تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اسم" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اسم" کے متعقلہ نتائج
اِسْمِ جَمْع
(صرف) وہ اسم جو صورت میں واحد معلوم ہو لیکن حقیقت میں جمع کا مفہوم ادا کرے، وہ لفظ جس میں جمع کی علامت نہ ہو لیکن جمع کے معنی دے، جیسے: جھنڈ، انجمن، قطار وغیرہ
اِسْمِ عام
(صرف) وہ اسم جو غیر معین شخص یا شے (اشخاص و اشیا) کے معنی دے، اسم نکرہ، جیسے: کتاب، آدمی، لوٹا وغیرہ
اِسْمِ اَعْظَم
خداے تعا لیٰ کا سب سے بڑا نام (جو یہ اختلاف اقوال اللہ، صمد، الغی، القیوم، الرحمن الرحیم، مہیمن، یا محض ہو ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نام کے واسطے سے جو دعا کی جائے قبول ہوتی ہے)
اِسْمِ مُکَبَّر
(صرف) وہ اسم جس کے معنوں میں اس کی اصلی حالت کی نسبت بڑائی پائی جائے، جیسے: بتنگڑ، پگڑ وغیرہ.
اِسْمِ اِشارَہ
(صرف) وہ ضمیر جو کسی شخص یا چیر وغیرہ کی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے استعمال کی جائے (چاہے اشارہ حسی ہو یا عقلی)، جیسے یہ (کتاب)، وہ (قلم)، اِس (طرف) ، آس (جانب)۔
اِسْمِ صَوت
(صرف) وہ اسم جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز ظاہر کرے، جیسے: قہ قہ قہ (= کھلکھلا کر ہنسنے کی آواز)، قل قل قل قل (= صراحی میں سے پانی نکلنے کی آواز)، کائیں کائیں (=کوے کی آواز)؛ وہ الفاظ جو کسی جانور کے ہانکنے یا بلانے کے لیے بولے جاتے ہیں، جیسے مرغی وغیرہ کو دانہ چننے کے لیے بلانے کی غرض سے: جَ جَ جَ جَ، یا ہاتھی کو ہنکانے یا کھانے اور بٹھانے کے لیے دَھت دَھت، بَری بَری.
اِسْمِ جِنْس
(صرف) وہ اسم جو کسی نوع کے ہر فرد کے لیے بولا جائے اور اس فرد کے کسی جزو پر نہ بولا جا سکے، جسے: آدمی گھوڑا یا بیل کہ ان کے کسی عصو کو آدمی. گھوڑا یا بیل نہیں کہتے.
اِسْمِ مُصَغَّر
(صرف) وہ اسم جس کے معنوں میں اس کی اصلی حالت کی نسبت چُھٹائی پائے جائے، جیسے: پہاڑی، لٹیا، ڈیا وغیرہ.
اِسْمِ حالِیَہ
(صرف) وہ اسم مشتق جو فعل کے جاری رہنے کی حالت بظاہر کرے، جیسے: لکھتا ہوا، خنداں (= ہنستا ہوا).
اِسْمِ مُشْق
(صرف) وہ اسم جو مصدر سے بنایا جائے (بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی تیسری قسم)، جیسے: لکھنے والا (اسم فاعل)، لکھا ہوا (اسم مفعول)، لکھائی (اسم معاوضہ) 'لکھنا' سے مشتق ہیں.
اِسْمِ مَصْدَر
(صرف) وہ اسم جو کسی کام یا حرکت کا نام ہو مگر اس کے معنی میں زمانہ نہ پا یا جائے، (دوسرے لفظوں میں) کسی کام کا نام جس سے اسم اور فعل مشتق ہوں (بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی دوسری قسم).
اِسْمِ مُبالَغَہ
(صرف) وہ اسم صفت جو اپنے موصوف میں بجاے خود (نو کہ دوسرے کے بالمقابل) کسی وصف کی زیادتی ظاہر کرے، جیسے: نہایت، نہایت ہی، وغیرہ.
اَسْمائے ذاتِیَہ
(تصوف) وہ اسماے الٰہی جن کا وجود غیر پر موقوف نہ ہو، اگر چہ بعض اسماے ذاتیہ تعقل غیر پر موقوف ہیں جیسے علیم پس اللہ، احمد، واحد، فرد، وِتْر، صمد، قدوس، حّی، نور، اور حق سماے ذاتیہ ہیں، یہ ائمتہ الاسماء اور مفاتیح الغیب بھی کہلاتے ہیں.
اَسْمائے ذاتِیَّہ

اِسْمِ مُعاوَضَہ
(صرف) وہ اسم مشتق ہے جو کسی خدمت یا محنت وغیرہ کے عوض اور بدلے کا نام ہو، جیسے: رنگائی، دھلائی.
اِسْمِ کَیفِیَت
(صرف) وہ اسم جس سے کسی شخص یا شے کی کوئی خاص حالت یا کیفیت معلوم ہو، جیسے: سختی، روشنی، صحت، جلن
اِسْمِ ذات
(قواعد) جس نام سے ایک طرح کی بہت سی چیزوں کی حقیقت دوسری طرح کی چیزوں سے الگ سمجھی جائے اور وہ صفت نہ ہو، جیسے: اونٹ، ہاتھی، گھوڑا، آگ، پانی وغیرہ
اَسْمائے جَمالِیَہ
(تصوف) خداے تعالیٰ کے حسب ذیل اسما جو اس کے جمال کے مظاہر ہیں: علیم، رحیم، سلام، مومِن، باری، مُصّوِر، غفّار، وَہّاب، رَزّاق، فّتاح، باسط، رافع، لطیف، خبیر، مُعِز، حفیظ، مُقِیت، حَسِب، جمیل، حلیم، کریم، وکیل، حمید، مُبدِی، مُحِی، واجد، مُجیِب، کفیل، حَنّان، مَنّان، دائم، باقی، مُنِم، رشید، قریب، کامل، لَم یَلِد وَلَمَ یُولَد، کافی، جَوَاد، شافی، ذوالطَّول، معافی، عفو، غَفُور، رَئوفُ، مُغْنی، مُعْطی، نافع، ہادی، بدیع.
اَسْمائے کَمالِیَہ
(تصوف) خداے تعالیٰ کے حسب ذیل اسما جو اس کے کمال کے مظاہر ہیں : رَحمٰن ، رَب ، مُہَیْمِن ، خالق ، سمیع، بصیر ، حَکَم ، عدل ، حکیم ، قیوم ، مُقَدَم ، مُو خَّر ، اول ، آخر ، ظاہر ، باطن ، والی ، مُتَعال ، مالکُالْمُلْک ، مُقْسِط ، جامع، غنی ، اَلَّذی لَیْس کَمِثْلہ شیئی ، مُحَِیط ، سلطان ، مُعِید ، متکم .
اَسْمائے جَلالِیَہ
خداے تعالیٰ کے حسب ذٰل اسما جو اس کے جلال کے مظاہر ہیں: کبیر، مُتعَال، عزیز، عظیم، جلیل، قہاّر، قادر، مُقتْدِر، ماجد، ولی، جّبار، قابضِ، متکبر، مُذِل، رقیب، واسِع، شہید، قوی، متین، مُمِیت، مُعِید، مُنْتَقِم، ذوالْجَلال والاکرام، دَیّان، مُعَذِبّ، مُفَضِّل، اَلْمُجیرُالَّذی لم یکن لہ کفواً احمد، قانع، وارث، ذوالبَطْش، ذوالْعولِ الشّدید، قاہر، غیور، شدیدُ العقاب.
اَسْمائے جَمالِیَّہ
(تصوف) خداے تعالیٰ کے حسب ذیل اسما جو اس کے جمال کے مظاہر ہیں: علیم، رحیم، سلام، مومِن، باری، مُصّوِر، غفّار، وَہّاب، رَزّاق، فّتاح، باسط، رافع، لطیف، خبیر، مُعِز، حفیظ، مُقِیت، حَسِب، جمیل، حلیم، کریم، وکیل، حمید، مُبدِی، مُحِی، واجد، مُجیِب، کفیل، حَنّان، مَنّان، دائم، باقی، مُنِم، رشید، قریب، کامل، لَم یَلِد وَلَمَ یُولَد، کافی، جَوَاد، شافی، ذوالطَّول، معافی، عفو، غَفُور، رَئوفُ، مُغْنی، مُعْطی، نافع، ہادی، بدیع.
اَسْمائے جَلالِیَّہ
خداے تعالیٰ کے حسب ذٰل اسما جو اس کے جلال کے مظاہر ہیں: کبیر، مُتعَال، عزیز، عظیم، جلیل، قہاّر، قادر، مُقتْدِر، ماجد، ولی، جّبار، قابضِ، متکبر، مُذِل، رقیب، واسِع، شہید، قوی، متین، مُمِیت، مُعِید، مُنْتَقِم، ذوالْجَلال والاکرام، دَیّان، مُعَذِبّ، مُفَضِّل، اَلْمُجیرُالَّذی لم یکن لہ کفواً احمد، قانع، وارث، ذوالبَطْش، ذوالْعولِ الشّدید، قاہر، غیور، شدیدُ العقاب.
اَسْمائے کَمالِیَّہ
(تصوف) خداے تعالیٰ کے حسب ذیل اسما جو اس کے کمال کے مظاہر ہیں : رَحمٰن ، رَب ، مُہَیْمِن ، خالق ، سمیع، بصیر ، حَکَم ، عدل ، حکیم ، قیوم ، مُقَدَم ، مُو خَّر ، اول ، آخر ، ظاہر ، باطن ، والی ، مُتَعال ، مالکُالْمُلْک ، مُقْسِط ، جامع، غنی ، اَلَّذی لَیْس کَمِثْلہ شیئی ، مُحَِیط ، سلطان ، مُعِید ، متکم .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔