تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وَصلی" کے متعقلہ نتائج

وَصلی

ملنے والا، وصل حاصل کرنے والا

وَصلی عَمَل

دو اجزا یا عناصر کو ملانے ، جوڑنے یا چپکانے کا عمل

وَصلی سِیاہ کَرنا

وصلی پر اتنی مشق کرنا کہ پھر اس میں لکھنے کی گنجائش نہ رہے، بہت لکھنا یا مشق کرنا

وَصلی سِیاہ ہونا

وصلی سیاہ کرنا (رک) کا لازم ، وصلی پر لکھنے کی گنجائش نہ ہونا

وَصلی خَط

وہ خط جو ایک نقطے کو دوسرے نقطے سے ملائے یا کاٹتا ہوا گزر جائے ، متقاطع خط

وَصلی وار

وصلی کی طرح

وَصلی دار

وصلی کے طرز کا ، وصلی کی طرح ، وصلی کی مانند

وَصلی ڈاٹ

دیوار کی چنائی کے اندر ادّھے کی قسم کی چنی ہوئی ڈاٹ جو بنیاد کی کمزوری کی وجہ سے دیوار کے آثار کی چنائی میں لگائی جاتی ہے تاکہ اوپر کا وزن ڈاٹ پر رکے ، حسی ڈاٹ

وَصلی جوڑنا

(مجازاً) بات میں نئی بات جوڑنا یا ملانا

وَصلی نَویسی

(خطاطی) خوش نویسی کی مشق کرنے کا کام، وصلی یا تختی لکھنا

وَصلی کی جُوتی

جوتے کی ایک قسم جو ایڑی اور پنجے دونوں طرف سے بند ہوتی ہے ، پیر کے اوپر کا حصہ کھلا رہتا ہے ، اکثر نوکیلی ہوتی ہے ، سادہ اور کام دار اور چمڑے کے علاوہ مخمل کی بھی بنتی ہے ۔

ہَمزَۂ وَصلی

رک : ہمزۂ وصل ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں وَصلی کے معانیدیکھیے

وَصلی

vasliiवस्ली

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: وَصَلَ

وَصلی کے اردو معانی

اسم، صفت، مؤنث

  • ملنے والا، وصل حاصل کرنے والا
  • دو باہم جوڑے ہوئے کاغذوں کا ورق جسے مسالا لگاکر اور خشک کرکے چکنا بنالیا جاتا ہے اور جس پر خوش نویس قطعہ یا رباعی وغیرہ کی مشق کرتے ہیں، مشق کرنے کا موٹا کاغذ نیز خوش خط اور آرائشی حاشیوں والا کاغذ
  • (مجازاً) ترکیب دیا ہوا ، بنایا ہوا ، وضع کردہ
  • (نحو) واصل ، ملانے والا ، عطفی
  • رک: وصلچہ، ٹکڑا
  • بہت عمدہ لکھا گیا قطعہ
  • (کنا یۃً) دو نسلوں کا، دوغلا، مختلف النسل لوگوں کے ازدواج سے پیدا ہونے والا
  • تختی جس پر بچے لکھنا سیکھتے ہیں، سلیٹ
  • زردوزی کی ایک قسم جس میں ابھرواں کڑھت کی بجائے کپڑے کے ہم سطح یعنی تہ دوز پھول بوٹے ٹانکے جاتے ہیں
  • لکڑی کا ٹکڑا
  • کام دار جوتی، جس پر سلمٰے ستارے کا کام کیا گیا ہو
  • دوباہم وصل کئے ہوئے کاغذ کا ورق جس پر خوشنویس قطعہ وغیرہ کی مشق کرتے ہیں، مشق کرنے کا موٹا کاغذ

شعر

English meaning of vaslii

Noun, Adjective, Feminine

  • conjunctive, copulative
  • thick paper for practicing calligraphy
  • a piece of wood
  • pasteboard or slate on which children learn to write
  • copulative

वस्ली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, विशेषण, स्त्रीलिंग

  • मोटे और चिकने काग़ज़ के घुटे हुए तख्ते जिन पर लिखने का अभ्यास किया जाता है।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وَصلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

وَصلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words