تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یَگانْگَت" کے متعقلہ نتائج

اَنْ بَنْ

نا اتفاقی، بگاڑ، رنجش، اختلاف رائے

آن بان

شان و شوکت، سج دھج

آن بان کَرنا

شان و شوکت دکھانا ، دماگ داری یا تمکنت کا اظہار کرنا.

آن بان سے رَہْنا

ٹھاٹ باٹ اور شان وشوکت سے زندگی بسر کرنا

اَن بِنْدا

بے سوراخ کا موتی ، بن چھدا ، ناسفتہ ، (مجازاََ) اچھوتا ، نیا ، قیمتی ؛ کنْوارا .

اَن بِنْدھا

بے سوراخ کا موتی ، بن چھدا ، ناسفتہ ، (مجازاََ) اچھوتا ، نیا ، قیمتی ؛ کنْوارا .

آن بَنْنا

واقع ہونا، پیش آنا، آپڑنا

آن بَنْدھنا

آ بندھنا، آکے جم جانا، آنا اور نہ ٹلنا

آئِینَہ بِیں

آئینے میں چہرہ دیکھنے والا، سن٘گھار کرنے والا.

گَبْرُو جَوان ، بَڑی آن بان

خوبصورت اور شکیل کی بڑی شان اور بڑے دماغ ہوتے ہیں.

آئیں بائیں شائیں

اول جلول زٹل نیز بے سروپا کلام، مہمل بات

آئِینَہ بَنْنا

آئینہ بنانا (رک) کا لازم .

آئِین باندھنا

معمول مقرر کرنا، قواعد و ضوابط تشکیل دینا

آئِین بَنْدھنا

آئین باندھنا کا لازم

آئِین بَنْد

آراستہ، سجا ہوا

تُو آن کا تو مَیں بان کا ، تُو سُوئی تو مَیں تاگا ، تو مِرزا تو مَیں خان کا

یعنی میں ہر حالت میں تجھ سے بڑھ چڑھ ہی کے رہوں گا

آئِین بَندی

شیشہ وغیرہ سے گھر سجانا، گھر کی آرائش کرنا، کمرے میں پھول وغیرہ سجانا، فرش میں پتھر کی جڑائی کرانا، گھروں کو آئینہ سے مزین کرنا

آنی بانی

ضد، اڑ، ہٹ

آئِینَہ بَنْد

آراستہ کرنے والا، رونق بخشنے والا، سجانے والا، شیشہ سے مکان سجانا، آرائش کرنا، آئینے سے مزین کرنا

تِرْیا پُرُکھ بِن ہے دُکھی جَیسے اَنّ بِن دیہ، جَلے بَلے ہے جِیْوڑا جُوْں کھِیتی بِن مِین٘ھ

بغیر خاوند کے عورت اس طرح تکلیف میں رہتی ہے جیسے بدن بغیر اناج کے اور اس طرح جلتی ہے جیسے کھیتی بغیر بارش کے

آئینہ بندی

شیشے سے آرائش یا سجاوٹ کرنا

آئِنَہ بَنْدی

گھروں کو آئینہ ست مزین کرنا، گھروں کی آرائش کرنا، کسی بڑے شخص کی آمد یا کسی بڑے جشن کے موقع پر شہر کی گلیوں اور بازاروں کو فانوس اور جھاڑوں ست سجانا، آئینے کی تنصیب، آئینہ نسب کرنا

آئیں بائیں شائیں کرنا

فضول باتیں کرنا، ادھر ادھر کی باتیں کرنا

لینےآئیں آگ اَور بَن بَیٹھیں باوَرْچَن

کسی بہانے سے اپنا قدم جمانا

اردو، انگلش اور ہندی میں یَگانْگَت کے معانیدیکھیے

یَگانْگَت

yagaangatयगानगत

اصل: فارسی

وزن : 1212

موضوعات: ادب کنایۃً

یَگانْگَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • یگانگی، قرابت، سگارت، پاس کی رشتہ داری، اتحاد، اتفاق، میل
  • ایک ہونے کی حالت، اتحاد، یکجہتی، اتفاق، میل جول
  • ہم آہنگی، ایک جیسا ہونے کی حالت، مشابہت
  • (کنایۃََ) تنہائی، خلوت
  • بے کسی، خلوت پسندی
  • یکتائی، وحدت
  • یک جدی، رشتہ داری، قرابت، پاس کی رشتہ داری، سگا پن
  • اخلاص، ہمدردی، انسیت، اپنا پن
  • ندرت، انوکھا پن، انفرادیت
  • (ادب) وحدتِ تاثر، کسی صنفِ سخن میں ایک کیفیت یا فضا کا ہونا

شعر

English meaning of yagaangat

Noun, Feminine

  • relationship, kinship, unanimity, affinity, relation
  • concord, unanimity
  • singularity, uniqueness
  • union, oneness, unity, soleness

यगानगत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • रिश्तेदारी, एकता, एकरूपता
  • दे. ‘यगानगी।

یَگانْگَت کے مترادفات

یَگانْگَت سے متعلق دلچسپ معلومات

یگانگت بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ’’یگانہ‘‘ فارسی لفظ پر عربی کی تائے مصدری لگا نا غلط ہے، لہٰذا ’’یگانگت‘‘ درست نہیں، ’’یگانگی‘‘ ہونا چاہئے۔ یہاں پہلی بات تو وہی ہے جو میں جگہ جگہ لکھ چکا ہوں، کہ یہ لفظ عربی کا ہے ہی نہیں، ہمارا بنایا ہوا ہے اور رائج ہوچکا ہے۔ میکش اکبرآبادی نے اعجاز صدیقی کے نام اپنے ایک خط میں ’’احساس یگانگت‘‘ لکھا ہے۔ دوسری بات یہ کہ ’’یگانگی‘‘ ہمارے یہاں دوسرے معنی میں ہے۔ ’’یگانگی‘‘ کے معنی ہیں ’’یگانہ ہونا‘‘، یعنی یہاں یائے مصدری لگا کر فعل بنایا گیا ہے۔ ’’یگانگت‘‘ کے معنی ہیں، ’’قرابت، دوستی، مونسی، جذباتی ہم آہنگی ‘‘، وغیرہ۔ ’’نوراللغات‘‘ میں بھی یہ لفظ انھیں معنی میں درج ہے۔ دو الگ الگ معنی میں یہ دو الگ الگ لفظ ہیں۔ دونوں میں سے کسی ایک لفظ کو کم کرنے میں نقصان ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یَگانْگَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

یَگانْگَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone