تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یا کے" کے متعقلہ نتائج

یا کے

اس کے

عِید کے بَع٘د یا حُسَیْن

بے موقع کام کرنے پر کہتے ہیں ، موقع گزر جانے کے بعد کسی بات کا ذکر کیا جائے.

آدْمی ہو یا بے نُون کے سَنگ یا جانْوَر

نہایت بد تمیز ہو

یا کِسی کو کَر رکھو تُم یا کِسی کے ہو رَہو

لوگوں سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے یا کسی کو دوست بنائے یا خود کسی کا دوست بنے، یا کسی کو اپنا دوست بنائے یا کسی کا دوست بن جائے الگ تھلگ رہ کر گزارا نہیں ہوتا

آدْمی ہو یا بے دال کے بُودَم

بالکل احمق ہو

چاکر یا چاکری کر کے آپ اپنے ہاتھ بِکنا ہے

نوکری غلامی کی مانند ہے

پَچِّھم جاؤ یا دَکِّھن وَہی کَرَم کے لَکَّھن

نصیب ہر جگہ ساتھ ہے ؛ روزگار یا نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھرنا فضول ہے جو قسمت میں ہے مل رہے گا.

کِسی کو اَپْنا کَر رَکھو یا کِسی کے ہو رَہو

یا تو خود کسی کی متابعت اختیار کر لو یا کسی کو اپنا مطیع و فرمان٘بردار بنا لو

پَچِّھم جاؤ یا دَکِّھن وَہی کَرَم کے لَچَّھن

نصیب ہر جگہ ساتھ ہے ؛ روزگار یا نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھرنا فضول ہے جو قسمت میں ہے مل رہے گا.

لاکھ لَکھیرے کے ہاں یا لَپاڑی کی زَبان پَر

مقدور سے زیادہ مانگنا ، جھوٹی لن ترانیاں ، بے بنیاد شیخی ؛ کسی مہاجن کے گماشتے نے چٹّھی بھیجی کہ ایک لاکھ روپے بھیج دو اس نے جواب دیا ، ایک لاکھ والے کے پاس ہے یا گپّی کی زبان پر .

یا بَھینسا میں یا قَصائی کے کُھونٹے پَر

یا کامیاب ہوئے یا جان گئی ، یہ کام کرنا ضروری ہے چاہے معاملہ اِدھر ہو یا اُدھر ، تخت یا تختہ ، بات ایک طرف ہوگی ، بھینسا بیل کی طرح کام نہیں دیتا سو عموماً اسے مار ڈالتے ہیں ، یا نتیجہ کام کا نیک ہوگا یا بد ہوگا

یا بَھینسوں میں یا قَصائی کے کُھونٹے پَر

یا کامیاب ہوئے یا جان گئی ، یہ کام کرنا ضروری ہے چاہے معاملہ اِدھر ہو یا اُدھر ، تخت یا تختہ ، بات ایک طرف ہوگی ، بھینسا بیل کی طرح کام نہیں دیتا سو عموماً اسے مار ڈالتے ہیں ، یا نتیجہ کام کا نیک ہوگا یا بد ہوگا

یا بَھینْسا میں یا قَصائی کے کُھونٹے میں

یا کامیاب ہوئے یا جان گئی ، یہ کام کرنا ضروری ہے چاہے معاملہ اِدھر ہو یا اُدھر ، تخت یا تختہ ، بات ایک طرف ہوگی ، بھینسا بیل کی طرح کام نہیں دیتا سو عموماً اسے مار ڈالتے ہیں ، یا نتیجہ کام کا نیک ہوگا یا بد ہوگا

پُورَب جاؤ یَا پَچھَّم وُہی کَرَم کے لَچھَّن

کہیں رہو جو قسمت میں ہے وہی ملتا ہے .

کُونڈے کے اِس پار یا اُس پار

رک : کونڈی کے اس پار یا اس پار ، سُست آدمی کے متعلق کہتے ہیں.

مَن کے لَڈُّو کھا بَیٹھنا یا لَڈھانا

دل ہی دل میں منصوبے بنا کر خوش ہونا ، خیالی پلاؤ پکانا ، دل ہی دل میں خوش ہونا ، آپ ہی آپ کام کر بیٹھنا

بَھینسا بَھینسوں میں یا قَصائی کے کُھونٹے

معاملے کا یکسو ہونا، یا مطلب حاصل کریں گے یا جان دیں گے

دَھڑی کے پان بَنَینی کھائے ، کَہو بھائی گَھر رَہے یا جائے

بخیل آدمی ادنیٰ خرچ سے گھبراتا ہے

طَبْقے زَمِین کے اُلَٹ دینا یا اُڑا دینا

ہل چل مچا دینا ، برباد کر دینا تباہ کر دینا .

خَصَم دیوَر دونوں ایک ساس کے پُوت، یہ ہو یا وہ ہو

خاوند مرجائے تو دیور سے شادی کوئی بُری بات نہیں سمجھی جاتی

بَھینسا بَھینسوں میں مِلے یا قَصائی کے بَندھے گَلے

رک : بھین٘سا بھین٘سوں میں یا قَصائی کے کھون٘ٹے.

جیٹ کے بَھروسے پیٹ پالی، مُوا پالے گا یا ٹالے گا

کسی کے بھروسے سے رہنا غیر یقینی بات ہے .

یِہ کَہانی اُلَٹ کے کَہو

دوبارہ کہو .

یہ دِن سب کے واسطے ہے

سب کو مرنا ہے، یہ دن سب کے لیے ہے

یِہ آپ کے فَرمانے کی بات ہے

کوئی غلط یا ناجائز بات کہے تو بطور تنبیہہ کہتے ہیں

آپ کے فَرمْانے کی یِہ بات ہَے

ایسا کہنا آپ کو زیب نہیں دیتا

لے دے کے یہ ہے

بہمہ حال یہی ہے اور کچھ نہیں

یِہ جِتنا زَمِین کے اُوپَر ہے اُتنا ہی زَمِین کے نِیچے ہے

اُس مفسد ، شریر اور فتنہ انگیز کی نسبت کہتے ہیں جو بظاہر چھوٹا یا پستہ قد ہو

یِہ دِن سَب کے لِیے ہے

مرنا سب کو ہے ، یہ دن لازمی ہے ؛ رک : یہ دن سب کو دھرا ہے ۔

یِہ اُتنا زَمِین کے نِیچے ہے جِتنا زَمِین پَر ہے

رک: یہ جتنا زمین کے اوپر الخ

یِہ لَچّھن مار کھانے کے ہیں

ایسی باتوں پر انسان پٹتا ہے.

یِہ بھی اَپنے وَقت کے حاتِم طائی ہَیں

(طنزاً) بہت فیاض ہیں

مرگ بندر تیتر چور یہ چاروں کھیت کے چور

ہرن بندر تیتر اور چور کھیتی کو نقصان پہنچاتے ہیں

پَڑھی فارْسی بیچا تیل ، یہ دیکھو رے قِسْمَت کے کھیل

یِہ تَک نَہ پُوچھا کہ تیرے مُنْھ میں کَے دانْت

رک: یہ بھی کسی نے نہیں پوچھا الخ۔

یہ گیہوں دے کے گاجریں کھائیں

پرلے درجے کے بیوقوف ہیں

یِہ دیکھو قُدرَت کے کھیل چَھچُھوندَر لَگائے چَنبیلی کا تیل

اس وقت کہتے ہیں جب کوئی مفلس قلانچ بڑا حوصلہ کرے ، اپنی بساط سے بڑھ کر شوقینی کرنا ؛ بے حیثیت کو یہ حوصلہ ہوگیا ہے

سَب جیتے جی کے جَھگڑے ہیں یہ تیرا ہے یہ میرا ہے جَب چَل بَسے اِس دُنیا سے نَا تیرا ہے نَا میرا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی، یہ سب زندگی کے ہی جھگڑے ہیں

قَرْض کاڑْھ کرے بیوپار، مہری سے جو رُوٹھے بھٹار، بے بُلائے بولے درْبار، یہ تینوں پشم کے یار

جو قرض کے روپے سے بیوپار کرے، جو اپنی بیوی سے روٹھے، جو دربار میں بلائے بغیر بولے سب بیوقوف ہیں

گوری تیرے سَنگ میں گَئی عُمَرِیا بِیت، اَب چالی سَنگ چھوڑ کے یہ نَہ رِیت پِرِیت

موت کے وقت آدمی روح کو مخاطب کرتا ہے کہ اے محبوبہ ترے ساتھ عمر بیت گئی، اب تُو ساتھ چھوڑ رہی ہے تو یہ محبت کے خلاف ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں یا کے کے معانیدیکھیے

یا کے

yaa keया के

یا کے کے اردو معانی

صفت

  • اس کے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یا کے)

نام

ای-میل

تبصرہ

یا کے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words