تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",putL" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",putL" کے متعقلہ نتائج
سونے کا گَڑوا اَور پِیتَل کی پیندی
ناموزوں کام کی نسبت بولتے ہیں ؛ ان لوگوں کے متعلق کہتے ہیں جن میں خوبیوں کے ساتھ ساتھ برائیاں بھی ہوں.
پَتال کُمْھڑا
ایک قسم کا جن٘گلی پودا جس کی بیل شکرقندی کی طرح زمین پر پھیلتی ہے اور شکرقندی ہی کی طرح جس میں گانٹھوں سے قند پھوٹتے ہیں، سب ایک طرح کے نہیں ہوتے اور دواؤں میں کام آتے ہیں
نیکی کی جڑ پتّال میں
نیکی ہمیشہ پھولتی اور پھلتی ہے، نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی یعنی اس کا پھل ہمیشہ ملتا رہتا ہے
پَتَّل باندھنا
کھانا روک رکھنا ، کھانا نہ دینا ؛ کسی کھانے کی محفل میں کھیلی جانے والی ایک رسم جس میں کوئی عورت ایک معمّہ ، گورکھ دھندا یا پہیلی پیش کردیتی ہے (ازراہ مذاق) کہ جب تک اس کو حل نہ کیا جائے گا کھانا یا ناشتے کی تقسیم بند رہے گی .
پَتال مَدھ
ایک قسم کا کیڑا زرد رن٘گ فربہ ان٘گوٹھے کے برابر اس میں گاڑھی رطوبت شہد کی طرح بھری ہوئی ہوتی ہے زمین کو کھودنے سے ایک گولی نکلتی ہے جس میں سوراخ کسی طرف نہیں ہوتا ، اس کو توڑیں تو یہ کیڑا نکلتا ہے ۔
پاتال جَنْتَر
(ویدک) ادویات کا تیل یا عرق کشید کرنے کا ایک طریقہ جس میں ہان٘ڈی میں دوا بھر کر پہلو میں سوراخ کر کے اس میں نلی لگا کر آن٘چ دیتے ہیں تو تیل یا عرق نلی کے ذریعے نیچے رکھے ہوئے برتن میں ٹپکے لگتا ہے ، (حکمت) مغاریہ حمام ، طریق معکوس.
پَتِیل بُنائی
ایسی بنائی جس میں تانے اور بانے کے تار بالکل برابر برابر نہ ہوں اور ان کے درمیان جگہ رہے ، چھدری باوٹ ، جِھرجِھری بُناوٹ .
پَوَن کا پُوت ، پَتال کا راجَہ
ہر کام میں دخل در معقول دینے والا ، ہر مجمع میں داخل ہونے والا ، باد ہوائی آدمی .
گَہْنوں میں گَہْنا پِیتَل کی نَتْھ
زیورات ہیں تو وہ بھی پیتل کے اور ایک نتھ ؛ مراد : ہر چیز یکسر بے وقعت اور بے قیمت ؛ کُل لے دے کر یہی ہے سو ہے بیکار ، بہت غریب ہیں.
پاتال
۱. زمین کا سب سے نچلا طبقہ ، تحت الثریٰ ، سات طبقات میں سے آخری ساتواں ؛ ناگوں اژدہوں اور شیطانوں کا مسکن.
پَٹَل
وہ گھوڑا جس کی پیشانی اجلی ہو یعنی دونوں آن٘کھوں کے بیچ میں مہتاب ہو اور اس کے اوپر چتر (ایسا گھوڑا مبارک سمجھا جاتا ہے)
پُٹیل
پرندہ ، لٹورا کی ایک قسم : یہ دوسرے لٹوروں سے قدرے چھوٹا ہوتا ہے - رن٘گ پیٹھ کا سیاہی مائل خاکی اور سینے کا رن٘گ سرخ سفیدی مائل کئی طرح کی بولیاں بولتا ہے اور کرم خور ہے رک : لٹورا ، لاط : L. erythronotus , L. excubitor , Lanius lahtora .
پاتِل
एक तरह की मिट्टी की हँड़िया जिसमें विवाह आदि के समय दीया जलाया जाता है तथा हँडिया का आधा मुंह ढक्कन से ढक दिया जाता है
پَتِیل روٹی
بہت پتلی اور چوڑی چکلی روٹی جو عام طور سے پلاؤ وغیرہ کی قاب پر ڈھکنے کے لیے پکائی جاتی ہے تاکہ چاول گرم اور نرم رہیں .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔