تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ضامِن" کے متعقلہ نتائج

ضامِن

(کس قول یا فعل کے پورا ہونے کی) ضانت دینے والا شخص

ضامِن ہونا

ذمّہ دار بننا، کفیل ہونا

ضامِنی

ضمانت، ذمّہ داری، کفالت، حضرت موسیؑ کی ضامنی پر گائے بیچی اور بنی اسرائیل نے مول لی

ضامِنی نامَہ

تحریری ضمانت ، کفالت نامہ .

ضامِن نَہ ہوجیے گِرَہ کا دِیجیے

ضمانت دینے سے نقد دینا اچھا

ضامِن نَہ ہو جَیسے گِرَہ سے دِیجِیے

کسی کا ذمّہ دار بننے سے بہتر ہے کہ گرہ سے ادا کر دے، ضمانت دینے سے نقد دینا اچھا ہے

ضامِن نَہ ہووے باپ کا، یہ ضامِنی گَھر پاپ کا

ضامن ہونا یا ضمانت دینا بہت برا ہے، اس سے انکار کر دینا بہتر ہے

ضامِن دار

وہ شخص جو ضمانت پیش کرے

ضامِن دینا

کسی کو اپنا کفیل یا ذمّہ دار بنا کر پیش کرنا

ضامِن بَنانا

کسی کو اپنا ذمّہ دار یا کفیل مقرر کرنا

ضامِن ڈالْنا

ذمّہ دار یا کفیل بنانا.

ضامِن دَرْ ضامِن

ذمہ دار کا ذمہ دار، کفیل کا کفیل

ضامِنی دینا

ضمانت دینا ، کفیل یا ذمّہ دار بننا

ضامِنی لینا

ضمانت لینا .

ضامِنِ ثامِن

آٹھویں امام حضرت علی رضا کا لقب

ضامِنی میں دینا

سپردگی میں دینا

ضامِنی مَنظُور کَرنا

ضامِنی قُبُول کَرْنا

کسی کی کفالت یا ذمّہ داری کو تسلیم کونا

ضامِنی پَر چھوڑنا

ضمانت یا ذمّہ داری پر رہا کرنا

دُودھ ضامِن ہونا

(قبالت) دودھ پلانے کے زمانے میں عورت کو حمل نہ رہنا ، یہ مدّت عورت کے مزاج اور طبعی کیفیت کے لحاظ سے کم و بیش ہوتی ہے.

فِعْلِ ضامِن

کسی کے نیک چال چلن کی ضمانت دینے والا

مال ضامِن

نقدی کی ضمانت دینے والا، روپیہ ادا کرنے کا ذمہ دار، وہ شخص جو کسی دوسرے شخص کا اس طرح ضامن ہو کہ اگر وہ شخص چلا جائے گا تو میں اس قدر مال سرکار میں حاضر کروں گا

حاضِر ضامِن

وہ شخص جو کسی کے حاضر رہنے کی ضمانت دے، کسی کو حاضر کرنے کی ذمہ داری لینے والا، جو دوسرے کو عدالت میں موجود کرنے کا ذمہ دار ہو

اِمامْ ضامِن

امام ضامن (رک) کے نام کا سکہ یا کوئی قیمتی چیز جو کپڑے میں لپیٹ کر مسافر یا بیمار کے بازو پر باندھتے ہیں اور جسے منزل پر پہنچنے یا صحت یاب ہونے کے بعد نذر و نیاز یا کسی خیرات وغیرہ میں صرف کردیتے ہیں

زَرِ ضامِن

اِمامِ ضامِن

جعفری: 'بارہ اماموں میں سے آٹھویں امام کا لقب جن کا نام علی اور لقب رضا تھا (کہا جاتا ہے کہ آپ خلیفہ ہارون رشید کے عہد میں زائرین کربلا کے ضامن ہوجاتے تھے کہ وہ زیارت کرکے واپس آجائیں گے اور حکومت کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف کوئی عمل نہیں کریں گے، یہ بھی خیال ہے کہ آپ جس طرح خلق اللہ کی بخشش کے ضامن ہیں اسی طرح حیوانات کے بھی بعض اوقات صیادوں سے ضامن ہوگئے ہیں

گِرَہ کا دِیجِئے پَر ضامِن نَہ ہو جِئے

کسی کی ضمانت نہیں دینی چاہیے ، اس سے بہتر یہ ہے کہ اپنی جیب سے روپیہ دے دے ، ضمانت کی مذمت میں بولتے ہیں.

حَقِ مال ضامِن

سود ، بیاج

پَیسا اِمام ضامِن کا

وہ پسہ جو کسی کے سفر پر جاتے وقت عزیز رشتہ دار حضرت امام رضاؑ کی ضمانت میں دے کر بانْدھتے ہیں .

اِمامِ ضامِن کی ضامِنی

(جعفری) سفر کو روانگی کے وقت سدھارنے والے کی حفاظت کے لیےعموماًَ عورتوں کا روز مرہ .

اردو، انگلش اور ہندی میں ضامِن کے معانیدیکھیے

ضامِن

zaaminज़ामिन

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: ظروف

اشتقاق: ضَمَنَ

ضامِن کے اردو معانی

اسم، صفت، مذکر

  • (کس قول یا فعل کے پورا ہونے کی) ضانت دینے والا شخص
  • (کسی بات کا) ذمہ دار، کفیل

اسم، مذکر

  • وہ پچر جو مضبوطی کے لیے حقے کی دونوں طرف کی نے کے درمیان باندھ دیتے ہیں نیز وہ پچر جو ڈھیلی چیز کو ہلنے جلنے سے روکنے کے لیے ٹھوکی یا لگائی جائے
  • وہ کاغذ ، کپڑا یا اور کوئی چیز جو ایک تِہہ کو دوسری تہہ کے زر سے بچانے کے لیے رکھا جائے
  • وہ ترشی جس کے ذریعے دودھ جماتے ہیں، مایۂ شیر
  • وہ چیز جو خمیر اٹھانے کے لیے استعمال کی جائے
  • (باغبانی) بے پھول درخت کے ڈالے کا کلا جس میں سے پھل نکلتا ہے، جیسے انجیر اور گولر کا تھن کہ اگر اس کو توڑ دیا جائے تو پھر اس جگہ پھل نہ نکلے
  • (کنگھی سازی) کنگھی کے دانتوں کی لمبان کے برابر پین کی باڑ پر دونوں طرف لگی ہوئی چوبی پٹیاں جو آری کی کاٹ کو دانتوں کی حد سے آگے نہیں بڑھنے دیتی اور بطور روک کام دیتی ہیں، کھتی
  • (کھٹ بنا) پلنگ کی پٹی اور سیروے کے جوڑ پر جس کے درمیان پایا ہوتا ہے جڑائی کو گنیا میں (زاویۂ قائمہ میں) رکھنے کے لیے جڑی ہوئی لکڑی یا لوہے کی بنی ہوئی آڑ، تان چگا
  • (بھنڈے برداری) نیچے کی سانسنی کے بیچ کا جوڑ جس کی وجہ سے نے حسب خواہش ہر طرف موڑی جا سکتی ہے
  • وہ چیز جو دوسری چیز کو اڑنے سے روکے جیسے کافور میں مرچ سیاہ

شعر

English meaning of zaamin

Noun, Adjective, Masculine

  • guarantor, bondsman
  • security, surety, bail
  • responsible, accountable (for)

ज़ामिन के हिंदी अर्थ

संज्ञा, विशेषण, पुल्लिंग

  • वह व्यक्ति जो किसी दूसरे के कार्य करने का उत्तरदायित्व अपने ऊपर ले
  • किसी बात का उत्तरदायी

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह लकड़ी की खुपची की सबलता के लिए हुक्के के दोनों ओर के मध्य बाँध देते हैं अर्थात वह लकड़ी की खुपची जो ढीली वस्तु को हिलने जुलने से रोकने के लिए ठोकी या लगाई जाये
  • वह काग़ज़, कपड़ा या कोई और वस्तु जो एक परत को दूसरी परत की चोट से बचाने के लिए रखा जाये
  • वो खटास जिसके द्वारा दूध जमाते हैं, दूध का मूल तत्व
  • वह वस्तु जो ख़मीर उठाने के लिए प्रयोग की जाये
  • (बाग़बानी) एक फूल रहित पेड़ की शाखा जिससे फल बढ़ता है, जैसे कि अंजीर और गूलर का थन कि अगर यह टूट जाए तो उस जगह पर फल न लगे
  • (कँघी साज़ी) कँघी के दाँतों की लम्बान के बराबर पेन की बाड़ पर दोनों तरफ़ लगी हुई चोबी पट्टियाँ जो आरी की काट को दाँतों की सीमा से आगे नहीं बढ़ने देती और रोक के रूप में काम देती हैं, खत्ती
  • (खट बना) पलंग की पट्टी और सीरवे के जोड़ पर जिसके मध्य पाया होता है जोड़ाई की गोनियाँ में (९० अंश के कोण में) रखने के लिए जुड़ी हुई लकड़ी या लोहे की बनी हुई आड़, तान चुग्गा
  • (भंडे बरदारी) नीचे की सांसनी के बीच का जोड़ जिसके कारण से हुक्के की नै इच्छानुसार मोड़ी जा सकती है
  • वह वस्तु जो दूसरी वस्तु को उड़ने से रोके जैसे काफ़ूर में काली मिर्च

ضامِن کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ضامِن)

نام

ای-میل

تبصرہ

ضامِن

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone