تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"'siitaa'" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"'siitaa'" کے متعقلہ نتائج
سِیتاں
ہاتھ کی چھاپ جو نظرِبد سے حفاظت کے لیے لگائی جاتی ہے بالعموم زچہ اور بچہ کے لیے (ریشم کے کپڑے پر اپنے ہاتھ کا نشان بنا کر کاٹ لیتے ہیں اور اس پر کارچوب کا کام بناتے ہیں . یہ زچہ کے سرہانے نندیں رکھتی ہیں تاکہ وہ نظرِبد سے محفوظ رہے . غریب لوگ ہاتھ پر نِیل لگا کر اس کا چھاپا دیوار پر اسی مقصد سے لگاتے ہیں) ، نِشان .
سِیتا پَھل
امرود کی طرح گول ایک عُمدہ خوش ذائقہ گُودے دار پھل جس کے بیج سیاہ اور چھلکا موٹا ہوتا ہے اور اس پر خانے بنے ہوتے ہیں رن٘گ سبز ہلکا زردی مائل ہوتا ہے، شریفہ
st bernard
ایک بڑے جسم کا کتا جو کسی زمانے میں کوہ ایلپس کے عظیم درے سینٹ بر نرڈ پر راہب لوگ بھٹکے ہوئے مسافروں کی تلاش کے لیے پالتے تھے۔.
ساری رامائن پَڑھ گَئے سُن کے پُوچھا سِیتا کِس کی جورُو تھی
رک : ساری زُلیخا سُن لی اور نہ معلوم ہوا کہ زُلیخا عورت تھی یا مرد
ساری رامائن پَڑھ گَئے لیکِن مَعْلُوم نَہِیں کہ سِیتا عورت تھی یا مَرْد
رک : ساری زُلیخا سُن لی اور نہ معلوم ہوا کہ زُلیخا عورت تھی یا مرد
ساس اُدَھلیا بَہو چھنَلْیا سُسْرا بھاڑ جھکاوے، پھر بھی دُولہا ساس بہو کو سیتا ستی بتاوے
اپنے گھر کی عورتوں کو کوئی بدچَلن نہیَں کہتا چاہے کیسی ہی کیوں نہ ہوں
ساس اُٹھلیا بَہو چھنَلْیا سُسْرا بھاڑ جھکاوے، پھر بھی دُولہا ساس بہو کو سیتا ستی بتاوے
اپنے گھر کی عورتوں کو کوئی بدچَلن نہیَں کہتا چاہے کیسی ہی کیوں نہ ہوں
سات دَفْعَہ صَدْقے اُتارْنا
(عور) پیشتر صدقہ اُتارتے وقت صدقے کی چیز ساتھ دفعہ سر کے گِرد پھراتے ہیں ، اس فعل کو سات دفعہ صدقے اُتارنا کہتے ہیں ؛ صدقے کی چیز سے بھی زیادہ حقیر سمجھنا.
ساسَڑ کارَن بید بُلایا، سَوت کَہے تیرا دَھگْڑا آیا
ساس کے علاج کے لیے طبیب بلایا تو سوت نے اُسے سوت کا یار بتایا ، جب نیکی کے بدلے بد گوئی کے سبب اُلٹا الزام اُٹھانا پڑے تو کہتے ہیں
دینی پڑی بنائی اور گھٹا بتاوے سوت
جب بنوائی دینے کا وقت آتا ہے تو کہتا ہے کہ سوت گھٹ گیا، دینے کے وقت انسان بہت بہانے بناتا ہے تاکہ دینا نہ پڑے
ساسَر کارَن بید بُلایا، سَوت کَہے تیرا دَھگْڑا آیا
ساس کے علاج کے لیے طبیب بلایا تو سوت نے اُسے سوت کا یار بتایا ، جب نیکی کے بدلے بد گوئی کے سبب اُلٹا الزام اُٹھانا پڑے تو کہتے ہیں
سات پِیڑھی پُن کے رَکھ دینا
رک : سات پُشتوں کو کھنگال ڈالنا ، پُورے خاندان کو گالیاں دینا یا ذلیل کرنا.
ڈایَن بھی سات گھر چھوڑ کر کھاتی ہے
ہمسائے کا لحاظ بد لوگ بھی کرتے ہیں، ظالم کو بھی پڑوسیوں کا لحاظ ہوتا ہے
تَوافُقی اَوسَط
نرخی اشاری اعداد معلوم کرنے کا طریقہ جس میں چھوٹے اعداد کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے.
سَت پَر چَڑھنا
ایمان یا صداقت پر استقلال کے ساتھ قائم ہونا قول ، نہ ہارنا ، ولولہ پیدا ہونا ، پاک بازی اور پاک دامنی میں پکا ہونا ، ستی ہونے پر مستعد ہونا ، مرنے پر تیار ہونا ، اپنا وقار قائم رکھنا
یَکے سَت جان و دَر صَد ہَزار نَیرَنگی اَسْت
انسان کے اندر ہر طرح کی کیفیات پیدا ہوتی ہیں ، ایک جان کے لیے ہزاروں مصیبتیں ہیں
سَت بِیجْڑا
ست میلا ، ملا جُلا : گڈمڈ دوغلا ، نیز وہ پکوان جس میں مختلف ترکاریاں پڑی ہوں ، دوانی ہن٘ڈیا ، سات اناج
سَت بِھیجْڑا
ست میلا ، ملا جُلا : گڈمڈ دوغلا ، نیز وہ پکوان جس میں مختلف ترکاریاں پڑی ہوں ، دوانی ہن٘ڈیا ، سات اناج
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔