیر کسی مخالفت کیے

ڈَڑھیالا

(طنزاً) بڑی ڈاڑھی والا ، داڑھی والا.

ڈَھئی دینا

جم کر بیٹھ جانا، پڑ رہنا

کافِرْنی

کافرعورت، منکرعورت، بد بخت

کاگْڑی

مادہ کوّا ؛ (طنزاً) کالی کلوٹی .

کُبھ نِکال دینا

کب نکالنا ، ٹیڑھ درست کرنا ؛ (طنزاً) مزاج درست کر دینا .

کِتْنے بُزُرْگ ہَیں

کتنے بھلے آدمی ہیں ؛ (طنزاً) احمق ہیں .

کَرْتَبی

ایک کسرت کا نام ، ورزشِ جسمانی کے مختلف عملی طریقے .

کَرْتُوت

فعل ، کام .

کَرَم کَرْنا

۳. قدم رنجہ فرمانا ، تشریف لانا .

کِرْیانَہ

خوردہ فروشی کا سامان، پنساری کی چیزیں، پرچون

کَلور

جوان بچھیا جو ابھی حمل سے نہ ہوئی ہو، جوان گائے جس نے کوئی بچّہ نہ جنا ہو، بچھیا

کُلی بَکھانْنا

(ہندو) کسی کے بزرگوں کا ذکر بڑائی سے کرنا ، تعریف کرنا ؛ (طنزاً) کسی کے باپ دادا کو گالیاں دینا ؛ بُرائی کرنا .

کُوٹ کُوٹ کے خُوبیاں بَھری ہیں

(طنزاً) بہت عیب ہیں، ہجو، ملیح، ظاہری تعریف

کَہِیں سے

کسی اونچے مقام سے (بطور طنز) ، کسی جگہ سے.

کَہِیں نَظَر نَہ لَگ جائے

(طنزاً) ایسے شخص می مذمَت یا ہجو جس کا فعل ، متکلم کی طبیعت یا توقع کے خلاف ہو.

کَیا

(استفسارِ امر کے لیے) آیا ، چہ.

کیا خاک رہا

(طنزاً) کچھ نہیں بچا، کچھ نہیں رہا

کیا خُوب

واہ، کیا کہنا ہے، سبحان اللہ (تحسین یا تعجب کے موقع پر مستعمل).

کیا مَذْکُور

کیا ذکر ہے، ذکر کا کچھ موقع و محل نہیں، جگہ نہیں، نام نہیں، ذکر بے محل ہے، تذکرہ بے معنی ہے

کیا ہُوا

(طنزاً) کیا بگڑ گیا ، کچھ نقصان نہیں ہوا ، کیا کر لیا ، کچھ فرق نہیں پڑا.

ہاتھ ٹُوٹا

(بطور دشنام) وہ جس کا ہاتھ کٹا ہوا ہو ، ٹنڈا ؛ (طنزاً) ناکارہ ۔

ہاتھ ہِلانا

تسلی یا تائید کے لیے ہاتھ اُٹھانا (طنزاً مستعمل) ۔

ہو چُکی

(طنزاً) نہیں ہو سکتی ۔

ہَوا پھانک کَر رَہنا

رک : ہوا پھانکنا ؛ (طنزاً) کچھ نہ کھانا ، صرف ہوا ہی کے سہارے جینا ، فاقہ کرنا ، بھوکا مرنا

ہوتوں سوتوں

اقربا ، رشتے دار ، نینو یار ، حمایتی وغیرہ (طنزاً مستعمل) ۔

ہوش تشریف لے جانا

رک : ہوش اُڑ جانا ؛ بے خود ہو جانا (طنزاً مستعمل) ۔

ہوش ٹھکانے ہونا

عقل ٹھیک ہونا ، حواس قابو میں ہونا ، اوسان بحال ہونا

ہٰذا مِن فَضلِ رَبّی

قرآن مجید کی ستائیسویں سورہ النمل کی آیت کا ایک جزو (یہ میرے رب کا فضل ہے، یہ میرے رب کے فضل سے ہے) بالعموم انکسار اور اللہ کی نعمتوں کے اظہار کے لیے مستعمل

ہِینگ لگانا

کسی چیزکو ہینگ ملنا، ہینگ گھس کر لگانا، ہینگ گھس کر ڈالنا

ہیکَڑ خان

(طنزاً) شیخی بگھارنے والا ، شیخی باز ، اکڑ دکھانے والا ، اکڑو ۔

ہیکَڑ خانی

(طنزاً) اکڑ ، ضد ، اڑنے کی حالت ، شیخی ۔

یَہُود

حضرت یعقوب کی اولاد اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت، عبرانی، یہودی، عبر کی اولاد، موسائی

یَہی تو بَڑے باپ کا بیٹا ہے

(طنزاً) یہی تو سب میں افضل درجے کا ہے، یہ کچھ بھی نہیں

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words